اسلام آباد(پی پی آئی)انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے مری کو دنیا کا خوبصورت مقام قرار دے دیا۔اُن کے مطابق پاکستان کا سیاحتی مقام مری اور انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی کو جڑواں بھائی قرار دیا جا سکتا ہے۔ انڈونیشیا کے سفیر ایڈمن ٹوگیو نے مری کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انڈونیشیا کے سفیر نے کہا انڈونیشیا کی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہی دونوں ممالک کے تعلقات دن بدن پروان چڑھ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے کھانوں و ثقافت میں بھی مطابقت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے بانی احمد سو?یکارنو اور قائد اعظم محمد علی جناح کے درمیان ذاتی دوستی و بھائی چارے کا رشتہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی جناح کیپ سو?یکارنو کیپ میں مماثلت دیکھتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی معاشی وتجارتی تعلقات بہت مضبوط ہیں اور دونوں ممالک میں باہمی تجارت 4.5 بلین ڈالر ہے جسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انڈونیشین سفیر ایڈم ٹوگیو نے کہا کہ مری خوبصورت ترین اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی بے مثال ہے۔
نوبیا نے اپنا پہلا حاشیے سے پاک پرچم بردار اسمارٹ فون نوبیا زیڈ9 جاری کردیا
چلی میں بڑے پیمانے کے شمسی توانائی منصوبوں پر سووینٹکس اور جے اے سولر تعاون کریں گے
نیسلے، مائنڈشیئر اور میاؤچین کا چین کی معروف ترین نجی ڈی ایم پی بنانے کا عزم
جنوب مشرقی ایشیا کی کٹھالی مزید گرم: اب آپ ملائیشیا میں بھی ییلپ کرسکتے ہیں
گینٹنگ گروپ نے ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کمیرا اوئی نے ایکزونوبیل پیپر کیمیکلز کاروبار کا حصول مکمل کرلیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ناانصافی اور فلسطینیوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا:وزیراعظم
سلام آباد (پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل پر غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ناانصافی اور فلسطینی شہریوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔ غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اسپتال، اسکول اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی محفوظ نہ رہے، غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فوری طور پر روکا جائے اورفوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل پر غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ناانصافی اور فلسطینی شہریوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔ پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق ریاست فلسطین کے قیام کا حامی ہے، ایک ایسی ریاست فلسطین جس کا دارالحکومت القدس ہو، اسرائیل ایک جارح اور قابض ملک ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کو عالمی عدالت انصاف لے جانا چاہیے، غزہ کی صورتحال سے متعلق فوری مذاکرات شروع کرنے چاہیے، مسئلے کے سیاسی حل کیلئے لازم ہے فلسطین اور اسرائیل ڈائیلاگ کیلئے ماحول بنایا جائے، دو ریاستی حل کیلئے فلسطین اور اسرائیل میں ڈائیلاگ سے راستہ نکالا جائے۔
لاہور: تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
لاہور (پی پی آئی) تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے باعث 6 افراد شدید زخمی ہوئے، تمام افراد کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رخسانہ، عنابیہ، حذیفہ، محمد حسین، سجاد، عائشہ شامل ہیں۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تصادم کا شکار گاڑیوں کو مین روڈ سے ہٹایا، جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور شاداب کالونی کے رہائشی تھے۔علاوہ ازیں رائیونڈ روڈ پر ٹریلر اور وین میں تصادم کا واقعہ پیش آیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق میت اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیفنس میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی نے گزشتہ 20 ماہ کی ملکی معیشت پر وائیٹ پیپر جاری کر دیا
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم نیگزشتہ 20 ماہ کے دوران ملکی معیشت کی کارکردگی سے متعلق وائیٹ پیپر جاری کر دیا، وائیٹ پیپر میں پی ڈی ایم حکومت کی معیشت کے حوالے سے کارکردگی کی تفصیلات اعداد و شمار کے ساتھ قوم کے سامنے رکھ دی گئیں، وائیٹ پیپر میں تحریک انصاف حکومت کی 3.5 سال میں 17 سالہ معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی پیش کردیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے سال 2018 میں حکومت سنبھالی تو معیشت تاریخ کے بدترین بحران کی زد میں تھی، ن لیگ نے اپنے گزشتہ دور میں درآمدی ایندھن پر منحصر پاور پلانٹس کے ذریعے توانائی شعبے کو بدانتظامی سے دوچار کیا، تحریک انصاف کو ن لیگ حکومت کی نا اہلی کی بدولت 1.6 کھرب روپے کا گردشی قرضہ اور 1.4 کھرب تک کی سالانہ کیپیسیٹی پیمنٹس ورثے میں ملیں، مالی سال 2018ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2 ارب ڈالر اور ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 9.4 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف نے 2018 میں ایک ایسی معیشت سنبھالی جو تباہی کے دہانے پر اور بیرونی بحران کا شکار تھی پاکستان کو 2018ء میں بیرونی قرض کی ادائیگی کیلئے 32 ارب ڈالر کی فوری فنڈنگ درکار تھی، اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے اوربیرونی قرض کی ادائیگی کے لیے دوست ممالک سے غیر ملکی قرضوں کے حصول کی ہر ممکن کوشش کی، عمران خان کے کورونا وباء سے قابلِ ستائش طریقے سے نمٹنے پر ورلڈ بینک نے پاکستان کو کووڈ سے بہترین مقابلہ کرنے والے سرِفہرست تین ممالک میں شامل کیا۔بتایا گیا ہے کہ کوویڈ کے باوجود اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے زراعت، تعمیرات اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو یقینی بنایا، کموڈٹی سپر سائیکل کے باعث عالمی سطح پر ہونے والی بلند ترین مہنگائی کے اثرات سے قوم کو محفوظ رکھتے ہوئے شرح مہنگائی کو 12.7 فیصد تک محدود رکھا، پی ٹی آئی نے حکومت کے تیسرے اور چوتھے سال میں 6 فیصد شرح نمو حاصل کی، سال 2007ء کے بعد پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جس نے مسلسل 2 سال 6 فیصد کی رفتارسے ترقی کی۔پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مالی سال 2022ء میں زرعی ترقی کی شرح 4.4 فیصد رہی جو کہ مالی سال 2005ء کے بعد بلند ترین ہے، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح سال 2021 میں 11.5 فیصد اور سال 2022 میں 11.7 فیصد رہی جو کہ سال 2005 کے بعد بلند ترین شرح ہے، پی ٹی آئی کی 3.5 سالہ حکومت کے دوران اوسط شرح نمو 5.7 فیصد رہی جو ن لیگ کے گزشتہ دور میں 5.2 فیصد اور پیپلز پارٹی کے دور میں 3.6 فیصد تھی، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ برآمدات 32 ارب ڈالر جبکہ ترسیلاتِ زر 31 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں، کووڈ کے باجوود تحریک انصاف نے پہلے 3 سال کے دوران سالانہ 1.84 ملین کی شرح سے 5.5 ملین نوکریاں فراہم کیں جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے گزشتہ ادوار کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔وائیٹ پیپر سے پتا چلتا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کموڈٹی سپر سائیکل کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2018 سے نیچے لے کر آئی اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کیا، اپریل 2022ء میں رجیم سازش کے نتیجے میں پی ڈی ایم حکومت ملک نے 16 ماہ کے دوران اچھی بھلی چلتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، پی ڈی ایم حکومت کی ناقص پالیسیوں نے تمام کاروباری سرگرمیوں کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں معیشت تیزی سے تنزلی کا شکارہوئی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا، ریکارڈ مہنگائی نے عوام کی قوتِ خرید تقریباً ختم کر دی اور نتیجتاً غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا، پی ڈی ایم حکومت نے 6 فیصد کی شرح سے ترقی کرتی معیشت کو تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچاتے ہوئے منفی کر دیا، مئی 2023 میں سالانہ افراط زر کی شرح 70 سالہ تاریخ میں بلند ترین 38 فیصد ریکارڈ کی گئی اور خوراک کی افراط زر 50 فیصد تک پہنچ گئی، بیروزگاری 75سالوں کی بلند ترین سطح 8.5 فیصد تک پہنچی۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے 16 ماہ میں 2 ملین سے زائد افراد بیروزگار ہوئے اور 2 کروڑ خطِ غربت سے نیچے چلے گئیکریڈٹ ڈیفالٹ سواپ مارچ 2022 میں 5 فیصد سے بڑھ کے 50 فیصد تک پہنچ گیا اور معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ مسلسل منڈلانے لگاپی ٹی آئی کے دورمیں 31.3 ارب ڈالر کے مقابلے ترسیلات زر کم ہو کر 27 ارب ڈالر رہ گئیں اور برآمدات 31.7 ارب ڈالر کے مقابلے میں 27.7 ارب ڈالر تک گر گئیں، پی ڈی ایم حکومت میں پاکستانی روپیہ تقریباً 122درجے تک کی بدترین بیقدری کا شکار ہوا جو پی ٹی آئی کے 3.5 سالہ دور میں صرف 60 روپے کم ہواعالمی مالیاتی ادارے موڈیز، فچ اور ایس اینڈ پی نے پاکستانی معیشت کی کریڈٹ ریٹنگ کو منفی کر دیا۔تحریک انصاف کی معاشی ٹیم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے 16 ماہ کے عرصے میں بیرونی قرض میں تقریباً 20 کھرب روپے کا اضافہ کیا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 40 ماہ کے دوران کوویڈ کے باوجود 18.3 کھرب کا قرض لیا، آئی ایم ایف نے اپنی سٹاف رپورٹ میں پی ڈی ایم حکومت کی ایکسچینج ریٹ میں ہیرا پھیری، کیپیٹل کنٹرول اور ٹیکس اقدامات ناقص پالیسی سازیوں کو اجاگر کیا۔
تلاش کریں
خبریں
نوبیا نے اپنا پہلا حاشیے سے پاک پرچم بردار اسمارٹ فون نوبیا زیڈ9 جاری کردیا
بیجنگ، 13 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چین میں قائم ہائی-اینڈ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون بنانے والے نوبیا نے 6 مئی کو بیجنگ میں اپنی 2015ء پرچم بردار ڈیوائس، نوبیا زیڈ9 کی رونمائی کردی۔ نوبیا زیڈ9 متعدد ایسی خصوصیات پیش کرتا ہے جو پہلی بار دی جارہی ہیں جیسا کہ بصری لحاظ سے بغیر حاشیہ کی اسکرین اور آسان اسمارٹ فون کنٹرولز، جو ایک زیادہ بہتر صارفی تجربہ تخلیق اور جدت طرازی میں ادارے کی طویل المیعاد کوششوں کی عکاسی کررہے ہیں۔ نوبیا کے سی ای او نی فی نے کہا کہ “جدت طرازی کبھی نہیں رکتی۔ یہ ایک اسمارٹ فون صنعت کے لیے ترقی کا سب سے بڑا محرک بن چکی ہے جہاں تصور و تخیل ہی اصل طاقت ہے۔ قیام کے دو سال بعد، یہ طاقت نوبیا کو سہولت دے رہی ہے کہ وہ دیگر برانڈز کے مقابلے میں صنعت کا پہل کار ادارہ بنے۔ مستقبل میں دنیا اسمارٹ فون رابطے کی ٹیکنالوجی کے انقلاب کو قبول کرے گی۔ یہ انقلاب تخیل سے شروع ہوتا ہے، اور نوبیا زیڈ9 کا اجراء محض اس کا آغاز ہے۔” نوبیا زیڈ 9 کی سب سے اہم خصوصیات اس کی حاشیےسے پاک 5.2 انچ کی اسکرین ہے۔ آرک ریفریکٹو کنڈکشن (aRC) ٹیکنالوجی کے ساتھ نوبیا زیڈ9 اسی حجم کی ڈیگر ڈیوائسز کے مقابلے میں بہتر بصری اثرات پیش کرتا ہے جبکہ ڈیزائن اسے زیادہ مانوس اور پکڑنے میں آسان بناتا ہے۔ حاشیے سے پاک ڈیزائن جمالیاتی طور پر بھی ایک شاندار بہتری نہیں بلکہ یہ زیادہ متعامل انداز میں اپنے اسمارٹ فون پر کنٹرول رکھنے کے لیے صارفین کی خاطر آگے کی جانب قدم ہے۔ فریم انٹرایکٹو ٹیکنالوجی (FiT) کو اپنا کر نوبیا زیڈ9 صارفین کو سہولت دیتا ہے کہ وہ محض اسکرین کے کناروں کو چھو کر اپنے فون کو کنٹرول کریں۔مثال کے طور پر، صارفین کو فوری طور پر کیمرہ ایپلی کیشن کھولنے کے لیے محض فون کو ایک جانب جھکا کر اپنی چار انگلیاں اسکرین کے کناروں پر رکھنا ہوں گی۔ کنٹرول کی دیگر بہتریوں میں شامل ہیں ایک ہاتھ سے سیلفی لینا یا کسی بھی بٹن کو چھوئے بغیر محض دباؤ ڈال کر تصویر لینا۔ مجموعی طور پر نوبیا زیڈ9 نے روایتی اسمارٹ فونز کے مقابلے میں اوسط اسمارٹ فون عمل کو 2.7 قدم کم کردیا ہے۔ نوبیا زیڈ9 کی دیگر بڑی خصوصیات میں شامل ہیں 16 میگاپکسل کا بنیادی کیمرہ مع او آئی ایس (آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن)، ایک اسنیپ ڈریگن 810 چپ سیٹ، ایک 2,900 ایم اے ایچ بیٹری، 5.2 انچ ڈسپلے مع فل ایچ ڈی (1920×1080) ریزولیوشن۔ یہ تین مختلف ماڈلز میں آتا ہے؛ کلاسک، مع 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج 3,499 چینی یوآن رینمنبی(564 ڈالرز) میں؛ ایلیٹ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج 3,999 چینی یوآن رینمنبی (645 ڈالرز) میں؛ اور خصوصی ورژن مع اضافی فنگر پرنٹ سنسر 4,499 یوآن (725 ڈالرز) میں۔ صارفین نوبیا ایکسپیریئنس اسٹورز پر www.nubia.cn یا آن لائن پر آرڈرز دے سکتے ہیں۔
چلی میں بڑے پیمانے کے شمسی توانائی منصوبوں پر سووینٹکس اور جے اے سولر تعاون کریں گے
شنگھائی، 11 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– سووینٹکس چلی ایس پی اے اور جے اے سولر (نیس ڈیک: JASO) نے آج سانتیاگو ڈی چلی میں ایک مشترکہ منصوبے کے قیام کا اعلان کیا ہے جو چلی میں شمسی فوٹووولٹیک توانائی کے بڑے منصوبوں کی تعمیر کرے گا۔ سووینٹکس جی ایم بی ایچ یورپ سے باہر خاص طور پر ایسے ممالک میں شمسی منصوبوں کے نفاذ کے لیے کوششوں پر توجہ بڑھا رہا ہے جو زیادہ شمسی شعاع ریزی اور بجلی پر بڑھتے ہوئے اخراجات رکھتے ہیں۔ لاطینی امریکہ اپنی زیادہ اور بڑھتی ہوئی توانائی طلب کی وجہ سے خاص دلچسپی کا حامل ہے۔ سووینٹکس کا مقامی ماتحت ادارہ سووینٹکس چلی ایس پی اے منصوبوں کا ایک پورٹ فولیو بنا رہا ہے، جو اس وقت تعمیر و تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں، جس میں 250 میگاواٹ سے زیادہ ابھی زیر تجویز ہیں۔ انہی مارکیٹ وجوہات کی بناء پر جے اے سولر لاطینی امریکہ میں اپنے مقام کو مضبوط بنا رہا ہے۔ سووینٹکس اور جے اے سولر مل جل کر کام کرنے کے واضح فوائد دیکھ رہے ہیں، جنہوں نے اس مشترکہ منصوبے کے قیام کو تحریک دی۔ جے اے سولر کے لیے منصوبہ بنانے والے ایک مستحکم ادارے کے ساتھ تعاون نئی مارکیٹ میں زیادہ تیزی سے نفوذ کی وجہ بن سکتا ہے۔ سووینٹکس کے لیے صنعت کے معروف ماڈیول بنانے والوں میں سے ایک کے ساتھ شراکت داری اسے اپنے منصوبوں کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ مشترکہ منصوبہ ابتدائی طور پر کل 130 میگاواٹ کے منصوبوں پر تعاون کرے گا، جو سب جے اے سولر ماڈیولز استعمال کریں گے۔ سووینٹکس چلی ایس پی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھامس سٹیٹر نے کہا کہ “ہم جے اے سولر جیسے بہترین ماڈیول بنانے والے کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ تکنیکی اور اقتصادی طور پر مضبوط ماڈیول فراہم کنندہ کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے اپنے منصوبوں کے تفصیلی انجینئرنگ مراحل میں تیزی سے آگے بڑھنا ممکن بناتی ہے اور ساتھ ساتھ سرمائے میں اضافے میں بھی۔” جے اے سولر کے صدر جیان سی نے کہا کہ “ہماری مارکیٹ میں داخلے کی حکمت عملی کا ایک مرکزی عنصر منصوبے کے ابتدائی مراحل میں حصہ لینا ہے۔ یہ ہمارے لیے جلد ہی رسد کے معاہدے مکمل کرنا ممکن، ساتھ ساتھ منصوبے کی تکمیل میں محض فروخت کنندہ نہیں بلکہ موثر بناتا ہے۔” جے اے سولر میں پروجیکٹ ڈیولپمنٹ کے جنرل مینیجر گیووانی لینڈی نے کہا کہ “چلی میں آپریشنز ہماری لاطینی امریکہ کی مارکیٹ سے وابستگی کی تصدیق کرتے ہیں، کیونکہ یہ ان منصوبوں میں اضافہ ہے جو ہم پہلے ہی میکسیکو اور پاناما میں بنا رہے ہیں۔” دونوں ادارے پہلے باہمی منصوبوں کی 2015ء میں تکمیل کی امید رکھتے ہیں۔
نیسلے، مائنڈشیئر اور میاؤچین کا چین کی معروف ترین نجی ڈی ایم پی بنانے کا عزم
بیجنگ، 8 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– ورلڈ لیڈنگ میڈیا انوسٹمنٹ کمپنی گروپ ایم کے مکمل ملکیتی ماتحت ادارے مائنڈ شیئر نے چند روز قبل میاؤ چین سسٹمز ڈی ایم پی اور پروگرامیٹک ریزرویشن پلیٹ فارم ریچ میکس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے نیسلے کے لیے پہلے چینی پروگرامیٹک ریزرویشن پلیٹ فارم کا اجراء کیا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150508/0861503847a کیونکہ چینی مارکیٹ میں پروگرامیٹک خریداری کا کاروباری تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس لیے برانڈ مالکان کو چیلنج درپیش ہے کہ اپنے صارفین اور اہم وسائل کے درمیان توازن کیسے قائم کریں۔ دنیا کے معروف ایف ایم سی جی برانڈ نیسلے نے چین میں خود کو اسی مسئلے سے دوچار پایا۔ اب نیسلے نے مائنڈشیئر اور میاؤچین سسٹمز کے ساتھ قرابت داری قائم کرکے ایک اہم قدم اٹھایا ہے کیونکہ وہ چین میں ایسا پہلا پلیٹ فارم بنا چکے ہیں جو مرکزی دھارے کے وڈیو ناشرین کو محفوظ وسائل کی پروگرامیٹک تجارت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مائنڈشیئر بیجنگ کے انٹرایکٹر مارکیٹنگ پارٹنر چارلی وینگ کہتے ہیں کہ “نہ صرف ڈی ایم پی نے سینٹرل ڈیٹا مینجمنٹ میں ہمارے صارفین کی مدد کی؛ اس نے ہدف پر موجود افراد میں ہمارےتشہیری آپریشنز کو بہتر بنایا، اور پروگرامیٹک خریداری کو حقیقت بنانے موثر رہا۔ جیسے جیسے اعلیٰ معیار کا ڈیٹا آتا رہے گا، ڈی ایم پی اپنے صارفین کے لیے مزید اہم بنتا جائے گا۔” اس وقت پروگرامیٹک خریداری کئی برانڈ مشتہرین کے لیے اجنبی تصور ہے جس میں بہت سارے اس حوالے سے پریشان ہیں کہ پروگرامیٹک خریداری کس طرح اعلیٰ درجے کے وسائل ، برانڈ انڈیکس آپٹمائزیشن اور برانڈ تحفظ ، کو ممکن بناتی ہے۔ پروگرامیٹک ریزرویشن خریداری نمونہ نیسلے، مائنڈشیئر میڈیا اور میاؤچین ڈی ایم پی کے اتحاد نے شروع کیا جو چین کی پروگرامیٹک خریداری میں بلاشبہ ایک نیا اضافہ ہے۔ مستقبل میں میاؤچین تشہیر اور ویب سائٹ ٹریکنگ،اثاثہ جات کے انبار لگانے اور ڈی ایم پی کی صف آرائی کے ذریعے برانڈ مشتہرین کے انٹرپرائز بگ ڈیٹا ایپلی کیشن عمل کو مرحلہ وار بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ دریں اثناء، میاؤچین زیادہ اعلیٰ معیار کی بیرونی ڈیٹا، بگ ڈیٹا صارفی پروفائلز متعارف کروانا جاری رکھے گا اور اسی طرح ہدف پر موجود تشہیری تجربے کو لاگو کرنے کی اور یوں تشہیر کی قدر کو زیادہ سے زیادہ کرے گا۔ چین کے معروف تیسرے-فریق مارکیٹنگ ٹیکنالوجی ادارے کی حیثیت سے میاؤچین ڈی ایم پی نے صنعت میں کئی مرتبہ اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس کا اول-فریق ڈی ایم پی مقام ایک موثر ڈیٹا حل بن چکا ہے جو ڈيٹا حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے برہدف تشہیر فراہم کرتا ہے۔ اور اب اپنی مضبوط تکنیکی کارکردگی اور پیشہ ورانہ پروگرامیٹک علم کی مدد سے میاؤچین ڈی ایم پی نے مائنڈشیئر-نیسلے منصوبے کے لیے تکنیکی لائن حاصل کرلی ہے اور یہ چینی پروگرامیٹک خریداری ٹیکنالوجی کے لیے انتہائی مثبت راستہ بن چکا ہے۔ سن فانگ چاؤ، میاؤچین سسٹمز کے نارتھ چائنا آپریشنز کے سربراہ کہتے ہیں کہ: “نیسلے اور مائنڈشیئر شاندار تزویراتی وژن رکھتے ہیں اور آغاز میں ہی وہ ایک بڑی تصویر دیکھنے کے قابل تھے، انہوں نے وسط
جنوب مشرقی ایشیا کی کٹھالی مزید گرم: اب آپ ملائیشیا میں بھی ییلپ کرسکتے ہیں
کوالالمپور، ملائیشیا، 7 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– نقشے پر ملائیشیا دو کھلی ہتھیلیوں جیسا لگتا ہے۔ مغرب میں جزیرہ نما ملائیشیا ہے – براعظم ایشیا کا سب سے جنوبی حصہ – اور مشرق میں صباح اور سراواک کی ریاستیں۔ ان ہاتھوں کو ملائیں تو آپ کو 30 ملین افراد پر مشتمل قوم اور ییلپ کی 31 ویں بین الاقوامی مارکیٹ ملتی ہے۔ ییلپ خاندان میں خوش آمدید ملائیشیا! Yelp logo. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150506/214271 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150506/214272 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20050511/SFW134LOGO ملائیشیا ایک طویل اور فخریہ تاریخ رکھتا ہے اور اب تک مختلف نسلی گروہوں، ثقافتوں اور مذاہب کی وسیع اقسام کے لیے پرکشش ہے۔ ملائے، چینی، ہندوستانی، تھائی، جاوا اور سماٹرا کی ثقافتوں کے اثرات تلے – 130 سے زیادہ مختلف زبانوں کو بھی مت بھولیں- ملائیشیا جنوب مشرقی ایشیا کی کٹھالی ہے۔ ملائیشیا کا تنوع ثقافت کے ساتھ نہیں رکتا۔ یہ دنیا کے جانوروں کی تقریباً 20 فیصد اقسام رکھتا ہے، جو اسے دنیا میں حیاتیاتی طور پر سب سے متنوع ممالک میں سے ایک ہے۔ ان میں سے کئی جانور تمان نیگارا کے برساتی جنگلوں میں مل سکتے ہیں، جو ایمیزن سے 75 ملین سال زیادہ پرانا ہے! Exclusive Badge for everyone who checks-in to a business on Yelp in Malaysia! اگر آپ مختلف ذوق رکھتے ہیں، تو ملائیشیامیں ایک لمحے کے لیے بھی اکتائیں گے نہیں۔ ایک قدیم لاکسا کا انتخاب کریں یا پسندیدہ تہوار – رینڈینگ- میں جائیں۔ آپ کوپیٹیم میں انڈے اٹھا کر گرم کرسکتے ہیں یا مماک میں سے روٹی کنائی اٹھا سکتے ہیں۔ ییلپ ملائیشیا نے ملک کے سب سے بڑے شہر اور مشہور پیٹروناس ٹاورز کے گھر کوالالمپور سے آغاز کیا ہے اور ملک بھر کے افراد اب اپنے پسندیدہ کاروبار کے لیے ییلپ پر تلاش شروع کرسکتے ہیں۔ ییلپ کی نائب صدر برائے نئی مارکیٹ میریم ویرن نے کہا کہ ییلپ ایپ اور ویب سائٹ ملائیشیا کے انتہائی منسلک شہریوں کے لیے بہترین ہیں۔ “ملائیشیا 40 ملین سے زیادہ موبائل ڈیوائسز رکھتا ہے اور ملک کی بڑی اکثریت سوشل نیٹ ورکس کا عام استعمال کرتی ہے۔ اس کو مدنظر رکھیں کہ یہ ڈیجیٹل طور پر بہت مانوس ہیں ہم نے جانا کہ وہ زبردست مقامی کاروباروں کو تلاش کرنے میں ییلپ کواستعمال کرنے پر بہت خوش ہوں گے۔” The Yelp app in action in Kuala Lumpur. ملائیشیا کی کٹھالی کا تنوع دریافت کرنے کے لیے ییلپ ایپ ڈاؤنلوڈ کریں یا پر Yelp.my لاگ آن ہوں۔ کاروباری ادارے بھی biz.yelp.my پر اپنے کاروبار کے بارے میں مفت معلومات پیش کرکے اور اپنا ییلپ بزنس پیج بنا کر حرکت میں آ سکتے ہیں۔ رابطہ: نکولس لیمبو، [email protected]
گینٹنگ گروپ نے ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
– تصویر کے ساتھ – ریزورٹ ہزاروں آسامیاں تخلیق کرے گا اور اقتصادی سرگرمی میں اربوں ڈالرز کا حصہ ڈالے گا اور ساتھ ساتھ لاس ویگاس کی مقامی اور بین الاقوامی سیاحتی مارکیٹ کو بھی بڑھائے گا لاس ویگاس، 5 مئی/پی آرنیوزوائر– نیواڈا اور لاس ویگاس ملازمتوں اور اقتصادی بہتری کا ایک اہم سہارا ملے گا کیونکہ گینٹنگ گروپ نے آج گورنر برائن سینڈوول اور کلارک کاؤنٹی کمشنرز کے ساتھ مل کر چینی تھیم رکھنے والے ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس (آر ڈبلیو ایل وی) کا سنگ بنیاد رکھا ہے – جو تقریباً ایک دہائی میں لاس ویگاس اسٹرپ پر پہلی تعمیر ہے۔ Digital Rendering of the $4 Billion Resorts World Las Vegas. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150505/213967 چین دنیا کے اہم ترین تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، صرف اشیاء ہی نہیں بلکہ چینی کھانے اور ثقافت کو بھی دنیا کے کونوں کھدروں میں پھیلا رہا ہے۔ چین سے ہونے والی سیاحت 2014ءمیں پہلی بار 100 ملین تک پہنچی، اور ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کی اصلی چینی تھیم مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں میں تحریک پیدا کرے گی۔ چین کے مختلف خطوں اور نسلی گروہوں کی شاندار ثقافتی دلکشی، مختلف النوع کھانے اور حیران کن تفریح کے ساتھ ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس دنیا کی قدیم ترین تہذیب کے تفریحی موضوعات کی لامحدود اقسام فراہم کرے گا۔ چینی تھیم مجموعی طور پر لاس ویگاس سیاحتی صنعت کو بھی پھلنے پھولنے دے گی۔ گینٹنگ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ٹی لم نے کہا کہ “دنیا بھر میں مکمل ریزورٹس بنانے کے 50 سال بعد ہم نیواڈا کی عظیم ریاست میں لاس ویگاس اسٹرپ پر کام کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ لاس ویگاس اپنے عالمی شہرت یافتہ ریزورٹس کی وجہ سے جانا جاتا ہے، اور گینٹنگ گروپ کی نظریں چینی تھیم رکھنے والے عالمی معیار کے ریزورٹ کے قیام کے ذریعے ایک عظیم قومی و ثقافتی کشش کرکے شہر کی مستقل ترقی میں اپنے حصے پر ہیں۔ یہ عالمی سفر و تفریح کی صنعت کے رہنما کی حیثیت سے گینٹنگ گروپ کا 50 واں سالہے جو سات ممالک میں کام کرتا ہے۔ ادارے نے مکمل ریزورٹ کے خیال میں پہل کاری کی جہاں متعدد تفریحی، خریداری، کھانے پینے، گالف اور رہائش کا انتخاب ہو اور ایک عالمی معیار کا کیسینو تجربہ بھی، یہ سب مہمانوں کی خواہشات اور طلب کی وسیع اقسام کو پورا کرنے کے لیے ہو – اور تمام مارکیٹ شعبوں اور سب قیمتوں میں۔ گینٹنگ کی املاک دنیا بھر میں سالانہ 50 ملین سے زیادہ ممہانوں کی میزبانی کرتی ہیں۔ نیواڈا کے گورنر برائن سینڈوول نے کہا کہ “ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کی تعمیر کے آغاز کے ساتھ گینٹنگ گروپ ہماری ریاست میں ہزاروں نئی ملازمتیں تخلیق کرے گا اور نئی اقتصادی سرگرمی کی صورت میں اربوں ڈالرز پیدا کرے گا جو نیواڈا کے تمام باسیوں کو فائدہ دیں گے۔ ریزورٹس لاس ویگاس مہمانوں، اجلاسوں اور میلوں کی بڑی تعداد کی توجہ ہماری ریاست کی جانب مبذول کروا کے لاس ویگاس مارکیٹ کو آگے بڑھنے میں حقیقی مدد دے گا۔ میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے
کمیرا اوئی نے ایکزونوبیل پیپر کیمیکلز کاروبار کا حصول مکمل کرلیا
ہیلسنکی، فن لینڈ، 4 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– کمیرا نے ایکزو نوبیل پیپر کیمیکلز کاروبار کا حصول مکمل کرلیا ہے جس کا اعلان 8 جولائی 2014ء کو کیا گیا تھا۔ اس سودے کی مالیت 153 ملین یوروز ہے اور یہ 2015ء کی دوسری سہ ماہی میں نقد-موثر ہوجائے گا۔ حاصل کردہ کاروبار کی متوقع آمدنی میں تکمیل کی تاریخ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر 200 ملین یوروز سے زیادہ تک اضافہ متوقع ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ ایکزونوبیل کے 6 پیپر کیمیکلز بنانے والے مقامات اور تقریباً 350 ملازمین کمیرا منتقل ہوجائیں گے۔ کمیرا اپنے پیپر کیمیکل بنانے والے مقامات کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گا تاکہ ممکنہ پیداواری مساعی کو سمجھا جاسکے۔ مالی سودے کی تکمیل کا دورانیہ اندازاً دو سال قائم رہے گا اور نتیجے میں سالانہ بنیادوں پر 15 ملین یوروز کی خاص مشترکہ مساعی پیدا ہوگی۔ کمیرا میں منتقل ہونے والے پیداواری مقامات جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، آسٹریلیا، ہسپانیہ اور اطالیہ میں واقع ہیں۔ کمیرا کے صدر اور سی ای او جیری روسنڈیل نے کہا کہ “یہ حصول ہماری مارکیٹ پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے، خاص طور پر ابھرتے ہوئے اے پی اے سی خطے میں۔ یہ ہمارے عالمی پیپر کیمیکلز بنانے والے نیٹ ورک کو بھی بڑے پیمانے پر موثر کرنے میں بہتریاں ممکن بناتا ہے۔سب سے اہم، ہم 350 پیپر کیمیکل ماہرین اور چھ ساخت گری کی تنصیبات کے ساتھ استعداد کار اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کررہے ہیں – جو اپنے صارفین کو بہترین کاروباری تجربہ اور خدمات فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت میں توسیع ہے۔ میں تمام نئے ملازمین کو کمیرا میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے، جو اب حقیقی عالمی رسائی کا حامل واحد گودے اور کاغذی کیمیا فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔” مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: میٹس رون بیک، عبوری صدر، سیگمنٹ پیپر اور اے پی اے سی ٹیلی فون: 122 179 262 85+ نکلاس کیونڈر، نائب صدر، سیگمنٹ پیپر، اے پی اے سی ٹیلی فون: 9966 2131 185 86+ کمیرا ایک عالمی کیمیکلز ادارہ ہے جو بہت زیادہ پانی استعمال کرنے والی صنعت میں صارفین کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہم تجربہ، ایپلی کیشن کی معلومات اور کیمیکلز فراہم کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کی آبی، توانائی اور خام مال کی موثریت کو بہتر بناتے ہیں۔ ہماری توجہ گودے اور کاغذ، تیل و گیس، کان کنی اور آبی ٹریٹمنٹ کی صنعتوں پر ہے۔ 2014ء میں کمیرا 2.1 ارب یوروز کی سالانہ آمدنی اور 4,250 ملازمین رکھتا تھا۔ کمیرا کے حصص نیس ڈیک او ایم ایکس ہیلسنکی لمیٹڈ میں مندرج ہیں۔ www.kemira.com حصول کے کلیدی صارفی فوائد کے بارے میں مزید جاننے کے لیے: http://pages.kemira.com/extend-your-capabilities
