ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون نے دھونس و دھمکی کے خلاف کوششوں کی مدد کے لیے نیا ترانہ جاری کردیا، ایک 100,000 ڈالرز بھی دینے کا اعلان

نیویارک، 5 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکیستان — پوپ ریکارڈنگ گلوکار اور انسان دوست سر آئیون نے پیس مین فاؤنڈیشن کی دھونس و دھمکی کے خلاف مہم کی مدد کے لیے نیا واحد گانا بعنوان “کس آل دی بلیز گڈبائے” جاری کردیا ہے۔ یہ گانا پال اوکن فولڈ کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور اس میں چارٹ کی سرفہرست گلوکارہ ٹیلر ڈین کی آواز اور ایسے اشعار شامل ہیں جو دھونس و دھمکی کی مذمت کرتے ہیں اور مختلف ہونے اور برداشت کرنے پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ سر آئیون ایرک وائٹ (راین مرفی کا دی گلی پروجیکٹ) کی ہدایت یافتہ ایک موسیقی وڈیو بھی ساتھ ہی جاری کرچکے ہیں۔

Pop%20Artist%20Sir%20Ivan%20Releases ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون نے دھونس و دھمکی کے خلاف کوششوں کی مدد کے لیے نیا ترانہ جاری کردیا، ایک 100,000 ڈالرز بھی دینے کا اعلان

آنٹرایکٹو ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ کا تجربہ یہاں اٹھائیں:
http://www.multivu.com/players/English/7456551-sir-ivan-anti-bullying-anthem/
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150303/179367

سرآئيون، جو 1960ء اور 70ء کی دہائی کے پوپ-ڈانس ری میکس بنانے کے لیے شہرت رکھتے ہیں، جن میں “امیجن،” “سان فرانسسکو،”اور “لو فور ٹوڈے،” بھی شامل ہیں، تشدد اور عدم برداشت کے سخت نکتہ چیں ہیں، جو پیس مین کے فرضی نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ دی پیس مین فاؤنڈیشن کو 2005ء میں سر آئیون نے ایک غیر منافع بخش ادارے کی حیثیت سے قائم کیا تھا جو نفرت، تشدد اور بعد از سانحہ ذہنی تناؤ کے مرض (پی ٹی ایس ڈی) کے خلاف جنگ کرتا ہے۔

اس گانے کے اجراء کے موقع پر سر آئیون نے دی پیس مین فاؤنڈیشن کے ذریعے دس کلیدی غیر منافع بخش اداروں کو کل 100,000 ڈالرز عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے جو دھونس و دھمکی اور عدم برداشت کے خلاف جنگ کررہے ہیں، ان میں شامل ہیں: دی اٹ گیٹس بیٹر پروجیکٹ؛ دی گے، لیسبیئن اینڈ اسٹریٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک (جی ایل ایس ای این)؛ دی بورن دس وے فاؤنڈیشن؛ پیسرز نیشنل بلیئنگ پریوینشن سینٹر؛ پیرنٹس اینڈ فرینڈز آف لیسبیئنز اینڈ گیز (پی ایف ایل اے جی)؛ اسٹمپ آؤٹ بلیئنگ؛ کیمپس پرائیڈ؛ لو از لاؤڈر/دی جیڈ فاؤنڈیشن؛ دی ٹریور پروجیکٹ اور دی اینٹی-ڈی فیمیشن لیگ۔ عطیات میں وڈیو دیکھنے، گانے کی اسٹریمز اور “کس آل دی بلیز گڈبائے” کے ڈاؤنلوڈ سے ہونے والی خالص آمدنی شامل ہوگی۔

سر آئیون نے کہا کہ “ہولوکاسٹ میں بچنے والے کی اولاد کی حیثیت سے، میں ہمیشہ ان افراد کا پشت بان رہا ہوں جنہیں اذیت اور جبر سے گزرنا پڑتا ہے۔ میں اس تکلیف کے شعور کے ساتھ پروان چڑھا جو مختلف ہونے کی وجہ سے محسوس ہوتی ہے۔ اپنی موسیقی اور اثرورسوخ کے ذریعے، میں قبولیت اور سوجھ بوجھ کی اہمیت ظاہر کرنا چاہوں گا۔ نوجوان، خاص طور پر ایل جی بی ٹی، بسا اوقات کفالت و سہارے کی کمی کا سامنا کرتے ہیں اور ہراساں کیے جانے یا دھمکانے کے زیادہ خطرے سے دوچار ہوتے ہیں، اور میں، انفرادی حیثیت میں، اسے قبول نہیں کروں گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ لوگ اس ناانصافی کے خلاف میرا ساتھ دیں گے۔ دھونس و دھمکی کے خلاف انجمنیں ایل جی بی ٹی نوجوانوں کو سہارا دینے والی اہم خدمات فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ انہیں خودکشی سے بچنے میں مدد دیں اور نوجوانوں کو اس بات پر فخر کرنے کا اختیار دیں کہ وہ کون ہیں، اور میں اس ضمن ان کا سہارا بننے میں مدد کے لیے پرعزم ہوں۔”

“کس آل دی بلیز گڈبائے” وڈیو دیکھنے کے لیے جائیں: https://www.youtube.com/watch?v=jz-7LfMHyZM

سر آئیون نے دھونس و دھمکی کے بعد میں اعدادوشمار اور مدد کے طریقوں کے لیے اپنی ویب سائٹ پر ایک صفحہ تخلیق کیا ہے: http://www.SirIvan.com/Kiss-All-The-Bullies-Goodbye۔

سر آئیون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، جائیں www.SirIvan.com

Latest from Blog