کراچی (پی پی آئی)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کراچی میٹروپولیٹن میوزیم کے قیام، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن ڈپارٹمنٹ کے نام سے نئے محکمہ کی تشکیل اور گلستان جوہر میں جوہر چورنگی سے حبیب یونیورسٹی تک جانے والے انڈرپاس کا نام شہدا فلسطین سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس دے گا جو جمعہ 10 نومبرکو گیارہ بجے دن کونسل ہال کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوگا،پی پی آئی کے مطابق ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کی کمیٹیوں اور ان کے اراکین کی تعداد کا تعین بھی شامل ہے
چینی سیاحوں کی قوت خرید یونین پے کو جنوبی کوریا میں نمبر 1 غیر ملکی کارڈ برانڈ بنانے میں مددگار
116 واںکینٹن میلہ –’ایم آر ای پی ایوارڈز سچی مدد اور منافع بخش تعاون کو تسلیم کرتا ہوا’
ایروفلوٹ چین میں: مواقع اور مستقبل کی شناخت
برشودڈینجرآسکرز کے لیے میدان میں
ای ٹی سولر نے اسرائیل میں 40 میگاواٹ پیک کا شمسی پاور پلانٹ تعمیر کرلیا
وی آئی پی شاپ اور دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے ایشیا میں خواتین صارفین کی آن لائن قوت خرید پر رپورٹ جاری کردی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لاہور کا دنیا میں فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر، ایئر کوالٹی انڈیکس 411 ریکارڈ
لاہور(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو نہ پایا جا سکا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس آج بھی 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا، عامر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 488 جبکہ کینٹ کے علاقے کا اے کیو آئی 484 ریکارڈ کیا گیا۔مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 480 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 411 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 10 سے 12 نومبر تک ہوگا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر میں آج رات بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، ایگریکلچر، رئیل ا سٹیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (پی پی آئی)آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ریٹیلرز، ایگریکلچر، رئیل ا سٹیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، ایگریکلچر، رئیل سٹیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے،پی پی آئی کے مطابق ٹیکس کلیکشن میں شارٹ فال ہوا تو ریٹیلرز پر دسمبرکے بعد سے فکسڈ ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے اسکیم متعارف کرانے کے اختیارات ایف بی آر کے پاس ہیں، آئی ایم ایف نے ایگلریکلچر پرٹیکس کیلئے صوبوں سے مشاورت اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس کیلئے انفورسمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے ٹیکس پالیسی میں ترامیم اور ٹیکس خامیاں ختم کرنے کیلئے ایف بی آر کو تجاویزدی ہے،جن سیکٹرز سے ٹیکس وصولی کم ہے وہاں ٹیکس پالیسی موثر بنا کر انفورسمنٹ کرنے کی تجویزدی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اختتام تک ریونیو پروجیکشن رپورٹ آئی ایم ایف کو فراہم کردی،آئی ایم ایف مشن جمعہ تک ریونیو پروجیکشن رپورٹ پر رسپاننس دے گا،ٹیکس پالیسی اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کیلئے قائم ٹاسک فورس پر بھی آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی۔
الیکشن سے پہلے نوازشریف اور عمران کو انصاف،اگر کوئی مجرم ہے تو سزاملنی چاہئے ا:جاوید لطیف
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انصاف ہر وقت ہر ایک کیلئے ہونا چاہئے،انتخابات سے پہلے نوازشریف اور پی ٹی آئی چیئرمین کو انصاف ملنا چاہئے،اگر کوئی مجرم ہے تو سزا ملنی چاہئے تاکہ پتہ چل سکے کون ملک کا خیرخواہ ہے۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے معنی یہ ہرگز نہیں ہے کہ ووٹ کے بغیر مجھے باری دو، یہ باریاں ووٹر دیتا ہے، یہ پاکستان کے عوام دیتے ہیں، تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں،تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے،جمہوری پودے اور 9مئی کے پودے کو برابر نہ دیکھا جائے،9مئی کے پودے کی پرورش کا مطلب پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانا ہے،اسے جیل میں سہولتیں مل رہی ہیں جو کسی حوالاتی کو میسر نہیں، جو جیل سے باہر اسے بھی میسر نہیں تھیں وہ جیل کے اندر مل رہی ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
چینی سیاحوں کی قوت خرید یونین پے کو جنوبی کوریا میں نمبر 1 غیر ملکی کارڈ برانڈ بنانے میں مددگار
(December 29, 2014)
شنگھائی، 26 دسمبر/سن ہوا-ایشیانیٹ / ایشیانیٹ پاکستان — بیرون ملک چینی سیاحوں کی بڑی قوت خرید کی بدولت چائنا یونین پے کا بین الاقوامی کاروباری شعبہ یونین پے انٹرنیشنل عالمی مارکیٹ پھیلاؤ میں زیادہ اہمیت کا حامل ہوگیا ہے اور عالمی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جنوبی کوریا میں نمبر 1 غیر ملکی کارڈ برانڈ بن گیا ہے۔ جنرل مینیجریونین پے انٹرنیشنل جنوبی کوریا بومیشینگ نے کہا کہ رائٹرز کے صحافی لن چی کی رپورٹ کے مطابق یونین پے کارڈز جنوبی کوریا میں غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے خرچ میں تقریباً 40 فیصد مارکیٹ حصہ پر قبضہ کر چکے ہیں، یعنی کہ نمبر 1۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس سال، جنوبی کوریا میں یونین پے انٹرنیشنل کا مارکیٹ حصہ ممکنہ طور پر تمام غیر ملکی کارڈ برانڈزسے تجاوز کر جائے گا۔ جنوبی کوریا میں چینی سیاحوں کے اخراجات کا تقریباً 90 فیصد یونین پے کارڈز کے ذریعے کیا جارہاہے۔ چینی عوام کی بیرون ملک بڑھتی ہوئی قوت خرید نے یونین پے انٹرنیشنل کو غیر ملکی مارکیٹوں میں اپنی توسیع میں زبردست مدد فراہم کی ہے۔ لیکن یونین پے کے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑنے میں صرف یہی عنصر کارفرما نہیں بلکہ بیرون ملک کارڈ کے استعمال کا آسان ماحول بھی ضروری ہے۔ شینگ نے کہا کہ “قوت خرید موجود ہے، اگر ہم پیشگی طور پر تیار ہونے میں ناکام ہوئے تو مارکیٹ حصہ دیگر کارڈ برانڈز اٹھا لیں گے۔” جنوبی کوریا میں یونین پے کریڈٹ کارڈز تمام ہی معروف تاجروں اور جنوبی کوریا کے نصف سے زیادہ اے ٹی ایمز پر استعمال ہو سکتے ہیں جو یونین پے کارڈز کے ذریعے کے آر ڈبلیو نقد حصول پیش کرتے ہیں۔ جنوبی کوریا میں یونین پے تاجروں کا مالی سودے کا حجم سالانہ 100 فیصد کے حساب سے بڑھ رہا ہے۔ ہانگکانگ اور مکاؤیونین پے انٹرنیشنل کی بیرون ملک مارکیٹوں میں توسیع کی کوششوں کی پہلی منزلیں تھیں اور اب برعظیم چین سے باہر سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے خطوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل ہانگکانگ کے جنرل مینیجرکارلسن لی نے کہا کہ “ایک بین الاقوامی کارڈ برانڈ بننے کے لیے مستحکم بنیاد ضروری ہے۔ ہماری بنیاد گزشتہ 30 سالوں میں چینی معیشت کی تیز رفتار ترقی اور چینی عوام کی آمدنی میں زبردست اضافے سے جنم لیتی ہے۔ چینی سیاحوں کی جانب سے بیرون ملک خوب خرچ کرنے کی بدولت یونین پے انٹرنیشنل تاجروں کے ساتھ مذاکرات میں زیادہ آسانی رکھتا ہے اور دیگر کارڈ برانڈز کے مقابلے میں ترجیحی پالیسیوں کا لطف اٹھاتا ہے۔ چینی سیاحوں کے لیے اہم ترین سیاحتی مقامات پر کارڈ استعمال کے ماحول کو بہتر بنانے کے علاوہ یونین پے انٹرنیشنل اپنے بینک کارڈ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے دیگر ممالک اور خطوں کو بھی مدد فراہم کررہا ہے ، اور انہیں اپنی عالمی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ادائیگی کی ٹیکنالوجی اور معیارات فراہم کررہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل
116 واںکینٹن میلہ –’ایم آر ای پی ایوارڈز سچی مدد اور منافع بخش تعاون کو تسلیم کرتا ہوا’
(December 25, 2014)
گوانگ چو، چین، 24 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — سمندر پار ترویج و تشہیر کے جدید ملاپکینٹن میلے کے میڈیاریسورس ایکسچینج پروگرام (ایم آر ای پی) – جس کا اجراء رواں سال کے اوائل میں 115 ویں سیشن میں کیا گیا – منافع بخش اور عالمی سطح پر پھیلے ہوئے تجارتی روابط قائم کرنے کے خواہشمند شرکاء کے لیے بہترین ذریعہ ہے۔ چین کے سب سے بڑے تجارتی میلے کی حیثیت سے کینٹن میلے کی اثر انگیزی کو استعمال کرنے سے منصوبہ بہت کامیاب رہا۔ وسط اکتوبر تک 21 ایوان ہائےصنعت ، اور ساتھ ساتھ دنیا بھر سے کئی ادارے بھی، ایم آر ای پی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں ۔ 116 ویںکینٹن میلے میں 15 اکتوبر کو تقریب اعزازات نے ان میں سے دو اداروں کی شاندار کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب لیو جیانجن نے ایک بھارتی ٹریول ایجنسی اوربٹ کو ایک اعزاز پیش کیا۔ لیو نے کہا کہ “میں کینٹن میلے کی جانب سے اوربٹ کو مبارکباد پیش کرنے پر خوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اوربٹ ٹیم اپنے شاندار کام کو جاری رکھے گی اور اپنے تعاون کو پھیلائے گی جو پہلے ہی شریک تمام افراد کے لیے منافع بخش ہے۔” بھارت کا معروف کاروباری سفر کا سہولت کار اوربٹ بھارت میں میلے کی ترویج کے لیے انتھک کام کرچکا ہے۔ 116 ویںکینٹن میلے سے پہلے اپنی کوششوں کے نتیجے میں اوربٹنے 680 بھارتی خریداروں کی شرکت کو یقینی بنایا۔ اوربٹ کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کرنل پی ششی دھرن نے کہا کہ “ہمیں یقین ہے کہ ہم اگلے میلے میں ایم آر ای پی پہلا انعام جیتیں گے۔” چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے سیکرٹریبرائے ڈسپلن انسپکشن کمیشن جناب ما چونزی نے ایک اور انعام انڈونیشیاچائنا بزنس کونسل (آئی سی بی سی) کے صدر جناب لن وینگوانگ کو دیا۔ ما نے کہا کہ “میں 116 ویںکینٹن میلہ ایم آر ای پی پروگرام میں پہلا انعام جیتنے پر جناب لن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم مدد فراہم کرنے پر آئی سی بی سی ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔” جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی انجمن (آسیان) کے سب سے بڑے رکن کی حیثيت سے انڈونیشیاکینٹن میلے کے مہمانوں کے لیے اہم ذریعہ ہے۔ تقریب کے لیے طویل اور سخت محنت کرتے ہوئے آئی سی بی سی نے کئی انڈونیشی اداروں، نمائش کنندگان اور خریداروں دونوں، کی شرکت کو یقینی بنایا۔ گزشتہ دو سالوں میں جناب لن نے متعدد انڈونیشی پرنٹ اور آن لائن اشاعتوں میں میلے کو مفت ترویج دی۔ آئی سی بی سی کے صدر نے کہا کہ “ایم آر ای پی پہلا انعام حاصل کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ ہم کینٹن میلے کی مدد کے لیے حتی الامکان حد تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔” مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/mrep/index.aspx ایم آر ای پی سوالات کے لیے: فرینک چین ٹیلی فون: 86-20-8913-8626+ ای میل: [email protected]
ایروفلوٹ چین میں: مواقع اور مستقبل کی شناخت
(December 24, 2014)
شین چین، چین، 23 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — 23 دسمبر 2014ء کو شین چین، چین میں جے ایس سی ایرو فلوٹ – روسی ایئر لائنز نے ایک کاروباری گول میز اجلاس اور مذاکرات منعقد کیا جس کا مقصد ایشیائی خطے میں ادارے کے مقام کو مضبوط کرنا، روس اور چین کی ہوا بازی کی کاروباری برادریوں کے درمیان تعاون کو بڑھانا اور ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور سیاحتی صنعت کے روابط کو فروغ دینا شامل ہے۔ اجلاس کے دوران مارکیٹ ماہرین کی جانب سے ایروفلو کے مواقع پیش کیے گئے۔ جناب ایلگزیلنڈلوکاشین، سربراہ انٹرنیشنل پی آر ڈویژن، کمیونیکیشنز ڈپارٹمنٹ نے زور دیا کہ چین ایرولوفٹ کی سرفہرست کلیدی مارکیٹوںمیں سے ایک ہے، اور بیجنگ اور شنگھائی سب سے گنجان ترین راستے ہیں۔ ماسکو امریکہ، یورپ اور ایشیا کے درمیان موزوں راستہ ہے، جو پرواز میں مسافروں کے 2 گھنٹے تک بچا سکتا ہے۔ ایروفلوٹ اپنے بیڑے کو بڑھا رہا ہے اور ماسکو میں شیرمتیوو ہوائی اڈے کے ٹرمینل ڈی پر اپنا نیا مرکز بنا چکا ہے جو 2009ء میں فعال ہوا۔ چین سے آنے/جانے والے ٹرانزٹ مسافر ایروفلوٹ کا اہم نیٹ ورک بنانے والا عنصر ہے۔ کلیدی ٹرانزٹمقامات سینٹ پیٹرزبرگ، روم، ایتھنز، لندن، پیرس، میلان، میڈرڈ، بارسلونا ہیں۔ ایروفلوٹ2015ء میں مقبول ترین چینی راستے کی حیثیت سے بیجنگ کے لیے اپنی پروازوں کی گنجائش کو ہفتے میں 17 پروازوں تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ جناب نکیتاکرشیوسکی، رکن ایروفلوٹ پبلک کونسل، ڈاکٹر آف سائنس، پروفیسر، نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے، خاص طور پر روس میں سیاسی و اقتصادی باؤ کے اس دور میں ، تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ “ہمیں دونوں ممالک کے درمیان کاروباری و سیاحتی تعلقات کی ترویح کو نہیں بھولنا چاہیے، بلاشبہ آنے والے سالوں میں ہمارے ملکوں کے کاروباری افراد اور شہریوں کے باہمی مفادات بڑھیں گے۔ اس سب کو”ایروفلوٹ” اور چین کی جانب سے اضافی کوششوں کی ضرورت ہوگی تاکہ اپنے شہریوں کی ضروریات پوری کریں۔ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ہمارے بجائے یہ کام کوئی اور کرلے گا۔ ایروفلوٹ روس کی پرچم بردار ایئرلائناور یورپ میں سب سے بڑے ایئرلائن گروپوں میں سے ایک ہے۔ 2013ء میں اپنے 90 ویں سال میں ایروفلوٹ نے 20.9 ملین مسافروں کو پہنچایا جو کسی بھی روسی ایئر لائن کا ریکارڈ ہے۔ (تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh//20141223/723389) ذریعہ: ایروفلوٹ
برشودڈینجرآسکرز کے لیے میدان میں
(December 22, 2014)
لاس اینجلس، 22 اکتوبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ہالی ووڈ میں 25 سالہ ایشیائی خاتون ہدایت کار لیوی چینگ کی ہدایت یافتہ فلم برشودڈینجر ایک یا زیادہ آسکرزکے لیے غور کی خاطر منتخب کی گئی ہے؛ اور انٹراسٹیلر، فیوری، فاکس کیچر اور دی ہنگرگیمز: موکنگ جے، پارٹ 1 جیسی فلموں کا مقابلہ کررہی ہے۔ برشودڈینجر کا باضابطہ ٹریلر: https://www.youtube.com/watch?v=rmIs8VzD4h4 برشودڈینجر تصاویر: https://www.dropbox.com/sh/j8a63mb4t8xhpwy/AAB_qaih2CVQFkibqz0HZOEPa# لیوی چینگ نے برشودڈینجر کی ہدایات دی ہیں اور اس میں اداکاری بھی کی ہے۔ فلموں میں مشکل و خطرناک مناظر کرنے والی خاتون کی حیثیت سے اپنے پیشہ ورانہ دور کا آغاز کرنے والی لیوی23 سال کی عمر مینبرشودڈینجر کو تخلیق کرنے گئیں، جو ممکنہ طور پر انہیں ہالی ووڈ میں ایکشن فلموں کی پہلی ایشیائی خاتون ہدایت کار بنانے جارہی ہے۔ برشودڈینجرایک بھائی بہن کی کہانی پیش کرتی ہے، ایک جنگجو اور ایک مصور کی، جو ایک کنٹینر میں خطرناک سفر کے بعد سیاٹل پہنچتے ہیں۔ ایک آرٹ گیلری کا مالک ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئےانہیں رکھ لیتا ہے، اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں دونوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ لیکن وہ ایسا شخص نہیں ہوتا جیسا دکھائی دیتا ہے اور ان کے خواب “برشودڈینجر” میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ برشودڈینجر کا آغاز لاس اینجلس میں ہوا جس میں کئی معروف شخصیات نے شرکت کی جیسا کہ جناب آسکرز کے گورنر ڈان ہالاور جمہوریہ انڈونیشیا کی قائم مقام قونصل جنرل محترمہ سری وایونی۔ فن اور مارشل آرٹس کی بظاہرمختلف دنیائیں”برشودڈینجر” میں بڑی خوبصورتی کے ساتھ ملتی ہیں – لاس اینجلس ٹائمز مارشل آرٹس جرائم کی سنسنی خیز فلم نے فلم ساز لیوی چینگ کے فلمی عہد کا آغاز کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی درجہ رکھنے والے 19 سالہ مارشل آرٹسٹ کین چینگ کے بڑی اسکرین پر آمد کا بھی اعلان کرتی ہے جنہوں نے فلم تحریر کی ہے اور اپنی بہن کے ساتھ اداکاری بھی کی ہے۔
ای ٹی سولر نے اسرائیل میں 40 میگاواٹ پیک کا شمسی پاور پلانٹ تعمیر کرلیا
(December 16, 2014)
میونخ، 16 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — معروف اسمارٹ توانائی حل فراہم کرنے والے ادارے ای ٹی سولر انرجی کارپوریشن (“ای ٹی سولر”) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مکمل ملکیت ماتحت ادارے ای ٹی سلوشنز اے جی کو مقامی شراکت داری جی-سسٹمز اور ایلمور کے ساتھ اسرائیل میں 40 میگاواٹ پیک کے پاور پلانٹ کے لیے ٹرن کی ای پی سی سروس فراہم کرنے کی خاطر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اسرائیل میں بڑے پیمانے پر شمسی تنصیب کے معروف ادارے اراوا پاور اور دنیا کی بڑی بجلی کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں میں سے اکی ای ڈی ایف انرجیز نوویلس اسرائیل (“ای ڈی ایف-ای این”) کی مشترکہ ملکیت ہے۔ ایلات سے تقریباً 45 کلومیٹر دور شمال میں کبوتز کتورا میں واقع منصوبہ 600,000 مربع میٹر کی صحرائی زمین پر بنایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ نئی شمسی توانائی تنصیب ہر سال 70,000 میگاواٹ گھنٹے سے زیادہ کی صاف اور قابل تجدید توانائی پیدا کرے گی۔ ای ٹی سولر اس شمسی پلانٹ کے لیے منصوبہ جاتی انتظام، برقی ڈیزائن اور پلانٹ کی خاکہ بندی، خرید، ضبط معیار، تعمیراتی نگرانی اور سپردگی کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، ای ٹی سولر دیکھ بھال کی خدمات کے فراہم کنندہ کی حیثیت سے بھی کام کرے گا، اور اراوا پاور آپریشن خدمات پیش کرے گا۔ ای ٹی سولر کے صدر اور سی ای او ڈینس شی نے تبصرہ کیا کہ “یہ مشرق وسطیٰ میں اب تک سب سے بڑا شمسی توانائی کا منصوبہ ہے، یہ مقامی مارکیٹ میں صاف، قابل مقدور اور قابل بھروسہ توانائی کی موثر انداز میں فراہمی کے لیے ہمارے جامع شمسی توانائی حلوں کا اہم مظاہرہ بھی ہے۔ ہمیں ای ڈی ایف-ای این اور اراوا پاور کے ساتھ اپنے تعاون کو پھیلانے اور گہرا کرنے پر خوشی ہے، کہ ہم رواں سال اسرائیل میں 7.8 میگاواٹ پیک کے شمسی توانائی پلانٹ کی تکمیل کے بعد افادہ عام کے اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دیں۔” ای ٹی سولر کے بارے میں ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجیوں اور خصوصی مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر شمسی توانائی کے پلانٹ کے لیے ایک ہی مقام پر تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے جن میں پیشرفت، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، حصول، تعمیر اور چلانا اور دیکھ بھال شامل ہیں۔ ای ٹی سولر اور ای ٹی سلوشنز اے جی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.etsolar.comاور www.etsolutions.de۔ ای ڈی ایف-ای این کے بارے میں ای ڈی ایف انرجیز نوویلس قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں رہنما ہے۔ ادارہ بنیادی طور پر اپنے مالک ادارے اور تیسرے فریقین کے لیے زیادہ تر یورپ اور شمالی امریکہ میں ماحول دوست بجلی توانائی کے منصوبے تعمیر کرتا، نصب کرتا اور چلاتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.edf-energies-nouvelles.com۔ اراوا پاور کے بارے میں اراوا پاور اسرائیل میں معروف شمسی توانائی کے اداروں اور شمسی شعبے کے رہنما اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ 2011ء میں کیتورا سن، اسرائیل میں زمینی بنیاد پر شمسی
وی آئی پی شاپ اور دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے ایشیا میں خواتین صارفین کی آن لائن قوت خرید پر رپورٹ جاری کردی
(December 16, 2014)
سروے میں شامل ایشیائی خواتین میں تقریباً 90 فیصد آن لائن ملبوسات اور لوازمات خریدتی ہے جبکہ 63 فیصد جواب دینے والی خواتین روزانہ آن لائن دکانوں کو تلاش کرتی ہیں گوانگ چو، چین، 16 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — چین اور دنیا بھر میں برانڈز کے لیے سب سے بڑے آن لائن رعایتی خوردہ فروش اور ساتھ ساتھ چین میں خواتین کے لیے نمبر 1 عمودی ای-کامرس خوردہ فروش وی آئی پی شاپ ہولڈنگز لمیٹڈ (این وائی ایس ای: VIPS، vip.com) نے ایشیا میں خاتون صارفین کی بڑھتی ہوئی قوت خرید کے حوالے سے سروے پر اکنامسٹ گروپ کے دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے ساتھ شراکت داری اور آغاز کیا ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20141216/0861409493 رپورٹ “عروج کی جانب اور آن لائن: ایشیا میں خواتین صارفین” کے عنوان سے آج جاری کی گئی تھی، اور اس میں برعظیم چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں بڑے شہری علاقوں کی 5,500 خواتین کے ساتھ ساتھ صارفی تجزیہ کاروں، اہم خوردہ فروشوں اور برانڈ مالکان کا سروے کیا گیا۔ تحقیق نے پایا کہ خواتین خطے میں آن لائن خریداری کی ترقی کو تحریک دے رہی ہیں، جن میں سے کئی آف لائن پر آن لائن کو ترجیح دے رہی ہیں۔ سروے میں جواب دینے والیوں میں سے 63 فیصد انٹرنیٹ پر کم از کم دن میں ایک مرتبہ مصنوعات اور خدمات کی تلاش کرتی ہیں، جبکہ تقریباً 30 فیصد روزانہ دو یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ یہ کرتی ہیں۔ علاقے میں 80 فیصد سے کچھ کم خواتین کریانے کا سامان آن لائن خریدتی ہیں، 83 فیصد آرائش و زیبائش کے سامان کے لیے اور ملبوسات اور لوازمات کے لیے کچھ مزید بڑھ کر تقریباً 90 فیصد خواتین آن لائن جاتی ہیں۔ وی آئی پی شاپ کے چیئرمین اور سی ای او ایرک شین نے کہا کہ “خواتین ایشیائی مارکیٹ میں تحریک دینے والی انوکھی اور اہم قوت ہیں۔ اور وی آئی پی شاپ میں 90 ملین کل اراکین میں 80 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں، جو ہماری فروخت کے 90 فیصد کی حامل ہیں۔ ای آئی یو کے ساتھ شراکت داری ہمیں صارفی خریداری کی عادات کے بارے میں زیادہ جاننے کا موقع دے گی اور چین میں آن لائن خوردہ مارکیٹ میں قائدانہ کردار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔” عمارات میں واقع کاروباروں پر توجہ دینے والے خوردہ فروشوں کے لیے سب سے پریشان کن بات یہ کہ تقریباً نصف – 49 فیصد – خواتین نے اتفاق یا بھرپور اتفاق کیا کہ وہ دکانوں کے بجائے آن لائں شاپنگ کے تجربے کو ترجیح دیتی ہیں۔ برعظیم چین میں یہ تناسب 69 فیصد تک ہے۔ رپورٹ کے اضافی کلیدی انکشافات یہ ہیں: ایشیا کے بڑے شہروں میں خواتین تیزی سے خود مختار ہو رہی ہیں۔ خطے بھر سے سروے میں جواب دینے والی 43 فیصد خواتین انتظامی، ایگزیکٹو یا ماہرانہ خدمات کے عہدوں پر موجود ہیں، جبکہ 83 فیصد گھریلو آمدنی میں حصہ ڈالتی ہیں۔ بیشتر خواتین بجٹ ان اشیاء کے لیے ترتیب دینے میں خود مختار ہیں آرائش و زیبائش کے سامان (81 فیصد)، ملبوسات اور
