اسلام آباد (پی پی آئی)پیپلزپارٹی کے رہنماخورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں زور زبردستی کی گئی تو ملک کا شدید نقصان ہوگا، سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق خورشید شاہ کاکہناتھا کہ اگر میاں صاحب سیدھے 4دن کیلئے جیل چلے جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا،ہم عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی اتحاد نہیں کرے گی، ہمارا گھوڑا اکیلا ہے،ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں،عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کیلئے سب کچھ پلان ہو رہا ہے۔پی پی رہنما نے کہاکہ دعا ہے ملک میں جمہوری طریقے سے بروقت انتخابات ہو جائیں،پیپلزپارٹی الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتی،ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو فلسطین کے مسئلے پر آواز بلند کرنی چاہئے۔
اویواینے مالی سال 2014ء کے لیے 1.1بلین کا خالص منافع حاصل کرلیا
ڈیرن سیمی اور آئرلینڈ کے بولر جان مونی پر میچ فیس کا30فی صد جرمانہ
جیمزفلکنر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ سے باہر
سوئس اسٹار واورینکانے روٹرڈیم ورلڈٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
یونس خان ورلڈکپ کے بعد انگلش کاﺅنٹی یارکشائر کی نمائندگی کریں گے
جیکب آباد میں رشتے کے تنازعے پر ماموں اوربھانجے کا قتل
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف بیماری کے باعث ٹرائل سے غیرحاضر رہے،اپیل کیلئے سرنڈر کرنا ضروری ہوتا ہے،سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں،خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل میں حامد خان پیش ہوئے،پاکستان بار کونسل کی جانب سے عابدساقی عدالت میں پیش ہوئے،سندھ ہائیکورٹ بار کی نمائندگی رشید رضوی نے کی،سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اچھا ہے کہ تمام وکلا موجود ہیں،وضاحت کرنا چاہتا ہوں میں بنچز تبدیل کرنے کے حق میں نہیں،جسٹس منصور علی شاہ کو بنچ میں اس لئے شامل کیا کہ وہ ماضی میں یہ مقدمہ سن چکے ہیں،سمجھ نہیں آرہا کہ 2019کے مقدمات آج تک سماعت کیلئے مقرر کیوں نہیں ہوئے؟چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا کسی کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست نہیں دی گئی؟پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف بیماری کے باعث ٹرائل سے غیرحاضر رہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ یہ بتائیں!آپ کی اپیل اتنا عرصہ مقرر کیوں نہیں ہوئی؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ اپیل کیلئے سرنڈر کرنا ضروری ہوتا ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اپیل کیلئے سرنڈر کرنا قانون ہے یا پریکٹس؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ آرڈر 23رول 3کے تحت سرنڈر ضروری تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اس کیس میں کچھ اپیلیں 2019اورکچھ 2020کی ہیں،وکلا نے جواب دیا کہ ہم میں سے کسی نے التوا کی درخواست نہیں کی، کیس ویسے ہی نہیں لگایا گیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اس کیس کو پہلی بار سن رہے ہیں اس لئے ایک ایک نکتہ سمجھ کر آگے بڑھیں گے
کیپٹن سرور شہید کا113واں یوم پیدائش منایا گیا
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنیوالے پاک فوج کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید کا113واں یوم پیدائش جمعہ کومنایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانی کو سراہا گیا۔۔کیپٹن سرور شہید 10نومبر 1910کو راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان میں پیدا ہوئے انہوں نے27جولائی 1948 کوآزاد کشمیر کے محاذ پرمادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیاوہ پاک فوج کے وہ ہیرو تھے جنہیں بعداز شہادت پہلا نشان حیدر عطاکیا گیا۔
تلاش کریں
خبریں
اویواینے مالی سال 2014ء کے لیے 1.1بلین کا خالص منافع حاصل کرلیا
(February 16, 2015)
– 1.1 بلین سنگاپوری ڈالرکے خالص نسبتی منافع کا بڑا سبب مینڈرینآرچرڈ سنگاپور اور مینڈرین گیلری کی اویوایہاسپٹلٹی ٹرسٹ کو فروخت رہی – اپنے ساتھی اداروں میں سرمایہ کاری املاک پر خالص مناسب قدر کے منافع اور کاروباری شعبوں میں مثبت حصہ دار کی بنیاد پر سود اور ٹیکس سے قبل آمدنی سال بہ سال میں 17.9 فیصد بڑھی -کل ڈیویڈنڈ تقسیم برائے مالی سال 2014ء، بشمول مجوزہ حتمی کیش ڈیویڈنڈ، تقریباً 15.9 سینٹس فی حصص رہی سنگاپور، 13 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان – مالیاتی جھلکیاں ڈالر ملین 31 دسمبر کو ختم ہونے والا سال تبدیلی مالی سال 2014ء مالی سال 2013ء ٪ آمدنی 416.4 436.6 (4.6) آمدنی قبل از سود و محصول 185.1 157.0 17.9 دیگر منافع/(خسارہ) – خالص 1,797.7 (50.2) n.m. خالص نسبتی منافع/نقصان 1,094.0 (36.6) n.m. خالص گیئرنگ (٪) 43.9 57.2 (13.3) این اے وی فی حصص ($) 4.23 3.18 33.0 ایس جی ایکس مین بورڈ پر مندرج مکمل پراپرٹی ڈیولپراویوای لمیٹڈ (ایکس جی ایکس-ایس ٹی: LJ3) (“اویوای” یا “گروپ”) نے 31 دسمبر 2014ء کو ختم ہونے والی مالی سال (“FY2014”) کو 1.1 بلین سنگاپور ڈالرز کے منافع کے ساتھ مکمل کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال (“FY2013”) کے 36.6 ملین سنگاپوری ڈالرز کے خالص نقصان کو پھیرنا ہے۔ مندرجہ بالا خالص منافع زیادہ تر مینڈرین آرچرڈ سنگاپور اور مینڈرین گیلری کی اویوای ہا سپٹلٹی ٹرسٹ کو فروخت اور اویوای بے فرنٹ، لپو پلازہ اور یوایس بینک ٹاور کی اچھی قدر سے ہونے والے منافع کے سبب ہے۔ کاروبار اور آپریشنز سے ہونے والی آمدنی بدستور 416.4 ملین سنگاپوری ڈالرز پر مستحکم رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.6 فیصد تک کم رہی۔ اس کی وجہ چین کے ہوٹلوں کی جانب سے آمدنی نہ ہونا تھا جو ستمبر 2013ء میں فروخت کیے گئے۔ سود اور محصول سے قبل کی آمدنی 157.0 ملین سنگاپوری ڈالرز سے 17.9 فیصد بڑھ کر مالی سال 2014ء میں 185.1 ملین سنگاپوری ڈالرز رہی۔ یہ اضافہ اس کے مختلف کاروباری شعبوں کی مثبت حصہ داری اور اپنے ساتھی اداروں میں سرمایہ کاری املاک پر ہونے والی قدر میں گروپ کے حصے کی وجہ سے ہوا۔ خالص مالیاتی اخراجات مالی سال 2013ء میں 92.6 ملین سنگاپوری ڈالرز سے 30.9 فیصد کم ہو کر 64.0 ملین ڈالرز رہے جو زیادہ منافع بخش آمدنی، کم قرضہ جات اور تبادلے کے نقصانات کی عدم موجودگی کا نتیجہ ہے۔ مالی سال 2014ء کے لیے 1.1 بلین سنگاپوری ڈالرز کے خالص نسبتی منافع کے ساتھ گروپ کی آمدنی فی حصص 1.20 سنگاپوری ڈالر رہی۔ ڈیویڈنڈ ڈائریکٹرز 1 سینٹ فی حصص کے حتمی کیش ڈیویڈنڈ کی تجویز دے چکے ہیں، جو مالی سال 2014ء کے لیے کل کیش ڈیویڈنڈ کو 2 سینٹس فی حصص تک لا رہا ہے۔ یہ ہر 6 عام اویوای حصص کے لیے 1 اویوای ہاسپٹلٹی ٹرسٹ کی معینہ سیکورٹی کی حقیقی تقسیم کے علاوہ ہے جو مارچ 2014ء میں تقریباً 13.9 سیٹس فی حصص کی قیمت پر پیش کی گئی۔ پس، مالی سال 2014ء کے لیے کل تقسیم، بشمول مجوزہ حتمی کیش ڈیویڈنڈ، رقوم تقریباً 15.9 سینٹس فی حصص ہوگی۔ کاروباری جائزہ زیر جائزہ سال
ڈیرن سیمی اور آئرلینڈ کے بولر جان مونی پر میچ فیس کا30فی صد جرمانہ
(February 16, 2015)
دبئی:آئی سی سی نے ویسٹ انڈیزکے آل راﺅنڈر ڈیرن سیمی اورآئرلینڈ کے بولرجان مونی کو میچ کے دوران نا ز یبا الفاظ استعمال کرنے میچ فیس کا 30فی صدجرمانہ کردیا۔ ویسٹ انڈیز اورآئرلینڈ کے درمیان ورلڈکپ کے گروپ میچ کی پہلی اننگزکے34 ویںاوور میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین ڈیرن سیمی نے جبکہ میچ کے45اوورمیں فیلڈرکی جانب سے کیچ چھوٹ جانے پر جان مونی نے نازیبا الفاظ استعمال کئے،آئی سی سی نے ٹی وی تصاویر کی مدد سے اس کاجائزہ لیااور اسے ضوابط کے خلاف ہونے اور دونوں کھلاڑیوں کے اعتراف پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنادیا۔میچ کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس کا50فی صد جرمانہ ہے۔
جیمزفلکنر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ سے باہر
(February 16, 2015)
میلبورن:آسٹریلیا کے آل راﺅنڈر جیمز فلکنرانجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈکپ کے دوسرے ٹاکرے سے باہر ہو گئے ہیں۔جیمزفلکنرنے کہاکہ وہ نیٹ میں پریکٹس کررہے ہیں اور کوئی دشواری پیش نہیں آرہی تاہم بنگلہ دیش کے خلاف میچ میںحصہ لینے کوئی امکان نہیں ہے۔فلکنر نیوزی لینڈ کے خلاف28فروری کو آکلینڈ میں ٹیم کا حصہ بننے کے روشن امکانات ہیں۔فلکنر نے ٹیم میں جگہ بننے کے حوالے سے کہاکہ مارش اورمیں دونوں ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے اسے قبل کہاجارہاتھاکہ فلکنر کی واپسی سے آسٹریلوی ٹیم میں آل راﺅنڈروں کی جنگ ہوگی۔آسٹریلیا اپنا دوسرامیچ بنگلہ دیش کے خلاف گابامیں28فروری کوکھیلے گا۔
سوئس اسٹار واورینکانے روٹرڈیم ورلڈٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
(February 16, 2015)
روٹرڈیم:سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اسٹین واورینکانے نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ کو ورلڈٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عالمی نمبرسات واورینکانے بریڈیچ کو فائنل میں 6-4،3-6اور4-6سے زیر کرکے نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں اپنا پہلا ٹائٹل حاصل کرلیا۔2015میںواورینکا کا یہ دوسراٹائٹل جبکہ اے ٹی پی مقابلوں میں یہ نواں ٹائٹل ہے،واورینکانے گزشتہ ماہ چنائی اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی۔واورینکانے اپنی کامیابی پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں ٹورنامنٹ کی اہمیت کو جانچنے کے لیے بڑے ناموں کو دیکھتاہوں جس سے ٹورنامنٹ کی اہمیت کی تصدیق ہوتی ہے۔
یونس خان ورلڈکپ کے بعد انگلش کاﺅنٹی یارکشائر کی نمائندگی کریں گے
(February 14, 2015)
لندن:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان انگلش کاﺅنٹی کے 2015سیزن کے ابتدائی مقابلوں میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔ یارکشائر نے اعلان کیاکہ یونس خان سیزن کے ابتدائی مقابلوں میں کلب کی دوبارہ نمائندگی کرنے آئیں گے ،وہ اسے قبل 2007 میں یارکشائر کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ یارکشائر نے یونس خان کا بیان جاری کیاہے جس میں انھوں نے کہاہے کہ ہیڈنگلے واپسی اور یارکشائر کی جانب سے کھیلنا میرے لیے فخر کی بات ہے،یہ دنیا میں کرکٹ کے بہترین کلبوں میں سے ایک ہے، اور مجھے امیدہے کہ میرے تجربے سے کلب اپنی پوزیشن برقراررکھنے میں کامیاب ہوگا۔یونس خان ورلڈکپ سے فارغ ہونے کے بعد آسٹریلیاسے یارکشائر جائیں گے۔
جیکب آباد میں رشتے کے تنازعے پر ماموں اوربھانجے کا قتل
(February 14, 2015)
جیکب آباد:جیکب آباد کے علاقے داﺅجھان پور میں دیرینہ تنازعے پر ماموںبھانجاکو قتل کردیاگیا۔داﺅ جہان پور کے قریب تھانہ تاجو دیرو کی حدود چھٹل آباد میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے رشتے پر چلنے والے دیرینہ تنازعے پر داﺅ سے اپنے گھر تھارو خان کھوسہ جانے والے دو افراد ماموں55سالہ مٹھار علی عرف ٹھارو خان اور30سالہ بھانجا محمد ایوب کو قتل کر کے فرار ہوگئے، اطلاع پر حدود پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کھوسہ قبائل کے دو گروپوں میں 2010سے رشتے کے تنازعے پر تصادم چل رہا ہے جس پر پہلے بھی مقتول منٹھار علی کھوسہ کے بیٹے کو قتل کیا گیا تھا اور کل منٹھار کو بھانجے ایوب کے ہمراہ قتل کر دیا گیا مزید تفتیش بھی جاری ہے۔