اسلام آباد (پی پی آئی)آئی ایم ایف اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان تکنیکی مذاکرات میں ٹیکس دہندگان کی موجودہ تعداد کو جو انچاس لاکھ بتائی جاتی ہے بڑھا کر ایک کروڑکرنے پر غور کیاگیا، بتایا گیا کہ ٹیکس نیٹ میں شامل 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ کاروباری لین دین اور بینکوں سے مزید 10لاکھ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرکے نوٹس بھجوائے جارہے ہیں،دوسرے مرحلے میں بڑے ٹیکس نادہندگان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کئے جا سکتے ہیں۔
116 واں کینٹن میلہ – “جدید ایس ایم ای کے لیے بہترین شراکت دار”
جے اے سولر کی 2014ء میں برطانوی منصوبوں کے لیے سولر سنچری کو 100 میگاواٹ پیک تک پی وی ماڈیول کی فراہمی
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جامعہ اردوکے اساتذہ سے اظہار یک جہتی
حیدرآباد میں فائرنگ سے وکیل اوران کاگارڑ جاں بحق
فوسن میڈوبروک انشورنس گروپ انکارپوریٹڈ حاصل کرے گا
ماربل سلیبکریمری (ر) پاکستان میں کھلنے کے لیے تیار
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ریلوے میں ایندھن کا بیجا استعمال روکنے کیلئے آئی او ٹی بیسڈ فیول مینجمنٹ سسٹم کا آغاز
لاہور/کراچی (پی پی آئی) پاکستان ریلویز کو خسارہ سے نکالنے کیلئے ایندھن کے بیجا استعمال کو روکنے کے لیے آئی او ٹی بیسڈ فیول مینجمنٹ سسٹم کاآغاز کیا جارہا ہے۔ اس طرح خسارہ کا شکارپاکستان ریلوے کو مالی طور پر مستحکم کیا جاسکے گا نیز عملہ کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے گی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان ریلوے ملک کے مختلف اسٹیشنز اور سائٹس پر فریٹ ٹرمینلز تعمیر کرے گی تاکہ ملک کے مختلف شہروں میں سامان کی ترسیل اور محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔
الیکٹرک بلوں کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجزوصول کرنے کی تجویز
کراچی (پی پی آئی)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کے عام اجلاس کے ایجنڈے میں جوجمعہ 10 نومبرکو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوگا،سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس کی وصولی سے متعلق کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے اشتراک سے کے الیکٹرک کے ماہانہ بلوں کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس وصول کرنے کی منظوری بھی شامل ہے
تلاش کریں
خبریں
116 واں کینٹن میلہ – “جدید ایس ایم ای کے لیے بہترین شراکت دار”
(January 7, 2015)
گوانگ چو، چین، 6 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — چھوٹے اور درمیانے حجم کے اداروں (ایس ایم ایز) کثیر القومی اداروں جیسی بڑی آمدنی تو حاصل نہیں کرتے، لیکن اس کے باوجود وہ ہر صحت مند معیشت کا بنیادی پتھر ہیں۔ قیمتی ملازمتوں کی فراہمی، ضروری اشیاء کی رسد اور بڑے اداروں کو خدمات پیش کرنے اور جدت طرازی کو تحریک دینے کے ساتھ یہ اقتصادی نمو کو ترغیب دیتی اور سہارتی ہیں۔ چین کے سب سے معروف اور منافع بخش تجارتی میلے کی حیثیت سے کینٹن میلہ طویل عرصے سے عالمی تجارت کے لیے ایس ایم ایز کی اہمیت کو تسلیم کرچکا ہے۔ آج میلے میں شرکت کرنے والے تقریباً 70 فیصد غیر ملکی مہمان یا تو ایس ایم ای مالکان ہیں، یا مینیجرز اور ملازمین۔ وہ مصنوعات کو خریدنے، مارکیٹ رحجانات کو تلاش کرنے، معلومات اکٹھی کرنے اور چینی اداروں کے ساتھ منافع بخش شراکت داریاں قائم کرنے کے لیے سال میں دو مرتبہ گوانگ چو کا سفر کرتے ہیں۔ گھریلو سجاوٹ کی اشیاء خریدنے کے لیے 116ویں کینٹن میلے کا دورہ کرتے ہوئے گوادیلوپ کے اتینے دوسری بار میلے میں شرکت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ “چھوٹے کاروباروں کے لیے کینٹن میلہ بہترین ون اسٹاپ شاپ ہے۔ میں یہاں دو نئے فراہم کنندگان سے ملا اور چند کارخانوں کا بھی دورہ کیا۔ میں شپنگ، فریٹ فارورڈنگ اور تکمیل بھی کرسکتا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ میلہ بہت منظم ہے جو اسے بہت مناسب بناتا ہوں۔” کینٹن میلہ منتظمین دنیا بھر میں ایس ایم ایز کوو اپنے کاروبارو کو بڑھانے میں مدد دینے سے وابستہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مستقل نئے ٹولز، ترغیبات اور منصوبے تیار کررہا ہے جو چھوٹے کاروباروں کو مدد دیں، انہیں بڑھتی ہوئی چینی مارکیٹ میں پیش کردہ بیش بہا مواقع کا فائدہ اٹھانے کی سہولت دے رہے ہیں۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ دنیا بھر کے ایوانہائے تجارت اور کاروباری انجمنوں کے ساتھ تعاون، ایسے اداروں تک رسائی جو جلد سراہ سکیں کہ جب معاملہ نتائج کا ہو تو میلے کے ساتھ شراکت داری کتنی اہم ہے۔ سفری بستوں کو تلاش کرنے اولے قبرص کے نکولاؤ نے بھی 116 ویں کینٹن میلے کا دورہ کیا۔ ایس ایم ای مالک پیش کردہ مصنوعات پر کہیں زیادہ خوش تھے۔ قبرصی نے کہا کہ “میں تقریباً 10 سالوں سے کینٹن میلے میں آ رہا ہوں اور مصنوعات کی قیمتیں ہر مرتبہ بہتر ہوتی ہیں۔ گو کہ میں اپنے موجودہ فراہم کنندہ سے خوش ہوں، لیکن آپ ہمیشہ نئی چیزیں حاصل کرسکتے ہیں۔” مالک نے کہا کہ “کینٹن میلہ بہت منظم ہے۔ چھوٹے خوردہ فروشوں اور تھوک فروشوں کے لیے یہ ان کے کاروبار کو واقعی برتری دیتا ہے۔” میلے کے منتظمین کی نظریں اب 117 ویں کینٹن میلے پر ہیں، جو 15 اپریل 2015ء سے شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے: جناب وو سیاؤینگ ٹیلی فون: 86-20-8913-8628+ ای میل: [email protected]
جے اے سولر کی 2014ء میں برطانوی منصوبوں کے لیے سولر سنچری کو 100 میگاواٹ پیک تک پی وی ماڈیول کی فراہمی
(January 6, 2015)
شنگھائی، 5 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — جے اے سولر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2014ء میں معروف برطانوی شمسی ڈیولپر اور ای پی سی سولر سنچری کو 100 میگاواٹ پیک تک پی وی ماڈیولز فراہم کرچکا ہے۔ یہ ماڈیولز برطانیہ میں سولر سنچری کے زمین پر نصیب شمسی منصوبوں اور بڑی تجارتی چھتوں میں استعمال کیے گئے۔ تقریباً 49 میگاواٹ پیک کی جے اے سولر کے ملکیتی فل اسکوائر مونو 275 واٹ پیک ماڈیولز سدک شمسی فارم میں لگائے جائیں گے۔ مارچ 2015ء میں ایک مرتبہ گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد فارم برطانیہ میں تاریخ کا کے سب سے بڑے شمسی فارموں میں سے ایک بن جائے گا۔ جناب باؤ فینگ جن، چیئرمین اور سی ای او جے اے سولر نے کہا کہ “برطانوی مارکیٹ جے اے سولر کے لیے بدستور بہت کامیاب ہے اور ہم سال بہ سال اس میں مسلسل اضافہ دیکھ چکے ہیں۔ ہمیں سولر سنچری کے ساتھ اپنے تعلق پر بہت فخر ہے، جو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر شمسی مصنوعات کا معروف تیار کنندہ ہے اور اپنی معیاری ساخت گری اور کارگزاری کی وجہ سے عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ہماری مصنوعات اچھے ہاتھوں میں ہیں۔” جناب جن نے مزید کہا کہ “5 میگاواٹ پیک سے زیادہ کے انفرادی پی وی مقامات کے لیے قریبی قابل تجدید عہد (آر او) حد کے باوجود، ہم 2015ء میں برطانوی مارکیٹ کے لیے اچھی امید رکھتے ہیں۔ برطانوی پی وی صنعت مضبوط بنیادوں کے ساتھ بہت متحرک ہے۔ ہم مارکیٹ کو تیز شرح کے ساتھ پختہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، اور چھتوں پر سولر لگانے کی جانب توجہ کی مرحلہ وار منتقلی ہماری زیادہ طاقت کی مصنوعات کے لیے ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے۔” سولر سنچری کے سی ای او فرانس وان دین ہیویل نے کہا کہ “ہمارے لیے اپنے شمسی فارم منصوبوں، خاص طور پر اپنے بڑے مقامات اور منصوبوں، کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جے اے سولر جیسی مالی طور پر طاقتور اور قابل بھروسہ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنا اہم ہے۔ ہمیں اپنی برطانوی تعمیرات کے لیے جے اے سولر کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے؛ برطانیہ کی شمسی توانائی صلاحیت کو بڑھانا توانائی کی آزادی کو بھی بہتر بناتا ہے اور غیر ملکی برآمدات پر انحصار کو بھی کم کرتا ہے۔” سولرسنچری کے بارے میں سولر سنچری دنیا کے سب سے قابل تعظیم اداروں میں سے ایک ہے۔ 1998ء میں قائم ہونے کے ساتھ ہم شمسی توانائی کے ابتدائی دنوں سے موجود ہیں اور اس ارتقاء کا حصہ رہے ہیں جس نے پی وی کو آج ایک پرکشش سرمایہ کاری بنایا ہے۔ ہم صنعت کے کسی بھی ادارے سے مقامات کی زیادہ اقسام پر شمسی توانائی لگاتے ہیں، اور مصنوعات کی جدت طرازی میں متعدد اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔ رابطہ: ایریکا ہو 86-21-6095-5888/6095-5999+ [email protected]؛ [email protected]
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جامعہ اردوکے اساتذہ سے اظہار یک جہتی
(January 1, 2015)
کراچی(پی پی آئی) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسرڈاکٹر جمیل کاظمی اور سیکرٹری ڈاکٹر حارث شعیب سمیت دیگر عہدیداروں نے وفاقی اُردو یونیورسٹی کے اساتذہ رہنمائوں پروفیسرسیماناز صدیقی، پروفیسر ناصر عباس، پروفیسر سلیمان ڈی محمد اور ڈاکٹر توصیف احمدخان کے خلاف جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ کے اقدامات کو تعلیم اور اساتذہ دشمن قرا ر دیاہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے جامعہ اُردو کے چانسلرصدرپاکستان اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ دشمن اقدامات کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انجمن اساتذہ کے عہدیداران نے کہا کہ اساتذہ رہنماوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اساتذہ کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں ان اساتذہ کو اس اقدام سے روکنا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق اور آئین پاکستان کے منافی ہے بلکہ یہ علمی آزادی کو کچلنے کے مترادف بھی ہے ۔اساتذہ رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا ہے تمام اساتذہ متحد ہیں اور کسی بھی نوعیت کے اساتذہ دشمن رویے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔جامعہ اردو کے اساتذہ سے تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی جامعہ اردو کے اساتذہ کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو سندھ کی جامعات کی تنظیم فپواسا سندھ چیپٹرکے آئندہ اجلاس میں اٹھائے گی ۔
حیدرآباد میں فائرنگ سے وکیل اوران کاگارڑ جاں بحق
(January 1, 2015)
حیدرآباد(پی پی آئی)حیدرآباد میںٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں وکیل اور ان کا گارڑ جاں بحق ہوگئے۔حیدرآباد میں ہٹڑی تھانہ کی حدود نیو حیدرآباد سٹی میں نامعلوم مسلح کار سواروں نے 50سالہ احسان آرائیں ایڈوکیٹ ولد عمر آرائیں اور ان کے گارڈ 45سالہ صوبو خان ولد کبیر خان کو گولیاں ماردیں جس سے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔احسان آرائیں ٹنڈو جام سے مٹیاری جارہے تھے جو ں ہی حیدرآباد سٹی کی حدود میں داخل ہو ئے ان کے تعاقب میں آنے والی کار نے گولیاں برسا دیں دو گولیاں احسان آرائیں ایڈووکیٹ کو لگیں اور چار گولیاں ان کے گارڈ کو لگیں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے بعد ازاں پولیس نے ایدھی رضا کاروں کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا ء کے حوالے کردی گئیں۔ ایس ایچ او ہٹڑی کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ زمین کے تنازعے اور ذاتی دشمنی سے تعلق رکھتا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں سال نو 2015ء کو یہ پہلا خونی واقعہ ہے۔
فوسن میڈوبروک انشورنس گروپ انکارپوریٹڈ حاصل کرے گا
(January 1, 2015)
–مالی سودا فوسن کے لیے امریکی پی اینڈ سی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر موجودگی قائم کرنا ممکن بنائے گا ہانگ کانگ اور ساؤتھ فیلڈ، مشی گن، 31 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — فوسن انٹرنیشنل لمیٹڈ (ایچ کے ای ایکس اسٹاک کوڈ: 00656، مع اپنے ماتحت ادارے، “فوسن”) اور میڈوبروک انشورنس گروپ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: MIG) (“میڈوبروک”) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ حتمی معاہدے میں داخل ہو چکے ہیں جس کے تحت فوسن 8.65 امریکی ڈالر فی حصص نقد کے بدلے میڈوبروک کو حاصل کرے گا، جو تقریباً 433 ملین امریکی ڈالرز کے مجموعی مالی سودے کی قدر کی نمائندگی کررہے ہیں۔ مالی سودے کے بعد میڈوبروک کی مجلس منتظمین کی جانب سے تزویراتی متبادلات کا جامع جائزہ ہوا ہے اور 29 دسمبر 2014ء کو میڈوبروک کی کلوزنگ قیمت پر 24 فیصد پریمیئم اور 29 دسمبر 2014ء کو ختم ہونے والے دور پر میڈوبروک کی تین ماہ کی اوسط کلوزنگ قیمت کے 39 فیصد پریمیئم کی نمائندگی کرتا ہے۔ مالی سودا 30 ستمبر 2014ء کے مطابق تقریباً 1.04 ضرب میڈوبروک کی فی حصص بک ویلیو کے حاصل ضرب کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ فوسن شنگھائی، چین میں صدر دفاتر رکھنے والا معروف سرمایہ کاری گروپ ہے جو 50 ارب ڈالر سے زیادہ کے کل اثاثہ جات اور دنیا بھر میں آپریشنز رکھتا ہے۔میڈوبروک کا حصول فوسن کے لیے امریکی پی اینڈ سی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر موجودگی قائم کرنا ممکن بنائے گا۔ اس وقت فوسن کے کل اثاثہ جات کا ایک تہائی سے زیادہ دنیا بھر میں انشورنس کے کاروباروں میں لگا ہوا ہے، جس میں یونگ آن پی اینڈ سی انشورنس، پرامریکا فوسن لائف انشورنس اور پیک ری انشورنس کے ساتھ ساتھ پرتگال کی سب سے بڑی بیمہ کمپنی فڈیلیڈیڈ شامل ہیں۔ بیمہ شعبے میں فوسن کی سب سے حالیہ سرمایہ کاری اگست 2014ء میں آئرن شور انکارپوریٹڈ میں 20 فیصد ایکوئٹی منافع کا حصول ہے۔ فوسن کے چیئرمین گو گوانگ چینگ نے کہا کہ “یہ مالی سودا فوسن کو اہم امریکی پی اینڈ سی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے دے گا، جو ہماری بنیادی بیمہ کاروبار کو پھیلانے کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ میڈوبروک باصلاحیت ملازمین، اعلیٰ معیار کی خصوصی بیمہ مصنوعات کی جامع پیشکش، تقسیم کاری کا زبردست نیٹ ورک اور بیمہ یافتگان کی تبدیل ہوتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے سے مضبوط وابستگی رکھتا ہے۔ مالی سودا فوسن کے لیے ایک اور سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے اور فوسن کے لیے اپنی بیمہ جھکاؤ رکھنے والی جامع مالیاتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنا ممکن بنائے گا۔” رابرڈ ایس کیوبن، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈوبروک نے کہا کہ “فوسن کے ساتھ ملاپ اپنے صارفین، شراکت داری اور بیمہ یافتگان کی ضروریات میں مدد پر توجہ جاری رکھتے ہوئے ہماری سرمایہ بنیاد کو مزید مستحکم کرتا ہے، اور بیمہ کارکردگی کو بہتر بنا رہا اور منافع کو تحریک دے رہا ہے۔” جناب کیوبن نے مزید کہا کہ “یہ مالی سودا حصص یافتگان کی قدر کو زیادہ سے زیادہ کرھنے کے لیے جامع تزویراتی نظرثانی عمل کی
ماربل سلیبکریمری (ر) پاکستان میں کھلنے کے لیے تیار
(December 30, 2014)
–عالمی فرنچائز گروپ ویسٹرنبرانڈزپرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے کے ذریعے لاہور، پاکستان میں گھر میں بنی آئس کریم اور مکس –اِنزلاتا ہے اٹلانٹا، 30 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — ماربل سلیبکریمری (ر) کے فرنچائزرگلوبلفرنچائز گروپ (جی ایف جی) ایل ایل سی پاکستان میں پہلی ماربل سلیبکریمری کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔ ویسٹرنبرانڈزپرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے کے ذریعے ماربل سلیب کریمری، لاہور کے شہر میں کھل رہا ہے جو اپنے قہوہ خانوں،ریستورانوں اور تفریحی پیشکشوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسٹور ماربل سلیب کی تازہ گھر میں بنی تازہ آئس کریم کے ساتھ خاص مکس-اِنز اور آئس کریم کیکسپیش کرتاہے۔ یہ جدید ترین وڈیوگیمز اور کونسولز کے ساتھ ایک مکمل گیم روم اور ایک ڈرائیو-تھرو کھڑکی بھی پیش کرتا ہے جو صارفین کو اپنی گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھےباآسانی میٹھی اشیاء حاصل کرنے کی سہولت دے گا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141229/166309 “ماربل سلیبکریمریجی ایف جی کا سب سے مشہور بین الاقوامی برانڈ ہے اور لاہور، پاکستان میں اسٹور کا آغاز جنوب مشرقی ایشیا و برصغیر میں ہماری مستقل توسیع کو ظاہر کرتا ہے،” صدر اور سی ایاو جی ایف جی کرس ڈل نے کہا۔ “اب ہمارے پاس 130 سے زیادہ بین الاقوامی مقامات ہیں اورہم آئس کریم کا لطف اور ماربل سلیبکریمری کا تجربہ پاکستان کے عوام کے لیے لانے پر بہت خوش ہیں۔” پاکستان میں مغربی کھانوں اور ملبوسات کے برانڈز میں دلچسپی کے ساتھ ساتھ صارفین کی قوت خرید بڑھ رہی ہے۔ نیا ماربل سلیبکریمری8,000 مربع فٹ کے متاثر کن مقام پر پھیلا ہوا ہے جو اسے دنیا بھر میں بڑے ماربل سلیبکریمریاسٹورز میں ایک بنا رہا ہے۔ لاہور اسٹور اسی عمارت میں واقع ہے جہاں فروری 2015ء میں پاکستان کا پہلا 9ڈی مووی تھیٹر کھلنے کے لیے تیار ہے۔ “ہم پاکستان کے پہلے ماربل سلیبکریمری کو مقامی آبادی کے لیے بہترین اور خاندانی تفریحی اور میٹھی اشیاء کا منفرد مقام بنانا چاہتے ہیں،” جواد قریشی، شریک مالک اور چیف مارکیٹنگآفیسرویسٹرنبرانڈز نے کہا۔ “ماربل سلیبکریمریپاکستان میں اپنی مزیدار ترین آئس کریم پیش کرے گا اور ہماریخاص مکس-اِن پیشکشیں صارفین کو اپنے آرڈر کو ضرورت کے مطابق تبدیل کرکےانوکھا اور یادگار تجربہ دیں گی۔ پاکستان میں اس کے جیسا کوئی نہیں، اور ہماری نظریں اپنے مہمانوں کا خیرمقدم کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔” لاہور، پاکستان میں ماربل سلیبکریمری14-اے/III محمود علی قصوری روڈ، گلبرگ 3 میں واقع ہے۔ ماربل سلیبکریمری بحرین، کینیڈا، گوام، سعودی عرب، کویت، لبنان، متحدہ عرب امارات، قطر، سنگاپور اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں بین الاقوامی مقامات رکھتا ہے۔ اپنے قریبی مقام کی تلاش کے لیے ہماری ویبسائٹwww.marbleslab.comملاحظہ کریں۔ آپ فیس بک (ر)، www.facebook.com/marbleslabcreamery، ٹوئٹر، (@Marbleslab)؛ یا انسٹاگرام (@marbleslabcreamery) پر گفتگو میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ماربل سلیبکریمری (ر) کے بارے میں www.marbleslab.com خاص طور پر تیار کردہ سپر-پریمیم اور ہاتھ سے بنی آئس کریم کا معروف فراہم کنندہ اور فروزنسلیبتکنیک کے جدت طراز ماربل سلیبکریمری کا قیام 1983ء میں ہوا۔ ماربل سلیبکریمری آئس کریم کی ہر مقدار مقامی باڑوں سے حاصل کردہ دودھ اور دنیا بھر میں ذائقے کے اجزاء کے استعمال کے ذریعے اسٹور میں کم مقدار میں تازہ تیار