یونین پے کارڈ یافتگان میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں مفت داخل ہوسکتے ہیں

ہائنان کا پہلا سیاحتی ترقی اشاریہ زبردست تحریک کو ظاہر کرتا ہوا

وِوِڈ سڈنی شہر کو بقعہ نور بناتا ہوا

ایشیا میں سب سے ترجیحی پی وی بزنس پلیٹ فارم ایکسپو سولر 2015ء 9 سے 11 ستمبر کو کوریا میں ہوگا

جیونی بھارتی مارکیٹ میں چینی موبائل صنعت کی رہنمائی کرتا ہوا

مکس ریڈیو نے تمام اہم موبائل پلیٹ فارموں پر دنیا کے ذاتی اور آسان استعمال ترین میوزک اسٹریمنگ سروس جاری کردی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

یونین پے کارڈ یافتگان میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں مفت داخل ہوسکتے ہیں

شنگھائی، چین، 25 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے کارڈز کارڈ یافتگان کو ثقافت، فن اور کئی دیگر شعبوں میں شاندار تجربہ اور اضافی قدر کی حامل خدمات دے رہے ہیں۔ یکم جون سے یونین پے کارڈز (62 کے ساتھ شروع ہونے والے کارڈز) کے حامل افراد نیو یارک کا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ محض اپنے یونین پے کارڈز ظاہر کرکے مفت دیکھ سکتے ہیں، اس امر کا اعلان یونین پے انٹرنیشنل نے 25 مئی کو کیا۔ میٹروپولیٹن میوزیم کئی نامور عجائب گھروں میں سے ایک ہے جہاں یونین پے کارڈ یافتگان کو خصوصی سہولیات ملتی ہیں۔ یکم جون 2015ء سے 31 مئی 2016ء تک یونین پے کارڈ یافتگان عجائب گھر کے داخلے پر اپنے یونین پے کریڈٹ کارڈ اور درست شناخت ظاہر کرتے ایک مرتبہ مفت داخل ہو سکتے ہیں (عجائب گھر کی عام داخلہ قیمت 25 ڈالرز ہے)۔ عجائب گھر، جو 82 ویں اسٹریٹ اور ففتھ ایونیو پر واقع ہے) دنیا کے معروف آرٹ عجائب گھروں میں سے ایک ہے، فن پاروں کا ایسا مجموعہ رکھتا ہے جو 5,000 سالوں سے زیادہ کی عالمی ثقافت کا احاطہ کرتا ہے۔ مہمان عجائب گھر کے اندرمختلف سہولیات کے لیے بھی یونین پےکارڈز استعمال کرسکتے ہیں، جس میں اضافی داخلے بھی شامل ہیں۔ نیو یارک کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک کی حیثیت سے یہ عجائب گھر سالانہ 6.2 ملین مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے، جس میں چین کے سیاح غیر ملکی سیاحوں کے سب سے بڑے گروہ پر مشتمل ہیں۔ یونین پےبیرون ملک جانے والے چینی سیاحوں کے لیے ادائیگی کا ترجیحی برانڈ ہی نہیں، بلکہ یہ ایشیا اور دیگر خطوں کے صارفین میں بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ یونین پے چین کے نائب چیئرمین چین چی نے کہا کہ “یونین پے دنیا کے سرفہرست تین عجائب گھروں کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ یونین پے کارڈ رکھنے والے افراد کو مفت داخلہ یا معلوماتی خدمات، جیسا کہ یادگار اور چینی رہنما نقشے فراہم کیے جائیں۔ یونین پے ثقافت، فنون اور کھیل کے شعبوں میں اپنی شراکت داریاں بڑھانے سے وابستہ ہے، تاکہ اپنے یارڈ یافتگان کو اضافی قدر کی حامل زیادہ خدمات دیں اور ساتھ ساتھ غیر ملکی تاجروں میں بھی مقبولیت حاصل کریں۔” میٹروپولیٹن میوزیم کے ڈائریکٹر اور سی ای او تھامس پی کیمبل نے کہا کہ “ہم میٹروپولیٹن میوزیم میں یونین پے کارڈ یافتگان کا خیرمقدم کرنے پر بہت خوش ہیں۔ میٹ چینی زبان کی رہنما کتب، نقشوں اور ساتھ ساتھ بصری گائیڈز پیش کرنے کے لیے بھی تیار ہے، اور ہمیں امید ہے کہ یہ سہولیات، ساتھ ساتھ عجائب گھر کے شاندار مجموعے اور ہر سال درجنوں نمائشیں، یونین پے کارڈ یافتگان کو ناقابل فراموش تجربہ فراہم کریں گی۔” اس وقت امریکہ میں 80 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ کارڈ یافتگان یونین پے  کریڈٹ کارڈز کے ساتھ دستخط کی بنیاد پر، یا پن کی بنیاد پر پن پیڈ کے ساتھ اپنے یونین پے ڈیبٹ کارڈز کے ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے، ادائگی کرسکتے ہیں۔ یونین پے کارڈز امریکہ میں 90 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایم مشینوں پر بھی

مزید پڑھیں

ہائنان کا پہلا سیاحتی ترقی اشاریہ زبردست تحریک کو ظاہر کرتا ہوا

ہائیکو، چین، 22 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — ہائنان کی سیاحتی اتھارٹی نے 20 مئی کو گزشتہ پانچ سالوں میں جزیرے کی سیاحتی ترقی پر ایک اشاریہ رپورٹ  جاری کی ہے، جس کا مقصد اپنی سیاحتی صنعت کی ترقی کا جائزہ لینا اور ممکنہ صنعتی سرمایہ کاروں کے لیے حوالہ فراہم کرنا ہے۔ اشاریہ رپورٹ، جو صوبائی جزیرے کے لیے سیاحتی شعبے میں جامع جائزے کی اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے، ظاہر کرتی ہے کہ سیاحتی صنعت کی نمائندہ جدید خدماتی صنعتیں ہائنان کی سب سے بڑی صنعتیں بن چکی ہیں۔ اور صوبے کی سیاحتی وسائل ترقی، سیاحتی مارکیٹنگ صلاحیت اور ساتھ ساتھ سیاحتی استقبال کی گنجائش 2009ء میں اس جزیرے کو بین الاقوامی سیاحتی جزیرہ بنانے کی حکمت عملی کے آغاز سے اب تک واضح انداز میں بہتر ہوئی ہے۔ ہائنان کے سیاحتی ترقی اشاریہ (ٹی ڈی آئی) کے جائزے کا نظام پانچ ابتدائی سطح کے اشاریوں اور 13 ثانوی سطح کے اشاریوں پر مشتمل ہے۔ یہ ہائنان کی سیاحت کی ترقی کو پانچ پہلوؤں سے جانچتا ہے، بشمول سیاحتی وسائل، سیاحتی مارکیٹ، سیاحتی خدمت، ترقی کا امکان اور مجموعی ماحول۔ ہائنان کے صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن، چینی قومی مالیاتی معلومات کے مرکز اور سن ہوا نیوز ایجنسی کے ہائنان دفتر کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ رپورٹ کے مطابق ہائنان کا ٹی ڈی آئی 2009ء سے ہر سال اوسطاً 17.95 فیصد جو  2014 میں بڑھتا ہوا 228.34 تک پہنچ گیا ہے، جو ظاہر کررہا ہے کہ ہائنان کی سیاحتی صنعت ایک ترقی کی مستحکم رفتار، ترقی کے روشن امکانات اور مندی کے عالمی اقتصادی رحجان کے مقابلے میں زبردست مزاحمت رکھتی ہے۔ نائب گورنر اور ہائنان کے صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن کے ڈائریکٹر لی چی یوان نے کہا کہ رپورٹ ہائنان کے سیاحتی شعبے کی ایک جامع تصویر فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے توقع کی کہ رپورٹ مقامی سیاحتی اتھارٹی کو فیصلہ سازی میں مدد دے گی اور سرمایہ کاری کو معلوماتی ڈیٹابیس سپورٹ فراہم کرے گی۔ چین کے قومی مالیاتی معلومات مرکز کی انڈیکس اکیڈمی کے نائب ڈين کاؤ چین چونگ نے کہا کہ رپورٹ کا مقصد تزویراتی زاویہ نظر سے ہائنان کی سیاحتی صنعت کی ترقی کے رحجان کو جانچنا اور اس کی قدر پیمائی کرنا اور ہائنان کے مستقبل کی ترقی کے بارے میں حوالہ جات فراہم کرنا ہے۔ ذریعہ: ہائنان صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=254512

مزید پڑھیں

وِوِڈ سڈنی شہر کو بقعہ نور بناتا ہوا

دنیا کا سب سے بڑا روشنی، موسیقی اور خیالات کا میلہ سڈنی، 22 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– دنیا کا سب سے بڑا روشنی، موسیقی اور خیالات کا میلہ  وِوِڈ سڈنی آج شہر کو بقعہ نور بنا دے گا کیونکہ اس 18 روزہ تقریب کا آغاز ہوا چاہتا ہے جس کا شدت سے انتظار ہے، اس سال یہ 22 مئی سے 8 جون تک جاری رہے گا۔ سڈنی کے تاریخی مقامات، اس کی بندرگاہ اور شہری علاقوں کو سہ جہتی پروجیکشن میں تبدیل کیا گیا ہے اور 60 سے زیادہ روشنی کی تنصیب لگائی گئی ہیں جن میں عالمی ورثہ سڈنی اوپیرا ہاؤس کے بادبان بھی شامل ہیں۔ Vivid Sydney 2015: Enchanted Sydney – Customs House (Credit: Destination NSW). اپنے آغاز کے بعد صرف سات سالوں میں وِوِڈ سڈنی ایک مرتبہ پھر روشنی، موسیقی اور خیالات کی بنیاد پر سفر میں دنیا بھر کے مہمانوں کو لے جائے گا۔ گزشتہ سال میلے نے 1.43 ملین افراد کا خیرمقدم کیا۔ نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر برائے تجارت، سیاحت و اہم تقاریب اسٹورٹ آئیرز نے کہا کہ “18 دن و رات کے لیے مہمان ایک ایسے سڈنی کا لطف اٹھائیں گے جس کا تجربہ پہلے کبھی نہیں کیا کیونکہ شہر تخلیق و صاف و شاندار روشنیوں سے سجا ہوا ہوگا۔ ایک حقیقتاً ایسا موقع ہے جسے چھوڑا نہیں جا سکتا اور ایک ایسا بھی جس پر ہمیں فخرہے۔” وِوِڈ سڈنی دی راکس، سرکلر کوے، ڈارلنگ ہاربر، واش بے، وسطی  کاروباری ضلع میں مارٹن  پلیس، دی اسٹار اینڈ پائرمونٹ کے ساتھ ساتھ 2015ء میں وِوِڈ کے لیے نئے علاقوں تک پھیلا ہوا ہوگا –جیسا کہ چپن ڈيل میں سینٹرل پارک، جسے دنیا کی بہترین طویل قامت عمارت قرار دیا گیا ہے اور شہر کے شمال میں چیٹس ووڈ۔ دنیا بھر کے روشنی فن کاروں کو اپنے تخلیقی خیالات جمع کرانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جن میں سے 16 ممالک کے 140 کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ وِوِڈ سڈنی کے دوران اپنا انوکھا کام تخلیق کریں۔ جدید موسیقی کے وِوِڈ میوزک پروگرام میں سڈنی اوپیرا ہاؤس میں وِوِڈ لائیو شامل ہے جو انوکھی کارکردگی اور تعاون ظاہر کرتا ہے، شہر بھر کے مقامات پر 90  سے زیادہ کارکردگی جن میں گریس جونز، سوفین اسٹیونز، ڈینیل جانز اور عظیم آسٹریلوی بینڈدی ہووڈو گروز شامل ہیں۔ وِوِڈ آئیڈیاز سب سے عقلمند و تخلیقی اذہان کو سامنے لاتا ہے، جو بڑے پیمانے پر گفتگو، سیمینار، کانفرنسوں> ورکشاپوں اور فورمز کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ 150 سیشن اور 400 سے زیادہ مقررین کے ساتھ وِوِڈ آئیڈیاز پروگرام کی اہم جھلکیوں میں متعدد بار ایمی جیتنے والے لکھاری میتھیو وینر – سیریز تخلیق کار اور میڈ مین کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور دی سوپرانوس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر، اور ٹائلر برول، وال پیپر اور مونوکل میگزین کے بانی اور اشاعت اور برانڈنگ کی صنعت کی بااثر عالمی شخصیات میں سے ایک، شامل ہیں۔ وینر اور برول تخلیقی صنعت میں اپنی عالمی کامیابی کے حوالے سے خیالات پیش کریں گے۔ Vivid Sydney 2015: Lighting the Sails: Living Mural – Creative Concept & Direction by Universal Everything (Credit: Destination NSW).

مزید پڑھیں

ایشیا میں سب سے ترجیحی پی وی بزنس پلیٹ فارم ایکسپو سولر 2015ء 9 سے 11 ستمبر کو کوریا میں ہوگا

– ایشیائی پی وی مارکیٹ کی حجم میں اضافے کے وقت 20 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے خریداروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی سیول، جنوبی کوریا، 22 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر — 2015ء کی دوسری ششماہی میں سب سے بڑی شمسی توانائی نمائش انٹرنیشنل سولر انرجی ایکسپو اینڈ کانفرنس (ایکسپو سولر www.exposolar.org) 9 ستمبر (بروز بدھ) سے 11 ستمبر (بروز جمعہ) تک تین دن کے لیے کن ٹیکس کوریا میں منعقد ہوگی۔ 20 سے زیادہ ممالک، بشمول چین، یورپ، جاپان، مشرق وسطیٰ اور امریکہ، کے 320 سے زیادہ ادارے ‘ایکسپو سولر 2015ء’ (www.exposolar.org) میں شرکت کریں گے ، جو اس سال اپنا ساتویں سالگرہ کا جشن منا رہی ہے۔ 28,000 سے زادہ غیر ملکی اور کوریائی خریداری اور مہمان نمائش میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ سال  کینیڈین سولر، جے ایس پی وی اور ڈی اے کیو او سولر جیسے عالمی پی وی ساخت گروں، شمڈ، اسیس گروپ اور ڈی کے ایس ایچ جیسے سازوسامان فراہم کنندگان اور ٹاپ سولر اور ایس-پی وی جیسے تعمیراتی اداروں نے ایکسپو سولر 2014ء میں متعدد مصنوعات و حلوں کی نمائش کی تھی جس نے خود کو ایشیا میں ترجیحی پی وی کاروباری نمائش منوایا تھا، نتیجہ خریداروں کے ساتھ مذآکرات کے ذریعے 850 ملین ڈالرز سے زیادہ کی مصنوعات و حلوں کی کل فروخت کی صورت میں نکلا۔ دریں اثناء، 2015ء کے دوران صنعت بحال ہونا متوقع ہے کیونکہ پی وی ذخیرے کی افراط میں تخفیف ہوگی۔ ساتھ ہی اس سال کی نمائش کا پی آر دورانیہ بڑھا دیا گیا تھا کیونکہ درخواستیں بہت پہلے قبول کرلی گئی تھیں، اور نمائش کنندگان فوائد اٹھانے کے شدت سے خواہاں تھے، جیسا کہ خریداروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے مواقع۔ نتیجتاً، متعدد نئی درخواستیں اور ادارے جو رواں سال نمائش میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرے گے، گزشتہ سال کے  مقابلے میں واضح طور پر کافی بڑھ گئے ہیں۔ مزید برآں، امریکہ، جرمنی چین اور جاپان کے ساتھ ساتھ کوریا سے بھی 30 سے زیادہ ماہرین ‘پی وی ورلڈ فورم’ میں پیش ہوں گی جو اس کے ساتھ منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی پی وی کانفرنس ہے۔ ایکسپو سولر کے بارے میں ایکسپو سولر 2015ء (www.exposolar.org) کلیدی ایشیائی ممالک اور کوریا کے شمسی توانائی کے شعبے کے اہم اداروں کی بدولت ان اداروں کے لیے ترجیحی مقام ہے جو ایشیا میں اپنی موجودگی کو بڑھانے اور کاروبار کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایکسپو سولر 2015ء 9 سے 11 ستمبر 2015ء کو کوریا انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر (کن ٹیکس)، سیول، کوریا میں منعقد ہوگی۔ ایکسپو سولر 2015ء کے باے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.exposolar.org

مزید پڑھیں

جیونی بھارتی مارکیٹ میں چینی موبائل صنعت کی رہنمائی کرتا ہوا

شین چین، چین، 20 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– حالیہ اعدادوشمار سے ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں جیونی کی فروخت کا حجم 2014ء میں 4 ملین تک پہنچا، جو اسے بھارت کا پانچواں اور چینی موبائل فونز میں نمبر ایک برانڈ بناتے ہیں۔ اس کامیابی پر جیونی کے صدر ولیم لو نے فخریہ طور پر کہا ہے کہ ادارہ اس سال 100 فیصد اضافہ کو ہدف بناتا ہے، جو 7 سے 8ملین ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150519/0861504291 اس وقت بھارت چین اور امریکہ کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی موبائل مارکیٹ ہے، اور کئی موبائل برانڈز میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ بھارتی مارکیٹ کا تین سالوں کے اندر چین کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ بننا متوقع ہے۔ بھارت میں چینی موبائل صنعت کے رہنما کی حیثیت سے جیونی مارکیٹ سے وابستہ ہے۔ اب تک جیونی بھارت میں تقریباً 100 ملازمین اور 7,000 سے زیادہ پروموٹرز رکھتا ہے۔ 2013ء کے اوائل میں بھارتی مارکیٹ میں جیونی کے داخلے اور 2014ء میں میک اِن انڈیا کے اجراء کے ساتھ ادارہ مقامی ملازمین حاصل کررہا، روایتی چینل بنا رہااور ای-کامرس پلیٹ فارم کے قیام کے لیے کوشش کررہا ہے۔ مستقبل میں جیونی بھارت میں موبائل ماحول کے مزید پختہ ہونے کے بعد اپنے “میک اِن انڈیا” منصوبے کی تعمیل کرے گا۔ جیونی جدت طرازی اور معیار سے وابستہ ہے۔ شین چین میں جیونی کے صدر دفاتر میں واقع ڈیزائن مرکز سے برانڈ کے باصلاحیت ملازمین کی جانب سے تحریک اور نئے خیالات ہمیشہ سامنے آتے رہتے ہیں۔ تمام نئے موبائل ماڈلز کو جامع سائنسی تجربات سے گزرنے کی ضرورت ہوتی ے۔ مثال کے طور پر ہر نئے موبائل ماڈل کو گرنے کے خلاف مزاحمت کے کم از کم 12 تجربات سے گزرنا پڑتا ہے اور اپنی تہہ/بیرونی سطح کے لیے 200 سے زیادہ الکحل تجربات سے بھی۔ ولیم لو نے بتایا کہ “دو نئے موبائل ماڈلز، ای 8 اور ایم5، رواں سال جون میں مختلف مارکیٹوں میں عالمی سطح پر جاری ہوں گے۔ ولیم نے بظاہر ناقابل شکست برانڈز کو بھی پیچھے چھوڑنے پر زبردست اعتماد ظاہر کیا اور کہا کہ “میں جیونی کی مسابقت پر یقین رکھتا ہوں< ایل اور سام سنگ دو سرفہرست موبائل برانڈز ہیں۔ اب ہم بھارت میں سام سنگ پر غلبہ حاصل کرچکے ہیں۔ اگلا مقابلہ ایپل سے ہے۔ اس میں وقت لگتا ہے۔” ادارے کے صدر اور چیف پروڈکٹ مینیجر کی حیثیت سے ولیم لو دنیا بھر مین بہترین معیار اور صارفی تجربہ دینے والی مصنوعات کی صارفین کو فراہمی سے وابستگی ظاہر کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150519/0861504291 رابطہ: آن لی وینگ، +86-755-82799823، +86-135-3809-1801، [email protected]

مزید پڑھیں

مکس ریڈیو نے تمام اہم موبائل پلیٹ فارموں پر دنیا کے ذاتی اور آسان استعمال ترین میوزک اسٹریمنگ سروس جاری کردی

http://mm.gettyimages.com/mm/nicePath/gyipa_public?nav=pr279093132 نیو یارک، 20 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– پرسنلائزڈ میوزک اسٹریمنگ کی سروس مکس ریڈیو نے آج اپنی مشہور پروڈکٹ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں تک پھیلاکر اور ایچ ٹی سی کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان کرکے نئے عالمی سامعین کے لیے جاری کیا ہے۔  تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150519/217288 ماضی میں مائیکروسافٹ اور نوکیا کی ملکیت اور صرف ونڈوز فون پر دستیاب مکس ریڈیو  کے دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی موبائل میسیجنگ سروس، لائن، کی جانب سے حصول کا مطلب ہے کہ سروس اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں پر بھی دستیاب ہے۔ لائن کے ساتھ بذریعہ شراکت داری مکس ریڈیو کے لیے پیش کردہ مشترکہ مارکیٹنگ مواقع بین الاقوامی نمو کو متحرک کرنے میں مدد دیں گے۔ مکس ریڈیو کے سی ای او جرکت روزن برگ نے کہا کہ “ہم اپنی پرسنلائزڈ اور آسان استعمال میوزک اسٹریمنگ سروس کو نئے سامعین کی بڑی تعداد کے سامنے لانے پر خوش ہیں۔ کئی افراد کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ مکس ریڈیو کا تجربہ اٹھائیں؛ ہمیں یقین ہے کہ وہ اس تجربے کی سادگی اور ہماری پیش کردہ پرسنلائزیشن کے معیار کو پسند کریں گے۔ ہم نے سامع اور ان کی پسندیدہ موسیقی کے درمیان بے ترتیبی کا خاتمہ کردیا ہے، اور انہیں بہترین موسیقی کا لطف اٹھانے، دریافت کرنے اور ازسرنو دریافت کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ ہم پہلے ہی 31 ممالک میں دستیاب ہیں اور اپنی پرسنلائزڈ میوزک تجربے کو بنا رہے اور بہتر کررہے ہیں جو کئی سالوں پر محیط ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہم ورثے کے فوائد کو نئی پروڈکٹ کے اجراء کی دلچسپی کے ساتھ ملا رہے ہیں۔ ہم ونڈوز فون پر اپنے موجودہ صافین کے لیے بہترین سروس پیش کرنا جاری رکھیں گے۔” آج ہم ایچ ٹی سی کے ساتھ ایک بڑی نئی شریک مارکیٹنگ شراکت داری کا اعلان بھی کررہے ہیں۔ مکس ریڈیو ایچ ٹی سی کی بلنک فیڈ کے لیے موسیقی کے اپڈیٹس خصوصی طور پر فراہم کرے گا، جو صارفین کے موسیقی کے ذوق کے مطابق خصوصی موسیقی پیش کررہا ہے۔ فل بلیئر،ایچ ٹی سی کے صدر برائے ایچ ٹی سی ای ایم ای اے نے کہا کہ “ایچ ٹی سی موبائل کے ذریعے بہترین معیار کا آڈیو تجربہ فراہم کرنے میں پہل کار ادارہ ہے۔ ہم پہلا اسمارٹ فون ادارہ ہیں جس نے دہرے اسٹیریو اسپیکرز، ایک بہتر ساؤنڈ پروفائل اور ڈولبی  ڈیکوڈنگ ٹیکنالوجی اختتامی صارفین کو ملٹی-چینل آڈیو حل، ایچ ٹی سی بوم ساؤنڈ، متعارف کروائی۔ مکس ریڈیو کے ساتھ شراکت داری ایچ ٹی سی کی بہترین آڈیو تجربات میں سرمایہ کاری کی تازہ ترین مثال ہے، جو ہمیں اپنے صارفین کو ذاتی اور متعلقہ موسیقی خبریں پیش کرنے میں مدد دے رہی ہے، تاکہ وہ تازہ ترین گانوں اور اپنی پسندیدہ موسیقی کو کبھی گنوائیں۔” مکس ریڈیو مستقلاً صارفین کا اطمینان اور ذرائع ابلاغ کے مثبت تبصرے حاصل کرتا رہا ہے۔ اس نے اپنا پرسنلائزیشن انجن بنایا اور دنیا بھر کے سامعین سے اربوں ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کیا جو اسے بے مثال پرسنلائزیشن تجربہ پیش کرنے کی

مزید پڑھیں