چین کے عالمی اور اولمپک چمپین تیراک سن یانگ پر تین ماہ کی پابندی

آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ کی بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میںشرکت مشکوک

بورڑکو مدوگال رپورٹ میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کے سواکوئی چارہ نہیں:بھارتی سپریم کورٹ

سچن ٹنڈولکرکا جسٹس مدوگال رپورٹ پر تبصرے سے انکار

سری لنکا کاانگلینڈ کے خلاف ابتدائی تین ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم کااعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ولیم بوسسٹو کو بولنگ سے معطل کردیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

چین کے عالمی اور اولمپک چمپین تیراک سن یانگ پر تین ماہ کی پابندی

بیجنگ:چین کے عالمی اور اولمپک چمپین تیراک سن یانگ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔چین کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ سن یانگ کارواں برس مئی میں نیشنل سوئمنگ چمپیئن شپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا تھاجس کانتیجہ مثبت آگیا تھا، چینی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے اسی سال ممنوعہ قرار دی جانے والی ادویات استعمال کی تھیں ۔ واضح رہے اسے قبل1994اور2000میں چینی تیراک ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کا شکار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ کی بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میںشرکت مشکوک

سڈنی:آسٹریلیا کے آل راﺅنڈراسٹیو اسمتھ کو زخمی ہونے کے باعث شیفلڈ شیلڈ میچ سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف4دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جس میں زخمی کپتان مائیکل کلارک اور زخمی اسٹیو اسمتھ کو بھی شامل کیا گیاہے،اسٹیو اسمتھ جنوبی افریقا کے خلاف پانچویں میچ میں زخمی ہوگئے تھے، میچ میں آسٹریلیانے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے میڈیکل چیف آفیسر جان آرکرڈ نے کہا کہ اسمتھ معمولی زخمی ہیں جس کے باعث انھیں شیفلڈ شیلڈ میچ میں شامل نہیں کیا گیا ہے تاہم ان کی فٹنس بہترہور ہی ہے اس لیے انھیں بھارت کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیاہے حتمی فیصلہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پرہوگا۔

مزید پڑھیں

بورڑکو مدوگال رپورٹ میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کے سواکوئی چارہ نہیں:بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی پر واضح کردیا ہے کہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروا ئی کے سواکوئی چارہ نہیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل 2013کے ایڈیشن میں ہونے والی اسپاٹ فکسنگ اورسٹے بازی کے خلاف کیس کی کارروائی کی اور کرکٹ بورڑ پر واضح کردیا کہ ان کے پاس مدوگال رپورٹ میں دئیے گئے ناموں کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو مختلف بیانات پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آئی پی ایل بورڑ کی مشترکہ مفادات کا ادارہ ہے اور انتظامیہ کے کچھ اہلکار ٹیموں کے مالک بھی ہیں۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران ایک موقع پر بی سی سی آئی ان افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کا وعدہ کیاجس کے جواب میں کورٹ نے کہا آپ کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔قبل ازیں کورٹ نے بی سی سی آئی کے سابق سربراہ اور آئی سی سی کے چیئرمین این سری نواسن کوتنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ کوبی سی سی آئی کے سربراہ،اور ٹیم کے مالک سے بالاہوکر مفادات کی جنگ کے سوال کا تفصیلی جواب دینا ہوگا،جس کے اہلکار کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

سچن ٹنڈولکرکا جسٹس مدوگال رپورٹ پر تبصرے سے انکار

ممبئی:سچن ٹنڈولکرنے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل)سٹے بازی اور اسپاٹ فکسنگ کی جسٹس مدوگال تحقیقاتی کمیشن رپورٹ پر تبصرہ کر نے سے انکار کردیاہے۔ سچن ٹنڈولکر کاکہناہے کہ اس کیس کا صحیح فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، میرے لیے اس پر تبصرہ کرنا دانش مند ی کی بات نہیں ہوگی۔سچن ٹنڈولکرنے کہاکہ کیس سپریم کورٹ میں چل رہاہے اس پر تبصرہ نہیں کرناچاہیے، سپریم کورٹ نے پچھلی دفعہ آئی سی سی کے سربراہ سری نواسن،گروناتھ میاپن،سندررامناور راج کندراسمیت 13افراد کے نام دیے تھے جن کااسپاٹ فکسنگ میں تعلق تھا۔

مزید پڑھیں

سری لنکا کاانگلینڈ کے خلاف ابتدائی تین ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم کااعلان

کولمبو:سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں سات میچ کھیلے جائیں گے جن کا آغاز کل26نومبر سے ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم رواں برس ون ڈے میںپے در پے شکستوں سے دوچار رہی ہے۔ سری لنکن ٹیم کوحال ہی میں بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں تاریخی وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سری لنکن ٹیم میں اینجیلو میتھیوز(کپتان)،کمار سنگاکارا،مہیلا جے وردھنے، تلکارتنے دلشان، کوشل پریرا(وکٹ کیپر)، لہیرو تھیما نے، جیون مینڈس، تھیلان کنڈمبے، رنگنا ہیراتھ، دلروان پریرا، اجانتا مینڈس، شمیندا ایرانگا، دھمیکا پرشاد، تھیسارا پریرا اور لہیرو گمیج شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں

کرکٹ آسٹریلیا نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ولیم بوسسٹو کو بولنگ سے معطل کردیا

پرتھ:کرکٹ آسٹریلیا نے ویسٹرن آسٹریلیا کے پارٹ ٹائم آف اسپنر ولیم بوسسٹو کو مشکوک ایکشن کی شکایت پر بولنگ کرنے سے پابندی لگادی۔ ولیم بوسسٹو آسٹریلیا کرکٹ بورڑ کے زیر جاری فیوچر لیگ ٹورنامنٹ کے 30اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں وکٹوریا کے خلاف بولنگ کے دوران فیلڈ امپائر نے مشکوک ایکشن کی نشان دہی کی تھی جس کے بعد ان کا برسبین میں ٹیسٹ کیا گیا جہاں ٹیسٹ مثبت آنے پر کرکٹ آسٹریلیا نے انھیں بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی۔21سالہ بوسسٹو کو بولنگ کرنے کے لیے ایک اور تجزیاتی عمل سے گزرنا پڑے گا جس کے لیے انھیں90دنوں کے اندر درخواست دینا پڑے گی۔

مزید پڑھیں