لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی صبح سویرے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری، مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صبح سویرے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی، وزیر اوقاف پنجاب اظفر علی ناصر، سیکرٹری اوقاف،کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزار پر حاضری کے موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سا لمیت سمیت مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لیے دعا کی، انہوں نے مزار کے توسیعی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، مزار کے مختلف حصوں میں جاری تعمیراتی کام میں پیشرفت کا معائنہ بھی کیا، مزار کی تزئین و توسیعی کا کام اسی ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مرکزی گنبد سمیت دیگر گنبد کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا، مزار کے گنبد خوبصورت لائٹس سے روشن کرنے کی ہدایت کی، تعمیراتی کام کے حوالے سئے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ہبلوٹ اور فلائیڈ مے ویدر: صدی کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے بہترین ملاپ
ٹائیفائیڈاور حد سے بڑھی ہوئی این ٹی ایس بیماری پر بالی، انڈونیشیا میں نویں بین الاقوامی کانفرنس
میاؤچین سسٹمز سی ای او وو منگوئی نے “اے-لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء” خطاب جیت لیا
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فوٹووولٹیک صنعت میں نئے عہد کی رہنمائی کرے گا
معروف طبی ٹیکنالوجی ادارے مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے پر توجہ کے ساتھ ایشیا پیسفک انڈسٹری ایسوسی ایشن قائم کرنے کے لیے تعاون کریں گی
ہانگ کانگ میں مفت رات
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سرگودھا،تیز رفتار مسافر بس کار کو کچل کر ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی، بس ڈرائیور اور کار سوارسمیت 5 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی
سرگودھا (پی پی آئی) تیز رفتار مسافر بس کار کو کچل کر ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرانے سے بس ڈرائیور اور کار سوارسمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق فیصل آباد سے شیخوپورہ روڈ پر ڈرماں والا چوک کے قریب تیز رفتار مسافر بس کار کو کچل کر ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی اس حادثہ میں 13 افراد زخمی ہو کر 5 افراد جانبحق اور 8 زخمی ہو گے جن میں تین کو فوری طبی امداد دے کر پانچ شدید زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہان جانبحق میں چار کار سوار اور بس ڈرائیور شامل بتلائے جا رہے پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے۔
سیالکوٹ، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام
سیالکوٹ (پی پی آئی) سیالکوٹ میں حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نزد فاروڈ اسپورٹس گزشتہ رات حادثہ میں ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔مقامی افراد نے ریسکیو حکام کو بتایا کہ سیمنٹ مکس کرنے والی گاڑی کو ریورس کرواتے ہوئے سیمنٹ مکس کرنے والی گاڑی کار سے ٹکرا گئی اور کار متاثرہ شخص کو جا لگی جس کے باعث 23 سالہ راخم ولی ولد عصمت خان زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیورز نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
لاہور (پی پی آئی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھندکا امکان ہے۔ شہر لاہور میں سرد ہواؤں کا راج برقرار رہنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہونے لگا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے پاکستان میں لاہور سرفہرست ہے جبکہ دنیا میں لاہورفضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 207ریکارڈ کی گئی۔ کینٹ290، فیز8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح187ریکارڈ، ایچی سن کالج200، شاہراہ قائداعظم میں شرح207ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں موسم تبدیل ہونے لگا صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے باعث شہر کا موسم سرد ہونے لگا جبکہ شہر میں دن کے اوقات میں موسم آج بھی نسبتا گرم رہنے کا امکان ہے۔ ]محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے، اسلام آباد، مری، گلیات، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، سا ہیوال، منڈی بہاو?الدین، فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال،ملتان، بہا ولپور، ڈیرہ غا زی خان، جیکب آباد،سکھر، گھوٹگی، لاڑکانہ، کشمور اور گردوانوح میں دھند کا امکان ہے۔
تلاش کریں
خبریں
ہبلوٹ اور فلائیڈ مے ویدر: صدی کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے بہترین ملاپ
– مے ویدر مقابلے کی شب ہبلوٹ برانڈ نام کے حامل باکسنگ ٹرنکس پہنیں گے لاس ویگاس، 4 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر/– پرتعیش سوئس گھڑیوں کے برانڈ ہبلوٹ نے آج 10 مرتبہ کے عالمی چیمپئن فلائیڈ “منی” مے ویدر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا تاکہ ہفتے کی شب لاس ویگاس میں مینی پیکاؤ کے ساتھ ان کے زبردست مقابلے کے لیے مستقبل میں اس ہال آف فیم کے رکن کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا جائے۔ اس موقع ہبلوٹ کے سی ای او ریکارڈ گواڈیلوپ نے ناقابل شکست چیمپئن کو کنگ پاور ڈبلیو بی سی فل پیو مع زمرد پیش کیا، جو ہفتے کی شب مقابلے میں ہبلوٹ برانڈ نام کے باکسنگ ٹرنکس پہنیں گے۔ ہبلوٹ کی “اول، مختلف، بے مثال” برانڈ اخلاقیات کے تحت مے ویدر نے پہلے کبھی اپنے باکسنگ شارٹس پر کبھی کسی برانڈ کو پیش نہیں کیا۔ پریزنٹیشن باکسر کے وزن کرانے سے چند منٹ قبل ہوئی۔ “سب جانتے ہیں کہ میں پرتعیش گھڑیوں کا بڑا شائق ہوں اور ہبلوٹ ان میں سے ایک ہے۔” مے ویدر نے کہا۔ “میں اس مدد پر بہت خوش ہیں اور میری نظریں کنگ پاور ڈبلیو بی سی فل پیو مع زمرد کو اپنی کلیکشن میں شامل کرنے پر مرکوز ہیں۔” ریکارڈو گواڈیلوپ، سی ای او ہبلوٹ، نے کہا کہ “ہم ورلڈ باکسنگ کونسل کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہم نے 2012ء میں ان کے ساتھ اشتراک کیا۔ یہ ہمارے لیے باعث عزت و افتخار ہے کہ ہم مے ویدر کے کیریئر کی سب سے بڑی لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپنے کیریئر میں ثابت قدمی اور بھرپور وابستگی کے ذریعے ان کی شاندار کامیابیاں انہیں ہبلوٹ کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہیں – ہم کل اس عظمت کی گواہی کا عملی مظاہرہ دیکھیں گے۔” پریزنٹیشن اور مے ویدر کی اسپانسرشپ کے علاوہ، اس اختتام ہفتہ کی زبردست لڑائی کا جشن منانے کے لیے، ہبلوٹ سیزرز پیلس میں ہبلوٹ بوتیک پر اپنی نوعیت کے منفرد باکسنگ تجربے کی بھی میزبانی کررہا ہے۔ ایک باضابطہ ہبلوٹ انٹرایکٹو ‘باکسنگ رنگ’ اور قالین پر، مہمانوں کو ہبلوٹ برانڈڈ باکسنگ اشیاء کے ساتھ تصویر کھینچنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جس میں باکسنگ کا چغہ، دستانے اور چیمپئن شپ بیلٹ شامل ہیں۔ 47 لڑائیوں سے ناقابل شکست، اور خود کو ‘ٹی بی ای’ – ‘دی بیسٹ ایور’ یعنی تاریخ میں سب سے بہتر’- کا نام دینے والے فلائیڈ “منی” مے ویدر2 مئی کو لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرینڈ میں مینی پیکاؤ کے مدمقابل ہوں گے جسے کھیلوں کی تاریخ کا سب سے بڑا موقع قرار دیا گیا۔ 11 مرتبہ کے عالمی چیمپئن، جو 1998ء میں پہلی بار عالمی اعزاز حاصل کرنے کے بعد سے کبھی کوئی لڑائی نہیں ہارے، اکھاڑے میں ایک بے مثال، تکنیکی مہارت لائے جو انہیں دوسروں سے جدا کرتی ہے۔ باکسنگ دنیا سے باہر مے ویدر ہبلوٹ کے ایک ذاتی پرستار ہیں اور میامی ہیٹ کے کھیلوں میں دکھائی دیتے ہیں – جو خود ایک طویل عرصے سے ہبلوٹ کا شراکت دار ہے۔ ہبلوٹ کے
ٹائیفائیڈاور حد سے بڑھی ہوئی این ٹی ایس بیماری پر بالی، انڈونیشیا میں نویں بین الاقوامی کانفرنس
– عالمی صحت عامہ ماہرین کا ٹائیفائیڈ و حد سے بڑھی ہوئی این ٹی ایس بیماری سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بالی، انڈونیشیا، 4 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– کوالیشن اگینسٹ ٹائیفائیڈ (سی اے ٹی)نے بایو فارما کے تعاون سے بالی، انڈونیشیا میںٹائیفائیڈ اور حد سے بڑھتی ہوئی این ٹی ایس بیماری پر نویں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی، جس میں دنیا بھر سے 200 صحت عامہ کے ماہرین حاضرین میں شامل تھے۔ چار روزہ کانفرنس (30 اپریل تا 3 مئی) کے دوران انہوں نے ٹائیفائیڈ اور حد سے تجاز کرتے نان-ٹائیفائیڈل سلمونیلا (آئی این ٹی ایس) مرض کے خلاف جنگ کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ماہرین نے مرض کے بوجھ، مداخلت کی حکمت عملیوں کی قیمت موثریت اور انویسو سالمونیلوسس کے لیے عالمی پالیسی سفارشات پر اپنی تحقیق پیش کیں۔ ٹائیفائیڈ تقریباً 21 ملین افراد کو متاثر کرتا ہے اور سالانہ 216,000 اموات کا سبب ہے – جن میں سے زیادہ تر 15 سال سے کم عمر بچے ہیں۔ مزید برآں، حد سے تجاوز کرتا این ٹی ایس ہر سال دنیا بھر میں اندازاً 3.4 ملین افراد کی بیماری اور 681,316اموات کا سبب بنتا ہے۔ پاکستان کی آغا خان یونیورسٹی میں مرکز فضیلت برائے صحت خواتین و بچہ کے بانی ڈائریکٹر ذوالفقار بھٹہ، پی ایچ ڈی نے کہا کہ “دنیا کی آبادی کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ ٹائیفائیڈ سے متاثرہ ممالک میں رہتا ہے؛ البتہ اس مہلک مرض کی ذرائع ابلاغ پر کوریج – چھوٹے بچوں کو متاثر کی مناسبت سے – بدستور کم ترین ہے۔ یہ دو سالہ اجلاس عالمی ٹائیفائیڈ بوجھ کو کم کرنے میں درپیش چیلنجز کو نمایاں کرنے کا موقع دیتا اور ساتھ ساتھ انویسو سالمونیلوسس سے نمٹنے کے لیے قابل مقدور اور موثر مداخلت کی جانب واضح پیشرفت بھی فراہم کرتا ہے۔” انویسو سالمونیلا خاندان کا اہم سیروٹائپ ٹائیفائیڈ اینٹی بایوٹکس کے ذریعے قابل علاج ہے۔ البتہ عام طور پر استعمال ہونے والی اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت ایک بڑھتا ہوا چیلنج ہے۔ تشخیص کے موثر ٹیسٹ کی کمی اس کے علاج کو پیچیدہ بناتی ہے۔ مل جل کر یہ چیلنجز مختصر عرصے میں ٹائیفائیڈ ویکسینز کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کی جانب سےٹائیفائیڈ ویکسینز “فوری” نفاذ کو ترجیح دینے کے باوجود اس کا استعمال ان متاثرہ ممالک میں بدستور کم ہی ہے۔ امریکہ میں قائم سابن ویکسین انسٹیٹیوٹ کے سی اے ٹی سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر عمران خان نے کہا کہ “ٹائیفائیڈ سے انسانوں کے متاثر ہونے کا فوری حل ویکسینز فراہم کرتی ہیں۔ ہم نے 2013ء میں ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ٹائیفائیڈ پر ہونے والی آخری بین الاقوامی کانفرنس کے بعد سے اہم پیشرفت کی ہے۔ دو مواصل ویکسینز کو بھارت میں لائنس دیا جاچکا ہے اور چھ مزید طبی مراحل میں ہیں اور 2018ء تک اپنے ممالک میں اجازت نامہ حاصل کرلیں گی۔ اس رفتار کو جاری رکھنے کے لیے کوالیشن اگینسٹ ٹائیفائیڈ اگلے اہم اقدامات پر شراکت داروں کے ساتھ کام کرے گا: ایک نظرثانی شدہ امیونائزیشن پالیسی اور ٹائیفائیڈ مواصل ویکسینز کے لیے مالی وابستگی کا
میاؤچین سسٹمز سی ای او وو منگوئی نے “اے-لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء” خطاب جیت لیا
– کمپین ایشیا-پیسفک کی جانب سے اعزاز شنگھائی، 29 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– کمپین ایشیا-پیسفک نے 23 اپریل 2015ء کو شنگھائی میں ڈیجیٹل 360 چائنا سمٹ کی میزبانی کی جس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کے شعبوں کے اہم اداروں نے چین کے ڈیجیٹل شعبے کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی شام اے-لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء ایوارڈ تقریب میں میاؤچین سسٹمز کے بانی، چیئرمین اور سی ای او وو منگوئی کو چین کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ صنعت میں نمایاں کارکردگی پر خاص طور پر اے-لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء “ڈیجیٹل انٹرپرینیورز” میں شامل کیا گیا۔ اے-لسٹ ضیافت دنیا بھر کے سرفہرست برانڈز اور ایجنسیوں کے ایک سو سے زائد رہنماؤں اور سرفہرست ایگزیکٹوز کو یکجا کرنے میں بہت کامیاب تھی۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150429/0861503352-a خصوصی عہدے کے اعلان سے قبل ہونے والی تقریر میں چند تفصیلات فراہم کی گئیں: وو منگوئی نے 2006ء میں میاؤچین سسٹمز قائم کیا اور اس وقت چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ ادارے کی ترقیاتی حکمت عملی کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے واحد ذمہ دار ہیں اور ساتھ ساتھ ادارے کے کاروباری آپریشنز، مارکیٹنگ حکمت عملی، مرکزی ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت طرازی کے بھی۔ جناب وو بگ ڈیٹا مارکیٹنگ کی ترقی میں بھی متحرک انداز میں کام کرتے ہیں۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150429/0861503352-b جناب وو نے پیکنگ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کی سند حاصل کی اور بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی میں ایک مسلمہ ماہر بنے، ایسی مہارت جس نے میاؤچین سسٹمز کی عالمی کاروباری ترقی حکمت عملی، آپریشنز، انتظام اور عالمی ٹیکنالوجیکل جدت طرازی میں ان کی قیادت کو بھی خدمات دیں۔ وہ سافٹویئر ڈیولپمنٹ میں 15 سال سے زیادہ اور سافٹویئر ڈیولپمنٹ مینجمنٹ میں 11 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ متعدد بڑے آر اینڈ ڈی منصوبوں کے انتظام اور نفاذ کی ذاتی طور پر رہنمائی کرچکے ہیں جو ڈیجیٹل میڈیا تشہیر، اشتہاری تبادلے اور پریزینٹیشن پلیٹ فارموں کی مانیٹرنگ سے حاصل کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں جو مالیات، آٹوموبائلز اور تیزی سے حرکت کرتی صارفی مصنوعات کے شعبوں میں فورچیون گلوبل 500 صارفین کو خدمات دیتی ہیں۔ زیادہ معروف منصوبوں میں سے چند میں انہوں نے جنرل موٹرز کے لیے بگ ڈیٹا پلیٹ فارم منصوبے کی رہنمائی کی اور ساتھ ساتھ چائنا یونیکوم کے لیے ڈیجیٹل تشہیر پلیٹ فارم اور بگ ڈیٹا مینجمنٹ پلیٹ فارم کے لیے بھی ہدایات دیں۔ وہ 20 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی ایجاد کے پیٹنٹس رکھتے اور الگورتھمز بنانے میں اپنی ہنرمندی کے لیے کئی بین الاقوامی اعزازات پاچکے ہیں۔ چین کے معروف بگ ڈیٹا مارکیٹنگ ٹیکنالوجی ڈیولپر کی حیثیت سے میاؤچین سسٹمز کی کامیابیاں جناب وو کی اعلیٰ قیادت اور انتظامی مہارت کے بغیر ممکن نہ تھیں۔ آغاز کے بعد نو سالوں میں ادارے نے چین کی بگ ڈیٹا مارکیٹنگ ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کی قیادت حاصل کرلی ہے: متعدد بار ادارہ نےچین میں نئے حل اور خدمات متعارف کروائیں جو بعد میں صنعت کے معیارات بنیں۔ 2008ء میں میاؤچین نے چین کا پہلا تھرڈ-پارٹی ایڈ مانیٹرنگ اور پیمائش نظام ایڈ مانیٹر پیش کیا۔ 2009ء میں ادارے نے ٹی وی جی آر پیز کے ہم پلہ ڈیجیٹل مہم کی
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فوٹووولٹیک صنعت میں نئے عہد کی رہنمائی کرے گا
شنگھائی، 28 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– چینی حکومت کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایشیا، یورپ اور دیگر پڑوسی ممالک میں ترقی کے مواقع اور اقتصادی فوائد لانے کے لیے بین الاقوامی تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کی ترویج کا مقصد رکھتا ہے۔ منصوبے کے اہم حصے کے طور پر پاکستان میں متعدد بڑے پیمانے کے پی وی توانائی منصوبوں کی تعمیر جاری ہے۔ 4 اپریل کو پاکستان میں 100 میگاواٹ کے پہلے سولر فارم نے اپنا کام شروع کیا۔ اپنی نوعیت کے پاکستان میں سب سے بڑے اس سولر فارم کو چینی ادارے ٹی بی ای اے نے جے اے سولر (نیس ڈیک: JASO) کے فراہم کردہ ماڈیولز استعمال کرکے تیار کیا تھا۔ صوبہ پنجاب کو 500,000 کلوواٹ آور صاف توانائی فراہم کرکے یہ سولر فارم اس خطے کو راحت بخشے گا جو تاریخی طور پر توانائی بحران کا شکار رہا ہے۔ جے اے سولر نے ایک مستند تھرڈ پارٹی منظور شدہ تجربہ گاہ پی وی لیب جرمنی جی ایم بی ایچ کی نگرانی میں ماڈیولز فراہم کیے جو خام مال کے انتخاب، تیاری کےعمل اور معیار کی نگرانی کے کڑے معیارات رکھتا ہے۔ جے اے سولر ماڈیولز نے سخت ترین تجربات سے گزر کر اور بروقت اپنی مصنوعات کی ترسیل کے ذریعے انتہائی بھروسہ مندی، تبدیلی کی بہترین موثریت اور زیادہ بہتر نتیجے فراہم کیے۔ جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “ہم پاکستان میں پہلے بڑے سولر فارم کے لیے 100 میگاواٹ کے ماڈیولز کی فراہمی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے اتنی اہمیت کے حامل اس منصوبے کے لیے ماڈیول فراہم کرنے کا حصہ بننا جے اے کی مصنوعات کی عالمی سطح پر تسلیم شدگی، اور ہماری عالمی مارکیٹ توسیع کوششوں میں نئے سنگ میل حاصل کرنے کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی ترویج کے ساتھ جے اے اپنے اعلیٰ کارکردگی کے پی وی ماڈیولز کے استعمال کے مزید مواقع حاصل کرے گا اور فی واٹ بجلی اخراجات کو بڑے پیمانے پر کم کرکے اپنے صارفین کے لیے مزید قدر پیش کرے گا۔”
معروف طبی ٹیکنالوجی ادارے مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے پر توجہ کے ساتھ ایشیا پیسفک انڈسٹری ایسوسی ایشن قائم کرنے کے لیے تعاون کریں گی
سنگاپور، 28 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– طبی ٹیکنالوجی صنعت کے معروف اداروں نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (APACMed) تشکیل دیا ہے، جس کی توجہ مریض کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ ایسوسی ایشن جدید حل بنانے اور خطے میں صحت عامہ کے مستقبل کی تشکیل کے لیے حکومتوں، پالیسی سازوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے ذریعے مریضوں کی اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنائے گا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150422/8521502487LOGO رکن اداروں میں ایبٹ، باکسٹر، بی براؤن، بی ڈی (بیکٹن ڈکنسن اینڈ کمپنی)، بوسٹن سائنٹیفک، کارڈینل ہیلتھ، جی ای ہیلتھ کیئر، جانسن اینڈ جانسن، میڈٹرونک، فلپس، سیمنز، اسٹرائیکر اور زیمر شامل ہیں۔ APACMedخطے یں مقیم دنیا کی ایک تہائی آبادی کی ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائی گئی، جواب تک پوری نہیں ہوسکیں۔ APACMed کے چیئرمین ولادیمیر ماکتسریا نے کہا کہ “ہمارا مقصد ایشیا بحر الکاہل میں جدید طبی ٹیکنالوجی اداروں اور صنعتی اداروں کے متنوع گروہ کی نمائندگی کرنا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا بحر الکاہل میں مریضوں کو فائدہ دینے کے لیے ہم نے رسائی، جدت طرازی اور تعاون کو بڑھانے کی اپنی کوششوں کو باہم پیوست کی اہے۔ ہم اسی وژن کے حامل اداروں کو اپنے ساتھ ملنے پر طبی ٹیکنالوجی اداروں اور انجمنوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔” APACMedایسی پالیسیوں پر نظرانداز ہونے کی کوشش کرے گا جو معیاری صحت عامہ تک مریض کی رسائی کو بہتر بنائیں گی۔ انجمن انضباطی ماحول، اخلاقیاتی کاروباری معیارات اور اطاعت جیسے کلیدی شعبوں یں شامل ہوں گی، اور صنعت کو خطے میں جدت طرازی اور صلاحیت کی ترویج میں مدد دے گی۔ مزید برآں، یہ خطے میں صحت عامہ کی ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مصنوعات اور خدمات کی تحفظ پذیر تیاری کے لیے جدوجہد کرے گی جو ابھی تک پوری نہیں ہوسکیں۔ بورڈ رکن اور صدر، عظیم تر ایشیا، بی ڈی، لم لیونگ چنگ نے کہا کہ “صحت عامہ کے متحرک منظرنامہ، جدید انداز سے صحت عامہ کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔ہم ایشیا بحر الکاہل میں مریضوں کے لیے دستیاب وٹیکنالوجیوں کو جدید، جدت طراز اور قابل بھروسہ بنانا چاہیں گے۔” اس وژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے APACMed نے فریڈرک نائبرگ کو انجمن کا چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مقرر کیا ہے کہ وہ صنعت اور اس کے شراکت داروں کے ساتھ طبی ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کی اہمیت پر کام کریں، انضباطی ہم آہنگی کی ترویج، تحفظ پذیری کی حوصلہ افزائی، اور رضاکارانہ ضابطہ اخلاق کو قائم کریں۔ “میں سی ای او کی حیثیت سے APACMed میں شمولیت پر خوش ہوں،” فریڈرک نائبرگ نے کہا۔ “صحت عامہ کی عالمی برادری کے اراکین کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مریضوں کی جدید ترین اور زندگی تبدیل کرنے والے صحت کے حلوں تک رسائی کو یقینی بنائیں۔ ہمیں امید ہے کہ APACMedایشیا بحر الکاہل میں طبی ڈیوائسز اور مصنوعی تشخیص کے لیے مشترکہ آواز بنے گی۔” جناب کیون لے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بایومیڈیکل سائنسز اینڈ کنزیومر
ہانگ کانگ میں مفت رات
کوالالمپور، ملائیشیا، 28 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 3 مئی سے 30 جون 2015ء تک ہانگ کانگ میں کسی بھی ڈورسیٹ ہوٹل میں 3 رات قیام کی بکنگ کروائیں اور تیسری رات بالکل مفت حاصل کریں۔ یہ مفت ان مقامات پر موثر ہوگا: ڈورسیٹ کیون ٹونگ، ڈورسیٹ مونگ کوک، ڈورسیٹ سیون وان اور کوسموپولیٹن ہوٹل، جو سب ہانگ کانگ کے کاروباری اور تفریحی علاقوں میں بہترین مقامات پر واقع ہیں۔ ہانگ کانگ میں 4 ہوٹل ڈورسیٹ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کی کثیر ثقافتی روح کی صورت گری کرتے ہیں، اور ہر مہمان کے لیے ایک قابل مقدور اور وضع دار رہائش فراہم کررہے ہیں۔ غیر متوقع چھوٹی موٹی پرتعیش سہولیات مہمانوں کو مزید خوش کریں گی، جیسا کہ اپنے قیام کے دوران ایک مفت اسمارٹ فون کا استعمال (ڈورسیٹ کے تمام ہانگ کانگ ہوٹلوں پر دستیاب، تکیہ جیسی فہرست طعام، متاثر کن ٹیکنالوجی سے چلنے والی خصوصیات، کھانے کی نفیس پسند اور ڈورسیٹ مونگ کوک میں کرائے پر مفت آئی پیڈ۔ انتخاب کے لیے دیگر ڈورسیٹ ہوٹلوں میں شامل ہیں کوسمو ہوٹل ہانگ کانگ اور لان کوائی فونگ @ کو یو فونگ، جو گروپ کے ڈی کلیکشن برانڈ کا حصہ ہیں جو بوتیک ہوٹل کی اقسام پیش کرتا ہے؛ جن میں سے ہر ایک اپنے منتخب ڈیزائن اور خصوصیات کا حامل ہے۔ قیمت کے حوالے سے حساس تفریحی یا کاروباری سفر کرنے والوں کے لیے سلکا فار ایسٹ، سلکا ویسٹ کولون اور سلکا سی ویو بہترین پسند ہوں گے۔ ایک مفت پیشکش کے لیے شرائط و ضوابط: “3 قیام پر 2 کی ادائیگی” کی اس پیشکش کو حاصل کرنے کے لیے کم از کم 3 رات قیام کی ضرورت ہوگی تاکہ تیسری مفت رات کے قیام کے لیے لیے اہل ہوسکیں۔ مفت رات قیام کی مسلسل تیسری رات ہونے کی صورت میں ہی دی جائے گی اور بعد میں ہوٹل میں آنے کی صورت میں نہیں دی جائے گی۔ قبل از وقت مکمل ادائیگی، جو قابل واپسی نہیں ہوگی، بکنگ کے وقت دینا ضروری ہے۔ پیشکش بہترین دستیاب نرخوں پر منحصر ہے۔ ریزرویشنز میں ترمیم، تبدیلی اور/یا منسوخی نہیں کی جاسکتی۔ نرخ منتخب ہوٹلوں اور سفر کی مخصوص تاریخوں کی بنیاد پر مختلف ہوں گے۔ اضافی راتیں ہوٹل کے دن کے لیے موجود بہترین دستیاب نرخ سے مشروط ہوں گی۔ پیشکش کمروں کی دستیابی پر منحصر ہوگی، اسے اور کسی جاری پیشکش کے ساتھ ملایا نہیں جاسکتا اور یہ پیشکش کا دورانیہ شروع ہونے سے قبل کی گئی گروپ بکنگ یا ریزرویشنز کے لیے اہل نہیں۔ دیگر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔ بکنگ کا دورانیہ: 29 اپریل تا 6 مئی 2015ء ملائیشیا ایئرلائنز کے انرچ پروگرام کے اراکین ایک مفت شب کے ساتھ دو گنے میل حاصل کرنے کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بکنگ کے وقت پرومو کوڈ EN1FREE استعمال کریں۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔ ڈورسیٹ ہاسپٹلٹی انٹرنیشنل لمیٹڈ کے بارے میں ہانگ کانگ میں صدر دفاتر کے ساتھ ڈورسیٹ ہاسپٹلٹی انٹرنیشنل (ایچ کے ای ایکس اسٹاک کوڈ 2266) فار ایسٹ کنسورشیم لمیٹڈ کا ایک حصہ ہے۔ اپنے تحت برانڈز کے ساتھ ۔۔۔ اعلیٰ اور درمیانی سطح کے ڈورسیٹ