اسلام آباد (پی پی آئی) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے منگل سے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے، اور ان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 5 میں سے 3 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کر دی ہے، قتل کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی، جبکہ ملازمت بحالی کیلئے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔
کورے اینڈرسن اور نیشام کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک
بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13رکنی کیوی ٹیم کا اعلان
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورئہ بنگلہ دیش کیلئے کلین چٹ دیدی
سڈنی تھنڈر نے ٹنڈولکر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی پیش کش کردی
ذکاءاشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا گیا
ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ فرانس کے پیٹر ہانسل نے جیت لیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لاہور میں انٹرنیشنل پولٹری ایکسپوکل شروع ہوگی،کراچی میں تیاریاں جاری
کراچی(پی پی آئی)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 21 ستمبرسے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہوگی جبکہ کراچی میں اسی نوع کی بین الاقوامی نمائش کی انتظامی تیاریاں جاری ہیں پی پی آئی کے مطابق سالانہ پولٹری کانفرنس اور نمائش کا سلسلہ 1998سے شروع ہوااور اب2023میں 23ویں کانفرنس اور نمائش منعقد کی جا رہی ہے۔
ریلوے میں بڑھائے گئے 5 فیصد مزید اضافہ کرایوں پر عمل درآمد شروع
کراچی (پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے مسافر اور پارسل ٹرینوں کے کرایوں میں بڑھائے گئے5فیصد اضافہ کی وصولی شروع کردی ہے، گزشتہ دو مہینے میں تیسری بار اضافہ کیا جاچکا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بعد پاکستان ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے تھے۔
بلاول بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ کل منائی جائے گی
کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ 21ستمبر کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں و کارکنان کی جانب سے سندھ کے تمام اضلاع میں 21ستمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات میں کیک کاٹے جائینگے۔ سالگرہ تقریبات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی اور ملک اور عوام کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

کورے اینڈرسن اور نیشام کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک
(January 18, 2014)
آکلینڈ: کیوی آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن اور جمی نیشام کی بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ کورے اینڈرسن کو تھکاوٹ کے باعث آرام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے لیوک رونچی کی حالیہ پرفارمنس پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13رکنی کیوی ٹیم کا اعلان
(January 16, 2014)
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 13رکنی کیوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔اعلان کردہ ٹیم میں برینڈن میکولم(کپتان )،کورے جے اینڈرسن ،مارٹن گپٹل ،مچل میک گلیشن ،نیتھن میک کولم کائل ملز ،ایڈم ملینے ،جمیز مشن ،لیوک رونچی (وکٹ کیپر )جیسی رائیڈر ،ٹم ساﺅتھی ،راس ٹیلراور کین ولیم سن شامل ہیں ۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورئہ بنگلہ دیش کیلئے کلین چٹ دیدی
(January 16, 2014)
کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی جائزے کے بعد اپنی ٹیم کو رواں ماہ کے آخر میں شیڈول دورئہ بنگلہ دیشن کیلئے کلین چٹ دے دی ۔ سلہٹ کو سیریز کے وینیو سے باہر کردیا گیا ۔ سیکریٹر ی ایس ایل سی سی نشانتھا رانا ٹنگا نے بتایا کہ ہم بنگلہ میں سیریز کھیلنے کے لئے مثبت سوچ رکھتے ہیں ۔

سڈنی تھنڈر نے ٹنڈولکر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی پیش کش کردی
(January 16, 2014)
سڈنی: سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی پیش کش کردی گئی ۔سڈنی تھنڈرز نے پرکشش معاوضے کے عوض جاری ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے لٹل ماسٹر سے رابطہ کیا ہے ۔ کرکٹ نیو ساﺅتھ ویلز کے حکام نے ریاستی حکومت سے بھی درخواست کی ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ معاہدہ کرانے میں مدد فراہم کرے ۔

ذکاءاشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا گیا
(January 15, 2014)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کو عہدے پر بحال کر دیا ۔ذکاءاشرف نے اپنی برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ ذکاءاشرف کی معطلی کے بعد کرکٹ بورڈ کے معاملات قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کے سپرد کیے گئے تھے جن کو کسی بھی بڑے فیصلے کا اختیار نہیں تھا۔اب ذکاءاشرف کی بحالی کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام معاملات ان کے سپرد ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انتخاب کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کہ چیئرمین کی تبدیلی سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ فرانس کے پیٹر ہانسل نے جیت لیا
(January 15, 2014)
سانتیاگو: ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ جیت کر پیٹرہانسل نے نینی روما کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،مجموعی برتری میں دونوں ڈرائیورز کے درمیان فرق برائے نام رہ گیا ہے ۔چلی میں ہونے والے 422کلومیٹر طویل مرحلے میں راستے بہت دشوار تھے لیکن ڈرائیورز نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا ۔فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہانسل نے مقررہ فاصلہ 4گھنٹے ، 17منٹ اور 53سیکنڈ میں طے کیا۔بائیک رائیڈنگ میں اسپین کے مارک کوما مجموعی طور پر سب سے آگے رہے جبکہ اسپین ہی کے یوان بریڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
