راولاکوٹ آزاد کشمیر(پی پی آئی) پونچھ ڈویژن میں فاتح آزاد کشمیر کیپٹین حسین خان شہید کے یوم شہادت پر ہفتہ گیارہ نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اس روز تمام سرکاری دفاتر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سرکاری عمائدین اور حریت پسند راولاکوٹ میں کیپٹین حسین خان شہید کے مزار حسین کوٹ اور پلندری میں بابائے پونچھ بڑے خان صاحب کے مزار پر حاضری دیں گے۔ کیپٹین حسین خان نے مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت کے خلاف مسلح جنگ شروع کی اور گیارہ نومبر 1947کو پونچھ شہر کی طرف پیش قدمی کو روکتے ہوئے گلہ جبوتہ میں انہیں شہید کردیا گیا جبکہ بابائے پونچھ بڑے خان صاحب نے قیام پاکستان سے قبل سدھن ایجوکیشن کانفرنس کی داغ بیل ڈال کر علمی انقلاب برپا کیا خان صاحب کا انتقال بھی ستر کی دہائی میں گیارہ نومبر کو ہی ہوتھاا دونوں زعما کی برسی سرکاری سطح پر منائی جاتی ہے
سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کے مداحوں کے لیے موبائیل ایپ تیار کرلیا
سرینا ویلمزاور یوگینی بوچارڑ دبئی ٹینس چمپینزشپ سے دست بردار
یوسین بولٹ لندن چمپینزشپ2017کے بعد ریٹائرہوجائیں گے
پی ٹی سی ایل کی جانب سے کرکٹ شائقین کے لیے اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن متعارف
ویمنزورلڈکپ فٹ بال :امریکانے دوستانہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی
گھروالوں اوردوستوں کے سامنے ورلڈکپ کھیلنے کاخواب پوراہورہاہے:کورے اینڈرسن
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کا جلسہ لاہور کی بجائے کوئٹہ کرنے کا فیصلہ
لاہور /کوئٹہ(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے 30 نومبر کو یوم تاسیس کا جلسہ لاہور کی بجائے کوئٹہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 30 نومبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن اب یہ لاہور کی بجائے کوئٹہ میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بتایاجاتا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے ن لیگ کے ممکنہ اشتراک عمل کے تناطر میں پی پی نے بلوچستان کو فوکس کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
حضرت قطب عالم شاہ بخاریؒ کا عرس مبارک شروع،محفل میلاد و سماع منعقد
کراچی(پی پی آئی)حضرت سید قطب عالم شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس مبارک جمعہ 10 نومبر کو شروع ہوگیا جو منگل 14 نومبر تک ان کے مزار مقدس واقع مقابل جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ کراچی پر جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق عرس کے پہلے روز مزار کو غسل دیا گیا،چادر پوشی کی رسم ادا کی گئی اور میلادونعت اور قوالی کی محافل کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہاعلاوہ ازیں ہزاروں عقیدت مندوں نے حاضری دی اور چادیں چڑھاکر محبت کا اظہار کیا۔
حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نظر بند
کوئٹہ (پی پی آئی)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو کوئٹہ میں نظر بند کردیا گیا۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں نظر بندکیاگیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، مظلوں کی آواز طاقت سے دبائی نہیں جاسکتی ہے، جماعت اسلامی مظلوموں اور چمن میں دھرنے کے شرکاکے ساتھ ہے۔۔حق دو تحریک کے مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ نے بھی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی آواز کو طاقت سے دبانے کی پالیسی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مولانا ہدایت الرحمان کی نظربندی اور چمن جانے سے روکنا مظلوموں کی آواز دبانے کے مترادف ہے جو ناقابل قبول ہے۔ پی پی آئی کے مطابق واجہ حسین واڈیل کا مزید کہنا تھا کہ اگر نظربندی فوری طور پر ختم نہیں کی گئی تو مکران سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کریں گے۔
تلاش کریں
خبریں
سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کے مداحوں کے لیے موبائیل ایپ تیار کرلیا
ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکرنے مداحوں کو ورلڈکپ میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایم آر ایف کمپنی کے تعاون سے نیاموبائل ایپ تیار کردیا۔ٹنڈولکرکاتیارکردہ موبائل ایبپ رائیڈالانگ کرکٹ فین اینڈرائیڈاور آئی اوایس نظام دونوں میںکارآمد ہوگا۔ موبائیل ایپ کی مدد سے بھارتی ٹیم کے مداح کہیں سے بھی میچ براہ راست دیکھ سکیں گے۔ ایم آر ایف کے نائب صدر کاکہناہے کہ گزشتہ ورلڈکپ میں بھارتی شائقین کو ہوم گراﺅنڈ میں یہ سہولت حاصل نہیںتھی جس کے باعث کئی اہم میچ براہ راست دیکھ نہیں پائے تھے۔
سرینا ویلمزاور یوگینی بوچارڑ دبئی ٹینس چمپینزشپ سے دست بردار
دبئی:عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار سریناویلمزاور یوگینی بوچارڑدبئی ٹینس چمپینزشپ سے باہر ہوگئیں۔دبئی ٹینس چمپینزشپ کی انتظامیے نے کہاہے کہ آسٹریلین اوپن چمپین ا مریکا کی سریناویلمزاور کینیڈا کی یوگینی بوچارڑ ایونٹ سے دست بردار ہوگئی ہیں،سریناویلمز مسلسل چھٹی دفعہ آسٹریلین اوپن کی کامیابی کے بعد گزشتہ ہفتے کھانسی کے فیڈکپ سے بھی دست بردارہوگئی تھیں تاہم یوگینی بوچارڑ نے دست برداری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیاہے۔سریناکی بہن وینس ویلمز ٹائٹل کا دفاع کریں گی ۔ دبئی ٹینس چمپینزشپ 15سے21 فروری تک جاری رہے گا۔
یوسین بولٹ لندن چمپینزشپ2017کے بعد ریٹائرہوجائیں گے
جمیکا:جمیکا کے مشہور اتھیلیٹ یوسین بولٹ لندن ورلڈچمپینزشپ2017کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔28سالہ یوسین بولٹ نے اسے قبل 2016ریواولمپک کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیاتھا تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میرا بنیادی طورپر یہی فیصلہ تھا لیکن میرے اسپانسر نے مجھے ایک سال کے بعد ریٹائرمنٹ کے لیے تیارکیااور میں سو میٹرکاایونٹ میں حصہ لوں گا،یوسین بولٹ نے کہاکہ انھوں نے اپنے کوچ سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی تاکہ میں اپنی توجہ اس طرف مرکوز کرسکوں اور بحیثیت چمپین ریٹائرمنٹ لے سکوں۔یوسین بولٹ چھے دفعہ اولمپک گولڈمیڈل چمپیئن ہیں،وہ لندن چمپینزشپ کے ایک ہفتے بعد 31ویں سالگرہ منائیں گے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے کرکٹ شائقین کے لیے اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن متعارف
کراچی:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) ملک بھر میں کرکٹ شائقین کے لیے بلااشتہار کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن کے ذریعے اب صارفین کہیں بھی کوئی بھی منظرناغہ کیے بغیرکرکٹ ورلڈکپ سے محظوظ ہو سکیں گے۔پی ٹی سی ایل لاکھوں افراد کو براڈ بینڈ اور ڈیجیٹل ٹیلی ویژن سروسزفراہم کر رہا ہے۔ شائقین کو بلا تعطل ورلڈ کپ نشریا ت فراہم کرنے کے لیے پی ٹی سی ایل نے نئی اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن متعارف کرا ئی ہے جس کے زریعے ورلڈ کپ میچ اب باآسانی موبائل فون، آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ پر دیکھے جا سکیں گے۔ پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر کمال احمد کا کہنا ہے کہ ایک ڈیجیٹل لیڈر کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل عوام کی ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ میں ترجیحات سمجھتا ہے، چاہے وہ گھرمیں موجود ٹی وی کی ا سکرین ہو یا پھر موبائل ڈیوائسزپر، پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی پلیٹ فارم پر اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے پوری قوم کو یکجا کررہا ہے۔کمال احمد نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل کی اس سروس کے ذریعے ہمارے صارفین اشتہارات کے بغیر کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور اپنی قومی ٹیم کوکی حمایت کر سکیں گے۔پی ٹی سی ایل صارفین150 دیگر ڈیجیٹل ٹی وی چینلز تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ ویڈیو آن ڈیمانڈ کے ذریعے فلمیں اور ٹی وی آن ڈیمانڈ کے ذریعے ٹی وی پروگرامز بھی دیکھے جا سکیں گے،صارف اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن میں مہیا کردہ پرسنل وڈیو ریکارڈر کے زریعے اپنے پسندیدہ لمحات پر مبنی اپنی ایک ذاتی وڈیو لای ¿بریری بھی بنا سکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل ویڈیو سروسز کے جنرل منیجر یاسر منظور نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ نیوز اور انٹرٹینمنٹ مواد کا مستقبل اوور دی ٹاپ ایپلیکیشن سے وابستہ ہے۔ ہم اپنے صارفین کو متعدد الاقسام اسکرینوں پر معیاری مواد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہمہ تن کوشاں رہتے ہیںاور ہم اپنے صارفین کو ہر جگہ ہر وقت محظوظ کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی سی ایل صارفین اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن گو گل پلے اسٹور اور آئی ٹیونز سے باآسانی اپنے اینڈرائڈ فون ( اینڈرائڈ ٹیبز جلد آ رہی ہیں)یا ایپل ڈیوائسزکے لیے ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں اور بلا تعطل ورلڈ کپ 2015 دیکھ سکتے ہیں۔ یہ سروس ورلڈ کپ کے لیے محض 499 روپے میں دستیاب ہے۔
ویمنزورلڈکپ فٹ بال :امریکانے دوستانہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی
بکنگھم:امریکی ویمنز فٹ بال ٹیم نے انگلینڈ کوورلڈکپ دوستانہ میچ میں 0-1سے شکست دے دی،یہ ان کی مسلسل دوسری شکست ہے۔انگلینڈ کے اسٹیڈیم ملٹن کینیزمیں کھیلے گئے میچ میں شکست دے دی انگلینڈ کی جانب سے56ویں منٹ میں کیے گئے گول کو آف سائیڈ قرار دے دیاگیا جس پر انگلش ٹیم کے مینجر مارک سیمپسن دلبرداشتہ ہوئے۔ انگلینڈ ویمنزفٹ بال ورلڈکپ میں فرانس،میکسیکو اورکولمبیا کے ساتھ گروپ ایف میں شامل ہے۔امریکاکوگزشتہ ہفتے جاپان کے ہاتھوں دوستانہ میچ میں شکست ہوئی وہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا،سویڈن اور نائیجیریاکے ساتھ گروپ ڈی میں شامل ہے۔ ویمنزفٹ بال ورلڈکپ رواں سال جون میں کینیڈا میں ہوگا۔
گھروالوں اوردوستوں کے سامنے ورلڈکپ کھیلنے کاخواب پوراہورہاہے:کورے اینڈرسن
کرائسٹ چرچ(پی پی آئی)ورلڈکپ 2015کے پہلے مین آف دی میچ نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن کا کہناہے کہ گھر والوں اور دوستوں کے سامنے ورلڈکپ کھیلنے کا خواب پورا ہورہاہے۔کورے اینڈرسن نے کہاکہ ہوم گراﺅنڈ میں اپنے گھر والوں اور دوستوں کے سامنے کھیلنا بڑے لطف کی بات ہے،میرے خیال میں ورلڈکپ ایساٹورنامنٹ ہے جس کے لیے ہم خواب دیکھتے ہیں،کورے اینڈرسن نے سری لنکاکے بولروں کا بھرکس نکالتے ہوئے صرف46گیندوں پر75رنز بنائے تھے، انھوں نے کہا کہ جب وہ بیٹنگ کے لیے جارہے تھے توعام میچوں کی نسبت گھبرائے ہوئے تھے لیکن اچھی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم چاہتے تھے کہ ہدف جیت کے قابل ہو۔کورے اینڈرسن نے کہا کہ کپتان مک کولم نے بولنگ میں انھیں واپس بلایا جو کچھ بہتر ثابت ہوا لیکن دیگربولروں نے واقعی میں بہترین کارکردگی دکھائی باالخصوص ڈینئیل ویٹوری جنھوں نے میچ کو یک طرفہ کردیا۔کورے اینڈرسن نے 3.1اوورمیں 18رنز کے عوض دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

