یونین پے انٹرنیشنل نے کارڈ یافتگان کے فوائد میں اضافے کے لیے 80 ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس کے ساتھ اشتراک کرلیا

کوڈی سمپسن ایس ایکس ایس ڈبلیو میں اقوام متحدہ اور مکس ریڈیو کے ساتھ خوشی کے بین الاقوامی دن کا جشن مناتے ہوئے

سگما-آلڈرچ نے روش کے ساتھ خصوصی تقسیمی معاہدے کا اعلان کردیا

ہواوے سیبٹ 2015ء میں آزاد جدت طرازی اور سب کے لیے یکساں فائدہ مند تعاون کو فروغ دیتا ہوا

فضائی مسافروں کی ترجیحات: اے پی اے سی میں بچت موویز، کھانے سے زیادہ اہم

جے اے سولر وسطی امریکہ میں پہلے بڑے پیمانے کے شمسی فارم کے لیے ایک مرتبہ پھر ماڈیولز فراہم کرے گا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

یونین پے انٹرنیشنل نے کارڈ یافتگان کے فوائد میں اضافے کے لیے 80 ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس کے ساتھ اشتراک کرلیا

شنگھائی، چین، 20 مارچ، 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ / ایشیانیٹ پاکستان — یونین پے انٹرنیشنل نے 20 مارچ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے 16 مشہور عالم ڈیوٹی فری گروپس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے 70 ہوائی اڈوں کی 80 ڈیوٹی فری شاپس پر خصوصی رعایت کا نیا فائدہ پروگرام جاری کردیا ہے۔ یونین پے کارڈز کے حامل (کارڈ نمبر جو 62 سے شروع ہوتے ہیں) بین الاقوامی سفر کے دوران رعایتی اور باسہولت خریداری کرتے ہوئے کم از کم 5 فیصد خصوصی رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل کے چیف برانڈنگ افسر ڈونگ لی نے کہا کہ “اب جبکہ چین دنیا بھر میں سیاحوں کا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، ہم انرحجانات پر پورا اتر رہے ہیں جو انفرادی اور تفصیلی دورے ہمارے عالمی کارڈ یافتگانکے لیے فوائد کے نظام کو مسلسل بہتر کرکے مشہور بنا چکے ہیں۔” “ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس سفر کے دوران کئی افراد کے لیے خریداری کی لازمی جگہ ہوتی ہیں، ہم فائدہ کا جدید ترین پروگرام جاری کرکے مقامی اور غیر ملکی کارڈ یافتگان کو دنیا بھر میں ہوائی اڈوں پر بہتر کارڈ استعمال تجربہ دینا چاہتے ہیں۔” یہ پچھلے سال کے ایک پروگرام کی بہتر شکل ہے جو 60 ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس پر خصوصی رعایت پیش کرنے کے ساتھ کئی نمایاں سہولیات رکھتا تھا۔ یہ ہانگکانگ، تائیوان، جاپان، جنوبی کوریا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا، نیوزیلینڈ اور مشرق وسطیٰ جیسے مشہور مقاماتسمیت ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتا ہے۔ مسافروں کی آمدورفت کے حوالے سے دنیا کے سرفہرست 20 ہوائی اڈوں میں سے کل 17 پروگرام میں شریک ہیں۔ کارڈ یافتگان کم از کم 5 فیصد رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ دریں اثناء، پروگرام یوم مزدور اور گرما کی تعطیلات کا بھی احاطہ کرتا ہے جس کے دوران چینی مسافر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ 30 فیصد کے قریب ڈیوٹی فری شاپس، جن میں پیرس چارلسڈیگال، ٹورنٹوپیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اینگورا رائے انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل ہیں، 2015ء کے اختتام تک پیشکشوں میں توسیع کریں گی۔ نئے مرچنٹس کی بڑی تعداد شامل ہیں۔ روس، اٹلی، قطر، جنوبی افریقہ، فن لینڈ، بیلجیئم اور فجی جیسے ابھرتے ہوئےسیاحتیمقامات کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل گوانگ چو، ہانگ چو اور کنمنگ سمیت 5 مقامی ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس پر غیر ملکی یونین پے کارڈ یافتگان کے لیے فوائد بھی پیش کرتا ہے۔ اس وقت غیر ملکی یونین پے قبولیت کا جال 150 ممالک اور خطوں تک پھیل چکا ہے۔ یونین پے کارڈز دنیا بھر میں 26 ملین مرچنٹس اور 1.8 ملین اے ٹی ایمز پر قبول کیا جاتا ہے۔ یونین پے چین سے جانے والے سیاحوں کے لیے ادائیگی کا ترجیحی خدمات فراہم کنندہ بن چکا ہے۔ گزشتہ سال سے یونین پے انٹرنیشنل نے ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس، اہم کاروباری مراکز اور سیاحتیمقامات پر رعایتوں کے ساتھ فائدے کا پروگرام شروع کیا تھا۔ مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

مزید پڑھیں

کوڈی سمپسن ایس ایکس ایس ڈبلیو میں اقوام متحدہ اور مکس ریڈیو کے ساتھ خوشی کے بین الاقوامی دن کا جشن مناتے ہوئے

آسٹن، ٹیکساس، 21 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — آج اقوام متحدہ اور دنیا کی سب سے پرسنلائزڈ میوزک اسٹریمنگ سروس مکس ریڈیو نے خوشی کا عالمی دن مقرر کیا ہے اور عالمی گلوکار/نغمہ نگار کوڈی سمپسن نے ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ میں حیران کن کارکردگی پیش کرکے #HappySoundsLike پلے لسٹ کا اجراء کیا ہے۔ تصویر:http://photos.prnewswire.com/prnh/20150320/183557 تصویر:http://photos.prnewswire.com/prnh/20150320/183556 خوشی کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ بھر کی مہم کو حتمی شکل دیتے ہوئے مکس ریڈیو کی تخلیق کردہ #HappySoundsLike پلے لسٹ کے شریک مہمانوں کے سامنے رونمائی کی گئی اور پر دنیا بھر www.happysoundslike.comکی سماعت کے لیے دستیاب ہے۔ موسیقی خوشیاں پھیلانے اور استحکام بخشنے اور ایک بہتر کل کی امید کو تقویت دینے کی قوت رکھتی ہے،  اس امر کو تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پیامبر برائے امن اور خیرسگالی سفیروں، اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی گلوکاروں برٹنی اسپیئرز، نکول شیرزنگر، ایڈ شیران، چارلیز تھیرون اور جان لیجنڈ نے دنیا کی مسرور ترین پلے لسٹ بنانے میں اپنے خوش کن ترین گانوں کا حصہ ڈالا ہے۔ کوڈی سمپسن تبصرہ کرتے ہیں کہ “میں خوشی کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور مکس ریڈیو کی اس شاندار مہم کا حصہ بننے پر بہت مسرور ہوں۔” “مجھے امید ہے کہ سب اس دن کی حمایت کریں گے اور #HappySoundsLikeپلے لسٹ سنیں گے۔ مکس ریڈیو کے سربراہ جرکی روزنبرگ تبصرہ کرتے ہیں کہ “اس سال، خوشی کے بین الاقوامی دن کی علامت کے طور پر، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں سہارے اور دنیا بھر میں ہماری مشترکہ فطری تمنا، خوشی، کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ جیسا ساتھی ملا۔ “بین الاقوامی سپر اسٹارز کے اشتراک کے ساتھ ہمیں امید ہے کہ #HappySoundsLike دنیا بھر میں چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی اور بہتر کل کے لیے امید کو جلا بخشے گی۔” 2012ء میں اقوا م کی جنرل اسمبلی کی جانب سے مقرر کردہ خوشی کا بین الاقوامی دن تسلیم کرتا ہے کہ “خوشی کا حصول ایک بنیادی انسانی ہدف ہے۔” اپنے 70 ویں سال میں موجود اقوام متحدہ اس ہدف کے حصول میں مدد کے لیے متعدد مہمات چلائے گا۔

مزید پڑھیں

سگما-آلڈرچ نے روش کے ساتھ خصوصی تقسیمی معاہدے کا اعلان کردیا

– محققین کو روش کے بایوکیمیکل ریجنٹس پروڈکٹ پورٹ فولیو تک عالمی رسائی کی فراہمی سینٹ لوئس، 19 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — حیاتی سائنس و ٹیکنالوجی کے معروف ادارے سگما-آلڈرچ کارپوریشن (نیس ڈیک: SIAL) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے روش (ایس آئی ایکس: RO، ROG؛ او ٹی سی کیو ایکس: RHHBY) کے ساتھ خصوصی عالمی تقسیمی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ معاہدہ روش کے اعلیٰ ترین بایوکیمیکل ریجنٹس پروڈکٹ پورٹ فولیو کو سگما-آلڈرچ کی صنعت کی معروف ترین ای-کامرس اور رسدی زنجیر صلاحیتوں سے جوڑتا ہے۔ معاہدے کے تحت سگما-آلڈرچ اپنے سیلز، مارکیٹنگ اور ای-کامرس تجربے کو کام میں لائے گا اور سائنسی برادری کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کا فائدہ اٹھائے گا تاکہ روش بایوکیمیکل پروڈکٹ پورٹ فولیو کو پیش اور تقسیم کرے، جس میں خلیوں کے جائزے، پروٹیومکس اور روایتی پی سی آر ایپلی کیشنز کے لیے کٹس اور اینزائمز شامل ہیں۔ مزیدمعلومات کے لیے www.sigma-aldrich.com/rocheدیکھیں۔ سگما-آلڈرچ ریسرچ کے ایگزیکٹو نائب صدر اور صدر ایرک گرین نے کہا کہ “سگما-آلڈرچ عالمی سائنسی برادری کو روش کے سائنسی ٹولز اور ریجنٹس تک رسائی پیش کرنے پر خوش ہے۔ حیاتی سائنس کے ان ٹولز کا اضافہ ان مصنوعات کے ساتھ ہمارے پورٹ فولیو کو بڑھانے کی حکمت عملی کو سہارا دیتا ہے جو صارفین  کے سائنسی تحقیق کے پروگراموں کو تیز تر کرتے ہیں۔ ہماری نظریں اس تعلق میں روش کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔” روش مالیوکیولر ڈائیگنوسٹکس کے سربراہ پال براؤن نے کہا کہ “یہ معاہدہ ہمیں سگما آلڈرچ کے پھیلے ہوئے ای-کامرس اور تقسیمی جالوں کے ذریعے اعلیٰ معیار کی روش بایوکیمیکل ریجنٹ مصنوعات تک رسائی کے حامل زیادہ صارفین فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ مزید برآں، یہ ہمیں اپنے بنیادی توجہ کے شعبوں کے لیے زیادہ وسائل وقف کرنے کے لیے لچک فراہم کرے گا۔” روش پورٹ فولیو کی سگما-آلڈرچ میں منتقلی 2015ء میں ہونا متوقع ہے۔ عبوری دور میں یہ مصنوعات موجودہ روش چینلوں کے ذریعے دستیاب رہیں گی۔ مزید معلومات کے لیے روش اور سگما -آلڈرچ کی ویب سائٹیں دیکھیں۔ کاپی رائٹ 2015ء سگما-آلڈرچ کمپنی ایل ایل سی۔ جملہ حقوق محفوظ۔ سگما-آلڈرج اور ایس اے ایف سی سگما-آلڈرچ کمپنی ایل ایل سی یا اس کے ملحقہ اداروں کے تجارتی نشانات ہیں، جو امریکہ اور دیگر ممالک میں مندرج ہیں۔ سگما-آلڈرچ اور سگما امریکہ اور دیگر ملکوں میں مندرج سگما-آلڈرچ کمپنی ایل ایل سی کے تجارتی نشانات ہیں۔

مزید پڑھیں

ہواوے سیبٹ 2015ء میں آزاد جدت طرازی اور سب کے لیے یکساں فائدہ مند تعاون کو فروغ دیتا ہوا

جدید آئی سی ٹی کے ساتھ بہتر طور پر منسلک دنیا کی تعمیر ہینوور، جرمنی، 17 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ہواوے نے 16 سے 20 مارچ 2015ء تک ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے آئی سی ٹی تجارتی میلے سیبٹ (CeBIT) میں اپنی جدید ترین مصنوعات کی نمائش کی۔ “ایک بہتر منسلک دنیا کی تعمیر کے لیے جدید آئی سی ٹی” کے موضوع کے ساتھ ہواوے تقریب کے دوران مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے گا جس میں کلیدی تقاریر اور شراکت داروں اور صنعت کے ساتھی اداروں کے ساتھ پینل مذاکرے شامل ہیں۔ یہ ایک پریس کانفرنس ، اپنے سی آئی او فورم اور صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ دستخطی تقاریب کی میزبانی کرے گا۔ ہواوے کا بوتھ ہال 2 کے بی30 میں قائم ہے اور ہال 6 میں چین کے مرکزی پویلین میں وقف شدہ نمائشی حصہ بھی دستیاب ہے۔ رواں سال سیبٹ 2015ء کا موضوع ڈیجیٹل معیشت (d!conomy) ہے، جس کی توجہ ڈیجیٹل تبدیلی پر ہے۔ رواں سال سیبٹ میں کلیدی و اہم ترین موضوعات میں سے ایک انڈسٹری 4.0 ایک اعلیٰ ٹیکنالوجی حکمت عملی ہے جسے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے لیے جرمنی حکومت نے تجویز کیا تھا۔ اس ایونٹ کی توجہ کے مطابق جناب یان لیڈا، صدر انٹرپرائز بزنس گروپ، ہواوے، نے “آئی سی ٹی نئے صنعتی انقلاب کو ممکن بناتی ہے” کے عنوان سے کلیدی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ “موبائل براڈبینڈ، سافٹویئر-ڈیفائنڈ نیٹ ورک (ایس ڈی این)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بڑے ڈیٹا اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی جدید ٹیکنالوجیوں کی ترقی روایتی صنعتوں کو تبدیل کررہی ہے، اور چوتھے صنعتی انقلاب کی راہ ہموار کررہی ہے۔ انڈسٹری 4.0 کو زیادہ اسمارٹ اور بہتر طور پر منسلک صنعتی نیٹ ورکس پر مشتمل نئے آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ ہواوے، آئی سی ٹی صنعت میں 20 سالہ تجربے کے ساتھ ہواوے نے ہمیں ٹیکنالوجی اور جدت طرازی میں برتری حاصل کرنے، جدت طرازی اور کھلے تعاون کے ذریعے چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے بہترین آئی سی ٹی شراکت داروں میں سے ایک کی حیثیت سے مستحکم ہونا ممکن بناتا ہے۔” http://photos.prnasia.com/prnvar/20150317/0861501886 آزاد جدت طرازی کے ذریعے بہتر انداز میں منسلک دنیا کی تعمیر ہواوے نے چھ کلیدی مصنوعات اور سات کلیدی حل جاری کرکے آزاد جدت طرازی کا مظاہرہ کیا ہواوے دنیا بھر میں حکومتوں اور نقل و حمل، توانائی اور مالیات کی صنعتوں کے لیے چھ کلیدی مصنوعات اور سات کلیدی حل پیش کرے گا، جو ایک ہی مقام پر تمام آئی سی ٹی حل فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے اس کے پورٹ فولیو کو مضبوط کررہا ہے چھ کلیدی مصنوعات میں شامل ہیں: ایس12700 ایجائل سوئچز، کلاؤڈ انجن 12800 ڈیٹا سینٹر سوئچز، نیٹ انجن 40 ای کور راؤٹر، فیوژن سرور 9032، اوشن سٹور 18800 اور اوشن سٹور 9000۔ سات کلیدی حلوں میں شامل ہیں: اسمارٹ سٹی سلوشن، اومنی میڈیا سلوشن، ایجائل نیٹ ورک سلوشن، سروس-ڈریون ڈسٹری بیوٹڈ کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر (SD-DC2) ، ایجائل کولابوریشن سلوشن، انڈسٹریل انٹرکنکشن سلوشن اور انٹرپرائز آئی سی ٹی سروسز۔ حل ہال 2 میں

مزید پڑھیں

فضائی مسافروں کی ترجیحات: اے پی اے سی میں بچت موویز، کھانے سے زیادہ اہم

– ایکسپیڈیا کا 2015ء ایل سی سیایئرلائن اشاریہایشیا-بحر الکاہل کے مسافروں کا کم خرچ کیریئرزکے حوالے سے رویہ ظاہر کرتا ہے؛ ایشیا-بحر الکاہل کے مسافر ممکنہ طور پر کیری-آن سفری سامان سے زیادہ غسل خانے کی سہولیات چھوڑنے کو تیار سنگاپور، 16 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ایکسپیڈیا گروپ کی عالمی ٹور اینڈ ٹرانسپورٹ ٹیم نے آج کم خرچ ایئر لائنوں (ایل سی سی) کے حوالے سے اپنے اشارے کے نتائج جاری کردیے ہیں، نارتھ اسٹار کی جانب سے کی گئي یہ تحقیق ایشیا-بحر الکاہل کے مسافروں کے ایل سی سیز کے حوالے سے رویے کے لیے کی گئی تھی۔ تحقیق کے مطابق ایل سی سی کی ترقی سے تحریک پاتےہوئے مارچ 2015ء* کے دوران ایشیا-بحرالکاہل میں رسد میں 9.5 فیصد سال-بہ-سال اضافہ متوقع ہے، جو پیسے بچانے کے لیے سہولیات چھوڑنے کے خواہشمند 94 فیصد مسافروں کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150123/170969LOGO ایکسپیڈیا 2015ء ایشیا-بحر الکاہل ایل سی سیایئر لائن اشاریہ نے آسٹریلیا، نیوزیلینڈ، جاپان،جنوبی کوریا، ہانگکانگ، بھارت، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور تائیوان میں لگ بھگ 3,200 مسافروں سے رائے لی، یہ کرایوں اور اضافی سہولیات کے درمیان توازن پر تحقیق کرنے والی ایکسپیڈیا کے 2014ء مغربی یورپ ایل سی سیایئرلائن اشاریے میں تازہ اضافہ ہے۔ سروے نے ایل سی سیز اور روایتی ایئرلائنوں کے درمیان صارفی خدمات اور سہولیات کے حوالے سے عوامی ادراک کا جائزہ لیا اور پوچھا کہ پیسے بچانے کے لیے مسافر سب سے زیادہ کس چیز کی قربانی دیتے ہیں۔ ایل ایل سی کے انتخاب میں مسافر زیادہ تر کون سے عوامل پر غور کرتے ہیں؟ اور مسافر اپنی بچت سے کیا کرتے ہیں؟ تحقیق کے مطابق کسی کیریئر کے انتخاب کے فیصلے میں سب سے اہم عنصر ایئرلائن کا حفاظتی ریکارڈ ہے۔ مرد تکیوں اور کمبلوں، مفت چیک شدہ سفری سامان اور غسل خانے کی سہولیات جیسی آسائشیں نسبتاً زیادہ چھوڑتے ہیں۔ ساتھ ہی 55 سال سے زیادہ عمر کے مسافروں کے مقابلے میں نوجوان مسافر (35 سال سے کم عمر) کا ماننا ہے کہ لیگ روم اور کیری-آن سفری سامان چھوڑنا زیادہ بہتر ہے اور وہ جیب بچانے کے لیے مکمل کھانے کی خدمات بھی چھوڑنے کے ارادے رکھتے ہیں۔ موویز کی ضرورت نہیں ایشیا-بحر الکاہل کے نصف سے زیادہ (56 فیصد) مسافر پیسے بچانے کے لیے دوران پرواز تفریح کو چھوڑ دینے کے خواہشمند تھے، جس کے بعد مکمل کھانے کی خدمات (49 فیصد) اور تکیے اور کمبل (48 فیصد) آتے ہیں۔ ایشیا-بحرالکاہل میں مسافروں نے لیگ روم، غسل خانے کی سہولیات اور کیری-آن سفری سامان کو ایسی سہولیات قرار دیتے ہیں جن کو پیسے بچانے کے لیے چھوڑنے کا رحجان سب سے کم ہے۔ دوران پرواز تفریح 56 فیصد مکمل کھانے کی خدمات 49 فیصد تکیے اور کمبل 48 فیصد ناشتہ اور مشروبات 47 فیصد نشست کے پیشگی انتخاب کی صلاحیت 44 فیصد مفت چیک شدہ سفری سامان 22 فیصد لیگ روم 21 فیصد غسل خانے کی سہولیات 19 فیصد کیری-آن لگیج 17 فیصد جائیں یا نہ جائیں مکمل فہرست ظاہر کرتی ہے کہ ایشیا-بحرالکاہل میں مسافر اپنے ساتھ رکھنے والے سفری سامان یعنی

مزید پڑھیں

جے اے سولر وسطی امریکہ میں پہلے بڑے پیمانے کے شمسی فارم کے لیے ایک مرتبہ پھر ماڈیولز فراہم کرے گا

شنگھائی، 16 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک  جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ گوئٹے مالا کے ایک شمسی فارم کے دوسرے مرحلے کے لیے 35.1 میگاواٹ کے ماڈیولز فراہم کرے گا۔ 35.1 میگاواٹ کے ماڈیولز کے ایک اور منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لیے معاہدے پر دستخط 2014ء میں پہلے مرحلے کے لیے 59.7 میگاواٹ کی کامیابی سے فراہمی کے بعد ہوا ہے۔ وسطی امریکہ میں سب سے بڑے اور لاطینی امریکہ خطے میں دوسرے سب سے بڑے شمسی فارم کی حیثیت سے گوئٹے مالا منصوبے کو انتہائی بھروسہ مندی، تبدیلی کی انتہائی موثریت اور بجلی کی بہترین پیداوار کی ضرورت ہے۔ جناب جیان سی، صدر جے اے سولر، نے کہا کہ “ہمیں فخر ہے کہ ہمارے صارفین جے اے کے انتہائی موثر ماڈیولز سے مطمئن ہیں اور ہمیں منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی منتخب کیا ہے۔ 300 فٹ بال میدانوں کے برابر علاقے کا احاطہ کرنے والے پینلنہ صرف وسطی امریکہ کے عوام کو صاف بجلی فراہم کریں گے، بلکہ ہمارے لیے مقامی مارکیٹ میں راستہ بھی کھولتے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں نئی مارکیٹوں تک قدم پھیلانے کی کوششوں میں ہمارا نیا سنگ میل ہے اور ہمارے بڑھتے ہوئے عالمی اثرورسوخکی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں