کراچی/ٹوبہ ٹیک سنگھ (پی پی آئی) کراچی سے لاہور جانے والی کوئلے سے بھری مال گاڑی کی بوگی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی جس پر کئی ٹرینوں کو مختلف ا سٹیشنز پر روک دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مال گاڑی کے پٹڑی سے اتر نے کے بعد مختلف سٹیشنوں پر رحمان بابا ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس،پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو روک لیا گیا، ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ گوجرہ سیکشن پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
صحت عامہ، تعلیم، انسانی حقوق اور جمہوریت میں غیر معمولی انسانی پر افغانستان کے آزاد انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے احسان اللہ بیات کے لیے انسانی حقوق اعزاز
افغان وائرلیس نے 3.75جی+ سروسز جاری کردیں:افغانستان میں حقیقی موبائل براڈبینڈ لانے والا واحد سیلولر ٹیلی فونی ادارہ
اسپین کے اینٹی کرپشن پراسکیوٹر نے 42افرادکو میچ فکسنگ میں ملوث قرار دیا
مراکش نے وزارت کھیل اور اسٹیڈیم کے سربراہوں کو برطرف کردیا
شکاگو اور روٹرڈیم ورلڈٹرائیتھون فائنل کی میزبانی کریں گے
امریکا کے فٹ بالر ڈامارکس بیسلے قومی ٹیم سے ریٹائر منٹ لیں گے
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
فواد چودھری کے خلاف کھاد کی بوریاں اور چارپائیاں چرانے کی ایف آئی آر درج
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کے خلاف چوری اور ناجائز قبضے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی،پی پی آئی کے مطابق ان کی اہلیہ حبا فواد نے ایف آئی آر کی کاپی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔یہ ایف آئی آر چوہدری نعمان کی جانب سے کرائی گئی، دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری فواد سابق وفاقی وزیر30 نومبر 2020کو اپنے ہمراہ نامعلوم مسلح افراد لائے اور اس کے بڑے بھائی شاہد آصف کی رہائش پر آئے اور تالہ توڑ کرسامان چوری کر لیا گیا۔سامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ چھ بوری کھاد ڈی اے پی، یوریا چھ بوری، چار عدد چارپائیاں، میز کرسیاں، صوفہ سیٹ چوری کرکے لے گئے جس کی مالیت چالیس ہزار روپے بنتی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ جاتے ہوئے مکان کا ناجائز قبضہ جمعہ خان بلوچ کے حوالے کر گئے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وفاقی وزیر تین نومبر 2023کو مسلح افراد کے ہمراہ آئے اور کہا کہ سول کورٹ سے کیس واپس لے لو بصورت دیگر قتل کر دیے جاؤ گے۔
افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ
| اسلام آباد (پی پی آئی(نگران وفاقی حکومت نے پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے رجسڑڈ افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کرلیا، پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کے فیملی ممبرز پر ہوگا۔ذپی پی آئی کے مطابق وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پی اوآر کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی جبکہ ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ نے پی اوآر کی مدت میں 31دسمبر تک توسیع کی تجویزدی ہے۔پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی2023 سے 31 دسمبر2023 کیلیے ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد13لاکھ سے زیادہ بنتی ہے، جن رجسٹریشن کارڈکی مدت30 جون2023 کو ختم ہوگئی تھی۔دوسری جانب غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم افغان باشندوں کے مزید 819 خاندان اپنے ملک واپس چلے گئے۔ وطن واپس لوٹنے والے افغان مہاجرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
اسموگ کے باعث پنجاب کے8 اضلاع میں بینک جمعہ کو بھی بند رکھنے کی تجویز
لاہور(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں ا سموگ کے باعث پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے پیش نظر بینکس کو بھی دو دن بند رکھنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ تاجروں سے بات ہو رہی ہے اور آج رات تک فیصلہ ہو جائے گا۔ شہریوں سے درخواست ہے تین دن گھروں میں رہیں۔ جمعہ۔ ہفتہ اور اتوار پابندیوں کے حوالے سے زیادہ سختی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بینک بندرکھنے سے متعلق گورنراسٹیٹ بینک سے رابطہ ہے،آئندہ4روزاسموگ کے حوالے سے اہم ہیں،جمعہ، ہفتہ اوراتوار پابندیوں پرزیادہ سختی کریں گے۔
تلاش کریں
خبریں
صحت عامہ، تعلیم، انسانی حقوق اور جمہوریت میں غیر معمولی انسانی پر افغانستان کے آزاد انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے احسان اللہ بیات کے لیے انسانی حقوق اعزاز
(December 16, 2014)
کابل، افغانستان، 15 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اقوام متحدہ کے عالمگیر میثاق برائے انسانی حقوق کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر افغانستان آزاد انسانی حقوق کمیشن (AIHRC) کی چیئرپرسن ڈاکٹر سیما ثمر نے 8 دسمبر 2014ء کو احسان اللہ بیات کو اپنا انسانی حقوق ایوارڈ پیش کیا۔ اعزاز جناب بیات کے افغانستان – خصوصاً دیہی علاقوں میں – اپنے غیر منافع بخش ادارے بیات فاؤنڈیشن کے ذریعے نوجوانوں، عورتوں، غرباء اور ضعیفوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے کام پر دیا گیا ہے۔ اپنے انتخاب کا علم ہونے پر جناب احسان بیات نے کہا کہ “میں اقوام متحدہ کے عالمگیر میثاق برائے انسانی حقوق کی 66 ویں سالگرہ کے دوران اے آئی ایچ آر سی کی جانب سے اس اعزاز کے لیے منتخب کیے جانے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ یہ تاریخی عالمی معاہدہ دنیا بھر میں تمام افراد کو یکساں مواقع دینے کی کوششوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مضبوط کیا گیا تھا، اور گزشتہ تیرہ سالوں میں ایک ایک نئے اور جدید افغانستان کی ترقی میں حصہ ڈالنا میرے لیے ایک اعزاز تھا جو عالمگیر انسانی حقوق کی ضرورت کا فہم اور حمایت رکھتا ہو۔” جناب بیات نے مزید کہا کہ “گزشتہ تیرہ سالوں میں میری تمام انسانی اور کاروباری کوششیں، چاہے وہ بیات فاؤنڈیشن کے تحت ہوں، افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی، یا آریانہ ٹیلی وژن و ریڈیو کے تحت، ان کی نظریں تمام افغانوں پر مرکوز رہیں – ان کے مقام اور زبان سے بالاتر ہو کر – تاکہ ملک کے لیے مشکل دہائیوں میں تمام ناانصافی کو شکست دے سکیں اس امید کے ساتھ کہ افغان مرد، عورت اور بچے ملک کے تمام حصوں سے اکٹھے ہوں، تعمیر نو کریں> استحکام دیں اور اپنی قوم کو آگے لے جائیں۔ ہم اپنے ملک میں انسانی حقوق کی تعلیم کی حمایت جاری رکھیں گے اور تمام افغانوں کے حقوق کی مزید حفاظت اور انہیں عزیز رکھنے کے لیے جاری کوششوں میں مدد کریں گے۔ اس لیے میں عاجزانہ طور پر اے آئی ایچ آر سی کا رواں سال کا اعزاز قبول کرتا ہوں۔” آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو نیٹ ورک کے بارے میں 2005ء میں جناب احسان اللہ بیات کی جانب سے قائم کردہ آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو (اے ٹی این) افغانستان کے سب سے بڑے نجی ابلاغی چینلز ہیں، جو 34 میں سے 33 صوبوں کا احاطہ کررہے ہیں اور 25،000،000 افغانوں تک رسائی رکھتے ہیں۔ اے ٹی این بذریعہ سیٹلائٹ یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکہ میں دری اور فارسی بولنے والے ناظرین کے لیے بھی دستیاب ہے۔ معلومات، مواد اور تفریح پر مرکوز اے ٹی این کے پروگرام تعلیم، صحت، بچوں کے پروگراموں، خواتین اور عالمی مسائل پر خصوصی نظر رکھتے ہیں اور اے ٹی این کی ٹیم واقعات کی درست اور غیر متعصبانہ خبریں پیش کرنے میں بہت فخر محسوس کرتی ہے۔ ابتداء ہی سے اے ٹی این کا ہدف شمولیت و تعلیم اور “بہتر کل کے لیے دروازے” پیش کرنا ہے ۔ دو قومی ٹیلی وژن اور دو قومی ریڈیو چینلوں (اے ٹی این
افغان وائرلیس نے 3.75جی+ سروسز جاری کردیں:افغانستان میں حقیقی موبائل براڈبینڈ لانے والا واحد سیلولر ٹیلی فونی ادارہ
(December 16, 2014)
کابل، افغانستان، 15 دسمبر 2014ء / پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اپنے جامع 2جی نیٹ ورک اور کامیاب موبائل رقوم منصوبے (مائی منی) کی بنیاد پر افغانستان کے پہلے موبائل آپریٹر افغان وائرلیس ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) افغان ٹیلی کمیونی کیشنز شعبے میں اپنے قائدانہ کردار کو جاری رکھتے ہوئے آج کابل میں 3.75جی+ سروسز کے اجراء کے ذریعے حقیقی موبائل براڈبینڈ خدمات پیش کرنے والا پہلا موبائل ٹیلی فونی ادارہ بن گیا ہے۔ دنیا بھر کے معروف فروخت کنندگان کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کابل میں اپنے ریڈیو اور بنیادی نیٹ ورک کو مکمل طور پر دوبارہ تعمیر کرنے والے اے ڈبلیو سی سی کی سروس کا اجراء اسے کابل شہر میں اپنے ہر 3جی مقام پر افغانستان میں جدید ترین ڈوئل-کیریئر-ایچ ایس پی اے+ (ہائی اسپیڈ پیکٹ ایکسس پلس) ٹیکنالوجی فراہم کرنے والا واحد آپریٹر بناتا ہے۔ یہ حل افغانستان میں پہلیبار 42 ایم بی پی ایس فی سیل کا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو کابل میں تیز ترین 3جی سروس دے رہا ہے۔ افغان وائرلیس نے اپنے 3جی اجراء کے حصے کے طور پر انٹرنیٹ پروٹوکول ورژن 6 (آئی پی وی 6) کا بھی نفاذ کیا ہے، جو اے ڈبلیو سی سی کو آج افغانستان میں تمام آئی پی وی 6 نیٹ ورک کے ساتھ پہلا اور واحد ادارہ بنا رہی ہے۔ اس حل کے ساتھ اے ڈبلیو سی سی تمام افراد اور اداروں کو ایک عوامی آئی پی ایڈریس فراہم کرتی ہے جو دنیا بھر میں کہیں سے بھی براہ راست قابل رسائی ہوگا، اور اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو آئی پی وی 4 کے مقابلے میں زیادہ حفاظت کے ساتھ گھریلو خودکاری، فائل شیئرنگ، آن لائن گیمنگ، پیئر-ٹو-پیئر پروگرامز اور دیگر ایپلی کیشنز کو سنبھالنے جیسی سرگرمیوں میں آسانیاں دے گا۔ اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر امین رامن نے کہا کہ “ہم ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے افغانستان کے ٹیلی فونی شعبے میں صنعت کے رہنما ادارے کی حیثیت اور ذمہ داری کا لطف اٹھا چکے ہیں اور ہمیں ملک میں پہلے ایسے حقیقی موبائل براڈبینڈ فراہم کنندہ کی حیثیت اختیار کرنے پر فخر ہے جو “براڈبینڈ” کی عالمی تعریف پر پورا اترتا ہو۔ ہمیں کابل میں اپنے صارفین کو جدید خدمات فراہم کرنے پر خوشی ہے، چاہے وہ بہتر انٹرنیٹ سرفنگ کی صورت میں ہو، آن لائن گیمنگ یا ایس ڈی یا ایچ ڈی فارمیٹ میں بہتر وڈیو دیکھنے کے تجربات ہوں، ہمیں یقین ہے کہ صارفین جلد ہی 3.75جی+ ٹیکنالوجی اور موبائل براڈبینڈ کے حقیقی معنی اور تیز رفتاری کو سمجھ جائیں گے۔” جناب امین نے مزید کہا کہ “3جی میں منتقلی کے اپنے حصے کے طور پر ہم نے ملک میں انٹرنیٹ گنجائش کو بھی بڑھایا ہے اور کابل کے گرد ایک بہتر اور بھرپور ٹرانسمیشن نیٹ ورک تعمیر کیا ہے تاکہ ڈیٹا کے بڑے حجم کے قابل بھروسہ اور ہموار بہاؤ کو ممکن بنایا جا سکے جو موبائل براڈبینڈکی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ یہ ہمیں حقیقی برانڈبینڈ
اسپین کے اینٹی کرپشن پراسکیوٹر نے 42افرادکو میچ فکسنگ میں ملوث قرار دیا
(December 16, 2014)
میڈرڑ:اسپین کے اینٹی کرپشن پراسکیوٹر نے 2010-11کے اسپینش لالیگا سیزن میں لیونٹے اور ریال زاراگوزے کے درمیان میچ کو فکس کرنے کے الزام میں 42افراد کو سزادینے کی سفارش کی ہے۔ اسپینش سیکنڈ ڈویژن کے فائنل میچ میں ریال زاراگوزانے لیونٹے کو1-2سے شکست دی تھی۔ پراسکیوٹر کے مطابق اس میچ کو فکس کیا گیا تھا ،جس میں نامزد 42افراد میں 28دونوں طرف کے کھلاڑیوں سمیت انتظامیہ کے افراد شامل ہیں۔ زاراگوزا کے سابق صدر اگاپیتواگلیسیاس ،سابق کو چ جیوئر آگیئر،دو سابق ڈائرکٹراور کچھ کھلاڑی جو حتمی ٹیم میں شامل نہیں تھے بھی شامل ہیں۔ الزام میں کہا گیاہے کہ لیونٹے کے کھلاڑیوں کو میچ ہارنے کے لیے9لاکھ65ہزار یورواداکئے گئے تھے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایندر ہریرا اور ایٹلیٹکومیڈرڑ کے کپتان گابی جیسے مشہور کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزام عائد کیاگیاہے۔
مراکش نے وزارت کھیل اور اسٹیڈیم کے سربراہوں کو برطرف کردیا
(December 16, 2014)
رباط:مراکش نے کھیلوں کے سرکردہ اہلکاروں کو فٹ بال میدان سے نکاسی آب میں ناکامی پر برطرف کردیاگیا۔ مراکش کے پرنس مولے عبداللہ اسٹیڈیم میں فیفا کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مقابلہ ہونا تھا جس میں بارشوں کے باعث جمع ہونے والے پانی کی نکاسی بروقت نہیںکی جاسکی تھی۔ مراکش کی وزارت کھیل کے جنرل سیکرٹری کریم آکاری ،ڈائرکٹر اسپورٹس مصطفی آزیرول اور ڈائرکٹر اسٹیڈیم سید ازکا کو معطل کردیا گیاہے اور ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے فیفا نے مخدوش حالات پر مراکش سے تمام میچوں کو تبدیل کردیا تھا۔
شکاگو اور روٹرڈیم ورلڈٹرائیتھون فائنل کی میزبانی کریں گے
(December 16, 2014)
لوسان:انٹرنیشنل ٹرائیتھون یونین نے 2016اور2017ورلڈ ٹرائیتھون کے فائنل میکسیکو اور نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں کھیلاجائے گا۔ میکسیکو نے 1995اور2002میں ورلڈ چمپینز شپ ااور2006کی ٹیم ٹرائیتھون ورلڈ چمپنزشپ کی میزبانی کی تھی۔ دوسری جانب روٹرڈیم پہلی بار ٹرائیتھون فائنل 2017کی میزبانی کرے گا۔ 2015ٹرائیتھون گرینڈ فائنل کا آغاز15سے20ستمبر کو شکاگو سے ہوگا جبکہ فائنل کے میزبان شہر کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔
امریکا کے فٹ بالر ڈامارکس بیسلے قومی ٹیم سے ریٹائر منٹ لیں گے
(December 16, 2014)
ہیوسٹن:امریکا کے تجربہ کار فٹ بالر ڈامارکس بیسلے نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لینے کی خواہش کا اظہارکردیا۔ ڈامارکس بیسلے امریکا کے واحد فٹ بالر ہیںجنھوں نے سمیت چار ورلڈ کپ میں حصہ لیا،بیسلے نے 2014کے ورلڈ کپ میں امریکا کے تمام میچوںمیں حصہ لیا۔ بیسلے نے اپنے کیرئر کا آغاز 2001میں کولمبیاکے خلاف لندن میں کیا، انھوںنے 14سالہ کیرئر میں امریکا کی جانب سے 121بین الاقوامی میچ کھیلے اور17گول کیے۔ پروفیشنل فٹ بال میں انھوں نے اپنا کیرئر میجر لیگ سوکر میں شکاگو فائر کی جانب سے 2000میں آغازکیا۔بیسلے کا کہناہے کہ وہ ڈومیسٹک میں ہیوسٹن ڈیانامو کی جانب سے کھیلتے رہیں گے۔