ہواوے سیبٹ 2015ء میں آزاد جدت طرازی اور سب کے لیے یکساں فائدہ مند تعاون کو فروغ دیتا ہوا

جدید آئی سی ٹی کے ساتھ بہتر طور پر منسلک دنیا کی تعمیر

ہینوور، جرمنی، 17 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ہواوے نے 16 سے 20 مارچ 2015ء تک ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے آئی سی ٹی تجارتی میلے سیبٹ (CeBIT) میں اپنی جدید ترین مصنوعات کی نمائش کی۔ “ایک بہتر منسلک دنیا کی تعمیر کے لیے جدید آئی سی ٹی” کے موضوع کے ساتھ ہواوے تقریب کے دوران مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے گا جس میں کلیدی تقاریر اور شراکت داروں اور صنعت کے ساتھی اداروں کے ساتھ پینل مذاکرے شامل ہیں۔ یہ ایک پریس کانفرنس ، اپنے سی آئی او فورم اور صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ دستخطی تقاریب کی میزبانی کرے گا۔ ہواوے کا بوتھ ہال 2 کے بی30 میں قائم ہے اور ہال 6 میں چین کے مرکزی پویلین میں وقف شدہ نمائشی حصہ بھی دستیاب ہے۔

رواں سال سیبٹ 2015ء کا موضوع ڈیجیٹل معیشت (d!conomy) ہے، جس کی توجہ ڈیجیٹل تبدیلی پر ہے۔ رواں سال سیبٹ میں کلیدی و اہم ترین موضوعات میں سے ایک انڈسٹری 4.0 ایک اعلیٰ ٹیکنالوجی حکمت عملی ہے جسے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے لیے جرمنی حکومت نے تجویز کیا تھا۔ اس ایونٹ کی توجہ کے مطابق جناب یان لیڈا، صدر انٹرپرائز بزنس گروپ، ہواوے، نے “آئی سی ٹی نئے صنعتی انقلاب کو ممکن بناتی ہے” کے عنوان سے کلیدی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ “موبائل براڈبینڈ، سافٹویئر-ڈیفائنڈ نیٹ ورک (ایس ڈی این)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بڑے ڈیٹا اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی جدید ٹیکنالوجیوں کی ترقی روایتی صنعتوں کو تبدیل کررہی ہے، اور چوتھے صنعتی انقلاب کی راہ ہموار کررہی ہے۔ انڈسٹری 4.0 کو زیادہ اسمارٹ اور بہتر طور پر منسلک صنعتی نیٹ ورکس پر مشتمل نئے آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ ہواوے، آئی سی ٹی صنعت میں 20 سالہ تجربے کے ساتھ ہواوے نے ہمیں ٹیکنالوجی اور جدت طرازی میں برتری حاصل کرنے، جدت طرازی اور کھلے تعاون کے ذریعے چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے بہترین آئی سی ٹی شراکت داروں میں سے ایک کی حیثیت سے مستحکم ہونا ممکن بناتا ہے۔”

0861501886 ہواوے سیبٹ 2015ء میں آزاد جدت طرازی اور سب کے لیے یکساں فائدہ مند تعاون کو فروغ دیتا ہوا

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150317/0861501886

آزاد جدت طرازی کے ذریعے بہتر انداز میں منسلک دنیا کی تعمیر

  • ہواوے نے چھ کلیدی مصنوعات اور سات کلیدی حل جاری کرکے آزاد جدت طرازی کا مظاہرہ کیا

ہواوے دنیا بھر میں حکومتوں اور نقل و حمل، توانائی اور مالیات کی صنعتوں کے لیے چھ کلیدی مصنوعات اور سات کلیدی حل پیش کرے گا، جو ایک ہی مقام پر تمام آئی سی ٹی حل فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے اس کے پورٹ فولیو کو مضبوط کررہا ہے

چھ کلیدی مصنوعات میں شامل ہیں: ایس12700 ایجائل سوئچز، کلاؤڈ انجن 12800 ڈیٹا سینٹر سوئچز، نیٹ انجن 40 ای کور راؤٹر، فیوژن سرور 9032، اوشن سٹور 18800 اور اوشن سٹور 9000۔

سات کلیدی حلوں میں شامل ہیں: اسمارٹ سٹی سلوشن، اومنی میڈیا سلوشن، ایجائل نیٹ ورک سلوشن، سروس-ڈریون ڈسٹری بیوٹڈ کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر (SD-DC2) ، ایجائل کولابوریشن سلوشن، انڈسٹریل انٹرکنکشن سلوشن اور انٹرپرائز آئی سی ٹی سروسز۔

حل ہال 2 میں ہواوے کے بوتھ پر نمائش کے دوران پیش ہوتے رہیں گے۔

  • ہواوے کی پریس کانفرنس میں جاری ہونے والے چار جدید حل

جناب راین ڈنگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور صدر پروڈکٹس اینڈ سلوشنز، ہواوے، “بہتر طور پر منسلک دنیا کی تعمیر کے لیے آزاد جدت طرازی” کے موضوع پر 17 مارچ 2015ء کو ہواوے کی پریس کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے۔ ہواوے چار آئی سی ٹی حل پیش کے گا جس میں ای ایل ٹی ای براڈبینڈ ٹرنکنگ سلوشن، ایجائل وین سلوشن، اوشن سٹور 9000 اور نیکسٹ جنریشن اینٹی-ڈی ڈوس سلوشن شامل ہیں۔ یہ حل عمودی صنعتوں کو اسمارٹ شہر، اسمارٹ بجلی کے نظام، اومنی میڈیا صلاحیتوں اور اومنی-چینل مالیاتی خدمات کی تعمیر میں مدد دیتے ہیں۔

تاریخ: 17 مارچ 2015ء
وقت: صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجکر 45 منٹ تک
مقام: کمرہ 004/005 نورڈ-ایل بی فورم (نزد ہال 17)

  • اہم شراکت داری معاہدوں کے سلسلے پر دستخط

ہواوے سیبٹ میں 35 شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ جدید آئی سی ٹی حل پیش کرے گا، جن میں ایس اے پی اور ایکسینچر جیسے تزویراتی شراکت داروں سے لے کر ہیکساگون،آئی بی ایم، سوبے اور ہنی ویل جیسے حل  شراکت دار ؛ ٹیلی کمیونی کیشنز آپریٹر بشمول ووڈافون اور ڈوئچے ٹیلی کام؛ اور چینل پارٹنر بشمول بلو-کنسلٹ، کوم نیٹ، ووہلر اورایرو شامل ہیں۔ ہواوے سیبٹ میں دیگر اہم شراکت داروں کے ساتھ بھی شراکت داری کے معاہدے کے سلسلے پر دستخط کرے گا جس میں انڈسٹری 4.0، آئی ٹی بنیادی ڈھانچے، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور چینل تعاون سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

  • اہم شراکت داروں کے ساتھ منصوبوں کے ٹھیکوں پر دستخط، عمودی صنعت کے صارفین کے لیے بہترین تعاون کے ذریعے بہترین جدت طراز آئی سی ٹی شراکت دار بننے کی کوشش

ہواوے یورپ میں عالمگیر مقامی ادارے کی حیثیت سے یورپی مارکیٹ میں اہم پیشرفت کرچکا ہے۔ بزنس-ڈریون انوویٹو آئی سی ٹی (BDII) طریقے کے مطابق ہواوے مشترکہ جدت طرازی اور اپنے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ دونوں کے لیے فائدہ مندہ تعاون پر کام کرکے عمودی صنعت کے لیے بہترین جدت طراز آئی سی ٹی شراکت دار بننے سے وابستہ ہے۔ سیبٹ میں یہ اسمارٹ شہر، اسمارٹ اسٹیڈیمز اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کنندگان (آئی ایس پیز) کےشعبوں میں اہم صارفین کے ساتھ متعدد منصوبوں کے ٹھیکوں پر دستخط کرے گا۔

  • ایک بہتر انداز میں منسلک دنیا کے لیے بزنس-ڈریون جدت طراز آئی سی ٹی کی ترویج کے لیے ہواوے سی آئی او فورم

ہواوے 17مارچ کی دوپہر “بزنس-ڈریون انوویٹو آئی سی ٹی، ایک بہتر انداز میں منسلک دنیا کی تعمیر” کے موضوع پر سی آئی او فورم کی میزبانی کرے گا۔ تقریب عالمی طور پر تسلیم شدہ سی آئی اوز اور صنعتی ساتھی اداروں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کریں گی اور صنعتی جدت طرازی کی تبدیلی کے بارے میں زاویہ نظر پیش کرنے کے نئے مواقع دے گی۔

تاریخ: 17 مارچ 2015ء
وقت: ڈھائی بجے دوپہر تا 6 بجے شام
مقام: کمرہ 004/005 نورڈ-ایل بی فورم (نزد ہال 17)

2014ء میں ہواوے نے عالمی مارکیٹ میں مستحکم نمو حاصل کی۔ اسمارٹ شہروں کے شعبے میں ہواوے کا سیف سٹی سلوشن اب تک دنیا بھر کے 100 سے زیادہ شہروں میں بڑے پیمانے پر نافذ کیا گیا ہے۔ نقل و حمل کے شعبے میں ہواوے کا ڈیجیٹل ریلوے سلوشن دنیا بھر میں کل 87,000 کلومیٹر  کی ریلوے پٹریوں کا احاطہ کرتا ہے جو دنیا کے گرد دو چکروں کے برابر ہے۔ توانائی کے شعبے میں ہواوے دنیا کے 20 بڑے توانائی اداروں میں سے 14 کو خدمات پیش کرتا ہے، جو 100,000 سے زیادہ سب اسٹیشنوں اور تیل و گیس کی پائپ لائنوں میں 38,000 کلومیٹر کا احاطہ کرتی ہیں۔ مالیاتی خدمات کی صنعت میں ہواوے کا اومنی چینل بینکاری حل دنیا بھر میں 300 سے زیادہ مالیاتی خدمات کے شعبوں کو فراہم کیا جاچکا ہے، جس میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ بینک، روس کا سبربینک، جو ملک میں سب سے بڑا کمرشل بینک ہے، شامل ہیں۔ انٹرنیٹ، تعلیم اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں ہواوے متعدد کلیدی صنعتی اداروں کو آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچہ فراہم کررہا ہے۔ مزید برآں، انٹرپرائز صارفین کو آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے کے لیے ووڈافون کے گلوبل انٹرپرائز ڈپارٹمنٹ، ڈوئچے ٹیلی کام اور برٹش ٹیلی کام کے گلوبل بزنس ڈپارٹمنٹ سمیت دنیا کے 20 سے زیادہ معروف آپریٹرز کے ساتھ تعاون کرچکا ہے۔

سیبٹ 2015ء میں ہواوے کی شرکت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے

http://enterprise.huawei.com/topic/2015Cebit/

ہواوے کے بارے میں
ہواوے معروف عالمی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) حل فراہم کنندہ ہے۔ ہمارا مقصد ایک بہتر منسلک دنیا کے ذریعے زندگیوں کو رونق بخشنا اور موثریت کو بہتر بنانا ہے، ذمہ دار کارپوریٹ شہری ، انفارمیشن سوسائٹی کے لیے جدت طراز امکان گر، اور صنعت کے لیے مشترکہ تقسیم کار کی حیثیت سے۔ صارف مرکزی جدت طرازی اور آزاد شراکت داریوں سے تحریک پاتے ہوئے ہوواے ابتداء سے آخر تک کا آئی سی ٹی حلوں کا پورٹ فولیو قائم کرچکا ہے جو صارفین کو ٹیلی کام اور انٹرپرائز نیٹ ورکس، ڈیوائسز اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں مسابقتی برتریاں دیتا ہے۔ ہواوے دنیا بھر میں 170,000 ملازمین ٹیلی کام آپریٹرز، انٹرپرائزز اور صارفین کے لیے زیادہ سے زيادہ  قدر تخلیق کرنے سے وابستہ ہیں۔ ہمارے جدید آئی سی ٹی حل، مصنوعات اور خدمات 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں استعمال ہوتی ہیں، جو دنیا کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی کو خدمات دے رہی ہیں۔ 1987 میں قائم ہوواے ایک نجی ادارہ ہے  جو مکمل طور پر اپنے ملازمین کی ملکیت ہے۔

مزید معلومات کے لیے  ہوواے کو آن لائن www.huawei.com ملاحظہ کیجیے یا ہمیں یہاں فالو کیجیے:

http://www.linkedin.com/company/huawei
http://www.twitter.com/Huawei
http://www.facebook.com/Huawei
http://www.google.com/+Huawei
http://www.youtube.com/Huawei

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150317/0861501886

Latest from Blog