عالمی سیکورٹی سروس مارکیٹ کو بہتر ڈیڈوس حفاظت فراہم کرنے کے لیے ہواویکی بلیکلوٹس کے ساتھ شراکت داری

اسکوٹیابینک کی باضابطہ شراکت دار کی حیثیت سے کونکاکاف میں شمولیت

116 واں کینٹن میلہ – “جدت طرازی بین الاقوامی کو زیادہ سے زیادہ واپس لاتی ہے”

میامی کے ہم عصر ہفتہ فن میں ہبلوٹ کی جانب سے معروف فنکار مسٹر برین واش کا جشن

پاکستان میں پہلے بڑے پیمانے کے شمسی فارم کے لیے جے اے سولر کے 100 میگاواٹ کے ماڈیولز کی فراہمی

ایئر کینیڈا دہلی کے لیے نان-اسٹاپ سروس شروع کرے گا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

عالمی سیکورٹی سروس مارکیٹ کو بہتر ڈیڈوس حفاظت فراہم کرنے کے لیے ہواویکی بلیکلوٹس کے ساتھ شراکت داری

بیجنگ، 10 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکیستان — ہواوینے آج ڈسٹریبیوٹڈڈینائل آف سروس (ڈیڈوس) حفاظت کی خدمات پیش کرنے والے معروف ادارے بلیکلوٹس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ ڈیڈوس حملوں کی مختلف اقسام سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اداروں کو پیشہ ورانہ اور موثر اینٹی-ڈیڈوس مصنوعات اور خدمات پیش کی جاسکیں۔ شراکت داری کی توجہ سائبر دفاع کی ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ میں تحقیق و پیشرفت (آر اینڈ ڈی) پر ہوگی۔ بلیکلوٹس کے نائب صدر برائےمارکیٹنگ و بزنس ڈیولپمنٹ فرینک اپ نے کہا کہ “ہماری ڈیڈوس میں کمی کرنے والی ہائبرڈسروسزبلیکلوٹس کی بڑھنے کے قابل کلاؤڈ-بیسڈڈیڈوستخفیف کی حفاظتی ٹیکنالوجی کو ہواویکی برمقام اینٹی-ڈیڈوسمصنوعات جوڑیں گی تاکہ صارفین کو تمام حجم کے ملٹی-ویکٹر حملوں کے خلاف تحفظ دے پائیں۔” ہواویمیں سوئچ اینڈ انٹرپرائزکمیونیکیشنزپرڈکٹ لائن کے نائب صدر لیو لیچو نے کہا کہ “ہواویجدید حفاظتی مصنوعات اور حل پیش کرتا ہے جو بڑے کلاؤڈ سروس پرووائیڈرز (سی ایس پیز) کی جانب سے صف آراء کیے گئے ہیں جیسا کہ چین میں ٹینسنٹ اور علی بابا اور نیدرلینڈز کے قومی انٹرنیٹ فراہم کنندہ (آئی ایس پی) این بی آئی پی۔ بلیکلوٹس کے ساتھ ہواویاداروں کو معروف اینٹی-ڈیڈوس مصنوعات سے لیس کرکے خطرے میں ہنگامی ردعمل دکھانے کے لیے تیاری کو بہتر بنانے کے ذریعے ایک محفوظ سائبر ماحول بنانا جاری رکھے گا۔” جیسا کہ ڈیڈوس حملہ کا ٹریفک مسلسل بڑھ رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھایپلیکیشن حملوں اور کلاؤڈ-بیسڈسائبرکرائم-ایز-اے-سروس (سی اے اےایس) بھی پھیلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان بڑھتے ہوئےڈیڈوس حملوں میں تخفیف کے لیے اداروں کی مدد کرنے کے لیے یہ تعاون ہواویکی صنعت کی معروف اینٹی-ڈیڈوس مصنوعات اور تکنیکی تجربے کو بلیکلوٹس کی پیشہ ورانہ اینٹی-ڈیڈوس خدمات سے ملائے گا۔ ہواویکی اینٹی-ڈیڈوس مصنوعات صنعت میں بہترین کارکردگی پیش کرتی ہیں اور اس کا اینٹی-ڈیڈوس حل عالمی متحرک بوٹ نیٹ ڈیٹابیس اور ایک آئی پی ساکھ ڈیٹابیس رکھتا ہے، جو بہت اہم ہے کیونکہ ڈیڈوس حملوں کے لیے بوٹ نیٹس سب سے بنیادی ذریعہ ہیں۔ بلیکلوٹسجدید ڈیڈوس حفاظتی خدمات کی صلاحیتوں کے ساتھ ہواویکے حل کو مکمل کرے گا۔ ہواوی اور بلیکلوٹسمارکیٹ ترقیاتی منصوبے پر کام کریں گے جو ابتداء میں مغربی یورپ پر توجہ رکھے گا اور پھر جنوبی بحر الکاہل اور شمالی امریکہ کی مارکیٹوں تک پھیلے گا۔ ادارے اس وقت بڑھتے ہوئے شدید ڈیڈوس حملوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یورپی آئی ایس پیز اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی مدد کے لیے بلیکلوٹس کے ایمسٹرڈیماسکربنگمرکز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ بلیکلوٹسآسٹریلیا اور ایشیا بحر الکاہلبھر میں ڈیڈوساسکربنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ مزید برآں، ادارےمفاہمت کی یادداشت کے تحت نئے ڈیڈوس حملوں کی اقسام کے گرد عالمی ڈیڈوس حملے کے رحجاناتپر مشترکہ رپورٹ پر تحقیق کرنے اور اسے شائع کریں گے۔ مل جل کر ہواوی اور بلیکلوٹساپنی طرز میں دنیا کی بہترین ہنگامی ردعمل کی خدمات پیش کرنے کے ذریعے ڈیڈوس حملوں میں اضافے کو کم کرنے میں اداروں کی مدد کریں گے۔ ہواوی کے بارے میں ہواویایک معروف عالمی انفارمیشن و کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) حل فراہم کنندہ ہے جس کا

مزید پڑھیں

اسکوٹیابینک کی باضابطہ شراکت دار کی حیثیت سے کونکاکاف میں شمولیت

– وسیع معاہدہ کثیر بین الاقوامی باہمی مقابلوں کا احاطہ کرتا ہے، اسکوٹیابینک کونکاکاف چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل اسپانسر اور باضابطہ بینک کی حیثیت سے نامزد میامی، 9 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — شمالی، وسطی امریکی اور کیریبین ایسوسی ایشن فٹ بال(کونکاکاف) نے آج اسکوٹیابینک کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جو بین الاقوامی بینک کو کونکاکاف چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل اسپانسر اور کنفیڈریشن کے لیے باضابطہ بینک کی حیثیت دے رہی ہے۔ کئی سالوں پر مشتمل معاہدہ اسکوٹیابینک کو کونکاکاف کا پہلا باضابطہ شراکت دار بنا رہا ہے، اور 2018ء تک مختلف ٹورنامنٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں فروری 2015ء سے شروع ہونے والا علاقے کا سب سے اہم کلب مقابلہ – کونکاکاف چیمپئنز لیگ- بھی شامل ہے جو اب اسکوٹیابینک چیمپئنزلیگ کہلائے گا جبکہ چیمپئن شپ 2014-15ء کے مقابلے جاری ہیں۔ کونکاکاف کے صدر جیفری ویب نے کہا کہ “میں کونکاکاف کے فٹ بال خاندان میں اسکوٹیابینک کی آمد اور اس تزویراتی شراکت داری کے آغاز پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ معاہدہ کونکاکاف کی املاک کی بڑھتی ہوئی قدر کو ظاہر کرتا ہماری کنفیڈریشن پر بھروسے اور اعتماد کو نمایاں کرتا ہے۔” ٹورنٹو میں صدر دفاتر کا حامل کینیڈا کا سب سے بڑا بین الاقوامی بینک اسکوٹیابینک لاطینی امریکہ، کیریبین اور ایشیا کے علاقوں سمیت 55 سے زیادہ ممالک میں موجودگی رکھتا ہے۔ بینک مصنوعات اور خدمات کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے، جن میں 21 ملین سے زیادہ صارفین کے لیے ذاتی و کمرشل بینکاری، ویلتھ مینجمنٹ، کارپوریٹ اورسرمایہ کاری بینکنگ شامل ہیں۔ اسکوٹیابینک کے چیف مارکیٹنگ آفیسر جان ڈوئیگ نے کہا کہ “اسکوٹیا بینک اپنی اساس اور کونکاکاف خطے سے بھرپور وابستگی پر فخر کرتا ہے –اور 180 سے زیادہ سالوں سے صارفین، کاروباری اداروں اور مقامی برادریوں کو مدد دے رہا ہے۔ یہ شراکت داری اسکوٹیابینک کے لیے فطری طور پر معقول ہے ہے۔ فٹ بال سے ہم اپنے صارفین کی طرح جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں اور ہمیں موجودہ اور مستقبل کے فٹ بال ستاروں کو سہارا دینے پر خوشی ہے۔ ہماری نظریں اس خوبصورت کھیل کی اسپورٹس مین شپ اور اجتماعی انداز میں کھیل کا لطف اٹھانے پر مرکوزہیں۔” چیمپئنز لیگ کی ٹائٹل اسپانسرشپ کے ساتھ ساتھ اسکوٹیابینک 2015ء اور 2017ء کے لیے کنفیڈریشن کی قومی ٹیموں کے سرفہرست ٹورنامنٹ کونکاکاف گولڈ کپ کا باضابطہ اسپانسر بھی بن گیا ہے۔ اسکوٹیابینک 2018ء تک کونکاکاف کے مختلف اضافی ٹورنامنٹس کی بھی مدد کرے گا، جن میں 2016ء اولمپک کوالیفائنگ ایونٹس، اور انڈر-20 اور انڈر-17 سطحوں پر مردوں اور عورتوں کے ٹورنامنٹس بھی شامل ہیں، جن کا آغاز جنوری میں شروع ہونے والے کونکاکاف مردوں کی انڈر-20 چیمپئن شپ جمیکا 2015ء سے ہوگا۔ معاہدے میں سی ایف یو کیریبین کپ اور یو این سی اے ایف سینٹرل امریکن کپ کے اگلے دو ایڈیشنز کے لیے اسپانسرشپ بھی شامل ہے، اور ساتھ ساتھ بیچ سوکر، فٹ سال اور انڈر-15 سطح پر لڑکوں اور لڑکیوں کی آئندہ کونکاکاف چیمپئن شپس بھی شامل ہیں۔ کونکاکاف کے لیے اسپانسرشپ حقوق رکھنے والے ادارے ٹریفک اسپورٹس یو ایس اے کے صدر آرون ڈیوڈسن

مزید پڑھیں

116 واں کینٹن میلہ – “جدت طرازی بین الاقوامی کو زیادہ سے زیادہ واپس لاتی ہے”

گوانگ چو، چین، 8 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — شرکاء کی داد و تحسین کے ساتھ کینٹن میلہ تجارت کے لیے ایک جدید مقام فراہم کرنے کی خاطر مستقل کام کررہا ہے۔ 116 واں میلہ، جو 4 نومبر کو گوانگ چو میں مکمل ہوا، اس سے مستثنیٰ نہیں تھا، جہاں منتظمین نمائش کے موضوعات، تقریب کی ترویج، معلومات کے تبادلے اور دیگر خدمات کے لیے جدت اختیار کررہے ہیں۔ سال میں دو مرتبہ ہونے والی تقریب نے 200 سے زیادہ ممالک کے 186,104 خریداروں کی توجہ مبذول کروائی، جو 115 ویں سیشن کے مقابلے میں صرف 1 فیصد کمی تھی۔ جبکہ تقریب میں ہونے والے برآمدی معاہدوں کی کل مالیت بھی سال بہ سال کی بنیاد پر 29.16 ارب امریکی ڈالرز تک کم ہوئی، آسیان ممالک، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ ایس اے آر سب کے ساتھ معاہدے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ ہمیشہ کی طرح کینٹن میلہ نے مختلف النوع بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے مثبت تبصرے حاصل کیے۔ “آپ کو یہاں کچھ بھی مل سکتا ہے،” باورچی خانے کی تھوک مصنوعات فروخت کرنے والے ادارے سوکا ہوم اسٹائل کے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے خریدار ہاویئر سلاما نے کہا۔ “میں دیگر ملکوں میں تجارتی میلوں میں بھی شرکت کرچکا ہوں اور اشیاء کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کیا، لیکن کینٹن میلے میں میں نے ہمیشہ وہ پایا، جو چاہا ۔” 1,300 سے زیادہ بین الاقوامی چین کمپنیوں نے میلے مین شرکت کی، جن میں 2013ء میں دنیا کے سرفہرست 250 خوردہ فروشوں میں سے 102 بھی شامل تھے۔ ان میں دنیا کے 10 سرفہرست عالمی خوردہ فروشوں میں سے پانچ  شامل تھے: وال-مارٹ، ٹیسکو، کاریفور، ہوم ڈپو اور ٹارگٹ۔ بین الاقوامی و قومی پویلین کی تکمیل کے لیے نئے نمونے کو بھی سراہا گیا، جس میں بین الاقوامی پویلین نے 45 ممالک اور خطوں کے  551 اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ نمائش کے توانائی اور پالتو جانوروں کی مصنوعات کے نئے حصے بھی مقبول رہے۔ جیسا کہ منتظمین کینٹن میلے کے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کی مستقل کوشش کررہے ہیں، 116 ویں سیشن نے تقریب کے گرین ڈیولپمنٹ پلان کے مکمل اجراء کا بھی مشاہدہ کیا۔ نمائش کنندگان کی جانب سے استعمال کیے گئے سبز معیارات کی تعداد گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 15 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ تقریباً 40,000 رہی، جبکہ مرحلہ 1 اور 2 میں گزشتہ سیشن کے مقابلے میں کوڑا اور گندگی ڈھکنا بھی زیادہ رہا۔ میلے میں نمائش کے لیے پیش کردہ مصنوعات کے تنوع کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ پہلی بار میلے میں شرکت کرنے والے جمیکا کے کیوین ڈوگلس، کیوی ورجن ہیئر کے سی ای او، بالوں کی مصنوعات اور اشیاء جیسا کہ ہیئرڈرائیرز اور شیمپو کی تلاش میں تھے۔ خوشی سے چہکتے ہوئے ڈوگلس نے کہا کہ “فروخت کے لیے پیش کردہ چینی مصنوعات کی پسندیدگی اور معیار اول درجے کا ہے، بلاشبہ میں یہاں  دوبارہ آؤں گا۔” میلہ منتظمین کی نظریں اب کینٹن میلے کی 117 ویں قسط پر ہیں، جو 15 اپریل 2015ء سے شروع ہوگا۔ مزيد معلومات

مزید پڑھیں

میامی کے ہم عصر ہفتہ فن میں ہبلوٹ کی جانب سے معروف فنکار مسٹر برین واش کا جشن

میامی، 6 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — گزشتہ شب پرتعیش سوئس گھڑیوں کے برانڈ ہبلوٹ نے برانڈ کے بال ہاربر بوتیک میں خصوصی اور دلچسپ تنصیب کی رونمائی کے ذریعے پیرس میں پیدا ہونے والے عوامی مصور مسٹر برین واش کی تعظیم و تکریم کی ۔ میامی کے ہم عصر ہفتہ فن کے جشن میں ہبلوٹ نے مسٹر برین واش کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ بوتیک کے سامنے کے پورے حصے کو فن کا ایک نمونہ ظاہر کیا جائے۔ ہبلوٹ کے سی ای او  ریکاردو گوادالوپ اور ہبلوٹ بال ہاربر بوتیک کے شراکت دار رک دے لا کروئے نے بال ہاربر بوتیک میں برانڈ کے جشن کے آغاز کے لیے مہمانوں کو مدعو کیا، جہاں جناب گوادالوپ، جناب دے لا کروئے اور مسٹر برین واش نے خصوصی مہمان ایوا لونگوریا کے ساتھ عوام کے لیے پہلی بار تنصیب کی رونمائی کی۔ مہمانوں کو کاکٹیلز اور کاناپیز کا لطف اٹھانے اور ساتھ ساتھ نمائش کے لیے لگائے گئے فن پاروں اور ہبلوٹ کی گھڑیاں دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ تقریب ریکاردو گوادالوپ اور مسٹر برین واش کی جانب سے ایوا لونگوریا کو ایک فن پارہ پیش کرنے کے ساتھ مکمل ہوئی جو ایوا لونگوریا فاؤنڈیشن کے لیے مفید ہوگا۔ ریکاردو گوادالوپ نے کہا کہ “ہم ملک کے نمایاں ترین ہم عصر ہفتہ فن کے دوران یہاں میامی میں اپنی دوست ایوالونگوریا کے ساتھ مل کر مسٹر بریش واش کا جشن منانے پر خوش ہیں۔ مسٹر برین واش اپنی نسل کے معروف مصوروں میں سے ایک ہے، جو اپنے انوکھے اور مختلف انداز کی وجہ سے معروف ہیں، اور عوام کے لیے متبادل اسٹریٹ آرٹ تحریک میں مدد دے رہے ہیں۔ ہمیں اس عظیم مصور کے ساتھ اپنا تعلق جاری رکھنے  پر ، اور آج یہاں انہیں اعزاز بخشنے پر بھی، خوشی ہے ۔” مسٹر برین واش میڈونا کی البم “سیلیبریشن” کے سرورق کے پس پردہ مصور کی حیثیت سے معروف ہیں، اور ساتھ ساتھ ریڈ ہاٹ چلی پیپرز پر کیے گئے اپنے کام کے حوالے سے بھی۔ انہوں نے ڈیوڈ گوئٹا اور نکی رومیرو کے “میٹروپولس” کی وڈیو کی ہدایات دیں اور بینکسی کی مشہور فلم “ایگزٹ تھرو دی گفٹ شاپ” کے ستارے ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہبلوٹ آرٹ آف فیوژن اور مصوری و تعیش سے محبت کو ملانا جاری رکھتا ہے۔ بال ہاربر تقریب کے بعد ہبلوٹ ایک نجی کشتی پر ایک شاندار عشائیے کی میزبانی کے لیے ہاٹ لونگ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے جشن کو جاری رکھا جس کے بعد میامی کے ساحل پر جے آر اور لورن ریڈنگر کے گھر، معروف کاسا دے سینوس اسٹیٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ مہمانوں میں ایوا لونگوریا، مسٹر برین واش، مائلی سائرس، رسل سیمنز، سوئس بیٹس، سیمی سوسا اور پیٹرک شوارزنیگر شامل تھے جنہیں ساحل کے ساتھ واقع اس خوبصورت مقام پر عیش، مصوری اور موسیقی کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ تصاویر کے لیے ربط: https://app.box.com/s/opcul3lxmd15z5dv6flr

مزید پڑھیں

پاکستان میں پہلے بڑے پیمانے کے شمسی فارم کے لیے جے اے سولر کے 100 میگاواٹ کے ماڈیولز کی فراہمی

شنگھائی، 8 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی کی مصنوعات تیار کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ادارے جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے بڑے پیمانے پر بنائے گئے پاکستان کے پہلے شمسی فارم کے لیے 100 میگاواٹ کے ماڈیولز فراہم کیے ہیں۔ 500 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا شمسی فارم بہاولپور، پاکستان میں قائد اعظم سولر پارک میں واقع ہے۔ شمسی پارک ملک میں توانائی کی قلت سے نمٹنے کے لیے خدمات فراہم کرے گا اور چین-پاکستان اقتصادی گزرگاہ کا کلیدی منصوبہ ہے، جو چین کو جنوبی پاکستان سے منسلک کرنے اور تجارت کے لیے نیا راستہ تخلیق کرنے کے لیے توانائی و بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا زیر تعمیر ترقیاتی پروگرام ہے۔ پاکستان میں توانائی کی طلب سالانہ اندازاً 8 فیصد بڑھ رہی ہے، جس نے اندازاً ملک کو 6 گیگاواٹ توانائی پیداوار کے خسارے سے دوچار کردیا ہے۔ پنجاب، وہ صوبہ جہاں یہ منصوبہ واقع ہے، دنیا میں سب سے زیادہ شمسی روشنی والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ سال میں تقریباً 3,000 گھنٹے سورج کی روشنی کے ساتھ یہ علاقہ پی وی بجلی پیداوار کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ یہ منصوبہ ایک بنجر علاقے میں واقع ہے جہاں درجہ حرارت گرمیوں کے دوران 50 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ اس انتہائی گرم اور خشک ماحول کے لیے بہت معیاری ماڈیولز کی ضرورت ہے۔ جے اے سولر نے پی وی لیب جرمنی جی ایم بی ایچکی نگرانی میں یہ ماڈیولز فراہم کیے ہیں، جو ایک مستند تھرڈ-پارٹی تسلیم شدہ لیبارٹری ہے جو خام مال کے انتخاب، تیاری کے عمل اور معیار کی جانچ کے کڑے معیارات مقرر کرتی ہے۔ جے اے سولر اپنی بھروسہ مندی،کنورژن کی شاندارموثریت اورسخت تجربات سےگزر کے بجلی کی اعلیٰ پیداوار اور مصنوعات کی بروقت ترسیل ثابت کرچکا ہے۔  تجربات میں الیکٹرولیومنی سینس انسپیکشن اور 3xIEC معیاری تھریشر ٹیسٹ شامل ہیں۔ جناب یونگ لیو، چیف آپریشنز آفیسر جے اے سولر نے تبصرہ کیا کہ “پاکستان میں سخت اور تپش کا حامل ماحول ہمارے شمسی ماڈیولز کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ اپنے 100 میگاواٹ کے ماڈیولز کی کامیاب ترسیل ہماری مصنوعات کے اعلیٰ معیار اور بھروسہ مندی کا تجربہ ہے۔” جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “قائد اعظم سولر پارک پاکستان کے توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی توجہ مبذول کروانے کا اہم طریقہ ہے۔ پاکستان کے لیے 100 میگاواٹ ترسیل مکمل کرکے جے اے نے نئی مارکیٹوں میں قدم پھیلانے کی کوششوں میں نیا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ پاکستان میں پہلے بڑے پیمانے کے سولر فارم کے لیے ماڈیول فراہم کنندہ کی حیثیت سے ہم نے ثابت کیا کہ قیمت کے لحاظ سے موثر ہماری مصنوعات توانائی میں اضافے اور تنصیب کے اخراجات میں کمی کے ذریعے ہمارے نچلے دھارے کے صارفین کے لیے اچھی اہمیت شامل کریں گی۔”  رابطہ: ایریکا ہو 60955888- 21- 86+ / 86-21-60955999+ [email protected]؛ [email protected]

مزید پڑھیں

ایئر کینیڈا دہلی کے لیے نان-اسٹاپ سروس شروع کرے گا

– نیا ڈریم لائن روٹ ٹورنٹو کے عالمی مرکز سے بین الاقوامی توسیع کو تحریک دیتا ہے مونٹریال، 5 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ایئر کینیڈا نے آج کہا ہے کہ وہ نومبر 2015ء سے ٹورنٹو دہلی کے لیے نان-اسٹاپ سروس کا آغاز کرے گا۔ یہ نیا روٹ، جو ایئر کینیڈا کے بوئنگ 787-9 سلسلے کے طیاروں کے لیے مخصوص پہلا  روٹ ہوگا، برصغیر میں نئے مواقع کھولے گا، جو اس وقت ایسی سب سے بڑی بین الاقوامی مارکیٹ ہے جہاں ایئر کینیڈا کی خدمات موجود نہیں۔ “ایئر کینیڈا کی اپنے ٹورنٹو پیئرسن مرکز اور بین الاقوامی موجودگی کو بڑھانے کی حکمت عملی اپنے موجودہ عالمی نیٹ ورک میں دہلی کے اضافے کے ساتھ آگے کی جانب ایک بڑا قدم لے رہی ہے۔ ہم طویل فضائی سفر کو انقلابی صورت دینے والے اپنے جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کے ذریعے کینیڈا سے بھارت تک واحد نان-اسٹاپ پرواز پیش کریں گے۔ ان نئے طیاروں کو چلانے کی اقتصادیات ان سروس کو ممکن بناتی ہے اور یہ ان طیاروں کے زیادہ بڑے 787-9 ورژن کے لیے وقف پہلا روٹ ہوگا، جو ہمارے بیڑے میں 2015ء میں شامل ہوں گے۔” ایئر کینیڈا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کالن رووینسکو نے کہا۔ “یہ سروس بھارت کے دارالحکومت اور دنیا کے چوتھی سب سے بڑی آبادی رکھنے والے شہری علاقے دہلی کی سیاحت اور وہاں کاروبار کرنے والے دونوں صارفین کے لیے پرکشش ہوگی، اور ان صارفین کے لیے بھی جو بھارت کے اندر اور ہمارے اسٹار الائنس شراکت دار، ایئر انڈیا، اور دیگر انٹرلائن شراکت داروں کے ذریعے بھارت کے اندر اور جنوب مشرقی ایشیا بھر میں آگے جانے کے لیے منسلک پرواز حاصل کررہے ہیں۔” جناب روونسکو نے کہا۔ “یہ حکومت بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی بڑھانے کے لیے کینیڈا کی فضائی صنعت کی مدد سے وابستہ ہے۔ بھارت میں مارکیٹیں کھولنا اور کینیڈا کی بھارتی برادری کے لیے سفری سہولیات جاری رکھنا، نہ صرف فضائی شعبے کے لیے فوائد کا حامل اور تجارت کو فروغ دینے کا باعث ہے، بلکہ مسفاروں کو بھی اپنے دوستوں اور پیاروں سے جڑنے کے مزید آپشنز دے گا،” محترمہ لیزا ریٹ، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا۔ “کینیڈا اور بھارت اقتصادی و دیگر تعلقات مضبوط کرنے سے وابستہ ہیں اور عالمگیر ہوتی دنیا میں فضائی روابط ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اہم ہیں۔ ایئر کینیڈا کی نئی سروس دونون ممالک کے بڑے شہری مراکز کو جوڑ کر کاروباری تعلقات قائم کرنے اور بہتر تجارت کو فروغ دینے میں مدد دے گی۔ ہمارے ملک کی متحرک اور ترقی پاتی ہوئی ہند-کینیڈین برادری کے لیے یہ روٹ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور منسلک رہنے کو آسان بنائے گا،” نادر پٹیل، جمہوریہ بھارت کے لیے کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر نے کہا۔ ٹکٹ 9 دسمبر 2014ء سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگی جبکہ سروس یکم نومبر 2015ء سے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے ذریعے ہفتے میں چار بار چلے گی جس میں ایئر کینیڈا کی اعزاز یافتہ تھری-کیبن سروس اور بین الاقوامی بزنس کلاس میں جدید لائی-فلیٹ سیٹ،

مزید پڑھیں