کراچی/لاہور (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کی گئی ہے۔ (ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سندھ کا صدر مقرر کیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہے کہ پارٹی آئین میں دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پارٹی صدرشہبازشریف نے بشیرمیمن کو مسلم لیگ (ن)سندھ کا صدر مقرر کردیاہے اوراس کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔ قبل ازیں اس منصب پر شاہ محمد شاہ فائز تھے۔جنھیں اب مسلم لیگ (ن) سندھ کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔ (ن) لیگ میں شمولیت پر بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا، یہ استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21 اکتوبر کو سندھ میں استقبال کے لیے تشکیل دی گئی تھی
الخدمت حیدرآباد کے سابق سیکرٹری اصغرعلی خان کی والدہ کاانتقال
جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع کے لیے حیدرآباد سے قافلہ روانہ
بائین میونخ کے اہم کھلاڑی فلپ لیہم ان فٹ ہوکر مقابلوںسے باہر
ایشین فٹ بال وارم اپ:دفاعی چمپین جاپان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی
بی سی سی آئی نے سری نواسن کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ ،خیبر مسلم ،کلمت ویلفیئر اور محفوظ الیون کامیاب
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
رؤف صدیقی نے شاہد خاقان عباسی کو متحدہ میں شمولیت کی دعوت دیدی
کراچی (پی پی آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر دونوں رہنماوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی جس دوران روف صدیقی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شاہد خاقان کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، لوئر مڈل کلاس ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے۔اس موقع پر رؤف صدیقی نے شاہد خاقان عباسی کو جون ایلیا کے شعر بھی سنا ئے۔شاہد خاقان نے ایم کیو ایم رہنما کو جواب دیا کہ لاہور میں ایم کیو ایم کا نائب صدر میرے گاؤں کا ہے۔انہوں نے رؤف صدیقی سے دوبارہ شعر سنانے کی فرمائش بھی کی۔
ہندو برادری کا مذہبی تہوار 12 نومبر کو منایا جائیگا
کراچی (پی پی آئی) ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی ملک بھر میں اتوار12 نومبر کو منایا جائیگا۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کی مناسبت سے خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں امن کے قیام،پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔
شہر قائد کے پوش علاقوں میں ٹماٹر220 سے 250 روپے کلو گرام فروخت
کراچی (پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت میں ٹماٹر 200 روپے کلو فروخت ہو ہا ہے، جبکہ شہر کے پوش علاقوں میں 220 سے 250 روپے کلو گرام فروخت ہونے کی اطلاع ملی، پی پی آئی کے مطابق چکن،آلو اور پیازبھی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ہیں موسمی سبزیاں بھی مقررہ نرخوں سے مہنگی بک رہی ہیں آلو اور پیاز 135 روپے سے 140روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
الخدمت حیدرآباد کے سابق سیکرٹری اصغرعلی خان کی والدہ کاانتقال
حیدرآباد:الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع حےدرآبادکے سابق سیکریٹری اصغرعلی خان کی والدانتقال کرگئیں ہیں ۔ان کی نمازجنازہ درگاہ مکی شاہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماعبدالوحیدقریشی کی امامت میں اداکی گئی ،نمازجنازہ میں امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادحافظ طاہرمجید،جنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن ،سابق امیرمشتاق احمدخان ،جماعت اسلامی کے کارکنان ،عزیزاقارب اوراہل محلہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔مرحومہ کی تدفین درگاہ کے احاطہ میں ہوئی ،جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے اصغر علی خان سے اظہارتعزیت کیااور مرحومہ کے درجات کے لیے دعاکی ۔
جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع کے لیے حیدرآباد سے قافلہ روانہ
حیدرآباد:جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے لیے حےدرآبادسے پہلاقافلہ لاہور روانہ ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع طافظ طاہرمجیداورجنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن نے کارکنان کوریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا،پہلے روز سینکڑوں مردوخواتین لاہور کے لیے رخصت ہوئے ۔آج بدھ اور کل جمعرات کوبھی بذریعہ ریل مزیدچار قافلے روانہ ہوں گے ۔ریلوے اسٹیشن پر کارکنان کورخصت کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ مینارپاکستان پر اجتماع عام تاریخی ثابت ہوگا،مینارپاکستان پر 21نومبر سے سہ روزہ اجتماع عام میں امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تحریک تکمیل پاکستان کاعوامی ایجنڈاپیش کریں گے اور ملک کواس کے نظریے کی طرف لائیں گے۔ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہاکہ ملک وقوم کے مسائل کاحل صر ف اسلامی نظام میں ہے اور اسلامی نظام فرقہ واریت اورمسلک پرستی سے بالاتر جماعت ہی لاسکتی ہے ،جماعت اسلامی ملک کے اتحادویکجہتی کی علامت ہے مینارپاکستان پر سہ روزہ اجتما ع عام قوم کومایوسی اور اندھیروں سے نکال کر قرآن وسنت کی روشنی کی طرف لائے گا۔
بائین میونخ کے اہم کھلاڑی فلپ لیہم ان فٹ ہوکر مقابلوںسے باہر
میونخ:جرمن فٹ بال کلب بائین میونخ کے تجربہ کارکھلاڑی فلپ لیہم ٹریننگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ بائین میونخ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ فلپ لیہم ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور انھیں آپریشن کی ضرورت ہے اس دوران وہ تین ماہ کے لیے ٹیم سے باہر ہوں گے۔ فلپ لیہم نے ورلڈ کپ میںکپتان کی حیثیت سے جرمنی کی جیت میں اہم کردار ادا کیاتھا تاہم ورلڈ کپ کے فوری بعد بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ جرمن ٹیم ورلڈ کپ کے بعد خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے اس کی وجہ یہی بتائی جاتی ہے کہ فلپ لیہم کی غیرموجودگی میں ٹیم وہ کارکردگی نہیں دکھا پارہی جو ورلڈکپ میں دکھارہی تھی۔
ایشین فٹ بال وارم اپ:دفاعی چمپین جاپان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی
اوساکا:دفاعی چمپین جاپان نے آسٹریلیا کو ایشین فٹ بال کپ کے وارم اپ میچ میں1-2سے شکست دے دی۔آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے ہاف میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل میں برتری دکھائی تاہم دوسرے ہاف میں ایشین چمپین نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول داغے اور میچ 1-2سے جیت لیا۔ جاپان کی جانب سے متبادل کھلاڑی یاسوکی کونو نے 61ویں منٹ میںگول کا کھاتہ کھولاجبکہ دوسرا گول اسٹرائیکر شن جی اوکازاکی نے کرکے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ آسٹریلیا کی جانب سے واحد گول ٹم کاہل نے کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 16ملکی ایشین کپ سے قبل یہ آخری وارم اپ میچ تھا،آسٹریلین ٹیم کوپچھلے 12میچوںمیں سے صرف دو میں کامیابی اور 8میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے۔
بی سی سی آئی نے سری نواسن کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
چنائی:بورڑ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا نے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین کے خلاف تمام الزامات لغو تھے اور انھیں آئی پی ایل میں کرپشن کے الزامات سے بری کردیا گیاہے۔بی سی سی آئی نے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سری نواسن پر چند بے ایمان لوگوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد تھے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی نے آئی پی ایل کے سندررامن کے خلاف بھی کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مدوگال کمیٹی نے سندررامن کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ بکی سے متعدد بار ملتے رہے ہیں اورسٹے بازی کی اطلاعات ملنے کے با وجودٹیم مالکان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی نے بورڑ کی جنرل میٹنگ بھی 17دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ ،خیبر مسلم ،کلمت ویلفیئر اور محفوظ الیون کامیاب
کراچی: آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں محفوظ الیون نے سرحد اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 6-5سے شکست دے دی،دوسرے میچ میں خیبر مسلم نے ملیر کی چمپئن ملیر شاہین کو پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کردیا ،تیسرے میچ میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے اپنے عمدہ کھیل کے بدولت مضبوط ساجدی محمڈن کو 1-0سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض طاہر قادری،زاہد علی ،نور وہاب ،واجد خان ،فرید خان اور پرویز گل نے انجام دیءجبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔