جے اے سولر نے 1500 وولٹ پی وی ماڈیول کا اجراء کردیا

لیکوئی-بکس نے جراثیم سے پاک پیکیجنگ حل پیش کرنے پر تکنیکی جدت کا اعزاز حاصل کرلیا

ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون نے دھونس و دھمکی کے خلاف کوششوں کی مدد کے لیے نیا ترانہ جاری کردیا، ایک 100,000 ڈالرز بھی دینے کا اعلان

پال جی ایلن نے دوسری جنگ عظیم میں غرق ہونے والے جاپانی جنگی بحری جہاز موساشی کا پتہ لگا لیا

اورل-بی (ر) نے موبائل ورلڈ کانگریس 2015ء میں نئی ایپ ٹیکنالوجی کی رونمائی کردی

انٹرپرائز نئی شراکت داری کے ذریعے ڈنمارک میں دستیاب

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جے اے سولر نے 1500 وولٹ پی وی ماڈیول کا اجراء کردیا

شنگھائی، 9 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے نئے 1500 وولٹ پی وی ماڈیول کی تیاری مکمل کرلی ہے، جس کا عالمی اجراء فروری 2015ء میں کیا گیا۔ پروڈکٹ 25 فروری کو پی وی ایکسپو جاپان میں پیش کی گئی جہاں اس کا زبردست خیرمقدم کیا گیا۔ نیا ماڈیول متعدد آنے والی نمائشوں میں بھی پیش کیا جائے گا، جس میں مارچ کے اوائل میں لندن میں ہونے والی ایکوبلڈ کانفرنس اور اپریل کے اواخر میں چین میں طے شدہ ایس این ای سی پی وی پاور ایکسپو شامل ہیں۔ زیادہ سے زیادہ سسٹم وولٹیج کے لیے موجودہ آئی ای سی صنعتی معیار سسٹم وولٹیج میلان کا 1000 وولٹ ہے۔ جے اے 1500 وولٹ پی وی ماڈیول سسٹم وولٹیج میلان کے 1500 وولٹ کے لیے آئی ای سی معیارات کے تحت کارکردگی ثابت کرچکا ہے، اور 1500 وولٹ سسٹمز کے معیارات حالات میں پی آئی ڈی کا سخت ترین امتحان پاس کیا ہے۔ ٹی یو وی کی جانب سے ثابت شدہ اور مستند یہ کارکردگی اس نئی پروڈکٹ کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے۔ جناب یونگ لیو، چیف ٹیکنالوجی آفیسر جے اے سولر نے تبصرہ کیا کہ “زیادہ سے زیادہ سسٹم وولٹیج کو 1500 وولٹ تک بڑھانے کا مطلب اسٹرنگ لمبائی میں 50 فیصد تک ممکنہ اضافہ اور پورے نظام پر اخراجات میں کمی ہے۔ یہ ناگزیر رحجان ہے کہ 1500 وولٹ سسٹمز عالمی پیمانے پر تنصیب کا آغاز کریں گے۔ ہمارے نئے 1500 وولٹ پی وی ماڈیول صنعتی پی وی ٹیکنالوجی میں رہنما کی حیثیت سے حاصل جے اے کی مسابقتی برتری کا ایک اور ثبوت ہیں۔”

مزید پڑھیں

لیکوئی-بکس نے جراثیم سے پاک پیکیجنگ حل پیش کرنے پر تکنیکی جدت کا اعزاز حاصل کرلیا

رچمنڈ، ورجینیا، 5 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — مائع کے لیے لچکدار پیکیجنگ حل پیش کرنے والا معروف ادارہ لیکوئی-بکس فخریہ اعلان کرتا ہے کہ وہ ایک ایسے اعزاز کا حامل بن گیا ہے جو ان کی جدید لچکدار پیکیجنگ ٹیکنالوجی کے ڈیزائن، تیاری اور پیداوار کی صلاحیتوں کو ثابت کرتا ہے۔ لیکوئی-بکس کو فلیکس ایسپٹ ٹ م بلک فوڈ پیکیج بنانے اور اسے تجارتی پیمانے پر پھیلانے کے لیے تکنیکی جدت طرازی کا سلور ایوارڈ ملا ہے۔ http://photos.prnewswire.com/prnh/20150304/179521 2012ء میں متعارف کروائے گئے فلیکس ایسپٹ ٹ م کی تقسیم دنیا بھر میں جاری ہے۔ فلیکس ایسپٹ ٹ مپیکیج بہتر لچک، حرارت کے خلاف بہتر مزاحمت اور آکسیجن کی منتقلی (او ٹی آر) کی بہتر شرح فراہم کرتا ہے۔ یہ پیکیج پوشال کو کم کرکے، اضافی گرفت دے کر اور ٹوٹنے کی وجہ سے مصنوعات کی خرابی کے امکان سے بچاکر صارفین کو کہیں زیادہ بچت دیتا ہے۔ چند صارفین ٹوٹ پھوٹ سے بچنے کے لیے استعمال ہونے والی پوشال کو 100 فیصد تک ختم کرنے کے قابل بنے! اعزاز 3 مارچ 2015ء ناپلس، فلوریڈا میں کو رٹز-کارلٹن گالف ریزورٹ میں ہونے والی 2015ء ایف پی اے فلیکس ایبل پیکیجنگ اچیومنٹ ایوارڈز تقریب اور خیرمقدمی عشائیہ کے دوران اور 2014ء ایف پی اے سالانہ اجلاس (3 تا 5 مارچ 2015ء) کے موقع پر دیا گیا۔ فلیکس ایبل پیکیجنگ ایسوسی ایشن (ایف پی اے) نے چھیاسٹھ پیکیجنگ درخواستوں کا معائنہ کیا جو صارفی رحجانات کو مکمل کرتی اور مواد، گرافکس، ڈھانچے اور لچکدار پیکیجنگ حل کامیابی سے تیار کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔ انیس پیکیجز کو ایک یا زیادہ زمروں میں تیئس فلیکس ایبل پیکیجنگ اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا جس میں پیکیجنگ کی امتیازی حیثیت، اشاعت اور شیلف اثرات، تکنیکی جدت طرازی اور تحفظ پذیری شامل ہیں۔ لیکوئی-بکس کی مصنوعات اور خدمات کے ابرے میں مزید معلومات ملاحظہ کیجیےwww.liquibox.com ۔ لیکوئی-بکس کے بارے میں لیکوئی-بکسمائع اور نیم-مائع مصنوعات کی فوری، تازہ اور قیمت کے لحاظ سے موثر فراہمی کے لیے تحفظ پذیر پیکیجنگ حل تیار کرنے والا معروف جدت طراز ادارہ ہے۔ لیکوئی-بکس بیگ-ان-بکس لچکدار پیکیجنگ اور تھیلے تیار کرتا ہے جو وسیع اقسام کی صنعتوں کو خدمات دیتے ہیں، جیسا کہ عالمی دودھ کی مصنوعات، مشروبات اور بڑے پیمانے پر خوراک پیش کرنے والی مارکیٹیں۔ ایپلی کیشنز  میں فاؤنٹین بیوریج سیرپ، ملک شیک مکس، کافی مشروبات، کنسٹریٹ اور ساسز جیسی پمپ کیے جانے کے قابل مایع خوراک اور ساتھ ساتھ وہ بھی جو کھانے کی چیزیں نہیں ہیں جیسا کہ تیل اور رنگ۔ لیکوئی-بکسصنعت میں بھرنے کے تیز رفتار آلات پیش کرتا ہے، ساتھ ساتھ قابل استعمال پیکیجنگ، جیسا کہ فلم سبسٹریٹس، فٹمنٹ کےحامل بیگ اور تھیلے۔ لیکوئی-بکس ہیوسٹن میں قائم ایک درمیانی مارکیٹ کے نجی ایکوئٹی ادارے اسٹرلنگ گروپ کا پورٹ فولیو ادارہ ہے؛ جو پیکیجنگ کو بہتر بنانے اور بڑھانے اور دیگر صنعتی کاروباروں میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے۔  رابطہ: پال کیس وی پی، مارکیٹنگ و اسٹریٹجی [email protected] 1.804.433.3834+

مزید پڑھیں

ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون نے دھونس و دھمکی کے خلاف کوششوں کی مدد کے لیے نیا ترانہ جاری کردیا، ایک 100,000 ڈالرز بھی دینے کا اعلان

نیویارک، 5 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکیستان — پوپ ریکارڈنگ گلوکار اور انسان دوست سر آئیون نے پیس مین فاؤنڈیشن کی دھونس و دھمکی کے خلاف مہم کی مدد کے لیے نیا واحد گانا بعنوان “کس آل دی بلیز گڈبائے” جاری کردیا ہے۔ یہ گانا پال اوکن فولڈ کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور اس میں چارٹ کی سرفہرست گلوکارہ ٹیلر ڈین کی آواز اور ایسے اشعار شامل ہیں جو دھونس و دھمکی کی مذمت کرتے ہیں اور مختلف ہونے اور برداشت کرنے پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ سر آئیون ایرک وائٹ (راین مرفی کا دی گلی پروجیکٹ) کی ہدایت یافتہ ایک موسیقی وڈیو بھی ساتھ ہی جاری کرچکے ہیں۔ آنٹرایکٹو ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ کا تجربہ یہاں اٹھائیں: http://www.multivu.com/players/English/7456551-sir-ivan-anti-bullying-anthem/ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150303/179367 سرآئيون، جو 1960ء اور 70ء کی دہائی کے پوپ-ڈانس ری میکس بنانے کے لیے شہرت رکھتے ہیں، جن میں “امیجن،” “سان فرانسسکو،”اور “لو فور ٹوڈے،” بھی شامل ہیں، تشدد اور عدم برداشت کے سخت نکتہ چیں ہیں، جو پیس مین کے فرضی نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ دی پیس مین فاؤنڈیشن کو 2005ء میں سر آئیون نے ایک غیر منافع بخش ادارے کی حیثیت سے قائم کیا تھا جو نفرت، تشدد اور بعد از سانحہ ذہنی تناؤ کے مرض (پی ٹی ایس ڈی) کے خلاف جنگ کرتا ہے۔ اس گانے کے اجراء کے موقع پر سر آئیون نے دی پیس مین فاؤنڈیشن کے ذریعے دس کلیدی غیر منافع بخش اداروں کو کل 100,000 ڈالرز عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے جو دھونس و دھمکی اور عدم برداشت کے خلاف جنگ کررہے ہیں، ان میں شامل ہیں: دی اٹ گیٹس بیٹر پروجیکٹ؛ دی گے، لیسبیئن اینڈ اسٹریٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک (جی ایل ایس ای این)؛ دی بورن دس وے فاؤنڈیشن؛ پیسرز نیشنل بلیئنگ پریوینشن سینٹر؛ پیرنٹس اینڈ فرینڈز آف لیسبیئنز اینڈ گیز (پی ایف ایل اے جی)؛ اسٹمپ آؤٹ بلیئنگ؛ کیمپس پرائیڈ؛ لو از لاؤڈر/دی جیڈ فاؤنڈیشن؛ دی ٹریور پروجیکٹ اور دی اینٹی-ڈی فیمیشن لیگ۔ عطیات میں وڈیو دیکھنے، گانے کی اسٹریمز اور “کس آل دی بلیز گڈبائے” کے ڈاؤنلوڈ سے ہونے والی خالص آمدنی شامل ہوگی۔ سر آئیون نے کہا کہ “ہولوکاسٹ میں بچنے والے کی اولاد کی حیثیت سے، میں ہمیشہ ان افراد کا پشت بان رہا ہوں جنہیں اذیت اور جبر سے گزرنا پڑتا ہے۔ میں اس تکلیف کے شعور کے ساتھ پروان چڑھا جو مختلف ہونے کی وجہ سے محسوس ہوتی ہے۔ اپنی موسیقی اور اثرورسوخ کے ذریعے، میں قبولیت اور سوجھ بوجھ کی اہمیت ظاہر کرنا چاہوں گا۔ نوجوان، خاص طور پر ایل جی بی ٹی، بسا اوقات کفالت و سہارے کی کمی کا سامنا کرتے ہیں اور ہراساں کیے جانے یا دھمکانے کے زیادہ خطرے سے دوچار ہوتے ہیں، اور میں، انفرادی حیثیت میں، اسے قبول نہیں کروں گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ لوگ اس ناانصافی کے خلاف میرا ساتھ دیں گے۔ دھونس و دھمکی کے خلاف انجمنیں ایل جی بی ٹی نوجوانوں کو سہارا دینے والی اہم خدمات فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ انہیں خودکشی سے بچنے میں مدد دیں اور نوجوانوں کو اس بات

مزید پڑھیں

پال جی ایلن نے دوسری جنگ عظیم میں غرق ہونے والے جاپانی جنگی بحری جہاز موساشی کا پتہ لگا لیا

لپائنز، 4 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — انسان دوست شخصیت اور کاروباری منتظم پال جی ایلن نے بحریہ کی تاریخ کے دو سب سے بڑے اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید ترین بحری جنگی جہازوں میں سے ایک موساشی کا پتہ لگا لیا ہے۔ یہ سال دوسری جنگ عظیم کے اختتام کے 70 سال مکمل ہونے کا ہے، اور اس بحری جہاز کی تلاش بحری تاریخ کے سرگزشت میں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150304/179451 تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150304/179452 جناب ایلن اور ان کی محققین کی ٹیم نے آٹھ سال سے بھی پہلے موساشی کی تلاش شروع کی تھی۔ چار ممالک کے تاریخی ریکارڈز، زیر سمندر تفصیلی مقام نگاری کے ڈیٹا اور اپنی کشتی، ایم/وائے اوکٹوپس، پر نصب جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے جناب ایلن اور ان کی ٹیم نے یکم مارچ 2015ء کو بحیرۂ سبویان میں بحری جہاز کا پتہ چلایا۔ عینی شاہدین کے متعدد بیانات کے باوجود جہاز کا درست مقام معلوم نہیں تھا۔ جناب ایلن نے ایک مقام نگاری کے اندازے کے لیے فرشِ سمندر کے ہپسومیٹرک بیتھی میٹرک جائزے کا حکم دیا۔ یہ ڈیٹا تلاش کرنے والی ٹیموں کے لیے بڑے علاقوں کے اخراج میں استعمال کیا گیا تھا اور بحیرۂ سبویان کی سطح کی پانچ نئی جغرافیائی خصوصیات پر منتج ہوا۔ فروری 2015ء میں ٹیم نے بلوفن-12 خودمختار زیر آب گاڑی (اے یو وی) استعمال کرتے ہوئے تلاش کا حتمی مرحلہ شروع کیا۔ کیونکہ تلاش کا علاقہ جائزے کی وجہ سے بہت مختصر ہوچکا تھا، اس لیے اے یو وی نے صرف تیسرے غوطے میں ہی موساشی کا ملبہ تلاش کرلیا۔ ایک ہائی-ڈیفی نیشن کیمرے سے لیس ریموٹ کے ذریعے چلائی جانے والی گاڑی (آر او وی) نے موساشی کے ملبے کی شناخت کی تصدیق کی۔ جناب ایلن نے کہا کہ “اپنی نوجوانی سے میں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا بہت گرویدہ تھا، اور امریکی بری افواج میں اپنی والد کی خدمات سے متاثر تھا۔ موساشی حقیقتاً انجینئرنگ کا ایک شاہکار تھا، اور دل کی گہرائیوں سے ایک انجینئر ہونے کی حیثیت سے، میں اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور کوششوں سے بہت متاثر ہوا۔ مجھے بحری تاریخ کے اس اہم جہاز کی تلاش کا حصہ بننے پر فخر ہے اور اس جہاز پر خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی ناقابل فراموش بہادری کا احترام کرتا ہوں۔” 1942ء میں مکمل ہونے والا موساشی بحری تاریخ کا سب سے بڑا جہاز تھا، جس کا مکمل وزن 73,000 ٹن تھا۔ اس میں 18 انچ کی زرہ بکتر تھی اور یہ 18 انچ کی نو گنوں سے لیس تھا، جو کسی بھی جنگی جہاز بھی لگائی گئی سب سے بڑی تھیں۔ تعمیر کے دوران ناگاساکی کے جہاز سازی کے کارخانے میں انتہائی رازداری سے کام کیا گیا تھا؛ جہاز کی کل لمبائی کو نظر سے پوشیدہ رکھا گیا تھا تاکہ اس کی تعمیر سے اتحادی افواج کو کچھ سیکھنے سے روکا جائے۔ معرکہ بحیرۂ فلپائن سمیت متعدد جنگوں میں حصہ لینے والا موساشی بالآخر 24 اکتوبر 1944ء کو کو معرکہ خلیج لیتے سے قبل تقریباً 19 تارپیڈو اور 17 بموں کے ہاتھوں ڈوبا۔

مزید پڑھیں

اورل-بی (ر) نے موبائل ورلڈ کانگریس 2015ء میں نئی ایپ ٹیکنالوجی کی رونمائی کردی

– انقلابی اورل-بی بلوٹوتھ سے لیس ٹوتھ برش اور ایپ منہ کی دیکھ بھال کے طرز عمل کو بدلنے میں مدد دے رہے ہیں سنسناٹی، 2 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان- منہ کی دیکھ بھال میں عالمی رہنما ادارے اورل-بی نے بارسلونا، اسپین میں 2015ء سالانہ جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنی ایپ میں بہتریوں کی رونمائی کی ہے جو برش کرنے کے معمولات کو ہموار کرکے اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے ذریعے اس کے اعلیٰ ترین کارکردگی دکھانے والے برشوں سے منسلک ہوتی ہے۔ اورل-بی مسلسل دانتوں کی دیکھ بھال کے سفر اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے ساتھ اورل-بی ایپ کو جدید تر اور شخصی بنا رہا ہے، جو پہلے ہی بلوٹوتھ-منسلک ٹوتھ برش کو استعمال کرتے ہوئے منہ کی دیکھ بھال کے رویوں کو تبدیل کررہی ہے۔ مزید برآں، اورل-بی اکتوبر 2015ء میں اورل-بی ایپ کا ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) اور سافٹویئر ڈیولپمنٹ کٹ (ایس ڈی کے) شروع کرنے کا فخریہ اعلان کرتا ہے، جو صارفین کے لیے تیسرے فریق کے ساتھ کام کے ذریعے منہ کی دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل تجربے کا حصہ بننا ممکن بنائے گا۔ گزشتہ سال موبائل ورلڈ کانگریس میں اسمارٹ سیریز اور اورل-بی ایپ کے اجراء کے بعد سے ابتدائی نتائج نے مختلف پیمانوں پر منہ کی دیکھ بھال کے رویوں میں عالمی سطح پر بہتری کے اشارے دیے ہیں۔ ایپ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ اورل-بی برقی ٹوتھ برش صارفین اب اوسطاً 2:24 تک برش کررہے ہیں۔ یہ عام ٹوتھ برش کے ساتھ 60 سیکنڈز سے بھی کم وقت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے[1]۔ مزید برآں، ریکارڈ شدہ برش کرنے کے نصف سے زیادہ واقعات میں خلال کرنا، غرارے کرنا اور زبان کی صفائی بھی شامل رہے۔ ان اعدادوشمار اور صارفین کے جوابات کے ملاپ کے ذریعے اورل-بی حقیقی ردعمل کے ساتھ نتیجہ نکال سکتا ہے کہ صارفین کی زیادہ دیر تک برش کرنے، کم طاقت لگانے اور اپنے ماہرین دندان کی ماہرانہ آراء کے عین مطابق دانتوں کی صفائی کرنے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ اورل-بی اسمارٹ سیریز اور ایپ استعمال سے حاصل ہونے والے منہ کی صفائی کے اعدادوشمار [2] برش کرنے کے دورانیوں میں سے کل 83 فیصد دو منٹ سے زیادہ کے تھے، جبکہ برش کرنے کا عالمی دورانیہ 2:24 رہا۔ اورل-بی ایپ اجراء کے بعد سے تقریباً 300,000 بار ڈاؤنلوڈ کی جاچکی ہے؛ جس میں دسمبر 2014ء میں 87 فیصد متحرک صارفین تھے۔ منہ کی زیادہ بہتر دیکھ بھال کو معمول بنانے کے لیے اندازاً 60 فیصد برش دورانیے غراروں، خلال اور زبان کی صفائی کی ایپ یاددہانیوں پر بھروسہ کرے ہیں۔ اورل-بی اسمارٹ سیریز مع اورل-بی ایپ صارفین کو منہ کے چہار گوشوں میں جامع انداز میں برش کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ پی اینڈ جی کے گلوبل برانڈ ڈائریکٹر اسٹیفن اسکوئیر نے کہا کہ “منہ کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے اپنی ایپ کی صلاحیت کے حوالے سے صارفین کے ردعمل اور اعدادوشمار سے ہمیں حوصلہ ملا ہے اور ہم نے اسے اس شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری اورجدت طرازی کے لیے

مزید پڑھیں

انٹرپرائز نئی شراکت داری کے ذریعے ڈنمارک میں دستیاب

لندن، 24 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — یورپ میں توسیع کو جاری رکھتے ہوئے انٹرپرائز رینٹ-اے-کار نے دو انتہائی مستحکم ڈینش کاروباری اداروں کے ساتھ نئے مشترکہ منصوبے کے تحت ڈنمارک میں اجراء کیا ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-h ڈانسک بینک کی ملکیت نورڈینیا لیزنگ اور ڈنمارک کے سب سے بڑے گاڑیاں کرائے پر دینے والے خدمات پیش کرنے والے ادارے سیملر گروپ نے کرائے پر گاڑیاں دینے کے نئے کاروبار کی تخلیق کے لیے قوتیں مجتمع کی ہیں، جو ڈنمارک بھر میں انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کا نیٹ ورک چلائے گا۔ ادارے نے ایک شاخ 17 فروری کو کوپن ہیگن ہوائی اڈے پر کھولی، اور جوٹلینڈ بیلونڈ ہوائی اڈے پر صارفین کے لیے ایک مقام پہلے ہی تجویز کرلیا گیا ہے اور ملک بھر میں مزید مقامات کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کی ڈنمارک میں مجوزہ شاخیں اہم ہوائی اڈوں اور نقل و حمل کے مراکز پر دیکھی جائیں گی تاکہ کاروباری و تفریحی مسافروں کی ضروریات پوری کریں۔ شاخیں سیملر گروپ کی ملک بھر میں پھیلے موجودہ بیوپاروں پر بھی کھلیں گ تاکہ مقامی برادریوں کے صارفین کو خدمات دے سکیں۔ نورڈینیا لیزنگ اور سیملر گروپ کا مشترکہ منصوبہ ڈنمارک کے دو کامیاب اداروں کے تعاون کو دیکھتا ہے، جو پہلے ہی اپنی بہترین صارفی دیکھ بھال اور کاروباروں اور صارفین کے لیے نقل و حمل کی ضروریات کی سمجھ کی وجہ سے تسلیم کیے جاتے ہیں۔ انٹرپرائز کے بین الاقوامی شراکت دار صارفی خدمات سے اپنی وابستگی کے لیے منتخب کیے گئے۔ نورڈینیا لیزنگ میں سیلز کے شعبے کے سربراہ اور ایگزیکٹو بورڈ کے رکن ہینرک رومان-سونڈربی نے کہا کہ “اس شراکت داری کے ذریعے ہم ڈنمارک میں کرائے کے لیے گاڑی دیکھنے والے ہر فرد کے لیے ایک حقیقی نیا انتخاب پیش کرنے کے موقع پر یقین رکھتے ہیں۔ عالمی انٹرپرائز پرچم تلے ہم ڈنمارک کے آٹوموٹو تجربے کو صارفی خدمات کی عالمی معروف ثقافت کے ساتھ جوڑے گا۔” “ہم ملک بھر میں کرائے پر گاڑیاں حاصل کرنے کی طلب میں اضافہ دیکھ رہے ہیں، کیونکہ لوگ مختلف طریقوں سے گاڑیوں تک رسائی میں زیادہ لچک اور صلاحیت چاہتے ہیں۔ انٹرپرائز کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے ہمارا ماننا ہے کہ ہم اس شعبے میں اہم ادارے کی حیثیت سے درست مدد رکھتے ہیں۔” انٹرپرائز میں نائب صدر گلوبل فرنچائزنگ پیٹر اے اسمتھ نے کہا کہ “ڈنمارک میں برانڈ کا قیام بہت اہم ہے کیونکہ یہ یورپ میں آخری ممالک میں سے ایک تھا جہاں انٹرپرائز اب تک موجود نہیں تھا۔ سیملر اور نورڈینیا دونوں ایک مضبوط نظریہ اور ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچہ رکھتے ہیں تاکہ ترقی کے لیے ایک واضح کاروباری منصوبے پر عملدرآمد کرسکیں۔” “انٹرپرائز صارف کے اطمینان پر قائم ادارہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس ورثے کو جاری رکھنے کے لیے درست شراکت داروں کا انتخاب کیا ہے۔ ہماری نظریں اس انتہائی متحرک اورکامیاب ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں تاکہ انٹرپرائز کے کاروبار کو دنیا بھر میں پھیلانا جاری رکھا جائے، صارفین کو پسند کے زیادہ مواقع دیے جائیں اور – بلاشبہ—غیر معمولی خدمات فراہم کی

مزید پڑھیں