ذکاءاشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا گیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کو عہدے پر بحال کر دیا ۔ذکاءاشرف نے اپنی برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ ذکاءاشرف کی معطلی کے بعد کرکٹ بورڈ کے معاملات قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کے سپرد کیے گئے تھے جن کو کسی بھی بڑے فیصلے کا اختیار نہیں تھا۔اب ذکاءاشرف کی بحالی کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام معاملات ان کے سپرد ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انتخاب کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کہ چیئرمین کی تبدیلی سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Next Post

سڈنی تھنڈر نے ٹنڈولکر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی پیش کش کردی

Thu Jan 16 , 2014
سڈنی: سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی پیش کش کردی گئی ۔سڈنی تھنڈرز نے پرکشش معاوضے کے عوض جاری ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے لٹل ماسٹر سے رابطہ کیا ہے ۔ کرکٹ نیو ساﺅتھ ویلز کے حکام نے ریاستی حکومت سے بھی درخواست کی ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ معاہدہ کرانے میں مدد فراہم […]