کراچی (پی پی آئی)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس جمعہ 10 نومبرکو گیارہ بجے دن کونسل ہال کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوگا، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کی کمیٹیوں اور ان کے اراکین کی تعداد کا تعین کیا جائے گا جبکہ اجلاس کے ایجنڈے میں کراچی میٹروپولیٹن میوزیم کے قیام کی منظوری، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن ڈپارٹمنٹ کے نام سے نئے محکمہ کے قیام اور گلستان جوہر میں جوہر چورنگی سے حبیب یونیورسٹی تک جانے والے انڈرپاس کا نام شہدا فلسطین سے منسوب کرنے کی منظوری شامل ہیں۔
کیون پیٹرسن کی اسکول کرکٹ کوچنگ کی پیش کش
میرپورخاص:موٹرسائیکل کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
امریکن نیشنل باسکٹ بال نے ہورنیٹس کے جیف ٹیلر کو معطل کردیا
کینٹربری نے اوٹاگو کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 69رنز سے ہرادیا
ون ڈے میںروہیت شرما کا ریکارڑناقابل یقین اورتوڑنا بہت مشکل ہے:برائن لارا
عمران طاہر کی آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شرکت مشکوک
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
منفرد لہجہ کے ممتاز شاعر،ادیب اور دانشور جون ایلیا کی 21ویں برسی آج منائی جائے گی
کراچی (پی پی آئی)اردو ادب میں منفرد لہجہ کے ممتاز شاعر،ادیب اور دانشور جون ایلیا کی 21ویں برسی 8نومبرکو منائی جائے گی اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں نے تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق فلاسفر اور سوانح نگارجون ایلیااپنے منفرد انداز تحریر کی وجہ سے شناخت کئے جاتے ہیں، وہ معروف شاعر،صحافی اور دانشور رئیس امروہوی اور سیّد محمد تقی کے بھائی تھے انہوں نے پچاس ہزار سے زائد اشعار کہے اور چالیس سے زائد نایاب کتب کے تراجم کیے۔شاید،گویا سمیت ان کے کئی مجموعہ ہائے کلام شائع ہو کر مقبولیت کی داد پا چکے ہیں۔
مغلیہ سلطنت کے آخری شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کی160ویں برسی منائی گئی
کراچی (پی پی آئی)مغلیہ سلطنت کے آخری شہنشاہ بہاد شاہ ظفر کو دنیا سے رخصت ہوئے160 برس بیت گئے،ان کی برسی منگل 7 نومبرکو ملک بھر میں آباد مغل برادری نے عقیدت و احترام کیساتھ منائی۔مغل بادشاہ بہاد رشاہ ظفرنے اکتوبر1775میں جنم لیا،وہ اپنے والد بادشاہ اکبر ثانی کی وفات کے بعد تخت نشین ہوئے۔بہادر شاہ ظفر سلطنت مغلیہ کے آخری شہنشاہ تھے وہ 7نومبر1862رنگون میں میں انتقال کے بعد مدفون ہوئے۔
افغان باشندوں کو اپنے وطن پہنچنے پر مشکلات کا سامنا
چمن/کابل(پی پی آئی)افغان باشندوں کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے تاہم، افغان باشندوں نے اپنے ملک پہنچنے پر افغان طالبان کی جانب سے انکے ساتھ پیش آنے والے برْے سلوک کو بیان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان سے بے دخل ہونے والے افغان مہاجرین نے وطن پہنچنے پر اپنی شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اہلکاروں نے ہمارے رشتے داروں سے نقد رقم اور موبائل چھینے ہیں اور ہماری ماؤں اور بہنوں کی بے عزتی کی گئی ہے۔افغان مہاجرین نے کہا کہ اس سے اچھا تھا کہ ہم پاکستان کی جیل میں ہوتے کیونکہ افغانستان میں ہماری جو بے عزتی ہوئی ہے کم از کم وہاں کے جیلوں میں یہ تو نہ ہوتی۔مہاجرین کا کہنا تھا کہ یہاں ہمیں کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی، 3 دن ہوئے ہے ہمیں آئے ہوئے لیکن کھانے پینے کو کچھ نہیں دیا گیا حتیٰ کے یہاں کوئی باتھ روم تک نہیں ہے۔مہاجرین کا کہنا تھا کہ ہم کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، ہم اور ہمارا خاندان در بدر پھر رہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
کیون پیٹرسن کی اسکول کرکٹ کوچنگ کی پیش کش
(November 20, 2014)
لندن:انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے قومی ٹیم میں واپسی سے ناامید ہونے کے بعد اسکول کرکٹ کوچنگ کی پیش کش کردی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کے حالیہ ایک سروے کے مطابق انگلینڈ میں 14سال کی عمر تک کرکٹ کی دلچسپی میں 7فی صد تک کمی ہوئی ہے، 2014میں مجموعی طور پر8لاکھ44ہزار ریکارڑ کی گئی جبکہ گزشتہ سال 9لاکھ8ہزار ریکارڑ کی گئی تھی۔ پیٹرسن نے ان اعداد کو شمار کو بتائے ہوئے حکام کو پیش کش کی ہے کہ وہ نچلی سطح سے کرکٹ کے فروغ کے لیے کوچنگ کرنے کو تیار ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میںکرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجودہے لیکن بچوں کی عدم دلچسپی باعث تشویش ہے ، ان کا کہناہے کہ بچو ں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ پیٹرسن نے کہا کہ کسی اسکول کی کوچنگ یا اسکول کے بعد سردیوں کی چھٹیوں میں کسی کیمپ میں مجھے بلائیے میں ایک ہفتے میں شامل ہوجاﺅں گا۔ پیٹرسن کاکہناہے کہ ہمیں لوگوں کو اعتماد دلانے ضرورت ہے۔
میرپورخاص:موٹرسائیکل کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
(November 20, 2014)
میرپورخاص:میرپورخاص میںتیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ گوٹھ حسن کھوسو کے رہاشی عبدالوحید کو میرپورخاص بس ٹر مینل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ما ردی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار عبدالوحید کو زخمی حالت میںسڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔زخمی عبدالوحید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
امریکن نیشنل باسکٹ بال نے ہورنیٹس کے جیف ٹیلر کو معطل کردیا
(November 20, 2014)
میامی:امریکن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے)نے چارلوٹ ہورنیٹس کے فارورڈ جیف ٹیلر کو ہنگامہ آرائی پر 24 میچوں کے لیے معطل کردیا۔ جیف ٹیلر پر گزشتہ ماہ ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کرکے املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا جس پر این بی اے نے تفتیش کی اور الزام ثابت ہونے پر انھیں پابندی کی سزا سنادی۔جیف ٹیلر سیزن کے آغاز سے ہی چھٹیوں پر تھے اس دوران انھوں 11میچوں میں حصہ نہیں لیا تھا جبکہ 13مزید میچوں سے بھی چھٹی پر تھے۔ این بی اے کے کمشنر ایڈم سلور کا کہناتھا ٹیلر اپنے تیسرے سیزن میں 24میچوں کے برابر ادائیگی کی سزا کے حق دار ہوں گے۔2012میں بھی ٹیلرکو ایک اسکینڈل میںملوث ہونے پر 6.6میچوں کی اوسط سے سزا ہوئی تھی۔
کینٹربری نے اوٹاگو کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 69رنز سے ہرادیا
(November 20, 2014)
آکلینڈ:نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں کینٹربری نے اوٹاگو کو69رنز سے شکست دے دی۔ کینٹربری نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کادوسرا بڑا اسکور211رنز ایک وکٹ کے نقصان پر بنالیا۔کینٹربری کے دونوں اوپنروں نیل بروم اور رونی ہیرا نے114رنز کی شراکت قائم کی۔ رونی ہیرا 42رنز بناکرآﺅٹ ہوئے نیل بروم نے 59گیندوں میں96رنز بنائے جبکہ ہینری نیکولس نے گیندوں کا سامناکرکے61رنز بنائے۔ اوٹاگوکی ٹیم جیسی رائیڈر کے بغیرکھیل رہی تھی اور18ویں اوور میں 142رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔
ون ڈے میںروہیت شرما کا ریکارڑناقابل یقین اورتوڑنا بہت مشکل ہے:برائن لارا
(November 20, 2014)
میلبورن:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے کہا ہے کہ روہیت شرما کاون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگزکھیلنے کا ریکارڑ توڑنا بہت مشکل ہے۔ روہیت شرما نے سری لنکا خلاف میچ میں 264رنز بناکر ریکارڑ قائم کیا تھا، اسے قبل یہ ریکارڑ219رنز کے ساتھ وریندر وسہواگ کے پاس تھا۔ برائن لارا جوکہ ٹیسٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے لمبی اننگزکھیلنے کا ریکارڑ رکھتے ہیں،انھوں نے 400ناٹ آﺅٹ ٹیسٹ اور 501ناٹ آﺅٹ دومیسٹک کرکٹ میں بنائے ہیں۔ لارا کاروہیت شرما کے ریکارڑپر کہنا تھا کہ ہم سروی وی رچرڈ کے انگلینڈ کے خلاف189رنز کے ریکارڑ کو دیکھتے ہوئے جوان ہوئے تھے ،لیکن میں سمجھ رہاتھا کہ 200رنز کاریکارڑتوڑ اجاسکتاہے لیکن اب میں سمجھتاہوں کہ روہیت شرما کا ریکارڑ پہنچ سے دورہے،لاراکا مانناہے کہ یہ اننگز لاجواب تھی۔ انھوں نے کہا کہ جب روہیت شرما نے 200رنز بنائے تو میں سوچ رہاتھا کہ اس آدمی نے دو دفعہ ڈبل سنچری بنائی لیکن مجھے معلوم نہیں تھاکہ یہ ایسا کارنامہ انجام دینے جارہے جو ناممکن نظر آرہاہو۔لارا کا کہناتھا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا4سو رنز کاریکارڑتوڑا جاسکتاہے تومیراخیال ہے کہ یہ صرف ٹی ٹوئنٹی کی وجہ سے ممکن ہوہے،اگر کرس گیل اور ویرات کوہلی جیسے بیٹسمین کو دو دن مل گئے اور یہ اپنے انداز میں بیٹنگ کرتے رہے تو یہ ممکن ہے۔برائن لارا کا کہناتھا کہ میرا خیال ہے کہ ٹی ٹوئنٹی نے لوگوں کا اعتمادبحال کیا ہے اسی لیے وہ 2سو اور اڑھائی سو کا ہندسہ باآسانی عبور کرلیتے ہیں جبکہ بیٹسمین اور ٹیمیں اب اس سے بھی آگے نظررکھتے ہیں۔
عمران طاہر کی آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شرکت مشکوک
(November 20, 2014)
میلبورن; جنوبی افریقا کے لیگ اسپنر عمران طاہر کی آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ولیئرز کاکہنا ہے کہ عمران طاہر کے گھٹنے میںزخم ہیں جس کے باعث وہ تیسرے ون ڈے میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے۔ ڈی ولیئرز کا کہناتھا کہ میرے خیال میں ان کی چوٹ معمولی نوعیت کی ہے ہم میچ سے قبل اس کا جائزہ لیں گے اور حتمی فیصلہ کریں گے۔ جنوبی افریقا پہلے ہی جے پی ڈومینی کے بغیر کھیل رہاہے جس کے باعث اسپین بولنگ میں انھیں کمی محسوس ہورہی ہے، ڈی ولیئرز کا کہنا تھا کہ اگر ڈومینی اس وقت ہمارے ساتھ ہوتے تو ہماری ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں فرق نظرآتاکیونکہ مڈل آڈر میں ان کا انداز بہترین ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر ٹیم میں واپس آئیںگے۔ سیریز میں آسٹریلیا کو2-1کی برتری حاصل ہے، تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو73رنز سے ہرایا تھا۔ چوتھا ون ڈے آج 21نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
