کوریا میں سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش ‘نینو کوریا 2015ء’

یونین پے انٹرنیشنل کو “بیلٹ اینڈ روڈ” میں زبردست توسیع نظر آتی ہوئی

ایس ایس آئی نے آسٹریلیا میں مائی اوپینیئنز لمیٹڈ اور نیوزی لینڈ میں اسمائل سٹی لمیٹڈ کے اثاثہ جات حاصل کرنے کے لیے معاہدے کا اعلان کردیا

ڈونٹ کا عالمی دن منانے کے لیے ڈنکن ڈونٹس نے جمعہ 5 جون کو مفت ڈونٹ پیشکش کا اعلان کردیا

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو، ایک افسانے سے بڑھ کر

جے اے سولر اور ایسل انفراپروجیکٹس لمیٹڈ نے 500 میگاواٹ پی وی کے مشترکہ منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کوریا میں سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش ‘نینو کوریا 2015ء’

– یکم جولائی سے 350 اداروں کی شرکت کے ساتھ کویکس میں انعقاد – نینو، مائیکرو/ایم ای ایم ایس، لیزر، جدید کوزہ گری، سہ جہتی پرنٹنگ اور بایونکس ٹیکنالوجیوں کے لیے چھ نمائشیں سیول، جنوبی کوریا، یکم جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– کوریا میں 13 ویں بین الاقوامی نینوٹیک سمپوزیم اور نینو-کنورجنس نمائش یکم جولائی جمعہ سے 3 جولائی تک سیول میں کویکس میں منعقد ہوگی، جس میں 18 ممالک اور خطوں کے تقریباً 350 ادارے اور حکومتی انجمنیں شرکت کریں گی۔وزارت تجارت، صنعت اور توانائی اور وزارت سائنس، آئی سی ٹی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی سرپرستی اور نینو کوریا انتظامی کمیٹی کے زیر انتظام ‘نینو کوریا’ کوریا کا معروف نینو ٹیکنالوجی ایونٹ ہے جو 2003ء سے ہر سال منعقد ہو رہا ہے۔ نینو کوریا کاروباری مواقع کے لیے بہترین مقام پیش کرتا ہے، جہاں شرکاء مصنوعات اور عوامل کو اپ گریڈ کرنے اور نینو اور دیگر جدید ٹیکنالوجیوں کے ارتکاز کے ذریعے نئی مارکیٹ بنانے بنا سکتے ہیں۔ نمائش میں سی این ٹی اور گفین سے تیار کردہ نینو مواد، اجزاء اور نظام مکمل نمائش کے لیے پیش ہوں گے۔ نینو تجزیہ کی تکنیک، پروسیسنگ اور سازوسامان کی تیاری کے ساتھ ساتھ سیمی کنڈکٹر پروسس سامان بھی نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ جدید ترین پانچ ٹیکنالوجیوں کی نمائش بھی ساتھ ساتھ منعقد ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجیاں مائیکرو/ایم ای ایم ایس مختصر اور انٹیلی جنس سسٹمز، اضافی قدر کے لیے لیزر ٹیکنالوجیاں، جدید کوزہ گری، جدید سہ جہتی پرنٹنگ اور میڈیکل انجینئرنگ ہیں۔ اس سال 18 ممالک اور خطوں کے شرکاء جن میں جاپان، برعظیم چین، جرمنی، تائیوان اور برطانیہ شامل ہیں، شرکتکریں گے۔ کوریا سے سام سنگ اور ایل جی جیسے بڑے ادارے اور کے آئی ایس ٹی اور کے آئی ایم ایم جیسی تحقیقی تجربہ گاہیں ٹیکنالوجیوں اور عملی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اپنےجدید ترین تحقیقی نتائج کی نمائش کریں گی۔ جدید ٹیکنالوجی رحجانات اور تحقیقی نتائج پر گفتگو کے لیے ایک سمپوزیم منعقد ہوگا۔ ہیونڈے موٹر کمپنی کے صدر مون-سک کون اور چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے صدر چن لی بائی کلیدی تقاریر کریں گے اور 1,000 تحقیقی نتائج متعارف کروائیں جائیں گے۔ نینو کوریا انتظامی کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ “نینو کوریا نینو ٹیکنالوجی تحقیقی نتائج پھیلانے اور معلومات کے تبادلے کی ترویجکے لیے کاروباری مواقع پیش کرتا ہے۔ جاپان، چین اور برطانیہ جیسے ممالک کے علمی و کاروباری ادارے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ہم ایک عالمی معیار کی نمائش کی حیثیت سے اس تقریب کے انعقاد کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے تاکہ کوریا اور دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اور مصنوعات کے تبادلے کو متحرک کیا جا سکے۔” ‘نینو کوریا 2015ء’ کے بارے میں مزید معلومات www.nanokorea.or.krپر دستیاب ہے۔ رابطہ: سنجو پارک، ٹیلی فون: 82-031-548-2029+، ای میل: [email protected]

مزید پڑھیں

یونین پے انٹرنیشنل کو “بیلٹ اینڈ روڈ” میں زبردست توسیع نظر آتی ہوئی

شنگھائی، چین، 29 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — چین کے “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کو سپورٹ فراہم کرنے سے وابستہ یونین پے انٹرنیشنل کرغزستان، ترکی اور پاکستان سمیت “بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک میں اداروں کے ساتھ ادائیگی نیٹ ورک شراکت داریوں کے حوالے سے ہونے والی جامع حالیہ پیشرفت کے بعد قازقستان کے ہیلک بینک کے ساتھ گہرے تعاون کی شروعات کے ذریعے ایک اور حصہ داری کررہا ہے۔ ادارے نے 27 مئی کو ہیلک بینک کے ساتھ گہرے تعاون کے عمل میں آنے کا اعلان کیا تھا اور فریقین قازقستان میں کارڈ اجراء، جدید خدمات اور چین میں قازق طلباء کے لیے مالی مدد کے سلسلے میں قریبی تعلقات رکھیں گے۔ یونین پے انٹرنیشنل کے سی ای او کے جیانبو نے کہا کہ “ہم چین اور قازقستان کے درمیان اقتصادی و ذاتی تبادلوں کے لیے معیاری ادائیگی خدمات پیش کرکے ‘بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو’ کو سہارا دے رہے ہیں۔ اور ہم یکطرفہ کے بجائے دوطرفہ رابطوں میں مدد دے رہے ہیں۔” گزشتہ سال سے یونین پے انٹرنیشنل قازقستان میں یونین پے کارڈ قبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو تقریباً 70 فیصد مقامی اے ٹی ایمز اور 50 فیصد ے زيادہ تاجروں پر مشتمل ہے۔ قازقستان میں مقامی طور پر یونین پے کارڈ کاروبار چلانے والے پہلے ادارے کی حیثيت سے ہیلک بینک اپنے تمام اے ٹی ایمز اور تاجروں کے لیے یونین پے کارڈ قبولیت ممکن بناچکا ہے۔ “ہیلک بینک کے ساتھ گہرا تعاون ‘بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو’ علاقوں کے ساتھ یونین پے کارڈ کاروباری پیشرفت کے لیے اچھی مثال فراہم کرتا ہے۔ مستقبل میں ہم منصوبے کے نفاذ میں حصہ داری کے لیے مقامی اداروں کے ساتھ تعاون و پھیلانا جاری رکھیں گے۔” کے نے کہا۔ اموت شایخمیتووا، صدر ہیلک بینک، نے کہا کہ یونین پے کارڈز صرف قازقستان میں ہی استعمال نہیں ہوسکتے بلکہ عالمی یونین پے نیٹ ورک کی جانب سے بھی قبول کیے جاتے ہیں جو 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتے ہیں، اور یہ بینک کے صارفین کے لیے زبردست قدر لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک یونین پے کے ساتھ شریک-برانڈڈ 200,000 کارڈز جاری کرچکا ہے۔ 2016ء کے اختتام سے پہلے یہ ایسے 1.1 ملین سے زيادہ کارڈز جاری کرے گا۔ 90 فیصد سے زیادہ کارڈز مقامی باسیوں کو جاری کیے گئے ہیں اور تمام کارڈ چپ-بیسڈ ہیں، جو ادائیگی نظام میں زیادہ حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” کے ساتھ یونین پے کارڈ قبولیت ماحول تیزی سے بہتر ہوا ہے، جس میں یونین پے کارڈز قبول کرنے والے منصوبے میں شامل 60 سے زیادہ ممالک میں سے تقریباً 50 شامل ہیں۔ قبل ازیں اس مہینے کرغزستان کے سب سے بڑے بینک آپٹیما بینک نے یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ تعاون کے ذریعے یونین پے کارڈز جاری کرنا شروع کیا؛ مارچ میں ترکی کے بڑے بینک کارڈ جاری کنندہ گارنٹی بینک نے پہلا یونین پے کارڈ جاری کیا؛ جنوری میں یونین پے انٹرنیشنل اور پاکستان کے سب سے بڑے بینک ایچ بی ایل نے کارڈ اجراء اور جدید ادائیگی میں گہرے تعاون کا

مزید پڑھیں

ایس ایس آئی نے آسٹریلیا میں مائی اوپینیئنز لمیٹڈ اور نیوزی لینڈ میں اسمائل سٹی لمیٹڈ کے اثاثہ جات حاصل کرنے کے لیے معاہدے کا اعلان کردیا

– مالی سودہ ایس ایس آئی کو دونوں ممالک میں بڑا آن لائن پینل فراہم کرے والا بنا دے گا – شیلٹن، کنیکٹیکٹ، 29 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ایس ایس آئی نے دو معروف پینل اداروں – آسٹریلیا میں مائی اوپینیئنز لمیٹڈ اور نیوزی لینڈ میں اسمائل سٹی لمیٹڈ—کے اثاثہ جات خریدنے کے لیے حتمی معاہدے کے ذریعے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں داخلے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وضع کردہ حصول ان بڑے اعلیٰ معیار کے پینلوں کو ایس ایس آئی کے موجودہ آن لائن پینل اثاثہ جات سے ملائے گا اور ایک دونوں ملکوں میں بہترین اور سب سے شاندار آن لائن پینل تخلیق کرے گا۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141102/156027LOGO مارکیٹ محققین کے لیے اس کا مطلب ہے کہ ایس ایس آئی جلد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بی2سی اور بی2بی تحقیق کرنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ وسیع رسائی اور بہتر سہولیت پیش کرے گا۔ اپنی ماہرانہ پروگرامنگ اور ہوسٹنگ کی صلاحیتوں کے ملا کر ایس ایس آئی ایک ہی مقام پر سروے تحقق شراکت دار کو تلاش کرنے والے مارکیٹرز اور محققین کا واضح انتخاب بنے گا۔ حصول عالمی ڈیٹا حل اور ٹیکنالوجی ادارے کی حیثیت سے ایس ایس آئی کی قائدانہ مقام کو مضبط کرے گا، اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں سرمایہ کاری کرنے کی ادارے کی مجموعی حکمت عملی سے مطابقت بھی رکھے گا۔ ایس ایس آئی کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بڑھتی موجودگی صنعت کے معروف ٹیکنالوجی، آزمودہ آن لائن پینلسٹ بھرتی طریقوں اور دستیاب صارفین اور ماہرین تک بہترین رسائی کو ممکن بنانے کے لیے واحد توجہ کے معیار کو ملاتی ہے۔ ایس ایس آئی کے صد اور سی ای او کرس فیننگ نے کہا کہ “صارفین ہمارے معروف پینلوں کے حجم، معیار اور بارآوری سے، اور بڑے اے این زیڈ بی 2سی اور/ یا بی2بی ٹریکرز کو منظم کرنے کی ایس ایس آئی کی بے مثال صلاحیت سے زبردست فائدہ حاصل کریں گے۔ ہماری توجہ ایشیا بحر الکاہل میں اپنی قائدانہ پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے اور ان دو بہترین اداروں کا حصول ہماری حکمت عملی کے لیے  بہترین ہے۔” مائی اوپینیئنز پینل گزشتہ 14 سے زیادہ سالوں میں بنا اور اس نے آسٹریلیا اور بیرون ملک کئی معروف تحقیقی اداروں اور کارپوریٹ صارفین کی بڑی تعداد کے لیے معیاری آن لائں تحقیق کے معیارات مرتب کیے۔ مائی اوپینیئنز اور اسمائل سٹی کے مالک ادارے پرمیشن کارپ کے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر باب چینگ نے کہا کہ “ایس ایس آئی ایک انتہائی قابل احترام المی ڈیٹا اور مارکیٹ تحقیق ٹیکنالوجی ادارہ ہے جو جواب دہندگان کے تجربے پر جائزہ اور صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور سروس فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے کاروباری ادارے کو ایس ایس آئی نیٹ ورک میں شامل ہوتا دیکھ کر خوشی ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ایس ایس آئی پینل اثاثہ جات اور ہماری بنائی گئی ٹیم کا بہت خیال رکھے گا۔ ایس ایس آئی ہمارے صارفین کو قدر کی فراہمی کے فلسفے کو جاری رکھنے سے وابستہ ہے۔” 2003ء میں قائم ہونے والا اسمائل سٹی لمیٹڈ ایک آن لائن

مزید پڑھیں

ڈونٹ کا عالمی دن منانے کے لیے ڈنکن ڈونٹس نے جمعہ 5 جون کو مفت ڈونٹ پیشکش کا اعلان کردیا

— ڈنکن ڈونٹس مشرق وسطیٰ کے مہمانوں کو مدعو کرتا ہے کہ وہ 5 جون کو کسی بھی مشروب کی خریداری پر مفت ڈونٹ کا لطف اٹھائیں کینٹن، میساچوسٹس، 28 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– بیکری کی مصنوعات اور کافی پیش کرنے والے دنیا کے مشہور ترین اداروں میں سے ایک ڈنکن ڈونٹس نے آج مشرق وسطیٰ بھر میں ڈونٹس پسند کرنے والوں کے لیے ایک میٹھے سودے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ 5 جون کو برانڈ کی جانب سے ڈونٹ کے تیسرے عالمی دن کے جشن کے موقع پر خطے اور دنیا بھر کے شریک ڈنکن ڈونٹس ریستوراں مہمانوں کو کسی بھی مشروب کی خرید پر (رسد برقرار رہنے تک) اپنی پسند کا ایک مفت ڈونٹ پیش کرے گا۔ تصویر- http://photos.prnewswire.com/prnh/20150527/218840 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20110224/NY53806LOGO کرس فوکوا، نائب صدر، برانڈ مارکیٹنگ، گلوبل کنزیومر انسائٹس اینڈ پروڈکٹ انوویشن، ڈنکن برانڈز نے کہا کہ “ڈونٹ کا عالمی دن ایسا موقع ہے جس کا ہمیں سارا سال انتظار رہتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم مہمانوں کو مسلسل تیسرے سال اس مزیدار سلسلے میں مدعو کر رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ عالمی پیمانے پر اپنے مہمانوں کو حیران اور خوش کرنے، اور دلچسپ انداز میں اپنے ڈونٹ ورثے کا جشن منانے کے طریقے تلاش کرتے ہیں ۔ ہمارے ڈونٹس مہمانوں کے لیے خزشیاں لاتے ہیں> اس لیے ہمیں امید ہے کہ 5 جون کو کسی بھی مشروب کی خریداری پر برانڈ کی جانب سے مفت ڈونٹ کی پیشکش دنیا بھر میں زیادہ خوشیاں پھیلائے گی۔” ڈونٹ کا خصوصی عالمی دن خطے میں کویت، لبنان، عمان، پاکستان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھر کے مخصوص ڈنکن ڈونٹس ریستورانوں میں کسی بھی مشروب کی خریداری پر مفت ڈونٹ کی پیش کرتا ہے۔ مزید برآں، دنیابھر میں مخصوص ڈنکن ڈونٹس ریستوراں ایک مزیدار اسمائلی فیس ڈونٹ بھی پیش کریں گے تاکہ ان مسکراہٹوں کا جشن منایا جا سکے جو ڈونٹس عوام کے چہروں پر لاتے ہیں۔ اسمائیلی فیس ڈونٹ خمیر سے بھرا ہوا کھوکھلا ڈونٹ ہے جو ایک پیاری سے ہنستی ہوئی شکل سے سجا ہوا ہے۔ ڈونٹ کے لیے فلنکس مقامی ذائقوں کے مطابق مختلف مارکیٹوں میں تبدیل ہوں گی ، اس میں جیلی، باویرین کریم اور چاکلیٹ کریم جیسی فلنگز شامل ہوں گی۔ اس سال ڈنکن ڈونٹس مہمانوں کو مہم میں شریک ریستورانوں پر اپنی مثبت ذہنی کیفیت کی نمائندگی کرنے والے ڈونٹ کے انتخاب کا بھی موقع دے گا، ایموٹیکون ڈونٹس کے ذریعے۔ مخصوص ڈنکن ڈونٹس مقامات پر اسمائیلی فیس ڈونٹ کے ساتھ مہمانوں کو مزیدار ونک ڈونٹ سے بھی مسکراہٹ کے اضافی ڈیزائن منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔ ایموٹیکون ڈونٹس ڈونٹ کے عالمی دن پر اور جون کے پورے مہینے میں مسکراہٹیں پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ 65 سالوں سے ڈنکن ڈونٹس ڈونٹ کے شعبے میں رہنما ادارہ ہے، اور گزشتہ سال اس نے دنیابھر کے 37 سے زیادہ ممالک کے 11,300 سے زائد ریستورانوں میں  2.8 ارب سے زیادہ ڈونٹس اور منچ کنز (ر) ڈونٹ ہول ٹریٹس فروخت کیے۔ یہ مزیدار اور تخلیقی ڈونٹس کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے، جس میں بوسٹن کریم، گلیزڈ اور چاکلیٹ فروسٹڈ

مزید پڑھیں

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو، ایک افسانے سے بڑھ کر

لاس اینجلس، 26 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– میبو انٹرنیشنل کے صدر جناب کیون سو نے اپنے اہل خانہ کی جانب سے صدر براک اوبامہ اور صدر بل کلنٹن کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کیون کے والد ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کے انتقال پر اپنی ہمدردی اور نیک خیالات کا اظہار کیا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150522/218111 ایک بانی، جدت طراز، انسان دوست اور وقت سے پہلے کی رہنما شخصیت کی حیثیت سے ڈاکٹر سو کی سائنس کی ترقی سے وابستگی اور برادری میں ان کی قائدانہ حیثیت نے ایسا ورثہ چھوڑا ہے جسے بھلایا نہیں جائے گا۔ ایک معروف حیاتی سائنس دان کی حیثیت سے ڈاکٹر سو نے اپنی زندگی انسانیت کے فائدے کے لیے بے لوث انداز میں صرف کی۔ 1988ء میں شائع ہونے والے اپنے پہلے مضمون “جلنے والے کےنمی کے ذریعے علاج کے طبی استعمالات” سے 2009ء میں انسانی جسم کی بحالی کے حوالے سے شائع ہونے والی تاریخ کی پہلی کتاب “انسانی جسم کی تجدیدی بحالی کی سائنس (ایچ بی آر آر ایس) تک، ان دونوں کو امریکی قومی کتب خانہ برائے طب نے جمع کیا، انہوں نے مرحلہ وار ایچ بی آر آر ایس اور پیٹنٹ پلیٹ فارم تیار کیا جس نے ان گنت زندگیاں بچائیں۔ ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کی وفات ہمیں ایک کسی شخص کی عظمت کے بارے میں آیک قول کی یاد دلاتی ہے۔ ایک شخص کی عظمت اس میں نہیں کہ “وہ کیسے مرا” بلکہ “وہ کیسے جیا۔””جو اس نے حاصل کیا”، وہ نہیں بلکہ “اس نے کیا دیا۔” ڈاکٹر سو اپنے پیچھے ایک شاندار ورثہ چھوڑ گئے ہیں جو فلسفہ، سائنس اور ٹیکنالوجی کا احاطہ کرتا ہےاور ساتھ ساتھ، صرف چین میں، ان کے تجدیدی علاج تقریباً 200 ہزارتربیت یافتہ ماہرین اور لگ بھگ 12,000 ہسپتالوں پر مشتمل مکمل ترقی یافتہ جال بھی، جو ہر روز زندگیاں بچانے کے لیے ان کی سائنس استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سو نے، اپنی ایچ بی آر آر ایس تخلیق کے ذریعے، انسانی تجدید وکے لامحدود امکان کا انکشاف کیا، اور ہمیں یہ علم دیا کہ ہم سب میں تجدیدی زندگی ہے اور ہم اپنی صلاحیت پر اعضاء کی بحالی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر سو ہمیشہ کہتے تھے، “میں کئی سالوں سے ڈاکٹر ہوں، میں نے اپنے ساتھیوں کو یہ کہنے دیا کہ وہ مجھے ڈاکٹر سو پکاریں، تاکہ یہ بات مجھے ہمیشہ یاد رہے اور علاج کے بہترین اثرات کی حامل ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی تلاش اور جدت طرازی پر میری توجہ مرکوز رہے ، یوں مریضوں کی تکلیف کم ہو اور انسانوں کی صحت اور عزت محفوظ ہو۔ اس لیے میں نے خود کو طبی تحقیق سے وابستہ کیا تاکہ مریضوں کی تکلیف کو کم کرنے کی خاطر ڈاکٹروں کے لیے ایسی ٹیکنالوجی اور مصنوعات بنائی جائیں۔” اب جبکہ ڈاکٹر سو جا چکے ہیں، ان کا سائنسی حقیقت کا تاحیات سفر اور دنیا کے لیے بے لوث خدمات کا عظیم مقصد ہمیشہ اس ورثے کو آگے جاری رکھنے میں ہماری رہنمائی کرے گا، اور ان کی دریافت و ایجادات آنے والی نسوں کے فائدے کے لیے برقرار رہیں گی۔ رابطہ: ٹام

مزید پڑھیں

جے اے سولر اور ایسل انفراپروجیکٹس لمیٹڈ نے 500 میگاواٹ پی وی کے مشترکہ منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے

شنگھائی، 25 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک شمسی سیل اور ماڈیول بنانے والی تنصیب کے مشترکہ منصوبے (“جے وی”) کے قیام کے لیے بھارت کے کاروباری شراکت دار ایسل انفرا پروجیکٹس لمیٹڈ(“ای آئی ایل”)  کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (“ایم او یو”) پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو جے وی کے لیے ایک 500 میگاواٹ کی پیداواری تنصیب کا اعلان کرتا اور فریقین کی ذمہ داریوں کا احاطہ کرتا ہے ۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO معاہدہ شنگھائی میں انڈیا-چائنا بزنس فورم کے موقع پر 16 مئی کو ہوا تھا، جہاں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، چینی قومی رہنما اور دونوں ملکوں کے تجارتی و کاروباری نمائندگان بھی موجود ہیں، جس میں جے اے سولر اور اس کے شراکت دار ای آئی ایل بھی شامل تھے۔ فورم میں فوٹووولٹیک صنعت میں تعاون کے مواقع پر خصوصی توجہ تھی، جہاں رہنما نے رضامندی ظاہر کی کہ فوٹووولٹیک پارک کا قیام ایجنڈے میں ترجیح ہونا چاہیے۔ فورم میں نمائندگان کی جانب سے بیس سے زیادہ مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جو کل 22 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے نمائندہ ہیں۔ لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO  رابطہ: ایریکا ہو، 5888-6095-21-86+,5999-6095-21-86+، [email protected] ؛ [email protected]

مزید پڑھیں