ایس ایس آئی نے آسٹریلیا میں مائی اوپینیئنز لمیٹڈ اور نیوزی لینڈ میں اسمائل سٹی لمیٹڈ کے اثاثہ جات حاصل کرنے کے لیے معاہدے کا اعلان کردیا

– مالی سودہ ایس ایس آئی کو دونوں ممالک میں بڑا آن لائن پینل فراہم کرے والا بنا دے گا –

شیلٹن، کنیکٹیکٹ، 29 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ایس ایس آئی نے دو معروف پینل اداروں – آسٹریلیا میں مائی اوپینیئنز لمیٹڈ اور نیوزی لینڈ میں اسمائل سٹی لمیٹڈ—کے اثاثہ جات خریدنے کے لیے حتمی معاہدے کے ذریعے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں داخلے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وضع کردہ حصول ان بڑے اعلیٰ معیار کے پینلوں کو ایس ایس آئی کے موجودہ آن لائن پینل اثاثہ جات سے ملائے گا اور ایک دونوں ملکوں میں بہترین اور سب سے شاندار آن لائن پینل تخلیق کرے گا۔

Survey%20Sampling ایس ایس آئی نے آسٹریلیا میں مائی اوپینیئنز لمیٹڈ اور نیوزی لینڈ میں اسمائل سٹی لمیٹڈ کے اثاثہ جات حاصل کرنے کے لیے معاہدے کا اعلان کردیا

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141102/156027LOGO

مارکیٹ محققین کے لیے اس کا مطلب ہے کہ ایس ایس آئی جلد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بی2سی اور بی2بی تحقیق کرنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ وسیع رسائی اور بہتر سہولیت پیش کرے گا۔ اپنی ماہرانہ پروگرامنگ اور ہوسٹنگ کی صلاحیتوں کے ملا کر ایس ایس آئی ایک ہی مقام پر سروے تحقق شراکت دار کو تلاش کرنے والے مارکیٹرز اور محققین کا واضح انتخاب بنے گا۔

حصول عالمی ڈیٹا حل اور ٹیکنالوجی ادارے کی حیثیت سے ایس ایس آئی کی قائدانہ مقام کو مضبط کرے گا، اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں سرمایہ کاری کرنے کی ادارے کی مجموعی حکمت عملی سے مطابقت بھی رکھے گا۔ ایس ایس آئی کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بڑھتی موجودگی صنعت کے معروف ٹیکنالوجی، آزمودہ آن لائن پینلسٹ بھرتی طریقوں اور دستیاب صارفین اور ماہرین تک بہترین رسائی کو ممکن بنانے کے لیے واحد توجہ کے معیار کو ملاتی ہے۔

ایس ایس آئی کے صد اور سی ای او کرس فیننگ نے کہا کہ “صارفین ہمارے معروف پینلوں کے حجم، معیار اور بارآوری سے، اور بڑے اے این زیڈ بی 2سی اور/ یا بی2بی ٹریکرز کو منظم کرنے کی ایس ایس آئی کی بے مثال صلاحیت سے زبردست فائدہ حاصل کریں گے۔ ہماری توجہ ایشیا بحر الکاہل میں اپنی قائدانہ پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے اور ان دو بہترین اداروں کا حصول ہماری حکمت عملی کے لیے  بہترین ہے۔”

مائی اوپینیئنز پینل گزشتہ 14 سے زیادہ سالوں میں بنا اور اس نے آسٹریلیا اور بیرون ملک کئی معروف تحقیقی اداروں اور کارپوریٹ صارفین کی بڑی تعداد کے لیے معیاری آن لائں تحقیق کے معیارات مرتب کیے۔

مائی اوپینیئنز اور اسمائل سٹی کے مالک ادارے پرمیشن کارپ کے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر باب چینگ نے کہا کہ “ایس ایس آئی ایک انتہائی قابل احترام المی ڈیٹا اور مارکیٹ تحقیق ٹیکنالوجی ادارہ ہے جو جواب دہندگان کے تجربے پر جائزہ اور صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور سروس فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے کاروباری ادارے کو ایس ایس آئی نیٹ ورک میں شامل ہوتا دیکھ کر خوشی ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ایس ایس آئی پینل اثاثہ جات اور ہماری بنائی گئی ٹیم کا بہت خیال رکھے گا۔ ایس ایس آئی ہمارے صارفین کو قدر کی فراہمی کے فلسفے کو جاری رکھنے سے وابستہ ہے۔”

2003ء میں قائم ہونے والا اسمائل سٹی لمیٹڈ ایک آن لائن انعامی پروگرام ہے جو خصوصی طور پر نیوزی لینڈ کے باسیوں کے لیے ہے۔

دونوں مائی اوپینیئنز لمیٹڈ اور اسمائل سٹی لمیٹڈ پرمیشن کارپ کی ملکیت ہیں۔

ایس ایس آئی کی بڑی ملکیت معروف مڈل-مارکیٹ نجی ایکوئٹی فرم ایچ جی جی سی کے پاس ہے۔

پرمیشن کارپ پرائیوٹ لمیٹڈ کے بارے میں

پرمیشن کارپ جولائی 1999ء میں سڈنی، آسٹریلیا میں قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت سے ادارہ آن لائن مارکیٹنگ کے شعبے میں ایک بڑی قوت بنچکا ہے، جو اجازتی ای میل مارکیٹنگ، آن لائن تحقیق اور آن لائن خریداری کے لائلٹی پروگرام اور خدمات پیش کررہا ہے۔ آج، پرمیشن کارپ سڈنی، ملبورن، آکلینڈ اور تائیوان میں دفاتر اور عملے کے 70 سے زیادہ کل وقتی ارکین  کی ٹیم رکھتا ہے۔ پرمیشن کارپ ویب سائٹس کا نیٹ ورک رکھتا ہے جس کی کل رسائی 3.5 ملین سے زیادہ ہے اور ماہانہ 30 ملین سے زیادہ صفحات دیکھے جاتے ہیں۔ صارفین میں اہم آسٹریلوی برانڈز اور ادارے شامل ہیں۔ پرمیشن کارپ پر مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.permissioncorp.com۔

ایس ایس آئی کے بارے میں

ایس ایس آئی صارفین اور کاروبار سے کاروبار کے لیے سروے تحقیق کے لیے ڈیٹا حل اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارہ ہے، جو انٹرنیٹ، ٹیلی فون، موبائل/وائرلیس اور ملی جلی رسائی کی پیشکشوں کے ذریعے 100 سے زیادہ ممالک میں جواب دہندگان تک رسائی رکھتا ہے۔ ایس ایس آئی عملہ 21 ممالک میں 30 دفاتر سے کام کرتا ہے، اور سیمپل، ڈیٹا کلیکشن، سی اے ٹی آئی، سوالات بنانے کے لیے مشاورت، پروگرامنگ اور ہوسٹنگ، آن لائن کسٹم رپورٹنگ اور ڈیٹا پروسیسنگ پیش کررہا ہے۔ ایس ایس آئی کے 3,600 ملازمین دنیا بھر میں 2,500 سے زیادہ صارفین کے لیے خدمات دیتے ہیں۔ www.surveysampling.comپر ایس ایس آئی کو ملاحظہ کیجیے۔

ایچ جی جی سی کے بارےمیں

ایچ جی جی سی مجموعی سرمایہ وابستگی کے  2.4 ارب سے زیادہ ڈآلرز کے ساتھ معروف مڈل-مارکیٹ نجی ایکوئٹی ادارہ ہے۔ پالو آلٹو، کیلیفورنیا میں قائم ایچ جی جی سی اپنی “بالادست سرمایہ کاری” نمونے سے پہچانا جاتا ہے جو ادارے کے لیے ممکن بناتا ہے کہ وہ انتظامی ٹیموں، بانیان اور اسپانسرز کے ساتھ شراکت داروں کے ذریعے مختلف پرکشش شعبوں میں ابھرتے ہوئے کاروباری ادارو میں سرمایہ کاری کرنے اور انہیں حاصل کرے، اور وہ اہم مفادات کی بنیاد پر ایچ جی جی سی کے ساتھ معاہدوں میں دوبارہ سرمایہ کاری کریں۔ اپنی تاریخ میں ایچ جی جی سی نے پلیٹ فارم سرمایہ کاریاں، ایڈ-آن حصول، دوبارہ سرمایہ کاری اورلیکوئیڈٹی مواقع مکمل کیے ہیں جن کی کل مالی قدر 10 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے اور یہ 45 سے زیادہ مالی سودوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ مزید معلومات پر www.hggc.com دستیاب ہیں۔

Latest from Blog