کراچی (پی پی آئی) کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ 9 برس سے موجود بنگلا دیشی ائیر لائن کے جہاز کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلا دیشی ایئر لائن کو کراچی ایئر پورٹ پر پارک اپنا طیارہ ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔مذکورہ نوٹس سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ اشتہار جاری کیا ہے، یونائیٹڈ ائیر لائن کا جہاز گرانڈ ہینڈلنگ کمپنی کے واجبات کے تنازعے کی بنا ء پر ایئرپورٹ پر موجود ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی عدالت میں اس تنازعہ کے بارے میں جاری حالیہ فیصلے پر سی اے اے نے ائرلائن کو جہاز ہٹانے کا کہا ہے۔اخبارات میں شائع کرائے گئے نوٹس میں یونائیٹڈ ایرویز کا ایئربس 310طیارہ کو 27 نومبر تک جہاز ہٹانے کا کہا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں طیارہ ضبط کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے، کراچی ائیر پورٹ پر پارک طیارہ فلائٹ سیفٹی کی خلاف ورزی ہیں۔
اسٹیک این شیک نے پاکستان میں بین الاقوامی توسیع کا اعلان کردیا
“ڈو دی ڈیو” عالمی سطح پر
ڈنمارک کی مدد سے پاکستان میں مقامی صحافیوں میں پیشہ وارانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے نئے میڈیا پروگرام کا آغاز
پندرہواں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 18 مارچ 2015ء کو چین کے روشنی مرکز میں کھل گیا
انٹرپرائز ہولڈنگز اور ریڈ اسپاٹ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قوتیں مجتمع کرلیں
جے اے سولر پی وی ماڈیولز نے ٹی یو وی اعلیٰ درجے کا اولا ٹیسٹ پاس کرلیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (پی پی آئی) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 31ہزار 600کیوسک اور اخرج 50ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 8ہزار 600کیوسک اور اخراج 8ہزار 600کیوسک، خیرآباد پل آمد 16ہزار 800کیوسک، اخراج 16ہزار 800کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 12ہزار 800کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 16ہزار 900کیوسک اور اخراج 11ہزار 900کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 69ہزار 300کیوسک اور اخراج 62 ہزار 800کیوسک،چشمہ 58ہزار کیوسک اوراخراج 55ہزار کیوسک، تونسہ آمد 52ہزار 800کیوسک اور اخراج 46ہزار 800کیوسک،گدو آمد 40ہزار 700کیوسک اور اخراج 33ہزار 700کیوسک، سکھر آمد 34ہزار کیوسک اور اخراج 7ہزار کیوسک،کوٹری آمد 8ہزار 600کیوسک اور اخراج 700 کیوسک،تریموں آمد 19ہزار 800اور اخراج 7ہزار 300کیوسک، پنجند آمد 12ہزار 100اوراخراج 5ہزار 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1514.08فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.855 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1192.60،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.884ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.60فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے۔
پی پی پی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کی 7ویں برسی کل منائی جائیگی
لاہور (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کی 7ویں برسی کل (13نومبر)بروز پیر ملک بھر میں منائی جائیگی۔جہانگیر بدر 1988میں رکن قومی اسمبلی اور بعدازاں سینٹ کے ممبر اور چیئر پرسن سٹینڈ نگ کمیٹی برائے پارلیمانی امور رہے۔جہانگیر بدر 13نومبر 2016 کو عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے تھے۔جہانگیر بدر کی برسی کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام آج(12نومبر)بروز اتوار ان کے صاحبزادیذوالفقار علی بدر کی رہائش گاہ رائیونڈ روڈ پر ہو گی جس میں پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور لاہور کے رہنما اور کارکن میں شرکت کریں گے۔
نئے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تقرری کا اختیار کس کو؟ آئین مکمل خاموش
پساور (پی پی آئی) نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا اعظم خان کی وفات، نئے وزیراعلی کی تقرری کا اختیار کس کو ہے؟ اس بارے میں آئین مکمل خاموش ہے۔ ذرائع کے ماطابق الیکشن کمیشن کا نئے وزیراعلی کی تقرری سے متعلق اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی ٹیم بریفنگ دے گی، الیکشن کمیشن نئی تقرری بابت آٗئینی و قانونی حکمت عملی بنائے گی، نگران وزیراعلی کا تقرر الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں منتخب حکومت موجود نہ ہی کمیٹی کے لیے ارکان ہیں، نگران وزیراعلی کے لیے الیکشن کمیشن کو نام کون دے گا؟ اس بارے میں آئین مکمل طور پر خاموش ہے، نئے نگران وزیراعلی کی تقرری تک سینیئر وزیر کو قائمقام وزیراعلی بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔
تلاش کریں
خبریں
اسٹیک این شیک نے پاکستان میں بین الاقوامی توسیع کا اعلان کردیا
سان انتونیو، 27 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/– ریستوران کی صنعت میں بہترین برگر شعبے کے بانی اسٹیک این شیک نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں 15 نئے اسٹیک این شیک مقامات کھولے گا۔ اسٹیک این شیک ایم جے ہولڈنگز کے ملحقہ ادارے ایف ایم فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کر چکا ہے، تاکہ “بہترین برگر” کے سلسلے کو پاکستان میں لایا جائے۔ معاہدہ بگلاری کے اسٹیک این شیک کی بین الاقوامی مارکیٹوں میں مسلسل توسیع کا حصہ ہے۔ ایم جے ہولڈنگز نے اسٹیک این شیک کی توسیع کے لیے ایف ایم فوڈز کو ادارے کی حیثیت سے تشکیل دیا اور دیگر غذائی خدمات، مالیاتی خدمات اور ابلاغی خدمات کے اداروں کی ملکیت بھی رکھتا ہے۔ اسٹیک این شیک کے سینئر نائب صدر برائے مارکیٹنگ جے فلینیکن نے کہا کہ “ایف ایم فوڈز پاکستان میں اسٹیک این شیک کے بہترین برگر اور ملک شیک تجربے کو متعارف کروانے کے لیے مکمل شراکت دار ہے۔” برانڈ، جو اپنے اسٹیک برگرز، تازہ فرائیز اور روایتی ہاتھوں سے بنائے گئے ملک شیکس کے لیے معروف ہے (زاگاٹ کی جانب سے نمبر 1) کیو ایس آر میگزین کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق “کیو ایس آر 50 برگر شعبے” میں سرفہرست 5 کارکردگی دکھانے والوں میں شامل ہے جس کی بنیاد فی ریستوراں اوسط فروخت پر ہے۔ ایف ایم فوڈز کے ڈائریکٹر جناب وسیم احمد نے کہا کہ “ہم اسٹیک این شیک کو پاکستانی صارفین میں متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں جو اعلیٰ معیار اور ذائقے کو سرہتے ہیں۔ اسٹیک این شیک 80 سال پرانا امریکی برانڈ ہے جو تازگی اور معیار کا مترادف ہے۔ ہم معیار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر بہترین ممکنہ قیمتوں پر اسٹیک این شیک کا طعام نامہ پیش کرنے کا عہد کرتے ہیں۔” اسٹیک این شیک اپنا پہلا مقام 2015ء میں لاہور میں کھولنے کی توقع رکھتا ہے۔ اسٹیک این شیک کے بارے میں اسٹیک این شیک ایک کلاسیکی امریکی برانڈ ہے، جو ملک اور دنیا بھر میں 500 سے زیادہ ریستورانوں میں بہترین برگرز اور شیکس پیش کرتا ہے۔ 1934ء سے اسٹیک این شیک ہاتھوں سے بنائے گئے بہترین اسٹیک برگرز اور ملک شیکس پیش کرچکا ہے۔ اسٹیک این شیک بگلاری ہولڈنگز (این وائی ایس ای: BH) کا ادارہ ہے۔
“ڈو دی ڈیو” عالمی سطح پر
– ماؤنٹین ڈیو (ر) نے فلم ساز جسٹن لن کے اشتراک میں اسکاٹی لاگو اور شان مالٹو کے ساتھ پہلی عالمی تخلیق سے “ڈو دی ڈیو” کریڈو کو دوبارہ متعارف کروا دیا پرچیز، نیو یارک، 30 مارچ 2015ء/ پی آر نیوزوائر/ — ڈکٹ ٹیپ، ماچس، ایک اسکیٹ بورڈ اور ڈیو (ر) کی ایک بوتل، پہلی نظر میں کچھ مبہم اور غیر واضح سا لگتا ہے۔ البتہ جب ڈیو نیشن دوسری نظر ڈالتی ہے تو وہ مواقع دیکھتی ہے کہ جہاں دوسرے ایک غیر معمولی، فرحت بخش اور زبردست وقت کی تحریک نہیں دے سکتے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150319/183215 ماؤنٹین ڈیو کے پرستاروں کی اس انوکھی صفت کی توضیح کے لیے اپنی نوعیت کا انوکھا لیمونی مشروب “ڈو دی ڈیو” متعارف کروایا جا رہا ہے — مجتمع ہونے کی مشہور صدا اور برانڈ اعتماد – اپنی اولین عالمی برانڈ مہم کے لیے بنیاد کی حیثیت سے دنیا بھر میں ڈیو نیشن کو متحد کررہا ہے۔ “ماؤنٹین ڈیو ہمارے بلین ڈالر برانڈز اور سب سے تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی برانڈز میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان، بھارت اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی بے مثال قائدانہ پوزیشن کا لطف اٹھاتا ہے، اور مشروبات اور مجموعی طور پر صارفی اشیاء کے شعبے میں بھی ان چند برانڈز میں سے ایک ہے جن کو کسی حقیقی مسابقت کا سامنا نہیں۔ یہ حقیقتا اپنے زمرے میں واحد ہے۔” بریڈ جیک مین،صدر، پیپسی کو گلوبل بیوریجز گروپ (@bradjakeman) نے کہا۔ پہلی عالمی مکمل مارکیٹنگ مہم کے ذریعے ماؤنٹین ڈیو کو ہم آہنگ کرنا اپنے سرفہرست برانڈز میں ازسرنو سرمایہ کاری کرنے، اور اس کے درجے اور طاقت کو بڑھانے سے ہماری وابستگی کا حصہ ہے، جو ہمیں اس طاقتور برانڈ کو اسی جذبے اور تصدیق کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھنے کی سہولت دے گا جس کی توقع ڈیو نیشن ماؤنٹین ڈیو سے رکھتی ہے۔” عالمی “ڈو دی ڈیو” مہم دو تخلیقی فلمیں رکھتی ہے – روایتی اور ڈیجیٹل دونوں جگہ دیکھنے اور شیئر کرنے کے لیے- جہاں عام “اجزاء” کو ڈیو کی بوتل کے ساتھ جوڑ کو اچھے وقت کی بہترین ترکیب تخلیق کی گئی ہے۔ “فائر بورڈ” — پروفیشنل اسکیٹ بورڈر شان مالٹو کے ساتھ — کرتبوں اور پیچیدہ حرکات کے ساتھ ساحل سمندر پر الاؤ روشن کرتی ہے۔ “ڈائریکشنز” اولمپک سنو بورڈر اسکاٹی لاگو اور کینیڈا کی برفیلی چوٹیوں سے پہاڑ کے دامن میں ایک زندہ دل تقریب تک کا سفر ظاہر کرتی ہے۔ “ڈو دی ڈیو ماؤنٹین ڈیو کے لیے محض ایک اشتہاری نعرے سے کہیں بڑھ کر ہے – یہ ایک برادری کے رویے کی نمائندگی کرتا ہے جو درست انداز میں زندگی کو گزارنا چاہتی ہے،” سائمن لوڈن، چیف مارکیٹنگ آفیسر، پیپسی کو امریکاز بیوریجز نے کہا۔ “اس کے مطابق کہ جو ڈیو نیشن ڈیو سے توقع رکھتی ہے، ہم نے اس عالمی مہم کے لیے مواد تخلیق کیا ہے جس میں تصدیق ہمارا معیار ہے، اور ہم اپنے پرستاروں کو اس کے ساتھ ایک اچھا وقت گزارنے کا موقع دینے کے کا مزید انتظار نہیں کرا سکتے۔” “ڈو دی ڈیو” کو دنیا بھر میں ایک شاندار
ڈنمارک کی مدد سے پاکستان میں مقامی صحافیوں میں پیشہ وارانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے نئے میڈیا پروگرام کا آغاز
کراچی, 27 مارچ 2015 / ایشیانیٹ پاکستان – گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان میں میڈیا کی متاثر کن ترقی اپنے حق میں ایک کامیاب کہانی ہے تاہم صحافیوں میں پیشہ وارانہ مہارت کے فقدان اور ان پر حملوں کی وجہ شورش زدہ علاقوں میں شہریوں کو متحرک میڈیا کے مکمل فوائد نہیں مل رہے۔ پاکستانی میڈیا میں پیشہ وارانہ صحافت کے فروغ اور قابل اعتماد معلومات تک رسائی کے لیے ڈنمارک کی حکومت دو سالہ پروگرام شروع کر رہی ہے۔اس منصوبے کو میڈیا کی ترقی کے لیے کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ دیگر مختلف اداروں کے ساتھ مل کرلاگو کرے گی۔ اس پروگرام کا آغاز ڈنمارک کے سفیر جسپر مولر سورنسن نے کیا،پروگرام کے آغاز کے موقع پر مباحثے کا بھی اہتمام بھی کیاگیا جس میں اہم میڈیا پروفیشنلز ، سیاسی نمائندوں اور میڈیا کی ترقی کے لیے کام کرنے والے افراد نے حصہ لیا۔مباحثے کے دوران پاکستان میں میڈیا کی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوے شرکاء نے میڈیا میں پروفیشنل ازم کی ضرورت اور جمہوریت کے قیام و استحکام کے لیے میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مباحثے کے دوران اظہارخیال کرتے ہوے ڈینش سفیر جسپرمولرسورنسن نے کہا کہ ڈنمارک کو خوشی ہے کہ ہم پاکستان کے دور افتادہ علاقوں میںمیڈیا کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے صحافیوں میں پروفیشنل ازم کے فروغ کے لیے منصوبے کا آغاز کردیاہے، سفیر سورنسن نے میڈیا کو جمہوری معاشرے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت قرار دیتے ہوے کہاکہ دنیا بھر میں جمہوری معاشرے کی تشکیل میں میڈیاکااہم کردار ہے۔ علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل اور خاص طور پر پاکستان میں تنازعات والے علاقوں میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کا ذکر کرتے ہوے سفیر سورنسن نے کہا کہ علاقائی صحافی اپنے علاقوں میں درپیش سماجی،اقتصادی اور سیاسی مسائل کو زیادہ بہتر طریقے اجاگر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے اقتدار کی نچلی سطح پر سو اضلاع میں تقسیم سے علاقائی صحافیوں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی علاقائی زبانوں میں میڈیا انسانی حقوق سے محروم طبقات کی آواز کو بلند کرنے اور صوبائی و مرکزی حکومتوں کے اقدامات کے فوائد کی نچلی سطح تک میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ پچھلی دہائی کے دوران متحرک میڈیا نے پاکستان میں معاشی،سماجی اور سیاسی گفتگو میں اہم کردار ادا کیا ہے،لیکن صوبوں میں کام کرنیوالے اکثر صحافیوں کو تربیت کی کمی کے ساتھ کم معاوضے جیسے مسائل کا سامنا ہے علاوہ ازیں پرتشدد حملے بھی ان کو متاثر کر رہے ہیں ،ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دس سال کے ساتھ سو کے قریب صحافی قتل ہو چکے ہیں۔ ڈینش امداد سے شروع ہونے والے دو سالہ پروگرام سے صحافیوں کی تربیت اور تحفظ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق صحافتی ضابطہ اخلاق تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے والی تنظیم انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ 2010سے پاکستان میں صحافیوں کی تربیت اور تحفظ کے لیے کام کررہی ہے،یہ تنظیم سیاسی تبدیلی
پندرہواں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 18 مارچ 2015ء کو چین کے روشنی مرکز میں کھل گیا
– بڑے روشنی میلے میں ہزاروں مصنوعات تھوک قیمتوں پر ایک جگہ گوچین، چین، 25 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — 15 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں 18 مارچ 2015ء کو شروع ہوگیا۔ میلے کے لیے تعاون چائنا ایسوسی ایشن آف لائٹنگ انڈسٹری اور انتظام گوچین لائٹنگ ایکسپو کمپنی لمیٹڈ نے کیا ہے۔ یو بی ایم ایشیا اور گوچین ٹاؤن شن پیپلز گورنمنٹ آف چونگ شان جیسے کئی پیشہ ورانہ اداروں نے بھی میلے کی زبردست حمایت کی۔ میلے کے بہار ایڈیشن کی توجہ مقامی لائٹنگ مارکیٹ پر رہی، اور اس میں 1,800 سے زائد نمائش کنندگان پیش ہوئے۔ اس کا کل حجم 700,000 مربع میٹر تک بڑھایا گیا۔ گزشتہ ایڈیشنز کے مقابلے میں اس میلے میں حجم اور خدمات کے اعتبار سے مزید بہتریاں کی گئی ہیں۔ مصنوعات کی ایک بڑی ورائٹی مختص کیے گئے مختلف زونز میں پیش کی گئی جو روشنی کی تکمیل شدہ مصنوعات، لوازمات اور میکانیکی آلات پر مشتمل رہی۔ اور “مرکزی مقام + تجارتی مراکز” میں اس سال خریداری کا طریقہ بہتر ہوا تھا۔ لائٹ کیوب ایل ای ڈی سٹی میلے کا چوتھا ذیلی مقام بنا؛ مہمانوں کو وی آئی پی لاؤنج، مفت وائی-فائی اور مفت شٹل بس سروس وغیرہ جیسی کئی خدمات دی گئیں۔ میلے کے دوران، کئی پیشہ ورانہ کانفرنسز اور فورمز بھی منعقد کیے گئے۔ مثال کے طور پر چھٹی ایل ای ڈی ایپلی کیشن سمٹ فورم، 2015ء لائٹنگ ڈیزائنرز سیلون اور بی اے بی انوویٹو پلیٹ فارم لیکچر جس کی توجہ ایک ای-کامرس پلیٹ فارم کی تیاری پر تھی۔ یہ تمام کانفرنسز اور فورمز لائٹنگ صنعت میں جدید ترین ٹیکنالوجی، خیالات اور ڈیزائن پیش کرنے کے لیے منعقد کیے گئے تھے۔ بہار کی آمد کے ساتھ ہی یہ چین کی روشنی کی مصنوعات بنانے والوں، تقسیم کاروں اور خریداروں کے لیے مارچ میں خریداری کے نئے سال کا آغاز ہے۔ ایڈیشن کے دوران پانچ ذیلی مقامات میں کئی خصوصی پیشکشیں اور انعامی سرگرمیاں ہیں۔ ذیلی مقامات میں سے ایک، لائٹ کیوب ایل ای ڈی سٹی 18 سے 21 مارچ تک اپنی افتتاحی تقریب کے جشن کے لیے ایک لائٹ شو کارکردگی دکھائی؛ نئی بہار روشنی مصنوعات کی خریداری کے لیے ایک مقام 18 سے 24 مارچ تک بیسون لائٹنگ پلازا کی جانب سے بنایا گیا؛ اور آخر میں اسٹار الائنس گروپ کی ”2015ء بہار حصول میلہ” سرگرمی جو لائٹنگ کے خریداروں کو رعایتی کوپنز، زبردست انعامات اور چھوٹ جیسی کئی خصوصی پیشکشیں دیتی ہے۔ اگلا ایڈیشن: 16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ (خزاں ایڈیشن) تاریخ: 22 تا 26 اکتوبر، 2015ء مقام: چونگ شان، چین نمائش کنندگان کی اقسام: داخلی روشنی، سجاوٹ کی قندیلیں، ایل ای ڈی مصنوعات، کمرشل لائٹنگ، الیکٹرک لائٹنگ سورس، خارجی روشنی وغیرہ باضابطہ ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com/en
انٹرپرائز ہولڈنگز اور ریڈ اسپاٹ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قوتیں مجتمع کرلیں
سینٹ لوئس، 24 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — دنیا میں سب سے بڑے گاڑیاں کرائے پر دینے والے ادارے انٹرپرائز ہولڈنگز آسٹریلیا کے سب سے بڑے خاندانی ملکیت کار رینٹل ادارے ریڈاسپاٹ کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اپنے فرنچائز شراکت دار کی حیثیت سے مقرر کردیا ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-a “ہم آسٹریلیا میں زبردست موقع دیکھ رہے ہیں، جہاں ایک ایسے ادارے کا شامل ہونا جو مکمل طور پر صارفی خدمات پر توجہ رکھتا ہو صارفین کے اعتماد کے لیے صحت مند مسابقت تخلیق کرے گا۔” پیٹر اے اسمتھ، نائب صدر برائے گلوبل فرنچائزنگ انٹرپرائز ہولڈنگز نے کہا، جو نیشنل کار رینٹل، الامو رینٹ اے کار اور انٹرپرائز رینٹ اے کار برانڈز چلاتا ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز، اپنے علاقائی ماتحت اداروں کے ذریعے دنیا بھر میں گاڑیوں کا سب سے بڑا بیڑا چلاتا ہے – تقریباً 1.5 ملین گاڑیوں کا – اور ایک عالمی جال جو 70 سے زیادہ ممالک میں 8,600 زائد علاقوں اور ہوائی اڈوں کے مقامات رکھتا ہے۔ اس کے انٹرپرائز، نیشنل اور الامو برانڈز رواں سال ہی ریڈ اسپاٹ نیٹ ورک کے ذریعے تمام اہم آسٹریلین ہوائی اڈوں بشمول سڈنی، ملبورن، برسبین اور پرتھ کی بین الاقوامی گزر گاہوں پر تیار ہوجائیں گے، اور ساتھ ساتھ کلیدی شہری مراکز میں بھی۔ نیوزی لینڈ میں کام 2016ء میں شروع ہوگا۔ انٹرپرائز ہولڈنگز اور ریڈ اسپاٹ دونوں مارکیٹوں کے لیے ایک جارحانہ ترقیاتی منصوبہ جاری کریں گے تاکہ مقامی و بین الاقوامی صارفین کی نقل و حمل کی کل ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ اسمتھ نے کہا کہ “یہ توسیع ہماری ایشیا-بحرالکاہل ترقیاتی حکمت عملی کا تازہ ترین سنگ میل ہے۔ ہم ریڈاسپاٹ جیسے فرنچائز شراکت داروں کے انتخاب میں محتاط رہتے ہیں جو نہ صرف کامیابی کی تاریخ رکھتے ہوں، بلکہ ہماری اقدار اور صارفی خدمات سے وابستگی کی مشترکہ اقدار کے بھی حامل ہوں۔” 1989ء میں قائم ہونے والا ریڈاسپاٹ آسٹریلیا کی کار رینٹل صنعت میں ایک رہنما اور جدت طراز ادارہ ہے۔ “یہ شراکت داری ہمارے لیے فطری جوڑ ہے،” ڈين میکلر، مینیجنگ ڈائریکٹر اور بانی ریڈ اسپاٹ نے کہا۔ “دونوں انٹرپرائز ہولڈنگز اور ریڈ اسپاٹ نے ایک ہی مقام سے آغاز لیا، مہم کارانہ روح سے تحریک پائی اور صارفی ضروریات پر اٹل توجہ رکھی۔ مل جل کر ہم مسافروں کو سب سے مقدم رکھیں گے، چاہے کوئی بھی مقام ہو۔” یہ تعلق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مارکیٹوں میں انٹرپرائز ہولڈنگز کے داخلے کی علامت ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز سیاحتی صنعت میں چوٹی کے قریب ہے، کئی ایئرلائنوں اور بیشتر کروزلائنوں، ہوٹلوں، ٹور آپریٹرز اور آن لائن ٹریول ایجنسیوں سے بھی اوپر۔ ادارے کی طویل المیعاد توسیعی حکمت عملی کی توجہ ایک عالمی نیٹ ورک کی تعمیر پر ہے جو کاروباری اور تفریحی سیاحوں گو قدر، انتخاب اور غیر معمولی صارفی خدمات دیتا ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.enterpriseholdings.com۔ انٹرپرائز ہولڈنگز کے بارے میں آمدنی، بیڑے اور ملازمین کے لحاظ سے گاڑیاں کرائے پر دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ انٹرپرائز ہولڈنگز انٹرپرائز رینٹ-اے-کار، نیشنل کار رینٹل اور الامو رینٹ اے کار برانڈز کے
جے اے سولر پی وی ماڈیولز نے ٹی یو وی اعلیٰ درجے کا اولا ٹیسٹ پاس کرلیا
شنگھائی، 23 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے معروف اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے تمام پی وی ماڈیولز نے ٹی یو وی رائن لینڈ کا اولے ٹکرانے کا اعلیٰ درجے کا ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔ اولے ٹکرانے کے اعلیٰ درجے کے ٹیسٹ کے دوران 45 ملی میٹرز قطر کے اولے جے اے کے ماڈیولز پر 30.7 میٹرز فی سیکنڈ (تقریبا 110.5 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے شیشے کی سطح پر مارے گئے۔ اس کے مقابلے میں اولے ٹکرانے کے عام ٹیسٹ میں صرف 25 ملی میٹر قطر کے اولے استعمال کیے جاتے ہیں اور انہیں محض 23 میٹرز فی سیکنڈ کی رفتار سے مارا جاتا ہے۔ جے اے ماڈیولز کی اینٹی-کائنیٹک انرجی امپیکٹ کارکردگی اصل صنعتی معیارات سے دس گنا زیادہ ہے۔ جے اے سولر کے صدر جناب جیان سی نے تبصرہ کیا کہ “سخت تر موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کو تیار رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہمارے ماڈیولز زیادہ سخت حالات کے تحت اولے ٹکرانے کا ٹیسٹ پاس کریں۔ ٹی یو وی اولے ٹکرانے کا اعلیٰ درجے کا ٹیسٹ جے اے سولر کی پی وی مصنوعات کی انتہائی بھروسہ مندی کا اور صنعتی پی وی ٹیکنالوجی میں ہماری مسابقتی برتری کا مزید ثبوت ہے۔
