کوریا میں سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش ‘نینو کوریا 2015ء’

– یکم جولائی سے 350 اداروں کی شرکت کے ساتھ کویکس میں انعقاد

– نینو، مائیکرو/ایم ای ایم ایس، لیزر، جدید کوزہ گری، سہ جہتی پرنٹنگ اور بایونکس ٹیکنالوجیوں کے لیے چھ نمائشیں

سیول، جنوبی کوریا، یکم جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– کوریا میں 13 ویں بین الاقوامی نینوٹیک سمپوزیم اور نینو-کنورجنس نمائش یکم جولائی جمعہ سے 3 جولائی تک سیول میں کویکس میں منعقد ہوگی، جس میں 18 ممالک اور خطوں کے تقریباً 350 ادارے اور حکومتی انجمنیں شرکت کریں گی۔وزارت تجارت، صنعت اور توانائی اور وزارت سائنس، آئی سی ٹی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی سرپرستی اور نینو کوریا انتظامی کمیٹی کے زیر انتظام ‘نینو کوریا’ کوریا کا معروف نینو ٹیکنالوجی ایونٹ ہے جو 2003ء سے ہر سال منعقد ہو رہا ہے۔

نینو کوریا کاروباری مواقع کے لیے بہترین مقام پیش کرتا ہے، جہاں شرکاء مصنوعات اور عوامل کو اپ گریڈ کرنے اور نینو اور دیگر جدید ٹیکنالوجیوں کے ارتکاز کے ذریعے نئی مارکیٹ بنانے بنا سکتے ہیں۔

نمائش میں سی این ٹی اور گفین سے تیار کردہ نینو مواد، اجزاء اور نظام مکمل نمائش کے لیے پیش ہوں گے۔ نینو تجزیہ کی تکنیک، پروسیسنگ اور سازوسامان کی تیاری کے ساتھ ساتھ سیمی کنڈکٹر پروسس سامان بھی نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

جدید ترین پانچ ٹیکنالوجیوں کی نمائش بھی ساتھ ساتھ منعقد ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجیاں مائیکرو/ایم ای ایم ایس مختصر اور انٹیلی جنس سسٹمز، اضافی قدر کے لیے لیزر ٹیکنالوجیاں، جدید کوزہ گری، جدید سہ جہتی پرنٹنگ اور میڈیکل انجینئرنگ ہیں۔

اس سال 18 ممالک اور خطوں کے شرکاء جن میں جاپان، برعظیم چین، جرمنی، تائیوان اور برطانیہ شامل ہیں، شرکتکریں گے۔ کوریا سے سام سنگ اور ایل جی جیسے بڑے ادارے اور کے آئی ایس ٹی اور کے آئی ایم ایم جیسی تحقیقی تجربہ گاہیں ٹیکنالوجیوں اور عملی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اپنےجدید ترین تحقیقی نتائج کی نمائش کریں گی۔

جدید ٹیکنالوجی رحجانات اور تحقیقی نتائج پر گفتگو کے لیے ایک سمپوزیم منعقد ہوگا۔ ہیونڈے موٹر کمپنی کے صدر مون-سک کون اور چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے صدر چن لی بائی کلیدی تقاریر کریں گے اور 1,000 تحقیقی نتائج متعارف کروائیں جائیں گے۔

نینو کوریا انتظامی کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ “نینو کوریا نینو ٹیکنالوجی تحقیقی نتائج پھیلانے اور معلومات کے تبادلے کی ترویجکے لیے کاروباری مواقع پیش کرتا ہے۔ جاپان، چین اور برطانیہ جیسے ممالک کے علمی و کاروباری ادارے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ہم ایک عالمی معیار کی نمائش کی حیثیت سے اس تقریب کے انعقاد کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے تاکہ کوریا اور دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اور مصنوعات کے تبادلے کو متحرک کیا جا سکے۔”

‘نینو کوریا 2015ء’ کے بارے میں مزید معلومات www.nanokorea.or.krپر دستیاب ہے۔

رابطہ: سنجو پارک، ٹیلی فون:
82-031-548-2029+، ای میل: info@nanokorea.net

Latest from Blog