فارمولا ون ڈرائیورجولیس بیانچی قومے سے باہر آگئے

میرپورخاص میں واپڈا کی نجکاری اور حیسکو چیف کی تعیناتی کے خلاف احتجاج

مائیکل ہسی انگلینڈ کے خلاف پرائم منسٹر الیون کے کپتان مقرر

افریقی نیشنز فٹ بال:دفاعی چمپیئن نائیجیریا کوالیفائی کرنے میں ناکام

نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ نے ہانگ کانگ میں ایشیا بحر الکاہل علاقائی دفتر کھول لیا

پی ٹی سی ایل کی اپنے صارفین کو اپ گریڈیشن کی پیش کش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

فارمولا ون ڈرائیورجولیس بیانچی قومے سے باہر آگئے

پیرس: فرنچ فارمولاون ڈرائیور جولیس بیانچی طویل کش مکش کے بعد قومے سے باہر آگئے ہیں۔جولیس بیانچی کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ قو مے سے نکل آئے ہیں اور آرام سے سانس لے رہے ہیں۔25سالہ بیانچی روا ںسیزن میں 5اکتوبر کوجاپان گراں پری ریس میں خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انھیںجاپان کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں پہنچایاگیا تھا تاہم جلد ہی انھیں فرانس منتقل کردیا گیاتھا۔بیانچی کے خاندان کا کہناہے کہ جولیس اب مصنوعی سانس لینے کے عمل سے باہر آگئے ہیںاور سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں ہورہی اور ان کی حالت پہلے سے بہترہے تاہم ابھی بھی بے ہوش ہیں، ان کاکہنا ہے کہ بیانچی کے ذہنی علاج کا نیامرحلہ شروع ہواہے۔

مزید پڑھیں

میرپورخاص میں واپڈا کی نجکاری اور حیسکو چیف کی تعیناتی کے خلاف احتجاج

میرپورخاص:میرپورخاص میںواپڈا کی نجکاری اور حیسکو میں پرائیویٹ چیف کی تعینا تی کے خلاف واپڈا ملازمین نے گو نواز گو ریلی نکالی۔ واپڈا ملازمین نے پاکستا ن واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین میرپورخاص ڈویژن کے زیر اہتمام واپڈا آفس سے میرپورخاص پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کی قیادت ڈویژنل چیئر مین اکبر لغاری یوسف سومرو عبدالکریم شاہد کاظمی اقبال لودھی و دیگر کر رہے تھے ،اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کسی صورت بھی ملازمین کو قبول نہیں ہے اور نجکاری کے خلاف بھر پور مزاحمت کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ حیسکو کو تباہ کرنے کے لےے پرائیویٹ حیسکو چیف تعینات کیا گیا ہے ،مقررین نے مطالبہ کیا کہ واپڈا کی نجکاری کا عمل فوری طور پر روکا جائے اور پرائیویٹ حیسکو چیف کو ہٹادیا جائے ورنہ واپڈا ہائیڈرو کے قائد عبدالطیف نظامانی کی قیادت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں

مائیکل ہسی انگلینڈ کے خلاف پرائم منسٹر الیون کے کپتان مقرر

کینبرا:آسٹریلیا کے سابق بیٹسمین مائیکل ہسی انگلینڈ کے خلاف میچ میں پرائم منسٹر الیون کے کپتان ہوں گے۔ دارالحکومت کینبرا میں ہر سال مہمان ٹیم کے خلاف پرائم منٹسر الیون کا مقابلہ ہوتاہے ،پچھلے سال سابق اسپیڈ اسٹار بریٹ لی نے کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے ،یہ میچ بھی انگلینڈ کے خلاف کھیلا گیا تھا اورمائیکل ہسی کی کپتانی میں اگلے سال ہونے والامیچ بھی انگلینڈ کے خلاف ہوگا۔مائیکل ہسی نے بین الاقوامی کرکٹ سے 2013کے اوائل میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم وہ آئی پی ایل اور بگ بیش میں مسلسل کھیلتے رہے ہیں۔انگلینڈ جنوری 2015میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس میں بھارت کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں

افریقی نیشنز فٹ بال:دفاعی چمپیئن نائیجیریا کوالیفائی کرنے میں ناکام

عبیدجین:دفاعی چمپین نائیجیریا افریقی نیشنز کپ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا جبکہ گھانا،کوڑ ڈی آئیوری کوسٹ باآسانی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔نائیجیریا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 2-2گول سے برابر رہا تاہم نائیجیریا مطلوبہ پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہاجبکہ افریقا پہلے ہی کوالیفائی کرچکاہے ۔ کوٹ ڈی آئیوری کوسٹ نے کیمرون کے خلاف میچ برابر کرکے افریقن نینشنز کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا،آئیوری کوسٹ نے چھے میچوں میں10پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کیمرون 10پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔ ڈی آر کانگو نے سیرالیون 1-3سے شکست دے دی لیکن افریقی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔گھانا نے ٹوگو کو1-3سے شکست دے دی، گھانا کے اسٹرائیکر مجید وارث ، مبارک واکاسواورکپتان بادو نے گول کرکے ٹیم کو افریقی کپ میں پہنچادیا ،ٹوگو کی جانب سے فلوڈ آئیتی نے واحد گول کیا۔ گھانا گروپ ای میں 11پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

مزید پڑھیں

نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ نے ہانگ کانگ میں ایشیا بحر الکاہل علاقائی دفتر کھول لیا

ہانگ کانگ، 19 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — عارضی رہائش کے حل پیش کرنے والے معروف عالمی ادارے نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ اپنے ایشیا بحر الکاہل دفتر کے افتتاح کااعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے۔ ہانگ کانگ کے کازوے بے علاقے میں قائم یہ دفتر ایشیا بحر الکاہل سے تعلق رکھنے والے نومیڈ کے صارفین، اور ساتھ ساتھ مستحکم امریکی صارفین، کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خطے بھر میں معیاری سروسڈ اپارٹمنٹ انتخاب کے لیے خدمات انجام دے گا۔ علاقائی دفتر ایشیا بحر الکاہل بشمول بھارت، چین، آسٹریلیا، جاپان اور جنوب  مشرقی ایشیا بھر میں خدمات کی فراہمی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے گا۔ دفتر کی قیادت صنعت کی بزرگ شخصیت میلانی پلز، نائب صدر اے پی اے سی آپریشنز، کررہے ہیں۔ میلانی اپنے ساتھ نومیڈ میں 12 سال کا تجربہ لا رہے ہیں، جن میں وہ حال ہی میں ہانگ کانگ اور شنگھائی میں بروک فیلڈ گلوبل ری لوکیشن سروسز کے گلوبل آپریشنز کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔ نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گیون جیمز نے کہا کہ “نومیڈ کی غیر معمولی عالمی توسیع کو ان موجودہ صارفین سے تحریک ملی ہے جو نومیڈ سے ایشیا بحر الکاہل میں کام کا آغاز کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔”نومیڈ کے نائب صدر کارل تھوگ نےکہا کہ ” یہ آغاز لندن میں ہمارے نئے دفتر کے قیام کے ساتھ ہوا ہے، جو ای ایم اے اے خطے کو خدمات دیتا ہے۔ہمارا نمونہ واحد 100 فیصد غیر متعصب پسند کی فراہمی کا نمونہ ہے، جو اپنے ساتھ دنیا بھر میں دستیاب بہترین اپارٹمنٹ حلوں کی وسیع ترین اقسام لاتا ہے۔ ہم اے پی اے سی خطے میں 300 چار اور پانچ اسٹار جائیدادیں رکھتے ہیں، جو عالمی معیار کی سروس کمپنی کی قابل بھروسہ چھتری تلے پیش کی جاتی ہیں۔ یہ معروف برانڈ عمارات کئی اقسام کی سہولیات فراہم کرتی ہیں، اور ہر سہولت مختصر اور طویل مدت کی معیاری قیام گاہیں پیش کرتی ہے۔ نیٹ ورک فراہم کنندگان کے مقابلے میں جو ایک مخصوص برانڈ بھی چلاتے ہیں، ہم بلاتعصب ممکنہ حد تک بہترین گھر کے حل پیش کرنے کے لیے آزاد ہیں، کیونکہ ہمارے مارکیٹ میں کسی بھی عمارت یا برانڈ کے ساتھ مالی تعلقات نہیں ہیں۔” سان ڈیاگو، کیلیفورنیا میں قائم نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ دنیا بھر میں عارضی اپارٹمنٹس، سروس شدہ اپارٹمنٹس اور ہوٹلوں میں توسیع شدہ قیام کے حل فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ نومیڈ صارفین کو ان کی ضرورت کے مقام پر 79,000 اپارٹمنٹس اور ہزاروں ہوٹلوں کے کمروں کی وسیع اقسام کی فراہمی کے لیے شراکت داروں کی وسیع اقسام استعمال کرتا ہے، جس میں صارفین کی طلب کے مطابق منتخب رہائشیں شامل ہیں۔ ہمارے سرفہرست صارفین نومیڈ کی خدمات فراہمی کو کسی بھی دوسرے سروسڈ رہائش برانڈ کے مقابلے میں ایک قدم آگے سمجھتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.nomadtemphousing.com مزید تفصیلات کے لیے گیون جیمز سے 1-619-313-4300+ یا [email protected] پر رابطہ کیجیے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی سی ایل کی اپنے صارفین کو اپ گریڈیشن کی پیش کش

کراچی:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے صارفین کے لئے کسی اضافی چارجز کے بغیر اپنے کنکشن کو8 Mbps بر ا ڈ بینڈ کنکشن پر اپ گریڈ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے دی جانے والی یہ پیش کش نئے اور موجودہ اہل صارفین کو 4 Mbps کی قیمت میں 8 Mbps کی سپیڈ سے براﺅزنگ اور بلا تعطل اسٹریمنگ کا موقع فراہم کرتی ہے۔پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، وائر لائن بزنس، آصف انعام نے اس نئی آفر کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ڈیٹا کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے ویسے ہی ہماری قابل بھروسہ ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروس آج کل کی تیز رفتار اور مربوط دنیا میں انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ یہ آفر خصوصی طور پر مرتب کی گئی ہے تاکہ ہمارے صارفین کو بہتر ویلیو فراہم کی جاسکے۔مذکورہ پروموشن کی مدت31جنوری2015 تک ہے۔پروموشن کی مدت ختم ہونے کے بعد جو صارفین اس سے مستفید ہونا چاہیں تو اُنھیں30جون 2015تک 25سوروپے کی رعائتی قیمت پر8Mbpsکنکشن فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں