اسلام آباد (پی پی آئی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی فون پر بیٹوں کے ساتھ بات نہ کروانے کے توہین عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کروادیا۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چئیرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے سے معذرت کرلی۔ جواب میں کہا گیا کہ 18 اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بچوں سے بات کروائی گئی، تاہم واٹس ایپ پر بیرون ملک مستقل بات کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے، عدالت اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رولز میں ترمیم کی ہدایت کر سکتی ہے، جیل پی سی او کے ذریعے فیملی اور وکلاسے قیدیوں کی بات کی سہولت دی جاتی ہے، آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے آفیشل سیکریٹ کے ملزمان سے متعلق لیٹر جاری کیا گیا تھا، لیٹر میں یہ کہا گیا تھا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے ملزمان کو پی سی او کی سہولت میسر نہیں۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کی حکم عدولی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، میرے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کی جائے۔
آئی او سی کے صدر تھامس بیچ کی افغانستان میں والی بال میچ پر بم حملے کی مذمت
دفاعی چمپیئن کروزیرو نے مسلسل دوسری بار برازیل سیری اے جیت لیا
ہواوے کا ای ایل ٹی ایسلوشن الائنس بہتر انداز میں باہم منسلک صنعتوں کے لیے طویل المیعادانٹرپرائزارتقاء کی اہمیت کو تروجیج دیتا ہوا
گزشتہ سہ ماہی میں بینکاری کے شعبے کی کارکردگی متاثرکن رہی:اسٹیٹ بینک
فارمولاون ٹیم فراری کا چار بار کے چمپین سباسچین ویٹل سے تین سال کا معاہدہ
بنگلہ دیش ورلڈ کپ سے قبل ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے تیار
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شاعر مشرق علامہ اقبال ؒکایوم پیدائش آج منایاجائیگا
کراچی (پی پی آئی)شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکایوم پیدائش جمعرات9نومبر کو منایاجائیگا، حکومت نے اس روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، پی پی آئی کے مطابق9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہر سال یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔
بلدیہ عظمیٰ کا کونسل اجلاس الیکٹرک بلوں کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجزوصول کرنے کی کل منظوری دے گا
کراچی (پی پی آئی)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کے عام اجلاس کے ایجنڈے میں جوجمعہ 10 نومبرکو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوگا،سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس کی وصولی سے متعلق کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے اشتراک سے کے الیکٹرک کے ماہانہ بلوں کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس وصول کرنے کی منظوری بھی شامل ہے۔
کشمیری آزادی کیلئے لازوال قربانیاں پیش کررہے ہیں:فریدہ بہن جی
سری نگر(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما اور جموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے کہا ہے کہ لاکھوں نہتے اور بے بس کشمیر ی مسلمانوں پر بھارت کے ریاستی جبر پر عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے،یہ ایسا سانحہ ہے جس سے کسی صورت بھلایا نہیں جاسکتا ہے، پی پی آئی کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ مودی کی فاشسٹ حکومت کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے اس مذموم منصوبے پر ہی عمل پیر ا ہے، کشمیری اپنی جدوجہد کے لئے لازوال اور مثالی قربانیاں پیش کررہے ہیں، 1947میں جموں سے شروع ہونے والا قربانیوں کا سلسلہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھی جاری ہے،گزشتہ 76برسوں میں پانچ لاکھ سے زائد کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے بھارت کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔
تلاش کریں
خبریں
آئی او سی کے صدر تھامس بیچ کی افغانستان میں والی بال میچ پر بم حملے کی مذمت
لوسانے:انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی(آئی او سی) کے صدر تھامس بیچ نے افغانستان کے والی میچ میں خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے ۔ افغانستا ن کے صوبہ پکتیکا میں اتوار کو والی بال میچ میں خودکش دھماکے سے 50سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تھامس بیچ نے کہا کہ یہ حملہ ایک بزدلانہ کارروائی تھی ، پوری اولمپک تنظیمیں اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرتی ہیں جس میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایاگیا۔ تھامس بیچ نے کہا کہ باہمی اتحاد اور امن اور مفاہمت کو فروغ دے کراس حملے سے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔تھامس بیچ نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں سے ہیں جو اس حملے میں زخمی ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔
دفاعی چمپیئن کروزیرو نے مسلسل دوسری بار برازیل سیری اے جیت لیا
بیلوہوریزنٹے: کروزیرو نے مسلسل دوسری بار برازیلین سیری اے ٹائٹل جیت لیا۔برزیلی فٹ بال کلب کروزیرونے گویاس کو 1-2سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا بھرپور دفاع کیا۔ کروزیروکی جانب سے ایورٹن روبرٹو نے پہلا گول داغا جس سے گویاس کے سیمو ئیل روسانے برابر کردیا تاہم ریکارڈو وگولارٹس کے گول نے کروزیروکی فتح کو یقینی بنادیا۔ کروزیرو نے برازیل سیری اے ٹائٹل مسلسل دو سری بات جیتا مجموعی طور 4مرتبہ کامیابی حاصل کرکے ریو جائینٹس واسکوڈی گاما کا ریکارڑ برابر کردیا ، برازیل کلب سینٹوزاور پلیمیراس 8،8بار یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں ،ساﺅپاﺅلو6 جبکہ فلیمنگو اور کورینتھیاس نے پانچ پانچ دفعہ برازیل سیری اے جیتنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ کروزیروکے کھلاڑی ایورٹن روبیرو کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ جشن کاموقع ہے،ان کا کہنا تھا کہ میدان کھلاڑیوں کے لیے سازگار نہیں تھا لیکن ہماری ٹیم نے بہترین کارکدگی کامظاہری کیا اوراہم ٹائٹل جیت لیا۔
ہواوے کا ای ایل ٹی ایسلوشن الائنس بہتر انداز میں باہم منسلک صنعتوں کے لیے طویل المیعادانٹرپرائزارتقاء کی اہمیت کو تروجیج دیتا ہوا
شنگھائی، 20 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ہواوےآج ” بہتر انداز میں باہم منسلک صنعتوں کے لیے ای ایل ٹی ای” کے موضوع پر شنگھائی میں اپنا دوسرا ای ایل ٹی ای سلوشن الائنس اجلاس منعقد کررہا ہے۔ فروری 2014ء میں ہواوے کی جانب سے قائم کردہ ای ایل ٹی ای سلوشن الائنس صنعتوں میں پیشہ ورانہ ایل ٹی ایٹیکنالوجیوں کے نفاذ کو ترویج دیتا ہے۔ اجلاس چین اور دنیا بھر سے ٹرنکنگ معیارات میں مہارت رکھنے والے صنعتی اداروں، تجزیہ کاروں، صنعتی شراکت داری اور صارفی نمائندگان سمیت تقریباً 300 ماہرین کو جمع کرے گا۔ جناب ڈیوڈوینگ، صدر وائرلیسپروڈکٹ لائن، پروڈکٹ اینڈ سلوشنز، ہواوے نے ‘کشادگی، تعاون اور یکساں فائدہ – ای ایل ٹی ایبرائے بہتر منسلک صنعت’ کے موضوع پر کلیدی خطاب کے ذریعے اجلاس کا افتتاح کیا۔ “ہواوے مانتا ہے کہ 4جی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی عمودی صنعتوں کے لیے بہترین ٹیکنالوجی جو موبائل براڈبینڈ کو اختیار کررہی ہیں۔ جناب وینگ نے کہا کہ “مختلف فریکوئنسی کی سپورٹ اور آزاد تعمیر کے ذریعے، ہواوے کا ای ایل ٹی ایبراڈبینڈٹرنکنگ حل دنیا بھر میں کئی صنعتوں اور منصوبوں پر لاگو کیا جاچکا ہے، جو ایک بہتر منسلک دنیا کی تعمیر میں مدد دے رہا ہے۔ ہواوےجدید حلوں کو بنانے اور مددگار صنعتی ماحول کو مضبوط کرنے کے لیے مشترکہ مارکیٹنگ حکمت عملیاں اپنانے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔” رواں سال کا اجلاس 26 نئے اراکین کی ای ایل ٹی ای سلوشن الائنس میں شمولیت دیکھے گا جس میں صنعت کے معروف ادارے جیسا کہ چائنا ریلوے اریوانانجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ، کیسکو سگنل لمیٹڈ، گیٹیک (سو چو) موبائل لمیٹڈ اور او3بی نیٹ ورکس شامل ہیں۔ اجلاس میں ای ایل ٹی ای سلوشن الائنس کے کل اراکین کی تعداد 56 اداروں تک پہنچ جائے گی۔ صنعتی شراکت داروں کی اہمیت پر ہواوے میں پروڈکٹس اینڈ سلوشن ڈپارٹمنٹ کے صدر برائےمارکیٹنگ و سلوشنز جناب پیٹرکچینگ نے کہا کہ “اگلے پانچ سالوں میں ہواوےاپنے شراکت داروں اور پوری انٹرپرائز ٹیکنالوجی ماحول کے ساتھ کام کرکے امید کرتا ہے کہ وہ ای ایل ٹی ای میں 10 ارب ڈالر کا مارکیٹ موقع تخلیق کرے گا۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہواوےایک انٹرپرائزسافٹویئرڈیولپمنٹ کٹ (ای ایس ڈی کے) ، آن لائن ڈیولپمنٹ سپورٹ، آزاد لیب تعاون، مشترکہ مارکیٹنگ اور شراکت داروں کو نقد رعایت دینے والے ایک سیلز ترغیب منصوبے (ایس آئی پی) کی فراہمی کے ذریعے شراکت داروں کو مدد دے گا۔” جناب میاؤوی، ڈپٹی جنرل مینیجر، نانجنگ کوموےوائرلیس نیٹ ورک نے کہا کہ “نانجنگ کوموےوائرلیس نیٹ ورک اور ہواوےنے 2013ء میں شہر کے علاقوں کا احاطہ کرنے کے لیے نانجنگ میں دنیا کا پہلا ای ایل ٹی ای- بیسڈملٹی میڈیاڈیجیٹلبراڈبینڈٹرنکنگ سسٹم نافذ کیا۔ اگست 2014ء میں ہواوے کے ای ایل ٹی ای سلوشن نے نانجنگ میں ہونے والے گرمائی یوتھ اولمپک گیمز میں اعلیٰ کارکردگی کی خدمات کا سلسلہ پیش کیا۔ آگے بڑھتے ہوئےنانجنگ کوموےنانجنگ شہر کے موجودہ ای ایل ٹی ای نیٹ ورک کی بنیاد پر حکومت کی عوامی خدمات اور روز مرہ انتظام کے لیے ہواوے کے ساتھ نئی
گزشتہ سہ ماہی میں بینکاری کے شعبے کی کارکردگی متاثرکن رہی:اسٹیٹ بینک
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میںکہا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2014کی سہ ماہی میں بینکنگ کے شعبے میں خاصی بہتری آئی۔ ستمبر 2014ءکے اواخر تک منافع (قبل از ٹیکس) تاریخی طور پر بلند ترین سطح 176 ارب روپے تک پہنچ گیا جس میں آخر ستمبر 2013ءکے مقابلے میں 44 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ اسی طرح اثاثوں پر منافع (ROA) اور ایکویٹی پر منافع (ROE) بھی بہتر ہوکر بالترتیب 1.4 فیصد اور 15.9 فیصد ہوگیا جبکہ ایک سال قبل 1.1 فیصد اور 12.3 فیصد تھے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ستمبر 2014میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے بینکاری شعبے کی شماریات کے مطابق بینکاری نظام کی شرح کفایت سرمایہ (CAR) ستمبر 2014میں بہتر ہو کر 15.5 فیصد ہوگئی جبکہ ایک سہ ماہی قبل 15.1 فیصد تھی جس کا بڑا سبب بھرپور منافع ہے۔ سخت بازل تھری (Basel-III) کیپٹل اسٹینڈرڈ کے نفاذ کے باوجود موجودہ شرح کفایت سرمایہ اسٹیٹ بینک کی مقرر کردہ کم از کم حد 10 فیصد سے خاصی بلند ہے۔ حوصلہ افزا امر یہ ہے کہ دباؤ کی جانچ (stress test) کے نتائج سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نظام کی اساس سرمایہ اتنی مضبوط ہے کہ وہ قرضے، مارکیٹ اور سیالیت کے خطرے کی وجہ سے کوئی بھی غیرمعمولی دھچکے برداشت کرسکتا ہے۔بینکاری شعبے کے اثاثہ جاتی معیار (asset quality) کے اظہاریے بھی معمولی تبدیلی کے ساتھ استحکام ظاہر کرتے ہیں۔ ستمبر 2014ءمیں غیر فعال قرضوں (NPLs) اور کل قرضوں کا تناسب تموین (provision) منہا کرکے 3.2 فیصد ہے جو ستمبر 2011ءکے نقطہ عروج 6.4 فیصد سے خاصا کم ہے۔
فارمولاون ٹیم فراری کا چار بار کے چمپین سباسچین ویٹل سے تین سال کا معاہدہ
روم:اٹلی کی فارمولا ون ٹیم فراری نے فرنانڈو الینسو کو رخصت کرکے چاربا رکے عالمی چمپین سباسچین ویٹل سے تین سال کا معاہدہ کرلیا۔ فراری نے اگلے سیزن کے لیے ٹیم کااعلان کیا جس میں سباسچین ویٹل اور کیمی رائیکونین نمائندگی کریں گے ۔فراری کے مالک مارکو میٹیاکو نے رائیکون اور ویٹل کی موجودگی میں ٹیم کی کامیابی کا عزم ظاہرکیا۔فراری نے فرنانڈو الینسو کے جانے کے بعد ویٹل سے معاہدہ کیاہے ، فراری کا کہنا ہے کہ ویٹل تجربہ او ر نوجوان دونوں خوبیوں کے مالک ہیں۔دو دفعہ کے عالمی چمپین اسپیشن الینسو کافراری سے معاہدہ ختم ہونے میں ابھی دو سال باقی تھے لیکن ٹیم اور الینسو دونوں کی رضامندی سے معاہدہ ختم کیا گیا، الینسو دوسری ٹیم مکلارن میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
بنگلہ دیش ورلڈ کپ سے قبل ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے تیار
ڈھاکا:بنگلہ دیش جنوری میں آئی سی سی کی جانب سے منعقد ہونے والے ورلڈ کپ تیاری ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڑکی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے ہمیں پیش کش کی گئی ہے اور ہم نے اصولی طورپر اپنی قومی ٹیم بھیجنے کے لیے حامی بھری ہے لیکن حتمی فیصلہ بورڑ کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ اس معاملے پر مثبت سوچ رکھتی ہے۔ بنگلہ زمبابوے کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے بعد اورمذکورہ ٹورنامنٹ اور ورلڈ کپ کے درمیان کوئی ور ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہاہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڑ نے بنگلہ دیش کو ون ڈے ٹورنامنٹ کی پیش کش کی ہے جس کا جواب ابھی تک بنگلہ دیش نے نہیں دیا۔ ورلڈ کپ کی تیاری ٹورنامنٹ میں زمبابوے سمیت ایسوسی ایٹ ٹیمیں افغانستان، آئرلینڈ ،اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔