اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے 8 سال کی بندش کے دوران 18 ارب ڈالرز کے نقصان کے بعد پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری کی فہرست سے نکال کر اس کی منیجمنٹ کنسلٹنگ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کو سونپ دی تاکہ وہ اس کی قانونی، مالیاتی اور انسانی وسائل سے متعلق ذمہ داریوں، واجبات کے ساتھ اس کے بنیادی اور غیر بنیادی اثاثوں کا ازسر نو جائزہ لے سکے۔پی پی آئی کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس (انتظامی کنسلٹنگ) کا مقصد ہاؤسنگ سوسائٹیز، کنٹریکٹ پر مبنی معاہدے، قانونی معاملات، انسانی وسائل، اثاثوں اور انوینٹری سمیت پی ایس ایمز کے دیگر آپریشنز کا جائزہ لینا اور رپورٹ کرنا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کو کم سے کم 7 اہم شعبوں کا احاطہ کرنا ہوگا جس میں اثاثے، واجبات، قانونی اور مالی مسائل شامل ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس کے مرکزی پلانٹ کو ہیٹ موڈ پر رکھنے کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز جون 2015 میں بند کر دی تھی، ایک اندازے کے مطابق جون 2015 میں اسٹیل مل کی بندش کے بعد سے پاکستان کو اسٹیل کی مصنوعات کی درآمدات کی وجہ سے 18 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، جو پہلے اسٹیل ملز میں تیار کی جاتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی ایم کو ’کم وقت میں بہت بڑا کام‘ سونپا گیا ہے۔مثال کے طور پر پاکستان اسٹیل ملز کی املاک بشمول اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید سمیت گھروں کی کْل تعداد، ان کے سائز کی درجہ بندی، ان میں رہائشیوں کی بجلی، پانی، گیس سمیت دیگر یوٹیلیٹی کا استعمال اور ان کے واجبات اور اخراجات کا وسیع طور پر جائزہ لینا شامل ہے۔اس کے علاوہ اسٹیل ملز کے اثاثوں، آلات کی تفصیل، انفرااسٹرکچر کی معلومات سمیت تمام اثاثوں کے ساتھ موجودہ سطح اور سامان کی اقسام، اسٹاک میں موجود سپلائز اور مصنوعات کی تعداد اور اقسام سمیت انوینٹری منیجمنٹ کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔سب سے بڑھ کر فنانشل اسٹیٹمنٹ کا تجزیہ ادارے کی مالی صحت اور کارکردگی کے بارے میں آگاہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال مئی میں حتمی شکل دی گئی تازہ ترین مالیاتی اسٹیٹمنٹ سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز نے 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال 22-2021 میں بعد از ٹیکس تقریباً 7.45 ارب روپے کا خالص منافع کمایا، اس حقیقت کے باوجود کے اس کا 206 ارب کا مجموعی نقصان اس کے 195.5 ارب روپے کے اثاثوں سے زائد ہے۔پاکستان اسٹیل ملز کے کل اثاثوں کی مالیت 838.66 ارب روپے ہے، جس میں 751 ارب روپے مالیت کی جائیداد شامل ہے جبکہ 17 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی، ہزاروں گھر، کئی ہسپتال، تعلیمی سہولیات وغیرہ، پلانٹ اور مشینری اور 71 ارب روپے کی جائیدادوں میں کی گئی سرمایہ کاری کے علاوہ دیگر اسٹاک وغیرہ شامل ہے۔
پال جی ایلن کی ایبولا کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے مغربی افریقہ میں رابطوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے سے وابستگی
برازیلی رونالڈو عظیم کھلاڑی تھے، تیکنیکی اعتبار سے اسے اچھا کھلاڑی کوئی نہیں :زیڈان
ساف فٹ بال:پاکستان ویمنز ٹیم کامقابلہ آج بھوٹان سے ہوگا
یوروکوالیفائر:جرمنی ہنگری کی کامیابی ، یونان کی آخری مرحلے میں رسائی میں ناکام
فرانس اور البانیا کے درمیان دوستانہ میچ برابر
سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کی جام مہتاب ڈہر کوصحت کی وزارت سنبھالنے پر مبارک باد
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سندھ کے دل کراچی نے بھی جیئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا:، آصف زرداری
کراچی (پی پی آئی)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا۔پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ عوام کے مشکلات کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں، پیپلزپارٹی عوام کی مشکلات ختم کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیات کے ضمنی انتخابات میں جیت پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جیئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ مرتضٰی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی اہل کراچی کا مخالفین کے لیے خاص پیغام ہے۔آصف علی زرداری نے ضمنی انتخابات میں فتح پر پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کردے۔
جی! پی ٹی آئی سمیت سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی:خواجہ آصف
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انتخابات میں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف ماڈل ٹاون پہنچے تو اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی؟جس پر لیگی رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جی! سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔ایک اور سوال ”میاں صاحب کس حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں؟“کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ ابھی فیصلے ہوں کہ کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے۔
عمران خانکی بیٹوں سے بات نہ کرانے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کونوٹس جاری کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل شیرازاحمد رانجھا نے درخواست دائر کی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی احکامات پر عملدراآمد نہیں کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔
تلاش کریں
خبریں
پال جی ایلن کی ایبولا کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے مغربی افریقہ میں رابطوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے سے وابستگی
– ڈیٹا جمع کرنے اور ایبولا ضروریات میں مدد کے لیے 10,000 اسمارٹ فونز کی فراہمی؛ موجودہ رابطوں میں اضافے کے لیے نیٹ ہوپ کے لیے گرانٹ سیاٹل، 17 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انسان دوست شخصیت پال جی ایلن نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اور پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن ڈیٹا جمع کرنے اور امداد کی ضروریات کو پہچاننے کے لیے مغربی افریقہ میں 10,000 خاص طور پر پروگرام شدہ اسمارٹ فونز پیش کرے گا۔ مزید برآں، جناب ایلن لائبیریا، گنی اور سیرالیون بھر میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے نیٹ ہوپ کو گرانٹ فراہم کررہے ہیں۔ یہ منصوبہ ایبولا بحران سے نمٹنے کے لیے جناب ایلن کی 100 ملین ڈالر کی وابستگی کا حصہ ہے۔ اسمارٹ فون فراہمی: اسمارٹ فونز حکومتی کارکنوں اور امدادی رضاکاروں کے لیے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی موثریت کے بارے میں قابل بھروسہ اعدادوشمار اکٹھا کرنا ممکن بنائیں گے۔ یہ فونز اداروں کی جانب سے تحفےاور ساتھ ساتھ پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن کی جانب سے خرید کر حاصل کیے گئے تھے۔ اعدادوشمار میدان عمل میں فوری ضروریات کا موثر انداز میں جائزہ لینے اور ان سے نمٹنے کے لیے درست ترین وسائل فراہم کرنے میں حکومتی اور نجی امدادی اداروں کو مدد دینے میں استعمال ہوں گے۔ اقوام متحدہ کا مشن برائے ایبولا ایمرجنسی رسپانس (UNMEER) رابطوں کو ایبولا بحران سے نمٹنے کے لیے سرفہرست ترجیحات میں رکھتا ہے۔ یو این ایم ای ای آر بڑے شہروں میں براڈ بینڈ حل لاگو کرے گا تاکہ سیلولر رابطوں کو پھیلایا جا سکے۔ امدادی کارکن ایبولا صورتحال کے بارے میں معلومات اکٹھی کرکے ہیومنیٹیرین ڈیٹا ایکسچینج کو پیش کرنے کے لیے فونز کا استعمال کریں گے۔ نیٹ ہوپ سپورٹ: نیٹ ہوپ 42 بین الاقوامی این جی اوز کا کنسورشیم ہے؛ جو دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ترقیاتی اور ہنگامی امداد کی انجمنوں کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی رابطوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔ نیٹ ہوپ کے لیے جناب ایلن کے عطیات ایک کنیکٹیوٹی ایکسلریٹر فنڈ(CAF) کے قیام میں مدد دیں گے تاکہ 45 مقامات پر موجودہ رابطوں کو بڑھایا جا سکے؛ مزید 30 مقامات پر رابطوں میں مدد دینے کے لیے 10 ویری اسمال اپرچر ٹرمینل سیٹلائٹس (VSAT) کی فراہمی؛ مختلف مختصر مدتی نجی شعبے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے موبائل گنجائش کو بڑھایا؛ اور موبائل نیٹ ورک چلانے والوں کو شامل کرکے موجودہ موبائل نیٹ ورکس میں نئی گنجائش پیدا کی جا سکے۔ حوصلہ بڑھاتی باتیں: جناب ایلن نے کہا کہ “ہمیں ایبولا بحران سے نمٹنے کے لیے قابل بھروسہ اعدادوشمار کی ضرورت ہے تاکہ جان سکیں کہ متاثرہ علاقوں میں کیا ہو رہا ہے۔ نیٹ ہوپ اقوام متحدہ اور تمام بڑے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے کہ وہ رابطوں میں کمی خامی کو شناخت کرے۔ آج ہم مغربی افریقہ میں ایبولا سے موثر انداز میں لڑنے کے لیے رابطوں اور ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے وسائل جمع کررہے ہیں۔” “پال ایلن کی سرمایہ کاری علاقے میں رابطوں اور ڈیٹا جمع کرنے
برازیلی رونالڈو عظیم کھلاڑی تھے، تیکنیکی اعتبار سے اسے اچھا کھلاڑی کوئی نہیں :زیڈان
پیرس:فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے سابق عظیم کپتان زین الدین زیڈان نے کہا ہے کہ برازیل کے سابق اسٹرائیکر رونالڈو سب سے بہترین کھلاڑی تھے ۔ زیڈان کا کہنا تھا کہ میں نے جن کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا ان میں سب سے بہترین اسٹرائیکر برازیلی رونالڈو تھے۔انھوں نے کہا کہ میںنے ان کو کھیل اور ٹریننگ دوران ہمیشہ بہترین کھلاڑی پایا۔زیڈان اور رونالڈو 2002سے2006تک ہسپانوی کلب ریال میڈرڑ کی جانب سے ایک ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔ زیڈان کا کہنا تھا کہ رونالڈو گیند کے ساتھ جو کرنا چاہے کرکے دیکھاتے تھے مجھے اس میں کوئی خامی نظر نہیں آئی، زیڈان کا کہنا تھا کہ تیکنیکی اعتبار سے مجھے رونالڈو سے زیادہ کسی نے متاثر نہیں کیا۔۔ رونالڈو ان پانچ عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے جس میں برازیل کے پیلے، ارجبٹینا کے ڈیاگو میراڈونا، ہنگری کے فرینے پوسکاس ،فرانس کے زیڈان اور اب رونالڈو کو ماضی کے اسٹارکھلاڑیوں اور ماہرین کے مشورے پر ہال آف فیم میں شامل کیا گیاہے۔
ساف فٹ بال:پاکستان ویمنز ٹیم کامقابلہ آج بھوٹان سے ہوگا
اسلام آباد: ساف فٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ آج بھوٹان کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم چمپین شپ میں ناقص کارکردگی کے باعث پہلے ہی باہر ہوچکی ہے،پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں سری لنکا نے 2-1 سے جبکہ دوسرے میچ میںنیپال نے2-0سے شکست دی تھی،ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل19 اور فائنل21 نومبر کواسلام آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔
یوروکوالیفائر:جرمنی ہنگری کی کامیابی ، یونان کی آخری مرحلے میں رسائی میں ناکام
برلن،ایتھنز:عالمی چمپیئن جرمنی نے یورو کوالیفائر کے گروپ ڈی کے میچ میں جبرالٹر کو0-4سے شکست دے دی، جرمنی گروپ میں اپنے دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے،جرمنی کی جانب سے تھامس مولر نے میچ کے 12ویں منٹ میں گول کرکے جیت کی بنیاد رکھی،مولر نے دو جبکہ ماریو گوئٹزے ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ہنگری نے فن لیند کو 0-1سے شکست دے ددی، فن لینڈ نے شمالی آئرلینڈ کے خلاف ٹیم کی شکست پر کوچ ایٹلا پینٹر کو عہدےسے برطرف کردیا تھا، فن لینڈ کی ٹیم منگل کو روس کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔یورو کوالیفائر کے ایک اور میچ میں سابق یوروچمپین یونان کو فاروئی آئس لینڈ کے ہاتھوں 1-0سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔یونان گروپ میں مسلسل تین شکستوں کے ساتھ ہی یوروکپ کے فائنل مرحلے میں داخل ہونے کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں۔
فرانس اور البانیا کے درمیان دوستانہ میچ برابر
پیرس:فرانس اور البانیا کے درمیان دوستانہ میچ برابری پر ختم ہوگیا۔ فرانس کی ٹیم متبادل کھلاڑی اینٹونی گریزمین کے گول کے باعث البانیا کے ہاتھوںیقینی ہوم شکست سے بچ گئی،دونوں جانب سے ایک ایک گول کیا گیا۔یورو کپ2016کا میزبنا ملک فرانس پہلے چمپیئنز شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکاہے۔ فرانس کے منیجر ڈیڈیئر ڈیشمپس کا کہنا ہے کہ ہمیں میچ میںاچھے مواقع ملے تھے خصوصاً دوسرے ہاف میں البانیا کی ٹیم تھک چکی تھی۔ فرانس کی ٹیم نے رواں سال شا ن دار کارکردگی کا مظاہر کیاہے،ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست رواں سال میں ان کی واحد شکست ہے۔
سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کی جام مہتاب ڈہر کوصحت کی وزارت سنبھالنے پر مبارک باد
کراچی:سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مرکزی کابینہ کا اجلاس سول اسپتال کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں مرکزی صدر اخلاق احمد خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل سیداسلام الدین شاہ،چیئرمین مرزا جاوید بیگ سیمت دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اخلاق احمد نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے جائز مسائل تاحال حل طلب ہیں اخلاق احمد خان نے جام مہتاب ڈہرکو صوبائی وزیر صحت کا قلم دان سنبھالنے پر مبا رک باد پیش کی ، اور امید ظاہر کی کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے تمام مسائل کے حل کے لیے جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے خاص طور سے پیرامیڈیکل اسٹاف کے یتیم بچوں کو جلد ازجلد سرکار ی نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔
