کینیاکے اتھلیٹ سینتھیا لیمو بوسٹن میراتھون سے باہرہوگئے

میامی اوپن:سریناولیمزکی کیرئرمیں7سوویں ،اینڈی مرے کی 5سوویں فتح

الفنسو تھامس دہلی ڈئرڈیولز کے بولنگ کوچ مقرر

ڈینیل ویٹوری بگ بیش ٹیم برسبین ہیٹ کے کوچ مقرر

117 واں کینٹن میلہ – “نئی انعامی پروگرام خریداروں کو شرکت پر اضافی فوائد پیش کرتا ہے”

جے اے سولر پی وی ماڈیولزنے معیاری کلاس 6 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ پاس کرلیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کینیاکے اتھلیٹ سینتھیا لیمو بوسٹن میراتھون سے باہرہوگئے

نیروبی:کینیاکے مشہور میراتھون اتھلیٹ سینتھیا لیمو انجری کے باعث بوسٹن میراتھون سے باہر ہوگئے۔ لیمو ہاف میراتھوں میں ایک گھنٹہ ،سات منٹ اوردوسیکنڈکی بہترین کارکردگی دکھاچکے ہیں تاہم میراتھون کے صف اول مقابلوں بوسٹن میراتھون میں ڈیبونہیں کرسکیں گے، لیمو ٹریننگ کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں دردکے شکار ہوئے اور ٹورنامنٹ سے دست بردارہونے کااعلان کردیا۔ لیمونے کہاکہ میرے لیے یہ افسوس ناک بات ہے لیکن امیدہے کہ میں واپس آﺅں گااور تمام مایوسیوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گا۔

مزید پڑھیں

میامی اوپن:سریناولیمزکی کیرئرمیں7سوویں ،اینڈی مرے کی 5سوویں فتح

میامی:عالمی نمبرایک ٹینس اسٹارسریناویلمزنے کیرئرکی 700ویں جبکہ برطانوی اینڈی مرے نے 500ویں کامیابی حاصل کر کے میامی اوپن کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔سریناویلمزنے میامی اوپن میں جرمنی کی سبینا لیسکی کو 6-7،6-1اور3-6سے شکست دے کر کیرئرکی 700ویں فتح حاصل کی جبکہ سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ سریناویلمزاس سے قبل انڈین ویلز کے سیمی فائنل سے انجری کے باعث دست بردارہوگئی تھیںلیکن یہ ان کی سال میں مسلسل 19ویں فتح بھی ہے۔ مردوں کے مقابلوں میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریاکے ڈومینیک تھیئم کو 6-3،4-6اور1-6سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیاجبکہ یہ ان کی کیرئرکی 500ویں فتح تھی ،اینڈی مرے ٹینس کی تاریخ میں 500فتوحات سیمٹنے والے 9ویں کھلاڑی ہیں۔

مزید پڑھیں

الفنسو تھامس دہلی ڈئرڈیولز کے بولنگ کوچ مقرر

نئی دہلی:اندین پریمیرلیگ ٹیم دہلی ڈئرڈیولز نے جنوبی افریقاکے سابق فاسٹ بولر الفنسو تھامس کو اگلے سیزن ک لیے ٹیم کا بولنگ کوچ مقررکردیا۔ 38سالہ تھامس نے جنوبی افریقاکی جانب سے واحدٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان کے خلاف کھیلا جبکہ آئی پی ایل ،بگ بیش،انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ،بنگلہ دیش پریمئرلیگ اورڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکے ہیں ،مجموعی طورپر214ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 248وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔جنوبی افریقاکے سابق بیٹسمین گیرکرسٹن دہلی ڈئرڈیولزکے ہیڈ کوچ ہیں ۔ آئی پی ایل کے نئے سیزن کاآغاز8اپریل سے ہوگا۔

مزید پڑھیں

ڈینیل ویٹوری بگ بیش ٹیم برسبین ہیٹ کے کوچ مقرر

آکلینڈ:نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈینئیل ویٹوری کوبگ بیش لیگ ٹیم برسبین ہیٹ کے نئے کوچ مقررکردیاگیا۔ ڈینیل ویٹوری نے ورلڈکپ کے فوری بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاتھا تاہم ایک ہفتے کے اندراندرانھیں برسبین ہیٹ نے اسٹورٹ لاکی جگہ انھیں اگلے تین سیزنوں کے لیے ٹیم کاکوچ مقررکردیا۔ ڈینیل ویٹوری نے کہاکہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے اور میں اس کے حوالے سے پرجوش ہوں،انھوں نے کہاکہ میں ابتدائی طورپرآئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرزبنگلور کی کوچنگ کرچکاہوں اوردوبارہ یہی ذمہ داری نبھانے کے لیے بھارت جاﺅں گا،آئی پی ایل کاآغاز8اپریل سے ہوگا۔ڈینیل ویٹوری کو بین الاقوامی کرکٹ میں 705وکٹیں لینے اورسات ہزار سے زائد رنزبنانے کااعزازحاصل ہے۔کوئنزلینڈکرکٹ کے منیجر بریٹ جونزنے کہاکہ ویٹوری کی تقرری سے ہمیں بہت خوشی ہے اوروہ اگلے تین سیزنوں میں کھلاڑیوں کی تربیت اورمنصوبہ بندی میں ہماری مددکریں گے۔

مزید پڑھیں

117 واں کینٹن میلہ – “نئی انعامی پروگرام خریداروں کو شرکت پر اضافی فوائد پیش کرتا ہے”

گوانگ چو، چین، 30 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/– چین اور دنیا بھر کے معروف کاروباری ادارے 15 اپریل سے 5 مئی 2015ء تک ہونے والے 117 ویں کینٹن میلے کے لیے جوق در جوق گوانگ چو آئیں گے۔ چین کی سب سے منافع بخش اور معروف تجارتی تقریب — جو اربوں ڈالرز کا کاروبار تخلیق کرنے کے لیے سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے — میں شرکت کرنے کی وجوہات ہمیشہ زبردست رہی ہیں، لیکن اس بار نئے خریداروں کے لیے یہ سفر کرنے پر پرکشش اضافی فوائد ہیں۔ نئے خریداروں کے لیے اشتہاری انعام (اے آر این بی) پروگرام پہلی بار 2014ء کی دوسری ششماہی میں 116 ویں کینٹن میلے میں جاری کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، یونان، روس اور پولینڈ کے نئے خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس میں توسیع کی گئی ہے۔ 100 امریکی ڈالرز کے کوپن کے ساتھ جو نقد، خوراک یا خدمات کی وسیع اقسام کے ساتھ قابل تلافی ہے، فوائد وسیع اقسام کے، باآسانی قابل مطالبہ اور پورے کینٹن میلے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے یقینی ہیں۔ گزشتہ سال اے آر این بی پروگرام کے کامیاب اجرا، جو امریکہ سے نئے خریداروں تک محدود تھا، نے 215 نئے شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی، اور ان میں سے کئی نے اس پیشکش پر اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔ “میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں ایک بڑا انعام جیتو ں گا،” خوش باش اور میلے میں پہلی بار شرکت کرنے والے امریکی ہیری نے کہا۔ “میں وطن واپس جانے کے بعد اپنے تمام دوستوں کو ضرور کینٹن میلے کی تجویز دوں گا۔” اے آر این بی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پہلی بار کے متوقع خریداروں کو صرف کینٹن میلے کی ویب سائٹ پر متعلقہ اشتہار پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد انہیں ایک ای-میل موصول ہوگی جس میں ان خدمات کی تفصیل ہوگی جس کے لیے پروگرام کوپن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کوپنز – جنہیں پیشگی طور پر یا میلے کے دوران خود تلافی کروایا جا سکتا ہے – ہوٹل بکنگ، کار رینٹل، ترجمانی، خدمات، صوبائی دوروں اور ظہرانوں کے بدلے قابل تلافی ہیں، اور نقد کے بدلے بھی ان کا تبادلہ کروایا جاسکتا ہے۔ ایک بات یقینی ہے، کئی پروگرام شرکا 100 ڈالرز کے کوپن کو بالکل اسی طرح دیکھ رہے ہیں جیسا ایک بڑے سے کیک پر چیری۔ میلے کی فیس بک کی ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیری نے کہا کہ “میں نے یہاں آنے سے پہلے کینٹن میلے کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا۔ اے آر این بی پروگرام، اور ساتھ ہی شاندار میلے، کا مطلب ہے کہ مجھے دوگنا انعام ملا۔ میں لازمی واپس آؤں گا!” 117 ویں کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp اے آر این بی پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/ARNB/index.shtml اے آر این بی سوالات کے لیے: محترمہ گینگ چی +86-20-8913-8625 [email protected] ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے: جناب وو سیاؤینگ +86-20-8913-8628 [email protected]

مزید پڑھیں

جے اے سولر پی وی ماڈیولزنے معیاری کلاس 6 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ پاس کرلیا

شنگھائی، 30 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے نمکین دھند کے خلاف مزاحمت رکھنے والے پی وی ماڈولیز نے دہرے معیار آئی ای سی 61701 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ (شدت کی سطح 6) پاس کرلیے ہیں جنہیں ٹی یو وی نورڈ نے کیا۔ جے اے سولر پی وی ماڈیولز صنعت میں یہ ٹیسٹ پاس کرنے والے اولین ہیں اور جے اے آنے والے تجارتی میلوں جیسا کہ انٹرسولر بیجنگ اور شنگھائی میں ایس این ای سی پی وی پاور ایکسپو میں اس بہتر بھروسہ مندی کو نمایاں کرے گا۔ ساحلی علاقوں میں نصب شمسی ماڈیولز نمکین دھند کے اثر کی وجہ سے کارکردگی میں انحطاط اور مختصر زندگی کے بڑے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں، جو شیشے کو دھندلا اور فریم اور جنکشن بکس جیسے اجزاء کو گلا سکتی ہے۔ جے اے سولر کی ماڈیولز اقسام سخت ساحلی موسم کے سامنے جمے رہنے اور توانائی انحطاط کو کم سے کم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ٹی یو وی نورڈ ٹیسٹنگ میں جے اے ماڈیولز نے 2 فیصد سے بھی کم توانائی انحطاط کا مظاہرہ کیا۔ ٹی یو وی نورڈ نے جے اے ماڈیولز پر آئی ای سی 61701 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ 6 کی شدت سطح کے ساتھ کیا۔ یہ صنعت میں سب سے بڑا ٹیسٹ ہے، اور 56 دن کے دوران جانچ کے آٹھ چکروں کا حامل ہے۔ دوگنے معیار کا کلاس 6 ٹیسٹ مشکل ہے کیونکہ یہ 112 دنوں کے دورانیے تک پھیلا ہوا ہے۔ جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “بھروسہ مندی، توانائی پیداوار اور شمسی پی وی ماڈیولز کی زندگی شدید موسم کی وجہ سے بسا اوقات متاثر ہوتی ہے۔ اس ٹیسٹ میں سند حاصل کرنے سے جے اے سولر مصنوعات کی پائیداری اور اعلیٰ معیار کا ایک اور مظاہرہ ہوتا ہے۔ ہم مسلسل پیداواری جدت طرازی کے ذریعے اپنے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے کامیابی کے ریکارڈ پر فخر کرتے ہیں۔”

مزید پڑھیں