اے ٹی این وزیراعظم مودی کے دورۂ کینیڈا کی براہ راست کوریج دے گا

ٹورنٹو، 15 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– کینیڈا کا سب سے بڑا جنوبی ایشیائی نشریات کار ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ (اے ٹی این) (ٹی ایس ایکس ڈبلیو – سیٹ) یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ وہ مختلف اے ٹی این چینلوں پر بھارتی وزیراعظم کے دورۂ کینیڈا کو براہ راست نشر کرے گا۔

بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی 14 اپریل کو سہ روزہ دورے پر اٹاوا پہنچیں گے جس میں ٹورنٹو اور وینکوور کے دورے بھی شامل ہیں۔ جناب نریندر مودی کا دورۂ کینیڈا 1973ء کے بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا کینیڈا کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ پی ایم او کی جانب سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسیع کرنےکے موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جناب مودی بدھ 15 اپریل 2015ء کو ٹورنٹو کے ریکو کولیزیئم میں 10,000 سے زیادہ افراد کے بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے جس کا انتظام نیشنل الائنس آف انڈو-کینیڈینز (این اے آئی سی) نے کیا ہے۔ اے ٹی این نے مختلف ٹیلی وژن انٹرویوز اور خصوصی پروگراموں کے ذریعے اس تقریب کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر بھی ممکنہ طور پر اس بڑی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اے ٹی این کا عملہ مقام پر موجود ہوگا اور پورا پروگرام کینیڈآ بھر میں اے ٹی این کے 54 چینلوں پر متعدد زبانوں میں براہ راست نشر اور نشر مکرر کیا جائے گا۔

اے ٹی این کے صدر اور سی ای او ڈاکٹر شان چندرشیکھر نے کہا کہ “یہ ایک تاریخی موقع ہے اور ہم اسے عوام کی بڑی تعداد تک پہنچانے پر خوش ہیں۔”

اے ٹی این اپنے 54 خصوصی ٹیلی وژن چینلوں کے ساتھ کینیڈا کی متنوع ثقافتی برادریوں  کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ پرچم بردار اے ٹی این-ایچ ڈی عام فائد کی خدمات،  4 خبروں کے چینل، 5 بالی ووڈ مووی چینلز اور مختلف اقسام کے چینلز جن میں 3 اسپورٹس چینلز، 4 موسیقی کے چینلز، 4 لائف اسٹائل چینلز، 3 چینی چینلز، 6 پنجابی چینلز اور متعدد علاقائی زبانوں کے چینلز شامل ہیں۔ اے ٹی این امریکہ اور کینیڈا بھر میں سیٹلائٹ ریڈیو پر ساؤتھ ایشین ریڈیو سروس چلاتا ہے۔ اے ٹی این کا کچھ مواد ہر اس بیل موبائل فون پر دستیاب ہے جو وڈيو سپورٹ کرتا ہوں۔ اے ٹی این دور درشن، اسٹار نیٹ ورک (نیوز کارپوریشن)، سونی انٹرٹینٹمنٹ ٹیلی وژن، وایاکوم، ٹائمز ٹیلی وژن نیٹ ورک، بی 4 یو نیٹ ورک، این ڈی ٹی وی، ڈزنی، اے آر وائی گروپ اور دیگر کئی اداروں کے ساتھ پروگراموں کا اتحاد رکھتا ہے۔ اے ٹی این کے چینلز متعدد کیبل، سیٹلائٹ اور آئی پی ٹی وی پلیٹ فارموں پر کینیڈا بھر میں دستیاب ہیں جیسا کہ شا کیبل، بیل ٹی وی، راجرز کیبل، بیل فائب ٹی وی، ٹیلس آپٹک ٹی وی، شا ڈائریکٹ، کوگیکو کیبل، وی میڈیا اور دیگر۔

ہم سیف ہاربر اہتمام پر یقین رکھتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے www.asiantelevision.com  ملاحظہ کیجیے یا رابطہ کیجیے: پرمود اسرانی، نائب صدر – مارکیٹنگ، ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ، 330 کوچرین ڈرائیو، مارکھیم، اونٹاریو ایل3آر 8 ای 4، کینیڈا، ٹیلی فون: 8199-948-905، ای میل: atn@asiantelevision.com

Latest from Blog