چینی سیاحوں کی قوت خرید یونین پے کو جنوبی کوریا میں نمبر 1 غیر ملکی کارڈ برانڈ بنانے میں مددگار

شنگھائی، 26 دسمبر/سن ہوا-ایشیانیٹ / ایشیانیٹ پاکستان — بیرون ملک چینی سیاحوں کی بڑی قوت خرید کی بدولت چائنا یونین پے کا بین الاقوامی کاروباری شعبہ یونین پے انٹرنیشنل عالمی مارکیٹ پھیلاؤ میں زیادہ اہمیت کا حامل ہوگیا ہے اور عالمی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جنوبی کوریا میں نمبر 1 غیر ملکی کارڈ برانڈ بن گیا ہے۔

جنرل مینیجریونین پے انٹرنیشنل جنوبی کوریا بومیشینگ نے کہا کہ رائٹرز کے صحافی لن چی کی رپورٹ کے مطابق یونین پے کارڈز جنوبی کوریا میں غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے خرچ میں تقریباً 40 فیصد مارکیٹ حصہ پر قبضہ کر چکے ہیں، یعنی کہ نمبر 1۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس سال، جنوبی کوریا میں یونین پے انٹرنیشنل کا مارکیٹ حصہ ممکنہ طور پر تمام غیر ملکی کارڈ برانڈزسے تجاوز کر جائے گا۔ جنوبی کوریا میں چینی سیاحوں کے اخراجات کا تقریباً 90 فیصد یونین پے کارڈز کے ذریعے کیا جارہاہے۔

چینی عوام کی بیرون ملک بڑھتی ہوئی قوت خرید نے یونین پے انٹرنیشنل کو غیر ملکی مارکیٹوں میں اپنی توسیع میں زبردست مدد فراہم کی ہے۔ لیکن یونین پے کے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑنے میں صرف یہی عنصر کارفرما نہیں بلکہ بیرون ملک کارڈ کے استعمال کا آسان ماحول بھی ضروری ہے۔

شینگ نے کہا کہ “قوت خرید موجود ہے، اگر ہم پیشگی طور پر تیار ہونے میں ناکام ہوئے تو مارکیٹ حصہ دیگر کارڈ برانڈز اٹھا لیں گے۔”

جنوبی کوریا میں یونین پے کریڈٹ کارڈز تمام ہی معروف تاجروں اور جنوبی کوریا کے نصف سے زیادہ اے ٹی ایمز پر استعمال ہو سکتے ہیں جو یونین پے کارڈز کے ذریعے کے آر ڈبلیو نقد حصول پیش کرتے ہیں۔ جنوبی کوریا میں یونین پے تاجروں کا مالی سودے کا حجم سالانہ 100 فیصد کے حساب سے بڑھ رہا ہے۔

ہانگکانگ اور مکاؤیونین پے انٹرنیشنل کی بیرون ملک مارکیٹوں میں توسیع کی کوششوں کی پہلی منزلیں تھیں اور اب برعظیم چین سے باہر سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے خطوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔

یونین پے انٹرنیشنل ہانگکانگ کے جنرل مینیجرکارلسن لی نے کہا کہ “ایک بین الاقوامی کارڈ برانڈ بننے کے لیے مستحکم بنیاد ضروری ہے۔ ہماری بنیاد گزشتہ 30 سالوں میں چینی معیشت کی تیز رفتار ترقی اور چینی عوام کی آمدنی میں زبردست اضافے سے جنم لیتی ہے۔

چینی سیاحوں کی جانب سے بیرون ملک خوب خرچ کرنے کی بدولت یونین پے انٹرنیشنل تاجروں کے ساتھ مذاکرات میں زیادہ آسانی رکھتا ہے اور دیگر کارڈ برانڈز کے مقابلے میں ترجیحی پالیسیوں کا لطف اٹھاتا ہے۔

چینی سیاحوں کے لیے اہم ترین سیاحتی مقامات پر کارڈ استعمال کے ماحول کو بہتر بنانے کے علاوہ یونین پے انٹرنیشنل اپنے بینک کارڈ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے دیگر ممالک اور خطوں کو بھی مدد فراہم کررہا ہے ، اور انہیں اپنی عالمی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ادائیگی کی ٹیکنالوجی اور معیارات فراہم کررہا ہے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog