کراچی (پی پی آئی) بزم مہریہ گولڑویہ، جماعت اہلسنت اور تحفظ ختم نبوت فورم کے تحت فاتح قادیانیت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ رحمہ کا سالانہ عرس مبارک منایا گیا،پی پی آئی کے مطابق محمد انور پٹنی، مفتی سید شاہ حسین گردیزی و دیگر نے فضائل و مناقب فاتح قادیانیت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ رحمہ بیا ن کئے اور تحفظ ختم نبوت میں ان کی خدمات کو سراہا۔
آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آج (بدھ ) 26ویں سالگرہ منائیں گے
کرکٹ ورلڈ کپ2015کے کوالیفائر کیلئے 10ٹیموںکاا علان
آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
برازیل : 2مزدروں کی ہلاکت پر عدالت نے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر رکوادی
جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کا دباﺅ بڑھ گیا
عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن معیزاللہ بیگ کی ٹیم کیساتھ وطن واپسی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لاڑکانہ میں 2طالب علموں سے زیادتی کے الزام میں مدرس گرفتار
لاڑکانہ (پی پی آئی) لاڑکانہ میں 2طالب علموں سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مدرس کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ تھانہ مارکیٹ پولیس نے مدرسے کے طالب علموں کی جانب سے مدرس کے خلاف مظاہرہ پر اسے گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق طلبا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ مدرس نے مدرسے کے دو طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ایک طالب علمٰ کے والدکی مدعیت میں تھانہ مارکیٹ پر مقدمہ دائر کیا گیا، دوسری جانب مدرس پیش امام نے کہا ہے کہ بے قصور ہوں میرے خلاف جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔
سندھ میں 2023 کے دوران 218 افراد اغوا، 207 بازیاب، 11 ہنوز یرغمال
کراچی (پی پی آئی)نگران سندھ کابینہ نے کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ساتھ ا?پریشن کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔پی پی آئی کے مطابق آئی جی نے بتایا کہ 2023 میں 218 لوگ اغوا ہوئے جن میں سے 207 بازیاب ہوئے اور 11 لوگ ابھی تک یرغمال ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے ا?ئی جی کو مغویوں کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کی۔ا?ئی جی سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن پر بھی بریفنگ دی جس پر نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچے میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں اور جو اچھی کارکردگی نہ کریں ان کو تبدیل کریں۔نگران وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ کچے کے علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت فوری ختم کی جائے۔
آئندہ چند ماہ فلائٹ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے پی آئی اے کے کچھ طیارے عارضی طور پر‘ گراؤنڈ
کراچی (پی پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے آئندہ چند ماہ تک فلائٹ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے فنڈز کے حصول میں دشواری کے سبب کچھ طیاروں کو ’عارضی طور پر‘ گراؤنڈ کر دیا ہے، اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ادائیگیاں کیے جانے کے بعد وہ واپس اڑان بھریں گے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے اوائل میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پی آئی اے نے متعدد طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا تھا کیونکہ اسے اگلے چند مہینوں تک اپنے آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا تھا۔پی پی آئی کے مطابق وزارت ہوا بازی نے گزشتہ ہفتے ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو بتایا تھا کہ پی آئی اے اس وقت فنڈز کے شدید بحران سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے پر قرض دہندگان، طیارے لیز پر دینے والوں، ایندھن فراہم کرنے والوں، بیمہ کنندگان، بین الاقوامی اور ڈومیسٹک ایئرپورٹ آپریٹرز اور حتیٰ کہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔نتیجتاً پی آئی اے اپنے 13 لیز پر لیے گئے طیاروں میں سے 5 کو گراؤنڈ کرنے پر مجبور ہے اور خدشہ ہے کہ مزید 4 طیاروں کے حوالے سے بھی یہی فیصلہ کرنا پڑے گا۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آج (بدھ ) 26ویں سالگرہ منائیں گے
(December 17, 2013)
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ آج (بدھ ) اپنی 26سالگرہ منائیں گے ۔ عثمان خواجہ 18دسمبر 1986کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اب تک 9ٹیسٹ ،3ایک روزہ اور 28ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے ۔ ٹیسٹ میچوں میں اب تک عثمان نے 377رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ون ڈے میں صرف 14رنز بناسکے ہیں ۔ ٹی 20کیرئیر میں وہ اب تک 562رنز اسکور کرچکے ہیں ۔

کرکٹ ورلڈ کپ2015کے کوالیفائر کیلئے 10ٹیموںکاا علان
(December 17, 2013)
دبئی: آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے دس ٹیموں کا اعلان کر دیا۔کوالیفائنگ راونڈ کی فائنلسٹ دو ٹیمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں شرکت کریں گی،کوالیفائرز کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں میں کینیڈا ، ہانگ کانگ ، کینیا ، نیمیبیا ، نیپال ، ہالینڈ ، پاپوا نیو گینی ،سکاٹ لینڈ ، یو اے ای اور یوگینڈا شامل ہیں،کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ آئندہ سال بارہ جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو گا۔

آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
(December 17, 2013)
پرتھ: ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 150 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔کینگروز کو چھ سال بعد ایشز سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔پرتھ میں ہونیوالے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے پانچ وکٹ 251 رنز کے ساتھ آخری روز کا کھیل شروع کیا۔بین سٹوکس نے ذمہ دارانہ سنچری سکور کی لیکن بدقسمتی سے ان کے 120 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور پوری ٹیم 353 رنز پر آوٹ ہو گئی۔میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 369 رنز پر ڈیکلئیر کر کے مہمان انگلش ٹیم کو 504 رنز کا پہاڑ ہدف دیا تھا۔ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ڈیوڈ وارنر 112 اور شین واٹسن 103 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے،سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ26 دسمبر کو میلبورن میں شروع ہو گا۔

برازیل : 2مزدروں کی ہلاکت پر عدالت نے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر رکوادی
(December 17, 2013)
ریو ڈی جنیرو: برازیل کی عدالت نے فٹبال اسٹیڈیم میں ہونیوالی دوسری ہلاکت کے بعد تعمیراتی کام کو رکوا دیا۔ برازیل کے شہر میناس میں آئندہ سال ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے جاری تھا۔ ایک مزدور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسا۔ اس کے رشتہ داروں نے یہ الزام لگایا ہے ضرورت سے زیادہ کام کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔اس سے چند گھنٹے پہلے ایک بائیس سالہ مزدور تقریباً 35 میٹر کی اونچائی سے گر کر ہسپتال میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے برازیلین عدالت نے اسٹیڈیم کا کام روکنے کا حکم دیا ہے۔ اب تک ورلڈ کپ کے سلسلے میں تعمیر کی جانے والی مختلف عمارتوں میں کئی مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ وقت پر اسٹیڈیم کے پورا کرنے کے لیے رات دن جنگی پیمانے پر کام ہو رہے ہیں۔

جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کا دباﺅ بڑھ گیا
(December 17, 2013)
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سینئر آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کی وجہ سے دباﺅ بڑھ گیا۔ ان کی گذشتہ 9 ٹیسٹ اننگز میں اوسط فقط 17.77 رہی جس کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بھی خطرے میں دکھائی دینے لگی ہے، بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کیلس کو اس بڑھتے ہوئے دباﺅ سے نجات کیلئے بڑی اننگز درکار ہوگی، 38 سالہ کرکٹر نے گذشتہ 9 اننگز میں صرف 160 رنز بنائے جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ آخری نصف سنچری انھوں نے پاکستان کے خلاف رواں برس فروری میں جوہانسبرگ میں بنائی تھی، اس کے بعد ان کا ٹیسٹ میں اسکور 7، 2، 21، 5، 0 اور7 رہا۔ جیک کیلس نے آخری سنچری گذشتہ برس نومبر میں برسبین میں بنائی تھی۔

عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن معیزاللہ بیگ کی ٹیم کیساتھ وطن واپسی
(December 17, 2013)
کراچی: دبئی میں ہونے والی ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے معیز اللہ بیگ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ۔ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں 17 ممالک کے136 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے معیز اللہ نے چوبیس میں سے انیس مقابلے جیتے اور امریکا کے ٹم برائنٹ کو شکست دیکر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستانی ٹیم میں شامل جویریہ مرزا نے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم کا کراچی ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔