کراچی (پی پی آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔پی پی آئی کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کمی کے بعد 81 ڈالر فی بیرل پر آ گیاہے جبکہ ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہاہے۔
ڈی ڈی بی یورو بیسٹ سال کا بہترین نیٹ ورک اور سال کی بہترین ایجنسی قرار
ورڈ نیٹ ورک افریقہ اور برطانیہ میں فیتھ براڈکاسٹنگ نیٹ ورک پر
عالمی مذہبی رہنماؤں نے جدید غلامی کے خاتمے کے لیے اعلان پر دستخط کردیے
ہائبرنم کے بروس لی: انٹر دی گیم کے پہلے ہی ہفتے میں 2 ملین سے زیادہ ڈاؤنلوڈز
انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کی بایولائن کی تقرری کے ساتھ بالٹک خطے میں آمد
“اسٹارز آف کرسمس” کمیونٹی پروگرام مددگار شراکت داروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پانچویں سال میں داخل
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
وزارت خزانہ کی درخواست پرسینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ
اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نومبر میں سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے،وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران قائمہ کمیٹی اجلاس نہ کرنے کی درخواست کی تھی،سینیٹ سیکرٹریٹ نے نومبر میں تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے۔ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ نے کہاکہ صرف قائمہ کمیٹی خزانہ کاا جلاس روکنا ممکن نہیں تھا،وزارت خزانہ کا موقف تھا، قائمہ کمیٹی خزانہ میں آئی ایم ایف سے متعلق اہم امور زیربحث آ سکتے ہیں، وزارت خزانہ کا موقف تھا کہ کمیٹی اجلاس میں ریمارکس سے آئی ایم ایف مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں،پی پی آئی کے مطابق ماضی میں آئی ایم ایف حکام پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو متعدد بار بریفنگ دے چکے ہیں۔
ڈالر کی قدر میں گھٹنے سے موٹر سائیکل کے امپورٹڈا سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں کمی
کراچی (پی پی آئی) ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، موٹر سائیکل کے امپورٹڈ اسپیئر پارٹس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی آ ہے تاہم مقامی طور پر تیار کردہ سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں تاحال کمی نہیں ہوسکی ہے اور وہ بدستور مہنگے بلکہ منہ مانگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔، پی پی آئی کے مطابق ساتھ ہی اس خدشے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے کہ اگر ڈالر کی قدر بڑھتی ہے تو سپیئر پارٹس کی قیمت دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ دوسری جانب دکاندار کہتے ہیں کہ کسٹمر قیمت مزید کم ہونے کے انتظار میں خریداری نہیں کررہا، سیل متاثر ہورہی ہے، 10 فیصد کمی سے پالش کا 1400 والا کاٹن اب 1250 کا ہوگیا ہے جبکہ چین کور 800 سے کم ہو کر 740 کا ہوگیا ہے۔
ہنڈا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی 9 سے 14 نومبر تک پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا
کراچی(پی پی آئی) ہنڈا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا۔ پاک سوزوکی نے پلانٹ 9 نومبر سے 14 نومبر تک عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا، پی پی آئی کے مطابق کمپنی انتظامیہ نے خام مال کی عدم دستیابی کے سبب پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا، اس دوران سوزوکی موٹر سائیکل کا پلانٹ معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔پاک سوزوکی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا ہے کہ خام مال کی عدم دستیابی کے سبب پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں
ڈی ڈی بی یورو بیسٹ سال کا بہترین نیٹ ورک اور سال کی بہترین ایجنسی قرار
(December 5, 2014)
لندن، 4 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — ڈی ڈی بی ورلڈوائیڈ کو رواں ہفتے ہیلسنکی میں منعقدہ 2014ء یوروبیسٹ فیسٹیول آف کریٹوٹی میں مسلسل دوسری مرتبہ سال کا بہترین نیٹ ورک قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کی نیٹ ورک اداروں میں سے ایک سال کی بہترین ایجنسی قرار پایا ہے۔ مجموعی طور پر نیٹ ورک نے 45 اعزازات حاصل کیے جن میں ایک گراں پری، نو سونے، 21 چاندی اور 14 کانسی کے تمغے شامل ہیں، جو 12 زمروں میں حاصل کیے گئے: فلم، اشاعت، آؤٹ ڈور، ریڈیو، براہ راست، ذرائع ابلاغ، تشہیر و فعالیت، تکمیل شدہ، ڈیزائن، پی آر، ہنر اور برانڈڈ مواد۔ ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی نے مجموعی طور پر 16 اعزازات کے ساتھ سال کی بہترین ایجنسی کا اعزاز جیتا، جن میں گوگل+ فرنٹ رو کے لیے آؤٹ ڈور کا گراں پری بھی شامل ہے۔ ایجنسی نے آؤٹ ڈور، تشہیر و فعالیت اور تکمیل شدہ زمروں میں ہاروے نکولس کی “سوری آئی اسپین ٹاٹ آن مائی سیلف” کے لیے پانچ سونے کے تمغے اور ایس ایس ای “مایا” کے لیے ہنر میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔ سال کی بہترین ایجنسی کے اعزازات میں حصہ لینے والی دیگر مہمات میں جان لوئس کے لیے “بیئر اینڈ ہیئر”، ہاروے نکولس کے لیے “اسپرنگ/سمر 2014ء سیل،” میرمائٹ کے لیے “ریسکیو” اور ووکس ویگن کے لیے “میڈ فار ریئل لائف” شامل ہیں۔ ڈی ڈی بی اسپین میڈرڈ کو سیلیم کی “ابورشن ٹریول” پر براہ راست زمرے میں سونے اور ڈی ڈی بی گروپ جرمنی برلن نے ڈوئچے ٹیلی کام کی “جوزز وائی فائی ڈوگس” پر ہنر کے زمرے میں سونے کا تمغہ ملا۔ نیٹ ورک کی کامیابیوں میں حصہ لینے والی دیگر ایجنسیوں میں ڈی ڈی بی پیرس، ڈی ڈی بی اینڈ ٹرائبل ورلڈ وائیڈ (نیدرلینڈز)، ڈی ڈی بی برسلز اور ڈی ڈی بی اسٹاک ہوم شامل ہیں۔ ڈی ڈی بی یورپ، مشرق وسطیٰ و افریقہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹرو ٹرامونٹن نے کہا کہ “آج ہماری صنعت بہت تیز اور سخت مسابقت کی حامل ہوچکی ہے۔ اس لیے یہ اعزاز حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے اور اسے برقرار رکھنا اور بھی زبردست ہے۔ مجھے اپنی ایجنسیوں پر فخر ہے، جو اتنے وسیع زمرہ جات میں تسلسل کے ساتھ تازہ خیالات پیش کررہی ہیں، اور خاص طور پر ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی پر، جو سال کی بہترین ایجنسی کے خطاب کی مکمل حقدار ہے۔” ڈی ڈی بی ورلڈوائیڈ کے چیف کریٹو آفیسر امیر کسایی نے کہا کہ “مارکیٹنگ کی دنیا میں ہمارا کردار صرف تخلیقی شعور، کہانیاں بتانے اور ڈیٹا حاصل کرنے تک محدود نہیں،بلکہ یہ تعلق اور اثر انگیزی تخلیق کرنے کے بارے میں ہے۔ ہم تازہ و نئے طریقوں سے متعلقہ سچ اور رابطہ کو تلاش تیار ہیں، اور ڈی ڈی بی کی یوروبیسٹ میں کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ ہماری علاقائی ایجنسیاں کام کے اس طریقے کو مکمل طور پر اختیار کرتی ہیں۔” یہ چھ سالوں میں پانچواں موقع ہے کہ ڈی ڈی بی نیٹ ورک اعزاز کو اپنے گھر لایا ہے۔ ڈی ڈی بی 2009ء، 2010ء، 2011ء
ورڈ نیٹ ورک افریقہ اور برطانیہ میں فیتھ براڈکاسٹنگ نیٹ ورک پر
(December 4, 2014)
ڈیٹرائٹ، 3 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — دنیا کے سب سے بڑے افریقی امریکی مذہبی نیٹ ورک دی ورڈ نیٹ ورک نے فیتھ براڈ کاسٹنگ، سابقہ ٹی بی این ایس اے، پر منتخب پروگراموں کا اجراء کیا ہے۔ ورڈ نیٹ ورک نے فیتھ براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کے ساتھ مل کر افریقی براعظم میں نئے تعلقات کا آغاز کیا ہے جہاں ورڈ نیٹ ورک کے منتخب پروگرام افریقہ اور برطانیہ میں مختلف سیٹلائٹ چینلوں پر نشر ہوں گے اور 50 ملین ناظرین تک پہنچیں گے۔ دی ورڈ نیٹ ورک کے سی ای او کیون ایڈیل نے کہا کہ “ہم فیتھ براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری اور اپنے پروگراموں کو دنیا بھر میں پیش کرنے کے تسلسل پر خوش ہیں۔” فیتھ براڈکاسٹنگ فیملی آف نیٹ ورکس کے سی ای او آندرے روئبرٹ نے کہا کہ “یہ خدا کی ریاست کی کارگزاری کا عملی نمونہ ہے اور نیٹ ورک اپنے قلب اور جی جان سے یہ جذبہ رکھتا ہے، شکریہ ورڈ نیٹ ورک۔” پال کراؤڈ جونیئر پروگرام ڈائریکٹر دی ورڈ نیٹ ورک اضافہ کرتے ہیں کہ “فیتھ براڈکاسٹنگ اور دی ورڈ نیٹ ورک کے درمیان تاریخی شراکت داری اس امر کو مضبوط کرتی ہے کہ مسیحی انجمنیں مل کر کام کریں تو ہم عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرنے پر اثر ڈال سکتے ہیں اور ساتھ ہی زخم خوردہ دنیا کے لیے امید اور مرہم بھی دے سکتے ہیں!” روابط برائے ذرآئع ابلاغ: مورت میسنر ایسوسی ایٹس، مورت میسنر، 2222-545-248
عالمی مذہبی رہنماؤں نے جدید غلامی کے خاتمے کے لیے اعلان پر دستخط کردیے
(December 3, 2014)
ویٹیکن سٹی، 2 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان – غلامی کے خاتمے کے عالمی دن پر مذہبی رہنماؤں نے مشترکہ اعلان پر دستخط کردیے جس میں جدید غلامی، انسانی تجارت، جبری مشقت اور عصمتفروشی، اعضاء کی تجارت اور انسانوں کی برابری اور ان کی آزادی و احترام نہ کرنے والے کسی بھی قدم کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے، جسے ہر فرد اور تمام اقوام لازماً جرم تسلیم کریں۔ دنیا بھر میں مختلف عقائد رکھنے والے اور نیک نیت افراد جدید غلامی کے خاتمے کے لیے روحانی و عملی اقدامات سے وابستہ- آج، غلامی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر، گلوبل فریڈم نیٹ ورک (جی ایفاین) نے عیسائی کیتھولک، انجلیکن، آرتھوڈکس کے ساتھ ساتھ بدھ، ہندو، یہودی اور مسلم عقائدکے مذہبی رہنماؤں کو یکجا کیا ہے ایک یکساں انسانی مقصد کے حصول کا اعلان کرنے کے لیے: 2020ء تک دنیا بھر سے ہمیشہ کے لیے انسانیت کے خلاف جرم قرار دی گئی جدید غلامی کے خاتمے کے لیے۔ ملٹیمیڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/players/English/7391151-faith-leaders-eradicate-slavery/ ایک باقاعدہ قدم کے طور پر جدید غلامی کے خلاف مذہبی رہنماؤں کے مشترکہ اعلان پر مندرجہ ذیل افراد نے دستخط کیے: کیتھولک: پوپ فرانس ہندو: محترمہ ماتا امرت آنندامائی (اماں) بدھ: زین ماسٹر تھیچنھاتہانھ (تھے) (جن کی نمائندگی قابل احترام بھیکھونیتھیچ نو چان کھونگ کریں گی) بدھ: اعلیٰ ترین وینداتک کے سری دھامارتنانائیک مہا تھیرو، ملائیشیا کے اعلیٰ ترین مذہبی پیشوا یہودی: ربی ڈاکٹر ابراہمسکورکا یہودی: ربی ڈاکٹر ڈیوڈروسن آرتھوڈکس: عزت مآب عالمی بطریق بارتھولومیو (جن کی نمائندگی عزت مآب میٹروپولیٹنایمانوئیل آف فرانس کریں گے) مسلمان: شیخ احمد الطیب، مرکزی امام الاظہر (جن کی نمائندگی ڈاکٹر عباس عبد اللہ عباس سلیمان، الاظہرالشریف کے نائب معتمد برائے معاملات کریں گے) مسلمان: آیت اللہ العظمیٰ محمد تقی المدرسی مسلمان: آیت اللہ العظیٰ شیخ بشیر حسین النجفی (جن کی نمائندگی آیت اللہ العظمیٰ کی خصوصی مشیر شیخ نازیہ رزاق جعفر کریں گی) مسلمان: شیخ عمر عبود انجلیکن: قابل احترام عزت مآب جسٹنویلبی، آرچبشپ آف کینٹربری متعدد مذہبی رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کیا اور عزت مآب عالمگیر بطریق بارتھولومیو اور آیت اللہ العظمیٰشیخ بشیر حسین النجفی کی طرف سے وڈیوپیغاماتآئے جو تقریب میں شرکت نہیں کرپائے لیکن جدید غلامی اور انسانی تجارت کے خاتمے سے ویسے ہی وابستہ ہیں۔ تقریب کی وڈیو یہاں دستیاب ہے: http://www.multivu.com/players/English/7391151-faith-leaders-eradicate-slavery/اور ساتھ ساتھ جی ایفاین کی ویبسائٹ پر بھی: http://www.globalfreedomnetwork.org گلوبل فریڈم نیٹ ورک کے بانی شراکت داروں میں سے ایک واک فری فاؤنڈیشن کے اینڈریوفورسٹ بھی اس تاریخی تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے جدید غلامی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی انجمنوں اور کاروباری رہنماؤں سے ان مذہبی رہنماؤں کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ عیسائی کیتھولک، انجلیکن اور آرتھوڈکس اور ساتھ ساتھ بدھ، ہندو، یہودی اور مسلم عقائد رکھنے والوں نے غلامی کے خلاف کسی یکساں مقصد کے حصول کا مشترکہ اعلان کیا۔ جدید غلامی کے خلاف مذہبی رہنماؤں کا مشترکہ اعلان ہم، زیر دستخطی، 2020ء تک دنیا بھر سے اور ہمیشہ کے لیے جدید غلامی کے خاتمے کے لیے تمام عالمی عقائد رکھنے
ہائبرنم کے بروس لی: انٹر دی گیم کے پہلے ہی ہفتے میں 2 ملین سے زیادہ ڈاؤنلوڈز
(December 3, 2014)
مونٹریال، 2 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — گیم ڈیولپر اور پبلشر ہائبرنم اور بروس لی انٹرایکٹو، ایل ایل سی (بروس لی انٹرپرائزز ایل ایل سی کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ) بروس لی اسٹیٹ کے تعاون سے بنائے گئے واحد باضابطہ موبائل فائٹنگ گیم بروس لی: انٹر دی گیم کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔ سائیڈ-اسکرولنگ 2-ڈی موبائل گیم بروس لی: انٹر دی گیم جمعرات 27 نومبر کو مارشل آرٹس کی عظیم شخصیت بروس لی کے یوم پیدائش پر آئی ٹیونز، گوگل پلے اور ایمیزن ایپ اسٹورز میں آ چکا ہے۔ تین ایپ اسٹورز اور 12 مختلف زبانوں میں اتنے بڑے پیمانے پر عالمی اجراء ہائبرنم کے پبلشنگ شعبے کے لیے پہلا موقع ہے۔ مونٹریال میں واقع اسٹوڈیو 155 ملازمین کے ساتھ بروس لی انٹرایکٹو کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا تاکہ ایک ایسا موبائل ٹائٹل تیار اور جاری کرے جو دنیا بھر میں بروس لی کے کروڑوں پرستاروں کو بہلائے اور لطف دے۔ بروس لی کی بیٹی اور بروس لی انٹرایکٹو ایل ایل سی کی سی ای او اور مالکہ شینن لی نے کہا کہ “ہم طویل عرصے سے اپنا بروس لی گیم بنانا چاہ رہے تھے۔ گزشتہ چند سالوں میں دیگر گیمز بھی جاری ہوئے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں تھا جس میں ہم آغاز سے اختتام تک اتنی لگن سے شامل ہوئے ہوں۔ ہم اپنے اس پسندیدہ گیم کی تخلیق میں اپنے شراکت دار ہائبرنم کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں، جو ہمارے خیال میں بروس لی کے مزاج کے عین مطابق ہے اور کھیلنے میں بھی بہت پرلطف ہے۔” ہائبر نیم کے نائب صدر اور چیف برانڈ افسر لوئی-رینے آکلیئرنے کہا کہ “مختلف پلیٹ فارموں پر اور بیک وقت کئی زبانوں میں اجراء ایک بہت بڑا امتحان تھا جس میں ہماری ٹیم بخوبی کامیاب ہوئی!”۔ بروس لی انٹر: دی گیم اپنے اجراء کے پہلے ہی ہفتے میں دو ملین سے زیادہ مرتبہ ڈاؤنلوڈ کیا گیا اور تینوں ایپ اسٹورز میں خصوصی جگہ پائی۔ آکلیئر نے مزید کہا کہ “اس بڑے اجراء نے صنعت میں بڑے ڈیولپر اور پبلشر کی حیثیت سے ہائبرنمکے مقام کو مضبوط کیا ہے اور شراکت داری کے مواقع کے کئی نئے دروازے کھولے ہیں۔” ہائبرنم کے جاری کردہ بروس لی: انٹر دی گیم میں کھلاڑیوں کو بروس لی کی حیثیت لڑنا ہوگا اور 40 بھرپور لیولز میں ہزاروں دشمنوں کو شکست دینا ہوگی۔ ابتداء میں آسان اور آخر میں مشکلگیم صرف بروس لی سے وابستہ درجنوں کپڑوں اور ہتھیاروں سے بھی لیس ہے۔ ہائبرنم کے بارے میں 2005ء سے گیمز کی تیاری، اینی میشن اور بصری اثرات کی تخلیق میں ہائبرنیم کی مہارت نے ادارے کو ایمیزن، لیگو، ڈزنی، کارٹون نیٹ ورک، ہاف برک، میٹل، ڈی ای این اے اور ووگا جیسے صنعت کے بڑے اداروں کے ساتھ مختلف پلیٹ فارم کے گیم تیار کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اپنے نئے پبلشنگ شعبے کے ساتھ ہائبرنم نے بروس لی: انٹر دی گیم کا اجراء کیا ہے اور دنیا کے پسندیدہ ترین براڈز میں سے ایک ڈیجیٹل دنیا میں لانے کے لیے
انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کی بایولائن کی تقرری کے ساتھ بالٹک خطے میں آمد
(December 2, 2014)
لندن، یکم دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انٹرپرائز رینٹ-اے-کار نے اسٹونیا، لیٹویا اور لتھووینیا کی بالٹک ریاستوں میں فرنچائز شراکت دار کی حیثیت سے بایولائن کی تقرری کی ہے۔ یہ ادارے کو یورپ بھر میں کرائے داروں کے لیے قابل رسائی بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کی جانب ایک اور قدم ہوگا۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-d گزشتہ اٹھارہ ماہ میں انٹرپرائز کی حکمت عملی ایک عالمی نیٹ ورک بنانا رہی ہے تاکہ کاروبار اور تفریح کے لیے سفر کرنے والے افراد کو قدر، پسند اور شاندار صارفی خدمت پیش کرے۔ ادارے کا کاریں کرائے پر دینے کا نیٹ ورک 1,000 سے زائد شاخوں کے ذریعے پہلے ہی مغربی، شمالی اور جنوبی یورپ کے تمام خطوں تک پھیلا ہوا ہے۔ بالٹک ریاستوں کو خدمات پیش کرنے کے لیے بایولائن کی تقرری ان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کاروباری ترقی کے کئی روابط کے لیے اہم خدمت پیش کرتی ہے۔ بایولائن کی قیادت ایسی انتظامی ٹیم کے پاس ہے جو بالٹک ریاستوں میں کاریں کرائے پر دینے کی مارکیٹ میں وسیع تجربہ کرھتی ہے۔ ادارے کی شاخیں تالین، ریگا اور ویلنیئس کے بڑے ہوائی اڈو پر ہیں، جو اہم کاروباری مراکز تک شاندار رسائی فراہم کرتے ہیں۔ بایولائن اپنے جامع نیٹ کو تین ممالک میں بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اسٹونیا، لیٹویا اور لتھووینیا 2004ء میں یورپی اتحاد میں شمولیت کے بعد سے مستحکم ترقی ظاہر کررہے ہیں اور یورپ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہیں۔ اس معاہدے کے بعد مرحلہ وار اجراء بالٹک مقامات پر معروف انٹرپرائز-رینٹ برانڈ نظر آئے گا، ساتھ ساتھ ثقافتی اور عملی دونوں طرح سے کاروباروں کو قریب لانے کے لیے ایک تکمیلی منصوبہ چلایا جائے گا۔ انٹرپرائز رینٹ-اے-کار میں عالمی فرنچائزنگ کے نائب صدر پیٹر اسمتھ نے کہا کہ: “صارفی خدمت انٹرپرائز کی بنیادی کاروباری قدر ہے۔اپنے پورے توسیعی پروگرام میں ہماری توجہ ہر ملک میں بہترین ادارے کے ساتھ تعاون پر رہی ہے، اور ایسے ادارے کے ساتھ جو صارف کی دیکھ بھال سے ہماری وابستگی میں ساجھے دار ہوں۔” “بایولائن بالٹک خطے میں بڑے ہوائی اڈوں پر مقامات اور خدمات اور قدر کی شاندار ساکھ رکھتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ بایولائن کے ملازمین کاروبار سے وابستہ ہیں اور اس شراکت داری کے نتیجے میں ملنے والے مواقع پر خوش ہیں۔ یہ آغاز ہے جس کے بارے میں ہمیں امید ہے کہ ان اہم ممالک میں صارفین کی خدمت کے طویل المیعاد تعلق کو جنم دے گا۔” بایولائن، چیف آپریٹنگ آفیسر، مائیکل کیسلوف نے کہا کہ “انٹرپرائز بہترین خدمات پیش کرنے کی بین الاقوامی ساکھ رکھتا ہے، اور ساتھ ساتھ کاروبار اور تفریح دونوں کے کرائے پر گاڑیاں حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے شاندار قدر رکھتا ہے۔ ہم اس کے جدید ترین شراکت دار کے طور پر منتخب ہونے پر بہت خوش ہیں اور ہماری نظریں بالٹک خطے میں نئے انٹرپرائز مقامات پر صارفین کا خیرمقدم کرنے پر مرکوز ہیں۔” “بالٹک ریاستوں نے حالیہ سالوں میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور اس کا اندازہ خطے میں کرائے پر کاریں لینے کی طلب میں اضافے
“اسٹارز آف کرسمس” کمیونٹی پروگرام مددگار شراکت داروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پانچویں سال میں داخل
(December 1, 2014)
پروگرام جیپ اور ہارلے-ڈیوڈسن سوار قافلے کی جانب سے مستفید افراد میں کرسمس تحفے تقسیم کرنے کے ساتھ مکمل سنگاپور، 01 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر / ایشیانیٹ باکستان — اویوای لمیٹڈ (ایس جی ایکس-ایس ٹی: LJ3)، مینڈرین آرچرڈ سنگاپور اور منتخب شراکت داروں کا مشترکہ سالانہ کمیونٹی منصوبہ اسٹارز آف کرسمس بچوں کو امداد دینے والی مختلف انجمنوں کے تعاون سے مینڈرین آرچرڈ سنگاپور میں کرسمس کے ستاروں کو لٹکانے کی روایت کے ساتھ شروع ہوگیا۔ اب اپنے پانچویں سال میں داخل ہونے والا پروگرام خصوصی ضروریات یا بیماریوں کے حامل، اور کم آمدنی کے حامل گھرانوں کے بچوں کو مددگار خدمات کی فراہمی سے وابستہ غیر منافع بخش انجمنوں کے لیے کرسمس سیزن کی روح کو پھیلانے کی روایت جاری رکھتا ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20141127/8521407117 اسٹارز آف کرسمس عطیہ کنندگان، رضاکاران اور کارپوریٹ شراکت داروں کی بڑھتی ہوئی فہرست کی مدد سے ممکن ہوا ہے جس میں کرائسلر جیپ آٹوموٹو آف سنگاپور پرائیوٹ لمیٹڈ اور کوموکوموٹرسائیکل پرائیوٹ لمیٹڈ (ہارلے-ڈیوڈسن آف سنگاپور – واحد مستند ڈیلر)۔ اس سال پروگرام میں ایک خیرمقدمی اضافہ کمیونٹی چیسٹ کی شرکت ہے – جو نیشنل کونسل آف سوشل سروس کا فنڈ جمع کرنے اور شمولیت کا شعبہ ہے۔ اسٹارز آف کرسمس ایک تین حصوں پر مشتمل پروگرام ہے جو ساتھی اداروں کے ملازمین، مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کے مہمانوں اور عام افراد کی جانب سے کرسمس تحفوں کی درخواست کے ساتھ روع ہوتا ہے۔ ہوٹل کی مرکزی لابی میں کرسمس درخت پر لگائےگئے ستارے فائدہ اٹھانے والے ہر فرد کا نام، عمر اور جنس ظاہر کرتے ہیں۔ عطیہ کنندگان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جتنے چاہے ستارے منتخب کرلیں، اور پھر انہیں ستاروں کے بارے میں معلومات کے ذریعے رہنمائی دی جاتی ہے تاکہ وہ اسی حساب سے کرسمس تحفے خریدیں۔ 11 دسمبر 2014ء کو اسٹار آف کرسمس مسفید افراد، اپنے والدین، بہن بھائیوں اور نگرانوں، کے ساتھ مینڈرین آرچرڈ سنگاپور میں اپنے اعزاز میں اویوای ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر اسٹیفنریئڈی کی میزبانی میں ہونے والے کرسمس ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ بچوں کو دوپہر میں تفریحی اور شاندار کرسمس ضیافت دی جائے گی –جس کا اختتام سانتا کی جانب سے تحائف کی تقسیم کے ساتھ ہوگا۔ اسٹارز آف کرسمس کا اختتام 13 دسمبر 2014ء کو طے شدہ “ٹوائے رن” کے ساتھ ہوگا، جس کے دوران رضاکاروں کا ایک بیڑہ اپنی جیپس (ر) اور ہارلے-ڈیوڈسنموٹرسائیکلوں کے ساتھ مینڈرین گیلری کے آرچرڈ روڈ کے سامنے ترتیب سے کھڑا ہوگا، ہزاروں عطیہ کردہ کرسمس تحائف مختلف گھروں اور ہسپتالوں میں پہنچانے میں مدد کے لیے صبح 9.30 پر شاندار انداز میں سفر شروع کرے گا۔ روایتی افتتاح کے موقع پر جاری کردہ بیان میں اویوای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر جناب تھیو گم ہوک نے کہا کہ “ہم مسلسل پانچ سالوں سے اس کرسمس روایت کا جشن منانے پر خوش ہیں۔ اسٹارز آف کرسمس ہمارے عطیہ کنندگان، رضاکاروں اور شراکت داروں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا، جو مقامی برادری کو کچھ لوٹانے کے عزم میں ہمارے ساتھ ہیں۔” “ہم ایسی بامعنی کوشش کا حصہ بننے کا موقع ملنے کا خیرمقدم کرتے ہیں،”

