لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 53نئے مریض رپورٹ ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان نے کہاہے کہ گزشتہ روز لاہور19، راولپنڈی9 اور فیصل اصباد میں 7مریض رپورٹ ہوئے، ان کا کہناتھا کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 341مریض رپورٹ ہوئے۔
جام شورو: جامعہ سندھ نے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
سیہون: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج
انڈین چیمپئنز لیگ: پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے سے بھارت کا انکار
امید ہے پاک بھارت کرکٹ رابطے جلد بحال ہونگے:وسیم اکرم
لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2014میں پہنچا دیا
ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
میرپور خاص،سانگھڑ سمیت13شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کی تعمیر شروع
میرپور خاص(پی پی آئی) حکومت نے سجاول، بدین، ٹھٹہ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، جیکب آباد، شکارپور، خیرپور، نو شہرو فیروز، دادو، گھوٹکی میرپور خاص اور سانگھڑ سمیت13شہروں میں نئے ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے قیام کی منظوری دی ہے جس کے بعد ان مقامات پرنئے ریجنل پاسپورٹ دفاترکی تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا گیاہے۔پی پی آئی کے مطابق ہر پاسپورٹ آفس کی تعمیر اور اس میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے فی کس 90 لاکھ روپے کے فنڈز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ نئے ریجنل پاسپورٹ دفاترچھ ماہ کی مدت میں فعال کر دیے جائیں گے۔
2 ستمبر کی ہڑتال عوام کے دلوں کی آواز ہے:جماعت اسلامی شاہ پور چاکر
شاہ پور چاکر (پی پی آئی)جماعت اسلامی شاہ پور چاکر کے رہنماؤں مسرور احمد خان،ظفر احمد خان اورمحمد رفیق منصوری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان عوام کے دلوں کی آواز ہے نالائق حکمرانوں کی عیاشیوں و غلامانہ پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کے بھاری بل عوام کے لیے عذاب بن گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مسرور احمد خان،ظفر احمد خان اورمحمد رفیق منصوری نے کہا کہ مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسز عوام کے لیے ناقابل برداشت اور ملک تیزی انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے عوام کے احتجاج کا نوٹس لیکر بجلی بلوں میں کیا گیا اضافہ واپس نہ لیا گیا تو بات حکمرانوں کے ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ عوام پوچھتے ہیں کہ عوام کو آٹا سستا دینے کے لیے اپنے کپڑے بیچنے اور عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لینے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینے کے دعویدار حکمران کہاں غائب ہیں۔ایم کیو ایم، پی ٹی ائی، پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے الیکٹرک سمیت عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔ مسرور احمد خان،ظفر احمد خان اورمحمد رفیق منصوری نے کہا کہ ان دھوکہ باز اور سبز باغ دکھانے والوں نے عوام کی امیدوں اور ارمانوں کا قتل کیا ہے۔ اس لیے ملک میں حقیقی تبدیلی اور مسائل کے حل کے لیے عوام کو اپنی ووٹ کی پرچی سے فرسودہ نظام و کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ ہمارے تمام مسائل کا حل ملک میں قرآن وسنت کا نظام اور دیانتدار قیادت کے برسراقتدار آنے میں مضمر ہے۔
عالمی دارہ صحت نے 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کا ہدف مقرر کردیا
جنیوا(پی پی آئی)۔ عالمی دارہ صحت نے تمام رکن ممالک کو 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 5کروڑ 80لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ یعنی 98لاکھ ہے۔ ان میں سے 90فیصد تو اپنے اس مرض سے آگاہ ہی نہیں ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دنیا میں ہیپاٹائٹس سے یومیہ تین ہزار اموات ہوتی ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

جام شورو: جامعہ سندھ نے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
(September 20, 2013)
جام شورو: جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (اینوئل) ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی جانب سے ایل ایل بی پارٹ سوم سالانہ امتحانات 2012 کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق 1315امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 316امیدوار فرسٹ کلاس اور 571سیکنڈ کلاس میں پاس قرار دیے گئے ہیں تاہم 353 امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق54 امیداروںکے نتائج مختلف اسباب کے باعث روک لیے گئے اور21 امیدوارامتحان میں غیر حاضر رہے۔ تاہم ایل ایل

سیہون: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج
(September 20, 2013)
سہون: سیہون کے قریب گاﺅں عمر رودرانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم جاں بحق ،دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف سے بیس کلو میٹر دور یونین کونسل بوبک کے قریبی گاﺅں عمر رودرانی میں نامعلوم مسلح افراد کی اطلاع پرپولیس اے ایس پی سیہون طارق ولایت کی سربراہی میں علاقے میں پہنچ گئی اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرلی،پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کی جا کے جوا ب میں فائرنگ سے ایک ملز م ایوب رودرانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسرے ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسر ی جانب علاقہ مکینوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ اے سی پی سیہون نے بلاجواز ہمارے گاﺅں پرحملہ کرکے بے گناہ نوجوان کو قتل کر دیا ہے ، مقامی لو گوں نے لال باغ کے قریب انڈس ہائی وے پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لاش کو ہائی وے پر رکھ کر دھر نا دیا،جس سے حیدر آباد اور داود کے درمیان ٹریفک معطل ہو گئی ،مظاہرین کا کہناہے کہ مقتول ایک شریف انسان تھا پولیس نے بلا جواز ہمارے آدمی کو قتل کیا ہے ،متاثرین نے مطالبہ کیا کہ اے ایس پی سیہون طارق ولایت،ایس ایچ او بھان سعید آبد پیر ممتاز علی اور اے ایس آئی اسحاق سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ داخل کیا جائے ،جب تک مقدمہ درج نہیںہوتا تب تک انڈس ہائی وے پر ہمارا دھر نا جاری رہے گا۔ ایس پی سیہون شریف نے صحا فیوں کو بتایا کہ ملزم ضلع دادو اور ٹنڈو جام پولیس کواغوا اور لوٹ مار کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

انڈین چیمپئنز لیگ: پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے سے بھارت کا انکار
(September 12, 2013)
نئی دہلی: بھارتی حکومت انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئی اور سیکورٹی کے نام پر پاکستانی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کیلئے ویزے جاری کرنے سے ہی انکار کردیا۔چیمپئنزلیگ کے لئے بھی بھارتی حکومت نے پاکستانی چیمپئن ٹیم کو ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا۔ بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت سیکورٹی نہیں دے سکتی۔سترہ ستمبر سے شروع ہونے والے چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک چار ٹیموں میں فیصل آباد وولفز بھی شامل تھی۔بھارتی حکومت کی جانب سے انکار کے بعد ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے حکومت پر ٹیم کو ویزا جاری نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔

امید ہے پاک بھارت کرکٹ رابطے جلد بحال ہونگے:وسیم اکرم
(September 12, 2013)
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے دوررکھنا چاہیے، وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط جلد بحال ہوں گے۔لاہور ائیرپورٹ پر اپنی اہلیہ شنیراتھامسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف بہت کھیلے ہیں۔۔ پڑوسی ملک سے کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔۔کھیلوں کو سیاست میں کبھی شامل نہیں کرنا چاہیے امید ہے دونوں ممالک جلد اکٹھے ہوں گے اور کرکٹ کھیلیں گے۔ایک سوال پروسیم اکرم نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو لاہور بہت اچھا لگا۔جلد پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی گھومنے جائیں گے۔ اس موقع شنیراتھامسن نے کہا کہ وہ پاکستان آکر بہت محظوظ ہورہی ہیں۔ یہاں کے لوگ اچھے اورمہمان نوازہیں۔وسیم اکرم نے گزشتہ ماہ لاہور میں شنیرا تھامسن سے نکاح کیا تھا۔

لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2014میں پہنچا دیا
(September 11, 2013)
پیراگوئے: ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ میں پیراگوئے کو 5-2سے شکست دیدی ۔ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے دوگو ل کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ اس فتح کے بعد ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ 2014کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ارجنٹائن کی طرف سے دیگر تین گول سرگیو ایگیورو، اینجل دیماریا اور میکسی نے کیے ۔

ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی
(September 11, 2013)
لند: برطانوی ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی ۔برطانیہ نے ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل 77سال کے بعد جیتا اسی مناسبت سے اینڈ ی مرے نے اپنی کمپنی کانام 77رکھا ہے ۔اینڈی مرے نے سات جولائی کو سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ومبلڈن ٹائٹل کے لئے برطانیہ کا طویل انتظار ختم کیا ۔اینڈی مرے نے اس کمپنی کو اپنے منیجر سائمن فُلر کے ساتھ مل کر قائم کی ہے ۔
