فرانس میں فٹ لیگ کے دوران میچ فکسنگ کے الزام میں کئی افراد گرفتار

ملک میں معیاری تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے:شعیب احمد صدیقی

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

جسٹس نانواتی کمیشن نے گودھرا فسادات کی رپورٹ جمع کرادی

سی جی اے پی نے 2014ء تصویری مقابلے کے فاتح کا اعلان کردیا

جے اے سولر نے ملٹی-سی 60-سیلز شمسی ماڈیولز پر 280 واٹ سے زیادہ کا پاور آؤٹ پٹ ریکارڈ بنا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

فرانس میں فٹ لیگ کے دوران میچ فکسنگ کے الزام میں کئی افراد گرفتار

پیرس:فرانس کی لیگ ڈی پروفیشنل فٹ بال نے اعلان کیاہے کہ لیگ 2کے دوران کئی مشتبہ افراد کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔فرنچ پروفیشنل لیگ کے صدر فریڈریک تھیریز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔انھوں نے زور دیا کہ الزام ثابت ہونے پر تمام ملزمان کو کڑی سزا دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر گرفتار افراد میں سے کوئی کرپشن ،فراڈ،غبن یا اس طرح کے کسی کام کی معمولی کشش بھی کی ہو تو ان کے خلاف فرنچ پروفیشنل لیگ ان کے خلاف مدعی بن جائے گی اور انھیں عبرت کا نشان بنائے گی، تاہم انھوں نے کہا کہ اس وقت تفتیش کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

مزید پڑھیں

ملک میں معیاری تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے:شعیب احمد صدیقی

کراچی:کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی اور خو شحالی کے لئے معیاری تعلیم بہت ضرور ی ہے۔ اس کے بغیر جدید ترقی اور جدیددنیا کے تقا ضے پو رے کر تے ہوئے آگے بڑھنا ممکن نہیں ۔ وہ آئی بی اے میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہیومن ریسورسز ، ہیلتھ کئیر مینجمنٹ اور سپلائی چین اہم ترقی کے ذرائع ہیں ان کے بغیر معاشی استحکام اور اداروں کی بہتر اور جدید مینجمنٹ کا کو ئی تصو رممکن نہیں ۔انھوں نے کہا کہ آئی بی اے بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارہ کی حیثیت سے ملک اور تعلیمی شعبہ کی زبر دست خدمت کر رہا ہے۔ یہاں حا صل کے طلبہ نے معیاری تعلیم کی وجہ سے ملک کی کمپنیوں اور اداروں کو بین االاقوامی اداروں کے بر ابر لا کھڑا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ناقص اور غیر معیاری ہیلتھ کئیر مینجمنٹ کی شکایات بڑھ رہی ہیں ان شکایات کو دور کر نے کے لئے یہاں بہتر اور معیار ہیلتھ کئیر مینجمنٹ بہت ضروری ہے تاکہ صحت کے شعبہ میں ناقص دیکھ بھال اور علاج سے متعلق شکا یات دور ہوں اور اس کے باعث بڑی تعداد میں ضائع ہو نے والی انسانی جانوں کو بچا یا جا سکے،انھوں نے کہا کہ ہمارے نو جوانوں کو مستقبل کے تقا ضوں کے مطابق تعلیم اور تربیت حا صل کر نے کے مواقع کی ضرورت ہے،زیادہ سے زیادہ طلبہ کو یہ مواقع ملنے چاہئیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ پروگرام سے جو طلبہ فارغ التحصیل ہوں گے ان سے ملکی کمپنیوں کو مطلوب بہترین صلاحیت رکھنے والے انسانی وسائل دستیاب ہوں گے۔جس سے ان کمپنیوں کی عالمی سطح کی انسانی وسائل کی ضررویات پوری ہوں گی۔تقریب سے آئی بی اے کے سینٹر برائے ایگزیکٹیو ایجوکیشن کے سربراہ ڈاکٹر اظہار حسین نے بھی خطاب کیا ۔ بعد ازاں کمشنر کراچی نے کیک کاٹ کر ڈپلومہ پروگراموں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپلومہ پروگراموں کی فیکلٹی ارکان بھی مو جو د تھے۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

کینبرا:آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا رتیسرامیچ آج19نومبرکو کینبرا میں کھیلاجائے گا۔سیریز 1-1سے برابر ہے ۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو32رنزسے شکست دے دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرے ون دے میں آسٹریلیا کے خلاف تین وکٹوںسے کامیابی حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے اپنے میچوں کی سنچری بھی دوسرے میچ میں مکمل کی ۔

مزید پڑھیں

جسٹس نانواتی کمیشن نے گودھرا فسادات کی رپورٹ جمع کرادی

احمدآباد:جسٹس نانواتی کمیشن نے بارہ سال قبل گجرات میں مسلمانوں کو زندہ جلائے جانے کی رپورٹ گجرات کے وزیراعلیٰ آنندیبن پٹیل کے حوالے کردی۔ جسٹس نانواتی نے کہا کہ حتمی رپورٹ تیار ہے اسے کچھ دنوں میںجمع کرادیا جائے گا۔ نانواتی کمیشن نے رپورٹ کی تیاری میں 24مرتبہ توسیع کی تھی جبکہ آخری بار 31اکتوبر کواضافی وقت لیا گیاتھا۔کمیشن میں جسٹس نانواتی کے علاوہ اکشے مہتا شامل تھے۔ 2008میں انکوائرپینل نے گودھرا فسادات کے حوالے سے ایک رپورٹ جمع کرادی تھی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ریل کو جلانے کا واقعہ ایک منصوبہ بندی کے مطابق کیا گیا تھا۔27فروری2002کو مسلمانوں کو زندہ جلادیے جانے پرپورے بھارت میں فسادات برپاہوگئے تھے جس کے بعد3مارچ 2002کو گجرات حکومت نے ایک کمیشن قائم کیا جس میں جسٹس کے جی شاہ بھی شامل تھے،2008میں جسٹس شاہ کی وفات کے بعد اکشے مہتا کو کمیشن کا حصہ بنایاگیاتھا۔رپورٹ کے مندرجات کوابھی تک عام نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سی جی اے پی نے 2014ء تصویری مقابلے کے فاتح کا اعلان کردیا

واشنگٹن، 17 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — سی جی اے پی تصویری مقابلے 2014ء کا پہلا انعام جیتنے والے ملائیشیا کے سوہ ییو کیات ہیں۔ تین ججوں کے پینل نے 95 ممالک سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور اور شوقیہ فوٹوگرافرز کی 4,820 تصاویر میں سے ان کی تصویر “ماہی خور پرندہ ماہی گیر” کو منتخب کیا۔ جیتنے والی تصویر چین کے ایک آدمی کو ظاہر کرتی ہے جو چین میں ماہی خور پرندوں کے ذریعے مچھلیاں پکڑنے کے معدوم ہوتے فن کی مشق کررہا ہے – یہ ایک ہزاروں سال پرانا روایتی طریقہ ہے جس میں پرندوں کو مچھلیاں پکڑنا سکھایا جاتا ہے۔ اس اعلامیہ سے متعلق ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/players/English/7267351-cgap-financial-inclusion-photo-contest-winners-2014/ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141115/158839 سالانہ سی جی اے پی تصویری مقابلہ، جسے 2006ء میں شروع کیا گیا تھا، کا مقصد دنیا بھر میں مالیاتی شمولیت کو ظاہر کرتی ہوئی زبردست تصویر کشی کو نمایاں کرنا ہے۔ معنی خیز تصویر کشی کے ذریعے سی جی اے پی  ان مختلف طریقوں کو نمایاں کرتا ہے جس کے ذریعے غریب گھرانے اپنے مالی زندگیوں کو منظم کرتے ہیں اور اقتصادی اہرام کی بنیاد  پر رہنے والے افراد کے لیے باضابطہ مالی خدمات کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر ہوتا ہے۔ ججوں نے شاعرانہ اور تمثیل انگیز طریقے سے داستان بیان کرنے پر “ماہی خور پرندہ ماہی گیر” کا انتخاب کیا۔ ماہی خور ماہی گیر پرندے، جیسا کہ ایک تصویر میں موجود ہے عام طور پر سیاحت کی صنعت میں شامل ہوتے ہیں اور ان کا کاروبار مالیاتی خدمات تک آسان رسائی کے لیے فائدہ دیتا ہے۔ “تصویر نے ہمیشہ رہنے والا تصور قائم کیا ہے، جو ایک جدید کہانی سے منسلک ہے،” میگھان دھالیوال، ملٹی میڈیا پروجیکٹس کوآرڈینیٹر برائے پولٹزر سینٹر آن کرائسس رپورٹنگ نے کہا۔ “یہ افسانوی سا لگتا ہے، اور اس کے کپڑے پرندے کے پروں سے ملتی جلتی شکل بناتے ہیں۔” جیتنے والی تصویر کے پس پردہ زبردست کہانی کے ساتھ ساتھ ججوں نے کہا کہ یہ تکنیکی طور پر ایک شاندار تصویر ہے۔ “ارتکاز ماہی گیر پر ہے، لیکن صارف پھر بھی پس منظر کی خوبصورت تفصیلات دیکھ سکتا ہے،” اندرا ولیمز بابک، نیوزیم کے لیے سینئر مینیجر برائے ویژوئل ریسورسز نے کہا۔ 2014ء کا پہلا انعام فوٹوگرافی آلات کے لیے 2,000 ڈالرز کے تحفوں پر مشتمل سند ہے۔ 30 جیتنے والی تصاویر پر مشتمل مکمل گیلری www.cgap.org/photocontestپر دیکھی جاسکتی ہے۔ ججوں نے دوسرے اور تیسرے درجے پر آنے والے فاتحین کے ساتھ ساتھ 27 علاقائی فاتحین، حتمی مقابلے کے شرکاء اور خصوصی انعامات حاصل کرنے والوں کا بھی انتخاب کیا، جنہیں تکنیکی مہارت اور کہانی کے بیان اور مالیاتی شمولیت کے پس پردہ چہروں کی وجہ سے منتخب کیا گیا۔ جینیٹ اورتز-اوسوریو، امریکی   ریڈکراس میں مینیجر برائے فوٹو اینڈ ڈیجیٹل ایسیٹس، خاص طور پر تنزانیہ سے تیسرا انعام جیتنے والی تصویر سے متاثر ہوئیں۔ انہوں نے ہیلی ٹکر کی جانب سے کھینچی گئی “چھوٹے کاشتکار” نامی تصویر کو متحرک قرار دیا:”آپ سمجھ سکتے ہیں کہ تصویر میں موجود عورت سخت زندگی گزارتی ہے، لیکن اسی لمحے آپ اسے بااختیار پاتے

مزید پڑھیں

جے اے سولر نے ملٹی-سی 60-سیلز شمسی ماڈیولز پر 280 واٹ سے زیادہ کا پاور آؤٹ پٹ ریکارڈ بنا دیا

شنگھائی، 17 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی شمسی مصنوعات کے دنیا کے سب سے بڑے ساخت گر ادارے جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “ادارہ) نے آج اعلان کیا ہے کہ 60 ملٹی-کرسٹلائن سلیکون (“ملٹی –سی”) سیلز سے بننے والے اس کے شمسی ماڈیولز کی مجاز طاقت 280 واٹ سے زیادہ کے نئے سنگ میل کو پہنچ چکی ہے۔ حاصل کردہ یہ نیا نتیجہ، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق ہوئی ہے اور اسے جرمنی کے ٹی یو وی رائن لینڈ کے شنگھائی تجرباتی مرکز نے سند دی ہے، 60 عام صنعتی حجم (156 ضرب 156 مربع ملی میٹر) کے ملٹی-سی سیلوں پر مشتمل پی وی پینلوں اور ایک واحد عام جنکشن بکس کے استعمال کے ذریعے اب تک کی ریکارڈ سب سے زیادہ 17.2 فیصد سے زیادہ تبدیلی موثریت ظاہر کرچکا ہے۔ “60 سیلوں کے ساتھ ملٹی-سی ماڈیولز کی جانب سے 280 واٹ سے زیادہ آؤٹ پٹ پاور کا تازہ ترین نتیجہ ہماری آر اینڈ ڈی کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے جو ملٹی-سی شمسی سیلوں کی نئی موثریت کے ریکارڈ کو پہنچنے کے لیے اعلان کردہ جے اے سولر کی حالیہ پیشرفت کا تعاقب کرتی ہے۔” جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا، “یہ نیا سنگ میل ایک مرتبہ پھر قیمت کے لحاظ سے موثر اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے شمسی سیلوں اور اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ماڈیولز کو ممکن بنانے سے جے اس سولر کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔” “ان  ریکارڈ یافتہ شمسی ماڈیولز سے حال ہی میں حاصل کی جانے والی آؤٹ پٹ پاور کو ہمارے ماڈیول اسمبلی عمل اور انکیپسولیشن مواد پر ہلکے پھلکے کام کے ذریعے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔” جناب یونگ لیو، چیف آپریشن آفیسر، جے اے سولر نے کہا۔ کم از کم مزید پانچ واٹس کا اضافہ واضح طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بجلی کی پیداوار کو بڑھانے اور تنصیب کے اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے ہمارے نچلے دھارے کے صارفین کے لیے زبردست اہمیت کا اضافہ کرے گا۔”  جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی مصنوعات کا معروف ساخت گر ہے جو رہائشی، تجارتی اور افادۂ عام کے لیے بجلی کی پیداوار کے لیے سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرتی ہیں۔ ادارہ شمسی توانائی کی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے پیش کاروں میں سے ایک ہے۔ اس کی معیاری اور انتہائی موثر مصنوعاتی پیشکشیں صنعت میں سب سے طاقتور اور اخراجات کے حوالے سے موثر ہیں۔ ادارہ اپنے برانڈ کے تحت اور دیگر صارفین کےلیے بھی مصنوعات تقسیم کرتا ہے۔  ادارہ نے 2013ء میں ~2.0 گیگاواٹ کی شمسی توانائی مصنوعات برآمد کیں۔ جے اے سولر ہولڈنگز کے صدر دفاتر شنگھائی، چین میں ہیں اور ادارہ شنگھائی کے ساتھ ساتھ ہیبی، جیانگ سو اور آنہوئی صوبوں میں بھی پیداواری تنصیبات چلاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.jasolar.com ۔

مزید پڑھیں