کراچی(پی پی آئی)حضرت سید قطب عالم شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس مبارک جمعہ 10 نومبر تا منگل 14 نومبر ان کے مزار مقدس واقع مقابل جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ کراچی پر منعقد ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ اوقاف اور ان کے اراست مندوں نے عرس مقدس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ہبلوٹ نے ایک ہی ہٹ میں ہول کردیا!
جے اے سولر کی 2014ء میں جنوبی بحر الکاہل کی مارکیٹ میں کامیابی
اے پی آر انرجی انڈونیشیا کے ٹھیکوں کی تجدید اور توسیع
کیوٹریکس نے آرٹسٹ منشور اور آرٹسٹ ٹرسٹ کے قیام کا اعلان کردیا۔گیت نگاروں اور گلوکاروں کے لیے ادائیگی کے طریقے کو بنیادی طور پر تبدیل کرڈالا
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچرکا پلیٹ فارم ادارہ بی ایم آر انرجی کی جمیکا کے پون بجلی منصوبے کے لیے 62.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تکمیل، سرمایہ کاری ٹیم کی توسیع جاری
بل اور میلنڈاگیٹس نے 2015ء سالانہ خط جاری کردیا: “مستقبل کے لیے ہماری بڑی بازی”
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر کی دینی و سیاسی قیادت مسلسل نظربند
سری نگر (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق،مسرورعبا س انصاری مسلسل گھروں میں نظربندہیں۔ پی پی آئی کے مطابق انہیں کارکنان سے ملاقات اور عوامی اجتماعات سے خطاب کی اجازت نہیں۔
ن لیگ سندھ کی باگ ڈور بشیر میمن کے حوالے کرنے پربعض رہنماؤں کو شدید تحفظات
کراچی(پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) سندھ میں شریف برادران کی جانب سے صوبے میں پارٹی کی باگ ڈور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن کے حوالے کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہاہے، جنہوں نے مسلم لیگ (ن) میں ایک ماہ قبل شمولیت اختیار کی تھی۔اس تعیناتی کو بشیر میمن کی ان ’خدمات‘ کا نتیجہ سمجھا جارہا ہے جو انہوں نے ایف آئی اے کے سربراہ کے طور پر شریف خاندان کو فراہم کیں۔قبل ازیں بشیر میمن نے کہا تھا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف مقدمات درج کرنے سے انکار کر دیا تھاپارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں نے مبینہ طور پر سندھ میں پارٹی کی قیادت کرنے کے لیے بشیر میمن کی تعیناتی پر سوال اٹھائے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے صوبے میں پارٹی کارکنوں کو غلط پیغام جائے گا،۔مسلم لیگ (ن) سندھ میں 4 جماعتی اتحاد کی تشکیل کا بھی ارادہ رکھتی ہے، جس میں ممکنہ اتحادی ایم کیو ایم (پاکستان)، جے یو آئی (ف) اور پیر پگارا کی زیرقیادت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ہوں گے۔
میاں نواز شریف کے آئندہ ہفتے دورہ بلوچستان کا امکان
کوئٹہ(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کا آئندہ ہفتے بلوچستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات کے پیشِ نظر ایم کیو ایم (پاکستان) کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے بھی ہاتھ ملایا جا سکے۔پی پی آئی کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دورہ بلوچستان کے دوران نواز شریف کی کچھ الیکٹیبلز سے ملاقات بھی متوقع ہے اور بی اے پی کے ساتھ باضابطہ اتحاد کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خاطر خواہ تعداد میں نشستیں حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، جنہیں وہ آنے والے عام انتخابات کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کے لیے بہت اہم سمجھتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر قیادت جے یو آئی (ف) کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کا اتحاد تقریباً یقینی ہے۔
تلاش کریں
خبریں
ہبلوٹ نے ایک ہی ہٹ میں ہول کردیا!
(February 6, 2015)
– جسٹن روز ہبلوٹ کے برانڈ سفیر نامزد سان ڈیاگو، 4 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — پرتعیش گھڑیوں کا سوئس برانڈ ہبلوٹ اپنے نئے برانڈ سفیر کی حیثیت سے گالف کے سپر اسٹار جسٹن روز کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔ روز، جو اس وقت دنیا بھر میں سترہ اعزازات کے حامل ہیں، جن میں 2013ء کا یو ایس اوپن بھی شامل ہے، بین الاقوامی سطح پر معروف برانڈ سفیروں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں جن میں کوبے برائنٹ، ڈیوین ویڈ، پیلے، یوسین بولٹ اور دیگر شامل ہیں اور برانڈ کے ساتھ شراکت داری کرنے والے پہلے پیشہ ور گالفر ہیں۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150204/173401 برانڈ کے سب سے نئے سفیر کی عزت افزائی کے لیے ہبلوٹ آف امریکہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ژاں-فرانکو سبیرو نے صارفین اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ سان ڈیاگو، کیلیفورنیا کے ٹوری پائنز گالف کورس میں ایک خیراتی تقریب کی میزبانی کی، جو 5 سے 8 فروری تک پی جے اے ٹور کے فارمرز انشورنس اوپن کی میزبانی بھی کرے گا۔ اعلان کے بعد جسٹن روز اور سان ڈیاگو پاڈریس کے اسٹار اور میٹ کیمپ کے درمیان گالف کا تفریحی مقابلہ کھیلا گیا جو خود بھی ہبلوٹ کے دوست ہیں اور ٹیم میں شمولیت کے بعد پہلی بار ذرائع ابلاغ کے سامنے آئے تھے۔ روز اور کیمپ نے میدان میں ایک ٹیم تشکیل دی، روزنے سان ڈیاگو پاڈریس کے نئے کھلاڑیوں کو گالف پوائنٹرز دیے تاکہ کیٹ اینڈ جسٹن روز فاؤنڈیشن کے لیے شعور اجاگر ہو اور رقوم اکٹھی کی جاسکیں۔ خیراتی انجمن بھوکوں کو خوراک دینے اور مستحق نوجوانوں کے متجسس اذہان سے وابستہ ہے جس کے منصوبے خوراک، تعلیم اور تجربات سے منسلک ہیں۔ ہبلوٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر #HublotGolf4Justin مہم کے ذریعے اس سیزن میں جسٹن کو داد و تحسین دے گا۔ ریکارڈو گواڈلوپ، سی ای او ہبلوٹ، نے کہا کہ: “عالمی سطح پر معروف پیشہ ور گالفر کو اپنے برانڈ سفیروں کی قابل عزت فہرست میں شامل کرنا ایک اعزاز ہے، جن میں سے ہر فرد ہبلوٹ اور ان کے صارفین دونوں کے لیے باعث تحریک ہے۔ جسٹن کی اپنے کیریئر میں ثابت قدمی اور مکمل وابستگی کے ذریعے حاصل کردہ شاندار کامیابیوں نے انہیں ہبلوٹ کے لیے بہترین انتخاب بنایا ہے، اور ہماری نظریں اس دلچسپ شراکت داری پر مرکوز ہیں۔” جسٹن روز نے کہا کہ “میں نئے سفیر کی حیثیت سے ہبلوٹ میں شمولیت پر خوش ہوں، ایک ایسا برانڈ جس سے میری عرصے سے وابستگی ہے۔ ایسے کھیل میں ہبلوٹ کا خیرمقدم کرنا جو مجھے بہت عزیز ہے واقعی ایک بڑا اعزاز ہے۔ ہبلوٹ کی گھڑیوں کی میکانیات کی طرح ہی میں اپنی سوئنگ میں صحیح حرکت پیدا کرنے کے لیے انتھک کام کرتا ہوں، میری نظریں عالمی منظرنامے پر امتیازی مقام حاصل کرنے کے اپنے سفر میں ہبلوٹ کی نمائندگی کرنے پر ہیں۔” روز نے 1998ء میں برٹش اوپن میں اپنے گالف کیریئر کو مستحکم کیا، اور گزشتہ سترہ سالوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں، جس میں 2013ء میں عالمی سطح پر تیسرا مقام حاصل کرنا بھی شامل ہے۔ 6 مرتبہ کے پی
جے اے سولر کی 2014ء میں جنوبی بحر الکاہل کی مارکیٹ میں کامیابی
(February 4, 2015)
شنگھائی، 4 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — شمسی توانائی کی اعلیٰ کارکردگی مصنوعات بنانے والے دنیا کے معروف اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے 2014ء میں جنوبی بحر الکاہل کی مارکیٹ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ جے اے سولر نیوزی لینڈ، فجی اور پاپوا نیو گنی جیسے ممالک میں متعدد قومی شمسی منصوبوں کے لیے فراہم کنندہ تھا، اور زبردست صارفی ردعمل اور اپنے ماڈیولز کی مستحکم کارکردگی پر ستائش حاصل کی۔ ان میں سے بیشتر شمسی منصوبے اپنے متعلقہ خطوں میں اولین ہیں، جو خطے کی شمسی صنعت کی ترقی کے لیے معیار مرتب کررہے ہیں۔ 350 کلوواٹ کا آکلینڈ شاپنگ سینٹر منصوبہ نیوزی لینڈ میں واحد سب سے بڑی شمسی تنصیب ہے۔ منصوبہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے شفاف توانائی کی ترقی میں ایک اہم قدم کا نقیب ہے۔ 1 میگاواٹ کک جزائر راراتونگا ایئرپورٹ منصوبہ جزائر کک میں پہلا شمسی پاور اسٹیشن ہے، جو ہوائی اڈے کو ڈیزل کھپت میں سالانہ 400,000 لیٹر کی کمی میں مدد دے رہا ہے۔ 1.96 میگاواٹ جزائر ٹووالو منصوبہ حکومت نیوزی لینڈ کی جانب سے قائم کردہ صاف قابل تجدید توانائی کا پہلا مقامی آف-گرڈ نظام ہے۔ 128 کلوواٹ پاپوا نیو گنی سینٹر ٹاور منصوبہ خطے میں پہلا مال کی چھت پر لگایا گیا منصوبہ ہے۔ 550 کلوواٹ کا فجی ریڈیسن ہوٹل منصوبہ ہوٹلوں کے ریڈیسن سلسلے کی پہلی تنصیب ہے۔ ریڈیسن کے ساتھ یہ نئی شراکت داری بحر الکاہل میں ہوٹلوں کے سلسلے میں کئی ممکنہ تنصیبوں میں سے ایک ہوگی۔ جے اے سولر کے چیف ٹیکنالوجی افسر جناب ینگ لیو نے کہا کہ “مقامی موسمیاتی حالات جیسا کہ ہوا اور انتہائی درجہ حرارت کو زیادہ پی آئی ڈی مزاحمت، زیادہ میکانیکی بوجھ اور ماڈیولز کے لیے بہتر کم روشنی کارکردگی کی ضرورت ہے۔ ہمارے ماڈیولز، جو اپنی انتہائی بھروسہ مندی، تبدیلی کی اعلیٰ صلاحیت اور زیادہ بجلی دینے کے لیے مشہور ہیں، جنوبی بحر الکاہل کے ماحول میں بھی بہتر انداز میں مطابقت اختیار کرسکتے ہیں اور فی واٹ بجلی پیداوار کے اخراجات کو بہت کم کرسکتے ہیں۔ یہ انتہائی فخر اور ہمارے مصنوعاتی معیار کے لیے یقین کی بات ہے کہ خطے میں ان مثالی منصوبوں کے لیے فراہم کنندہ کی حیثیت سے ہمارا انتخاب کیا گیا۔” جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “خطے میں اپنی نوعیت کے پہلے منصوبوں کی حیثيت سے یہ مثالی منصوبے صاف اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار، ماحول کے تحفظ، بجلی کی فراہمی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور خطے کی معیشت میں ماحول دوست ترقی کو بڑھانے میں زبردست اہمیت کے حامل ہیں۔ جنوبی بحر الکاہل کے خطے میں یہ کامیابی عالمی سطح پر نئی مارکیٹوں تک پھیلنے کی ہماری کوششوں میں نیا سنگ میل ہے اور ہمارے بڑھتے ہوئے عالمی اثرورسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔”
اے پی آر انرجی انڈونیشیا کے ٹھیکوں کی تجدید اور توسیع
(February 4, 2015)
جیکسن ول، فلوریڈا، 3 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — بڑے پیمانے پر بجلی کے فوری حل فراہم کرنے میں معروف عالمی ادارے اے پی آر انرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے تقسیم شدہ بجلی اور گرڈ استحکام کے منصوبوں کے لیے دنیا کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک انڈونیشیا میں اپنے بجلی پیداوار کے منصوبوں میں سے دو کی 115 میگاواٹ توسیع پر دستخط کیے ہیں۔ مزيد برآں، اے پی آر انرجی کو ایک ٹھیکہ جاتی توسیع اور ایک تیسرے مقام پر 5 میگاواٹ کشادگی سے نوازا گیا، جو اس کی ملک کے لیے کل پیداوار کو 135 میگاواٹ تک پہنچا رہی ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO اے پی آر انرجی کے 75 میگاواٹ میدان ٹھیکہ 2015ء کے آخر تک پھیلایا جائے گا، جبکہ اس کا 40 میگاواٹ کا پاڈانگ ٹھیکہ 2015ء کی دوسری سہ ماہی میں توسیع پائے گا۔ اے پی آر انرجی کو دیے گئے ٹھیکے اور نیاس میں توسیع کا کام 2016ء کی پہلی سہ ماہی تک جاری رہے گا۔ 2013ء سے مصروف عمل اے پی آر انرجی کے منصوبے نیاس اور سماٹرا کے جزائر میں پانچ مقامات پر قائم ہیں اور ایندھن موثریت ڈیزل تبادلہ انجن ٹیکنالوجی کی جدت رکھتے ہیں۔ موثر ہونے سے اب تک یہ منصوبے اپنے علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کو بڑے پیمانے پر کم کرنے میں مدد دے چکے ہیں اور اسکولوں، گھروں اور کاروباروں کو درکار قابل بھروسہ بجلی اور گرڈ استحکام فراہم کرکے پیداواری صلاحیت کو بہتر بنا رہے ہیں۔ اس تجدید پر تبصرہ کرتے ہوئے اے پی آر انرجی کے مینیجنگ ڈائریکٹر برائے ایشیا بحر الکاہل کلائیو ٹرٹن نے کہا کہ ” ہم اپنی اہم ترین مارکیٹوں میں میں سے ایک انڈونیشیا میں اپنے ٹھیکوں کی تجدید پر بہت خوش ہیں۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ ہم نے ٹھیکوں کو توسیع دی ہے اور ملک میں اپنی موجودگی کو بڑھایا ہے، جو ہمارے حل کی بھروسہ مندی، صارف کے اطمینان کی انتہائی سطح اور خطے میں بجلی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کا ثبوت ہے۔” برآئن رچ، اے پی آر انرجی نے کہا کہ “یہ تجدید ٹھیکوں کی توسیع اور پھیلاؤ میں اے پی آر انرجی کی مسلسل کامیابی کی ایک اور مثال ہیں، جیسا کہ گزشتہ سال میں ٹھیکوں کی تجدید کی 85 فیصد سے شرح سے ظاہر ہے۔ تجدید اے پی آر کے کاروباری نمونے کا اہم حصہ ہے، جو آمدنی میں استحکام اور مضبوط نقد بہاؤ کو سہارا دیتی ہے۔ ہماری کامیابی اپنے کام میں فضیلت سے زبردست وابستگی اور اپنی پیش کردہ خدمات میں اپنے صارفین پر اعتماد کی عکاس ہے۔” اے پی آر انرجی کے بارے میں اے پی آر انرجی بجلی کے بڑے پیمانے پر اور فوری حل فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے جو صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے جہاں بھی اور جیسے بھی ان کو ضرورت ہو۔ اے پی آر جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کے ساتھ صنعت کی معروف ترین تجربے کو ملاتا ہے تاکہ ٹرن کی پاور پلانٹس فراہم کیے جائیں جو فوری طور پر
کیوٹریکس نے آرٹسٹ منشور اور آرٹسٹ ٹرسٹ کے قیام کا اعلان کردیا۔گیت نگاروں اور گلوکاروں کے لیے ادائیگی کے طریقے کو بنیادی طور پر تبدیل کرڈالا
(January 29, 2015)
نیو یارک، 29 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — مفت اور قانونی ڈیجیٹل میوزک سروس کیوٹریکس (QTRAX) نے آج گیت نگاروں اور گلوکاروں (“گلوکاروں”) کو زیادہ منافع بخش اور مثالی انداز میں زر تلافی ادا کرنے کے وسیع منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کیوٹریکس کی جانب سے پیش کردہ ایک جامع اور تفصیلی رپورٹ میں دستیاب ہیں، جسے بگ فور اکاؤنٹنگ اداروں نے بنایا ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150129/172177LOGO تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150129/172176 آرٹسٹ منشور (دیکھیں www.qtrax.comپر) موثر طور پر گلوکاروں کا حقوق نامہ ہے جس میں منصوبوں کا ایک جامع مجموعہ شامل ہے جو گلوکاروں کو کہیں زیادہ توانائی فراہم کرتا ہے اور انہیں شفاف اور قابل عزت طریقے سے زر تلافی ادا کرتا ہے۔ کلیدی منصوبہ گلوکاروں کو 30 فیصد منصفانہ حصے سے نوازنا ہے۔ یہ حصہ آرٹسٹ ٹرسٹ کہلانے والے ایک قانونی ادارے میں محفوظ ہے تاکہ زیر منتخب حقوق کی انجمن میں آزادانہ طور پر موجود رہ سکے۔ گلوکار کیوٹریکس کے منافع میں حصہ پائیں گے اور آئی پی او یا تجارتی فروخت جیسے کسی بھی تحلیل کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے، واضح طور پر بالکل اسی طرح جیسے حصص یافتگان دولت پاتے ہیں۔ 30 فیصد منصفانہ حصہ 10 سال کے عرصے میں چلائے جانے کی بنیاد پر لیا جائے گا۔ “منصفانہ حصہ یا ایکوئٹی ہی ان ڈیجیٹل میوزک سروسز کے لیے سونے کی اصل کان ہے، جس میں ہم بھی شامل ہیں۔ گلوکاروںکو شرمناک انداز میں انتہائی معمولی تقسیم پر ادائیگی ہوتی ہے جبکہ چند ڈیجیٹل میوزک سروسز کی قدر کئی ارب تک پہنچ گئی ہے۔ گلوکاروں کے تخلیقی کام کے بغیر کوئی میوزک سروسز نہیں ہوں گی۔ ایک بھی نہیں۔ یہ ایک واضح حقیقت ہے لیکن موجودہ اقتصادی ڈھانچے میں اس حقیقت کو احترام سے نہیں دیکھا گیا۔ یہ الزام لگانے کی بات نہیں ہے۔ شاید اس کی درست قیمت لگائی بھی نہیں جاسکتی۔ لیکن کانگریسکے غوروفکر کی کوئی سطح بھی ان نرخوں کو بڑےپیمانے پر تبدیل نہیں کرے گی۔ بنیاد ہی اتنی کم ہے کہ بڑے پیمانے پر اضافہ بھی کافی نہیں ہوگا۔ ریکارڈ کمپنیاں میوزک سروسزسے ایکوئٹی کی درخواست کے لیے کافی عقلمند تھیں۔ گیت نگار اور گلوکار ایسا کرنے کے لیے مناسب انداز میں متحد نہیں تھے۔ اب وقت ہے کہ وہ ان سروسز کے مالک بنیں بجائے اس کے کہ محض مواد فراہم کرنے والے ایسے گلوکار جن کا استحصال ہو رہا ہو۔ ہم تمام ڈیجیٹل سروسز، موجودہ اور مستقبل کی دونوں، کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ آرٹسٹ ٹرسٹ کے لیے ایکوئٹی میں ویسا ہی حصہ ڈالیں تاکہ وہ گلوکاروں کے فائدے کے لیے موسیقی کے صنعت کے رہنماؤں پر مشتمل ایک موقر بورڈ کے تحت کام کرے۔ ایکوئٹی کی آمدنی کی بعد از آئی پی او تقسیمگلوکاروں اور گیت نگاروں کو بڑی آمدنی فراہم کرے گی۔” ایلن کلیپفز بانی اور سی ای او کیوٹریکس نے کہا ۔ کیوٹریکس کے صدر اور سی ای ایم او لانس فورڈ نے کہا کہ “اگلے 2 سے3 سالوں میں ایک لیکوئیڈٹی ایونٹ بننے کے دوران کیوٹریکس آرٹسٹ ٹرسٹ میں نوجوان صارفین کے منسلک ہونے کی صورت میں موسیقی کی طاقت پر یقین
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچرکا پلیٹ فارم ادارہ بی ایم آر انرجی کی جمیکا کے پون بجلی منصوبے کے لیے 62.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تکمیل، سرمایہ کاری ٹیم کی توسیع جاری
(January 28, 2015)
ایناپولس، میری لینڈ،26 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج اعلان کیا ہے کہ وسطی امریکہ اور جزائر غرب الہند میں اس کی گروتھ پلیٹ فارم کمپنی بی ایم آر انرجی، ایل ایل سی (“بی ایم آر انرجی”) جمیکا میں اپنے 36 میگاواٹ کے پون بجلی منصوبے کے لیے سرمایہ کاری مکمل کرچکی ہے۔ 62.7 ملین ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج میں اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (“او پی آئی سی”) کی جانب سے دیا گیا 42.7 ملین ڈالر کا قرضہ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (“آئی ایف سی”) کی جانب سے 10 ملین ڈالر کا قرضہ اور آئی ایف سی-کینیڈا کلائمٹ چینج پروگرام کی جانب سے 10 ملین ڈالر کا قرضہ شامل ہیں۔ بی ایم آر انرجی 36.3 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ نئے پون بجلی منصوبے کی تعمیر کے لیے امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) کے سرمائے سے 26.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری استعمال کرے گا۔ ہوا سے چلنے والی ٹربائنز دنیا کے سب سے بڑے ونڈ ٹربائن اور انجینئرنگ حاصل اور بنانے (“ای پی سی”) والے اداروں میں سے ایک ویستاس ونڈ سسٹمز اے/ایس (“ویستاس”) فراہم کرے گا۔ ویستاس ایک ٹرن کی ای پی سی معاہدے کے تحت پون بجلی گھر کی تعمیر کا منصوبہ بنائے گا۔ تعمیر کا آغاز 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا اور تکمیل 2016ء کے اوائل میں ہوگی۔ جناب پال ہنراہن، سی ای او اور شریک بانی اے سی ای آئی نے کہا کہ : “ہم اس مالی سودے کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے بی ایم آر ٹیم کی کامیابی پر خوش ہیں، جو تیل کے ذریعے پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کی پیداوار کو کم کرنے کی جمیکا کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کم خرچ قابل تجدید توانائی فراہم کرے گا۔ مزید برآں، ہماری نظریں خطے میں مزید سرمایہ کاری پر مرکوز ہیں۔” منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی 20 سالہ بجلی خریداری معاہدے کے تحت جمیکا پبلک سروس کمپنی (“جے پی ایس”) کو فروخت کی جائے گی۔ منصوبے کی بجلی جے پی ایس نظام میں موجود کم ترین خرچ کے وسائل میں سے ایک ہوگی، جسے زیادہ تر تیل سے چلنے والے بجلی گھروں سے فراہم کیا جاتا ہے۔ اے سی ای آئی اپنی بین الاقوامی بجلی سرمایہ کاری ٹیم کی توسیع بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پیٹی رولن نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیتی ہیں، جو سرمایہ کاریوں کو مصادر کی فراہمی، ضمانت دینے اور انتظام کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ اے سی ای آئی میں شمولیت سے پہلے محترمہ رولن سلور رج پاور (سابقہ اے ای ایس سولر) میں گلوبل پروجیکٹ ڈیولپمنٹ کی نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، جو گرڈ سطح کے شمسی فوٹووولٹیک منصوبوں کی تعمیر، ملکیت میں رکھنے اور اسے چلانے کا ادارہ ہے۔ سلور رج پاور میں شمولیت سے پہلے محترمہ رولن نے سیج انرجی گروپ میں توانائی بنانے کے لیے مشاورتی ادارے کی شریک بانی رہیں۔ 1984ء سے 2004ء تک محترمہ رولن اے ای ایس کارپوریشن کے ساتھ کام کرچکی ہیں جہاں انہوں نے
بل اور میلنڈاگیٹس نے 2015ء سالانہ خط جاری کردیا: “مستقبل کے لیے ہماری بڑی بازی”
(January 22, 2015)
سیاٹل، 22 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — آج بل اور میلنڈاگیٹس نے اپنا 2015ء سالانہ خط پیش کردیا۔ “مستقبل کے لیے ہماری بڑی بازی” اگلے پندرہ سالوں میں آنے والی ان کامیابیوں کی طرف توجہ رکھتا ہے جو غریب ممالک کے عوام کی زندگیوں کو تاریخ کے کسی بھی وقت سے زیادہ تیزی سے بہتر بنائیں گی۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150121/170631 www.gatesletter.comپر خط پڑھیں اور جانیں کہ صحت، کاشت کاری، بینکاری اور تعلیم کے شعبوں میں کامیابیاں کس طرح دنیا کو بہتر مقام بنانے میں مدد دیں گی۔ آپ gatesfoundation.isebox.net/annual-letter/2015-gates-annual-letterپر وڈیوز، انفوگرافکس اور تصاویر ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں جو کامیابیوں کی توضیح کررہی ہیں۔

