117 واں کینٹن میلہ – “جدت طرازی اور بہتری کے ذریعے ترقی اور منافع”

اے ٹی این وزیراعظم مودی کے دورۂ کینیڈا کی براہ راست کوریج دے گا

پہلی بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ

یونین پے نے سرحد پار ادائیگی سہولت کے لیے چینی ای-کامرس ادارے کے ساتھ اشتراک کرلیا

ویٹل نے اپنے عالمی توسیعی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر بی لائن کمبوڈیا کے حصول کے ساتھ عالمی پورٹ فولیو کو مضبوط کرلیا

ای ٹی سولر نے اسرائیل میں 50 میگاواٹ پیک کا شمسی توانائی پلانٹ بنا لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

117 واں کینٹن میلہ – “جدت طرازی اور بہتری کے ذریعے ترقی اور منافع”

گوانگ چو، چین، 15 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– چین کا سب سے نمایاں ششماہی تجارتی ایونٹ کینٹن میلہ دنیا کے بہترین فروخت کنندگان اور خریداروں کو یکجا کرنے کے بہترین طریقوں کو دیکھتا ہے۔ اب جبکہ شرکا 15 اپریل سے 5 مئی تک ہونے والے 117 ویں میلے میں شرکت کے لیے تیاریاں پکڑ رہے ہیں تو وہ میلے کی تاریخ کے جدید، ہموار اور منافع بخش ترین  ایونٹ پر نظریں رکھ سکتے ہیں، جس میں اضافے بھی ہوں گے اور نئے منصوبے بھی۔ 60,000 بوتھس کی میزبانی کرنے والا میلے کا نمائشی حصہ بڑھا دیا گیا ہے، جس میں نئے توانائی وسائل، پالتو جانوروں کی ضروریات اور بیرون خانہ معدنی غسل خانوں کے لیے نئی جگہ شامل ہے۔ غیر ملکی اور مقامی برقی مصنوعات اور ٹیکسٹائل بنانے والوں کو تزویراتی طور پر ایک دوسرے کے قریب رکھا گیا ہے تاکہ کاروباری ترقی کو بہتر بنایا جائے۔ کینٹن میلے کی ڈیزائن کی سرحدوں کو بڑھانے پر توجہ جاری رہے گی۔ پروڈکٹ ڈیزائن سینٹر سات کام کے مراکز پیش کرے گا، جس میں 10 ممالک کی 81 ڈیزائن ایجنسیاں کام حصہ لیں گی۔ کینٹن میلہ ڈیزائن ایوارڈز اداروں کو شرکت کے لیے اضافی کشش فراہم کریں گی، جن میں سے تقریباً 400 پہلے ہی اندراج کروا چکے ہیں۔ 117 واں کینٹن میلہ تاریخ میں سب سے زیادہ اسمارٹ ہے، جو شرکت کے تجربے اور موثریت کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لیے مختلف منصوبے پیش کررہا ہے۔ تمام شرکاء میلے کے ای-کامرس پلیٹ فارم، نئے پروڈکٹ لانچنگ سینٹر، کینٹن میلہ مکمل سروس پلیٹ فارم برائے خریدار، آسان نمائش کنندگان سروس کی اقسام اور ایک بہتر کینٹن میلہ ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ کینٹن میلہ کے عالمی معیار کے کال سینٹر اور مفت وائی فائی کا فائدہ اٹھائیں گے۔ نئے شرکاء کو گرویدہ بنانے کے لیے کینٹن میلے کے استعمال کردہ طریقے جدت طرازی اور نئی ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور فوائد کے میکانزم پر توجہ رکھتے ہیں۔میلے کا اشتہاری فائدہ برائے نئے خریدار (اے آر این بی) پروگرام100 امریکی ڈالرز مالیت کے خدمات یا تحفے کے ساتھ 10 مقررہ ممالک کےنئے خریداروں کو میلے کا تجربہ بہتر بنانے کے لیے بڑھایاگیا ہے، اور دو خصوصی ایوارڈز بھی جس میں یکطرفہ فضائی کرایا اور حیات ہوٹل میں ایک رات قیام شامل ہیں۔ پہلی بار میلے نے معروف ایئرلائن الامارات کے ساتھ تعاون کیا ہے، جو کینٹن میلے کے پروموشن کوڈ کے ساتھ مندرج ہونے والے خریداروں کے لیے بارعایت بزنس اور اکانمی فضائی ٹکٹ  پیش کررہی ہے۔ 117 ویں کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp اے آر این بی پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/ARNB/index.shtml ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے: جناب سو ویاؤینگ ٹیلی فون: 86-20-8913 8628+ ای میل: [email protected]

مزید پڑھیں

اے ٹی این وزیراعظم مودی کے دورۂ کینیڈا کی براہ راست کوریج دے گا

ٹورنٹو، 15 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– کینیڈا کا سب سے بڑا جنوبی ایشیائی نشریات کار ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ (اے ٹی این) (ٹی ایس ایکس ڈبلیو – سیٹ) یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ وہ مختلف اے ٹی این چینلوں پر بھارتی وزیراعظم کے دورۂ کینیڈا کو براہ راست نشر کرے گا۔ بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی 14 اپریل کو سہ روزہ دورے پر اٹاوا پہنچیں گے جس میں ٹورنٹو اور وینکوور کے دورے بھی شامل ہیں۔ جناب نریندر مودی کا دورۂ کینیڈا 1973ء کے بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا کینیڈا کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ پی ایم او کی جانب سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسیع کرنےکے موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جناب مودی بدھ 15 اپریل 2015ء کو ٹورنٹو کے ریکو کولیزیئم میں 10,000 سے زیادہ افراد کے بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے جس کا انتظام نیشنل الائنس آف انڈو-کینیڈینز (این اے آئی سی) نے کیا ہے۔ اے ٹی این نے مختلف ٹیلی وژن انٹرویوز اور خصوصی پروگراموں کے ذریعے اس تقریب کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر بھی ممکنہ طور پر اس بڑی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اے ٹی این کا عملہ مقام پر موجود ہوگا اور پورا پروگرام کینیڈآ بھر میں اے ٹی این کے 54 چینلوں پر متعدد زبانوں میں براہ راست نشر اور نشر مکرر کیا جائے گا۔ اے ٹی این کے صدر اور سی ای او ڈاکٹر شان چندرشیکھر نے کہا کہ “یہ ایک تاریخی موقع ہے اور ہم اسے عوام کی بڑی تعداد تک پہنچانے پر خوش ہیں۔” اے ٹی این اپنے 54 خصوصی ٹیلی وژن چینلوں کے ساتھ کینیڈا کی متنوع ثقافتی برادریوں  کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ پرچم بردار اے ٹی این-ایچ ڈی عام فائد کی خدمات،  4 خبروں کے چینل، 5 بالی ووڈ مووی چینلز اور مختلف اقسام کے چینلز جن میں 3 اسپورٹس چینلز، 4 موسیقی کے چینلز، 4 لائف اسٹائل چینلز، 3 چینی چینلز، 6 پنجابی چینلز اور متعدد علاقائی زبانوں کے چینلز شامل ہیں۔ اے ٹی این امریکہ اور کینیڈا بھر میں سیٹلائٹ ریڈیو پر ساؤتھ ایشین ریڈیو سروس چلاتا ہے۔ اے ٹی این کا کچھ مواد ہر اس بیل موبائل فون پر دستیاب ہے جو وڈيو سپورٹ کرتا ہوں۔ اے ٹی این دور درشن، اسٹار نیٹ ورک (نیوز کارپوریشن)، سونی انٹرٹینٹمنٹ ٹیلی وژن، وایاکوم، ٹائمز ٹیلی وژن نیٹ ورک، بی 4 یو نیٹ ورک، این ڈی ٹی وی، ڈزنی، اے آر وائی گروپ اور دیگر کئی اداروں کے ساتھ پروگراموں کا اتحاد رکھتا ہے۔ اے ٹی این کے چینلز متعدد کیبل، سیٹلائٹ اور آئی پی ٹی وی پلیٹ فارموں پر کینیڈا بھر میں دستیاب ہیں جیسا کہ شا کیبل، بیل ٹی وی، راجرز کیبل، بیل فائب ٹی وی، ٹیلس آپٹک ٹی وی، شا ڈائریکٹ، کوگیکو کیبل، وی میڈیا اور دیگر۔ ہم سیف ہاربر اہتمام پر یقین رکھتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.asiantelevision.com  ملاحظہ کیجیے یا رابطہ کیجیے: پرمود اسرانی، نائب صدر – مارکیٹنگ، ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ، 330

مزید پڑھیں

پہلی بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ

کراچی 15اپریل 2015 — اردو سورس اور جامعہ کراچی نےآج ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں پہلے بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ سمٹ 8 مئی 2015 بروز جمعہ جامعہ کراچی کے ایچ ای جے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اردو سورس کے بانی عامر ملک نے کہا کہ اس سمٹ کا مقصد انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے لئے جدوجہد کرنے والے تکنیکی اور غیرتکنیکی ماہرین کو ایک چھت کےنیچے جمع کرنا ، ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ، نئی راہیں تلاش کرنا اور مل جل کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی خاص بات بلاگرز اور سوشل میڈیا ایوارڈز ہیں۔ یہ ایوارڈز بلاگنگ اور سوشل میڈیا کے میدان میں مثبت تبدیلی کے لیے سرگرم افراد اور اداروں کو دیئے جائیں گے جن کا مقصد ان کی محنت کو سراہنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس موقع پر جامعہ کراچی یونیورسٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن (کوجا) کے سربراہ عمیر انصاری بھی موجود تھے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی زبان کے فروغ کے لئے ہونے والی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جامعہ کراچی کی ایک احسن روایت رہی ہے اور ہم نے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اردو سوشل میڈیا سمٹ کے شاندار منصوبے کو اردو سورس کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوجا کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں ذہین نوجوانوں کے منفرد اور اچھوتے خیالات سامنے لائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سمٹ میں ای کامرس اور آن لائن مارکیٹنگ ، روایتی میڈیا و نیو میڈیا کی جنگ اورسیاسی و سماجی اصلاحات پر دلچسپ مکالمے ہونگے۔اس موقع پر معروف بلاگرز عمار ابن ضیاء، شعیب صفدر، نعمان یونس،نبیل چودھری، مبشر محمود اور سوشل میڈیا سے وابستہ معروف شخصیت ریحان اللہ والا و دیگر افراد بھی موجود تھے۔ دیگر تفصیلات اور رجسٹریشن فارم اس ربط پر دستیاب ہیں: http://urdusms.urdusource.com فیس بک پر اردو سوشل میڈیا سمٹ کا حصہ بنیں: https://www.facebook.com/events/885053548207585 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: محمد اسد پروجیکٹ کوآرڈینیٹر 03369996654 [email protected] کاشف نصیر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر 03218756074 [email protected]

مزید پڑھیں

یونین پے نے سرحد پار ادائیگی سہولت کے لیے چینی ای-کامرس ادارے کے ساتھ اشتراک کرلیا

شنگھائی، چین، 8 اپریل 2015ء/سن ہوا –ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل نے 8 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے سرحد پار آن لائن کاروباروںمیں ڈائنوڈائریکٹ لمیٹڈ کے ساتھ تعاون شروع کردیا ہے جو موخر الذکر کے بی 2 سی پلیٹ فارم ڈائنوڈائریکٹ، بی2بی پلیٹ فارم اوسیل اور متعلقہ ویب ویب سائٹس کو برعظیم چین سے باہر جاری ہونے والے یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈز) کو قبول کرنا ممکن بناتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یونین پے انٹرنیشنل نے یونین پے کارڈز رکھنے والے غیر ملکی افراد کو چینی ای-کامرس پلیٹ فارم پر ادائیگی کرنے کے لیے ایک چینی  بین السرحدی ای-کامرس ادارے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ گو کہ چینی صارفین غیر ملکی پلیٹ فارموں سے اچھی قیمت پر غیر ملکی مصنوعات کی خریداری کا لطف اٹھا رہےہیں، زیادہ سے زیادہ غیر ملکی افراد اور خوردہ فروش امید لگا رہے ہیں کہ انہیں چین میں بننے والی اشیاء تک رسائی ملے۔ سب سے بڑے چینی بین السرحدی ای-کامرس پلیٹ فارم کی حیثیت سے ڈائنوڈائریکٹ کا کاروبار مشرق وسطیٰ، جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی امریکہ اور وسطی اور مشرقی یورپ میں 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتا ہے۔ فریقین کے درمیان تعاون نہ صرف غیر ملکی کاروباری مالکان اور انفرادی شخصیات کو چین میں بین السرحدی ای-کامرس ویب سائٹس سے خریداری میں آسانی فراہم کرے گا بلکہ یہ مقامی بنانے والوں کو بھی اپنی مصنوعات عالمی خریداروں اور خوردہ فروشوں کو کم قیمت اور زیادہ موثر انداز میں بیچنے کا موقع دے گا، جو چین کی ساخت گری کی صنعت کو “باہر نکلنے” کے عمل میں تحریک دے گا۔ اگلے قدم کے طور پر یونین پے انٹرنیشنل سمندر پار مارکیٹوں میں کمرشل کارڈ مصنوعات پیش کرنے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے جنہیں بین السرحدی ای-کامرس تجارت کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ چینی تاجروں کے پاس خریداری کے لیے غیر ملکی خریداروں کی طلب کو بہتر انداز میں پوراکیا جائے۔ غیر ملکی کاروباری مالکان اور انفرادی شخصیات یونین پے آن لائن پے منٹ (UPOP) کے ذریعے ادائیگی کرنے اور زیادہ حفاظت کی ضمانت کا لطف اٹھانے کے قابل ہیں۔ برعظیم چین سے باہر جاری ہونے والے یونین پے کارز میں مستقل اضافے کے ساتھ یونین پے انٹرنیشنل بیرون ملک کارڈ استعمال اور سروس سسٹمز کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے اور مقامی کارڈ یافتگان کو “ایک کارڈ کے ساتھ دنیا میں خریداری” کے تجربے کا لطف دینے سے وابستہ ہے۔ اس وقت برعظیم چین سے باہر 40 ممالک اور خطوں میں تقریباً 40 ملین یونین پے کارڈز جاری کیے جاچکے ہیں اور یونین پے کارڈ کو دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ کارڈ یافتگان تسلیم کررہے ہیں۔ اب یونین پے کارڈ یافتگان 10 ملین غیر ملکی آن لائں تاجروں سے براہ راست خریداری کرنے کے قابل ہیں۔ یونین پے کارڈز ایمیزن، ای بے،  راکوتین، اگوڈا، بکنگ اور کئی معروف غیر ملکی آن لائن تاجروں کے پاس قبول کیے جاتے ہیں۔ دریں اثناء، کارڈ یافتگان یونین پے ہیگو پلیٹ فارم “شاپ دی ورلڈ” کے ذریعے یونین پے کارڈز کے

مزید پڑھیں

ویٹل نے اپنے عالمی توسیعی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر بی لائن کمبوڈیا کے حصول کے ساتھ عالمی پورٹ فولیو کو مضبوط کرلیا

پہلا ویت نامی ادارہ جو بیرون ملک ایک متحرک ٹیلی کام آپریٹر کو حاصل کرے گا، جو ویٹل کی عالمی توسیعی حکمت عملی کا حصہ ہے نوم پنہہ، کمبوڈیا، 8 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ویٹل (کمبوڈیا) پرائیوٹ لمیلڈ (میٹ فون) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوٹیلکو لمیٹڈ (بی لائن کمبوڈیا) کے اثاثہ جات اور ٹیلی کام لائسنسوں کی خریداری کے لیے معاہدے پر پہنچ چکا ہے،جو اس کے 2جی،3جی اور 4جی فریکوئنسی لائسنسوں تک محدود نہیں۔ یہ تاریخی معاہدہ، کہ جس میں ایک ویت نامی ادارے نے پہلی بار بیرون ملک ایک متحرک ٹیلی کام آپریٹر کو حاصل کیا ہے، اس عالمی توسیعی حکمت عملی کا حصہ ہےجس پر ادارے نے شروعات کی ہے۔ ویٹل گلوبل کے جنرل ڈائریکٹر جناب تاؤ ڈوک تھانگ نے کہا کہ “بی لائن کمبوڈیا میں ہماری سرمایہ کاری ہمارے عالمی وژن اور ترقی کے منصوبے کے عین مطابق ہے، جو 2020ء تک صف اول کا ٹیلی کام ادارہ بننا ہے۔ ہم مستقلاً دنیا کے کسی بھی حصے میں ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ مزید سرمایہ کاری کے مواقع دیکھ رہے ہیں اور ہم نے اپنے لیے 2020ء تک 20 ممالک میں سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔” بی لائن کے اثاثوں اور ٹیلی کام لائسنسوں کی خریداری کے ساتھ یہ معاہدہ ویٹل کو کمبوڈیا میں صف اول کا موبائل آپریٹر بناتا ہے، جو 50 فیصد مارکیٹ حصے کا حامل ہے اور 96 فیصد ملک کے احاطے کے ساتھ سب سے بڑا انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس میں ملک کے دور افتادہ علاقے بھی شامل ہیں۔ نئے اور موجودہ صارفین بھی میٹ فون کی معروف نیٹ ورک رسائی اور صلاحیتوں کا فائدہ اٹھائیں گے۔ کمبوڈیا کے لیے اپنی کاروباری حکمت عملی کے طور پر ویٹل مستقبل میں 4 جی اور 5جی سروسز شامل کرکے مستقبل میں ملک کے ٹیلی کمیونی کیشنز بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ترقی دینے پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہے۔ جناب تھانگ نے کہا کہ “آج کا اعلان ہمارے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ ہم اپنی نیٹ ورک دستیابی اور معیار کو بہتر بنا رہے ہیں اور کمبوڈیا میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی اقسام بڑھا رہے ہیں۔ صارفین اپنی نظریں اب زیادہ بہتر معیار اور کوریج، بہتر رفتار، اضافی خدمات اور مستقبل قریب میں 4جی سروسز تک رسائی پر رکھ سکتے ہیں۔ ہم صارفین کو ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید، قابل مقدور اور قابل بھروسہ حل فراہم کرنے کے لیے ذریعے کمبوڈیا میں بنیادی ڈھانچے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا جاری رکھیں گے۔” ویٹل 2014ء میں تقریباً 10 ارب ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ گزشتہ 10 سالوں میں 10 سے زیادہ مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کر چکا ہے اور آج جنوبی امریکہ، افریقہ اور ایشیا میں 260 ملین سے زیادہ افراد کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے، جس میں ویت نام، کمبوڈیا، لاؤس، تیمور-لیستے، ہیٹی، موزمبیق، پیرو اور کیمرون شامل ہیں۔ متوقع ہے کہ یہ رواں سال برونڈی اور تنزانیہ میں بھی خدمات جاری کرے گا۔ مزید معلومات: Viettelglobal.vn

مزید پڑھیں

ای ٹی سولر نے اسرائیل میں 50 میگاواٹ پیک کا شمسی توانائی پلانٹ بنا لیا

میونخ، 7 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والے ادارے ای ٹی سولر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مکمل ملکیتی ماتحت ادارے ای ٹی سلوشنز اے جی کو مقامی شراکت داروں جی-سسٹمز اور ایل-مور گروپ کے ساتھ اسرائیل میں 50میگاواٹ پیک کے شمسی توانائی پلانٹ کے لیے ٹرن کی ای پی سی خدمات فراہم کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ منصوبہ اشکلون کی قدیم بندرگاہ سے 20 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے اور 60 ہیکٹرز کی نیم صحرائی زمین پر بنایا جائے گا۔ نئی شمسی توانائی تنصیب ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک گرڈ سے منسلک ہوجائے گی اور سالانہ 85,000 میگاواٹ گھنٹوں کی صاف توانائی پیدا کرے گی، جو ہر سال فضا سے تقریباً 50,000 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو متوازن کرنے کے لیے کافی ہوگی۔ ای ٹی سولر منصوبہ جاتی انتظام، برقی ڈیزائن، پلانٹ کی وضع بندی، خریداری، معیار پر کنٹرول، تعمیراتی نگرانی اور تحویل کی خدمات جیسی اول تا آخر خدمات فراہم کرے گا۔ تحویل کے بعد ای ٹی سولر اپنے شراکت داروں کے ساتھ آپریشنز اور دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کا کردار ادا کرے گا۔ جناب ڈینس شی، صدراور سی ای او ای ٹی سولر نے کہا کہ “یہ مشرق وسطیٰ میں ہمارا بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا شمسی توانائی منصوبہ ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے منصوبوں میں ای پی سی سے لے کر او اینڈ ایم تک ہر مرحلے پر منصوبہ بندی اور نفاذ کی ہماری صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اسرائیلی مارکیٹ میں صاف، قابل دسترس، قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی پر فخر محسوس کرتے ہیں، جو اس وقت ہائیڈروکاربنز پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔” “شمسی توانائی منصوبہ گزشتہ سال کی کامیابی کے نتیجے میں آیا ہے، جس میں 7.8 میگاواٹ پیک شمسی توانائی پلانٹ کی تکمیل اور 40 میگاواٹ پیک منصوبے کے لیے ایک ٹھیکہ شامل ہے۔ ہم یہ جان کر خوش ہے کہ اپنے مقامی شراکت داروں کے ساتھ ہم مفاد عامہ کے منصوبوں کے لیے اسرائیل میں سب سے بڑے ای پی سی ٹھیکیدار بن چکے ہیں۔” ای ٹی سولر کے بارے میں ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجیوں اور خصوصی مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر شمسی توانائی پلانٹ کے پورے حیاتی چکر کے لیے ایک ہی مقام پر تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے جن میں پیشرفت، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، حصول، تعمیر اور چلانا اور دیکھ بھال کرنا شامل ہیں۔ ای ٹی سولر اور ای ٹی سلوشنز اے جی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.etsolar.com اور www.etsolutions.de۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کیجیے: ایرک چینگ ٹیلی فون: 8098 8689 25 86+ایکسٹینشن 9011 / 8386 4518 136 86+ فیکس: 8097 8689 25 86+ ای میل: [email protected] / [email protected]

مزید پڑھیں