لاہور (پی پی آئی)لاہور پولیس نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 850 میں سے مزید 105 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں سے پچاس سے زائد کو جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جناح ہاؤس کو سب سے پہلے آگ لگانیوالا مرکزی ملزم پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے جس سے تفتیش کا عمل جاری ہے، جبکہ باقی افراد سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 745ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،انویسٹی گیشن،آپریشنز اور اے وی ایل ایس کی ٹیمیں متحرک کارکنوں کی گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ہیں، یہ فہرست ٹیکنیکل بنیاد پر بنائی گئی ہے۔
اپریل میں مصادر ڈھونڈنے کے بہترین وقت کا فائدہ اٹھانے کے لیے گوانگ چو میں تیسرا الیکس شو
اسرائیلی پارلیمان شمسی منصوبے نے جے اے سولر کے ماڈیولز اختیار کرلیے
راموس انٹیل بیسڈ ٹیبلٹس کے ساتھ انٹیل سلوشنز سمٹ 2015ء میں شرکت کرے گا
آسٹریلوی آل راﺅنڈرموسیزہینریکس کا سرے کاوئنٹی سے معاہدہ
بی ارون رائل چیلنجرزبنگلورکے اسسٹنٹ کوچ مقرر
سندھ سوشل سیکورٹی میں حج قرعہ اندازی کے ذریعے 10خوش نصیبوں کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
متعلقہ اداروں کا عدم تعاون، پی ٹی آئی کا کراچی کا جلسہ منسوخ
کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے متعلقہ اداروں کے عدم تعاون اور اجازت نہ دینے پر کراچی میں 12 نومبر کو شیڈول جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کو جلسے کیلئے بارہا زبانی و تحریری استدعا کرتے رہے، پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے انتظامیہ کا خوف میں مبتلا ہونا باعث تشویش ہے، انتظامیہ کا پی ٹی آئی سے متعلق رویہ انتہائی افسوسناک اور عوام کیلئے تکلیف دہ ہے۔تحریک انصاف کراچی کے عہدیداران نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے علاوہ ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور ہر پارٹی کو کھلا میدان دیا جا رہا ہے، جلسے کے انعقاد کے سلسلے میں عدالت میں پی ٹی آئی کی درخواست دائر ہے، کراچی کے عوام اور کارکنان مایوس نہ ہوں، پی ٹی آئی عدالتی حکم پر جلد کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کرے گی۔
کراچی: مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن، متعدد کو حراست میں لے لیا
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف کارروائی جاری ہے، پولیس نے گھر گھر سرچ آپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ضلع کیماڑی پولیس نے سلطان آباد میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا، علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی، مشتبہ افراد کی ڈیوائس کے ذریعے بائیو میٹرک ویریفیکیشن کی گئی۔ادھر کراچی کے علاقے سپر ہائی وے جمالی گوٹھ غریب آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف تھانوں کی نفری لیڈی اہلکاروں سمیت موجود تھی، اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔بلدیہ ڈویژن اتحاد ٹاؤن میں بھی غیر ملکی تارکین وطن کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن ملک میں حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔
معیشت کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے، کنور محمد دلشاد
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف بزنس مین کنور قطب الدین خان نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری کے اعزاز میں ایک بزنس نیٹورکنگ ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں شہر کے تاجروں وصنعتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور کنور محمد دلشاد مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور کنور محمد دلشاد نے کہا کہ معیشت کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور حکومت انہیں کاروبار کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ تاجر برادری کے اہم مسائل کو ہر متعلقہ فورم پر اٹھانے کے لیے کردار ادا کریں گے تاکہ ان کو جلد حل کیا جائے اور کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک نوجوان آبادی کا ملک ہے اور نوجوانوں کو ایک روشن مستقبل دینے کیلئے ایک مضبوط معیشت کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور ہم پراعتماد ہیں کہ یہ کونسل معیشت کو موجودہ بحران سے نکالے میں کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریٹیلرز اور رئیلٹرز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے تاکہ کاروباری شعبے کو غیر ضروری پریشانی سے بچا یاجا سکے۔انہوں نے یقین دلایا کہ تاجر برادری معیشت کی بحالی کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ سینئر سیاست دان اور سابق ممبر قومی اسمبلی کنور قطب الدین خان نے کہا کہ ری?ل اسٹیٹ شعبہ معیشت کو موجودہ بحران سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ 50 سے زائد متعلقہ صنعتوں کی ترقی اس انڈسٹری سے منسلک ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے جس سے مزید سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی، کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مشکلات سے نکل کی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔آئی سی سی آئی کے گروپ لیڈر خالد اقبال ملک نے کہا کہ پاکستان برآمدات کو بہتر فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت برآمدات کیلئے افریقہ، وسطی ایشیا اور آسیان خطے سمیت نئی منڈیوں پر توجہ دے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے سے کاروباری وفود نئی مارکیٹوں کی طرف لے جائے تا کہ پاکستان کی تجارت و برآمدات کو ترقی دینے کے نئے مواقع تلاش کئے جائیں۔چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے دنیا کے اہم ممالک کے ساتھ پاکستان کے براہ راست فضائی روابط کو قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے کاروبار اور برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی فوری نجکاری کی جائے اور نجی شعبے کو نئی ای?رلائنز شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے جس سے پاکستان کے تمام بڑی مارکیٹوں کے ساتھ براہ راست فضائی روابط مضبوط ہوں گے اور معیشت کیلئے متعدد فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔
تلاش کریں
خبریں
اپریل میں مصادر ڈھونڈنے کے بہترین وقت کا فائدہ اٹھانے کے لیے گوانگ چو میں تیسرا الیکس شو
(April 8, 2015)
ہانگ کانگ، 8 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چین اور عالمی مارکیٹ دونوں میں گھریلو مصنوعات، روشنی اور برقی صنعت کے لیے دستیاب وسیع کاروباری مواقع پر دستک دینے کے لیے ایشیا میں بنی گھریلو مصنوعات، روشنی اور صارفی برقی مصنوعات پیش کرنے والا الیکس (ALEEX) کا تیسرا ایڈیشن 14 سے 17 اپریل 2015ء کو گوانگ چو، چین میں پولی ورلڈ ٹریڈ ایکسپو سینٹر، پاچو میں ہوگا۔ گھریلو مصنوعات کے زمرے کے لیے میلے میں پیش ہونے والی مصنوعات میں پیش ہیں: گھریلو مصنوعات، ایئرکنڈیشننگ اور ہواداری کے آلات، باورچی خانے اور غسل خانے کی مصنوعات، گھریلو صفائی کے آلات، برقی صحت عامہ کی مصنوعات اور توانائی بچانے والے آلات۔ روشنی کا شعبہ تجارتی، سجاوٹی، گھریلو اور بیرون خانہ روشنی، جدید ترین ایل ای ڈی اور ایکو لائٹنگ اور روشنی لوازمات پیش کرے گا۔ صارفی برقی مصنوعات برقی آلات اور گیجٹس کی وسیع رینج کا احاطہ کرتی ہے: بصری و سمعی مصنوعات، ڈیجیٹل تصویرکشی مصنوعات، ذاتی برقی مصنوعات، طبی و صحت عامہ کی برقی مصنوعات، برقی حفاظتی مصنوعات، ایکو اور توانائی کی بچت کرنے والی مصنوعات، برقی گیمز اور تفریح، ٹیلی کام مصنوعات، برقی اسمارٹ آلات اور لوازمات، اسمارٹ فون لوازمات، کمپیوٹر اور پیریفیرل مصنوعات، ایل سی ڈی ڈسپلے، 3ڈی پرنٹنگ، آٹو الیکٹرونکس، اور پرزہ جات و اجزاء۔ اپریل اور اکتوبر 2014ء میں آخری دو اجلاسوں کی کامیابی کے بعد 2015ء الیکس ہوم اپلائنسز، لائٹنگ اینڈ الیکٹرونکس ایگزی بیشن کہیں زیادہ بڑی ہوگی جس میں ہانگ کانگ، تائیوان، جنوبی کوریااور برعظیم چین سے 250 سے زیادہ نمائش کنندگان 350 بوتھس پر پیش ہوں گے جو سب اپنی جدید ترین ایجادات پیش کریں گے۔ نمائش بدستور بیرون ملک اور تیزی سے بڑھتی ہوئی چینی مقامی مارکیٹ سے تاجروں اور خریداروں کی توجہ مبذول کراتی ہے، جو ایشیا بھر سے معیاری فراہم کنندگان سے ملاقات کے لیے براہ راست پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔ اپریل اور اکتوبر میں عروج پہنچے ہوئے خریداری کے اوقات سے مطابقت رکھنے کا وقت آ چکا ہے، الیکس بین الاقوامی خریداروں کی بڑی تعداد کی نظروں میں ہے جو کینٹن میلے کے پہلے مرحلے میں گوانگ چو کے پاچو ضلع میں جمع ہو رہے ہیں۔ الیکس کا مقام، پولی ورلڈ ٹریڈ ایکسپو سینٹر، کینٹن میلے کے مقام سے محض چند قدموں کے فاصلے پر ہے، جو خریداروں کو بیک وقت دونوں نمائشوں کا دورہ کرنے کی زبردست آسانی دیتا ہے۔ سال میں دو بار ہونے والی نمائش گوانگ چو کے بہار و خزاں کے مصادر ڈھونڈنےکے اوقات کا ایک مستقل حصہ بن چکی ہے، جو بین الاقوامی خریداروں اور مقامی چینی کاروباری دااروں کو روابط بڑھانے اور گھریلو مصنوعات، روشنی اور صارفی برقی صنعتوں میں ایشیا بھر سے فراہم کنندگانکی بنیاد مضبوط کرنے کی ضروریات پوری کرتی ہے۔ رابطہ: محترمہ لنڈا چین، مارکیٹنگ مینیجر، میگا ایکسپو (ہانگ کانگ) لمیٹڈ [email protected] 852-3588-9688+
اسرائیلی پارلیمان شمسی منصوبے نے جے اے سولر کے ماڈیولز اختیار کرلیے
(April 7, 2015)
شنگھائی، 7 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) اپنے چھت پر لگائے گئے شمسی منصوبے کے لیے جے اے پی وی ماڈیولز استعمال کیے ہیں۔ کنیسٹ نے 29 مارچ کو اپنی چھت پر 450 کلوواٹ کے شمسی منصوبے کے آپریشن کی رونمائی کی۔ چھت پر 4,650 مربع میٹر پر محیط یہ دنیا بھر میں کسی بھی قومی اسمبلی کا مکمل کردہ اب تک کا سب سے بڑا شمسی منصوبہ ہے۔ 1,500 فوٹووولٹیک پینلز عمارت کی بجلی کی 10 فیصد ضروریات پوری کریں گے۔ یہ شمسی منصوبہ، توانائی بچانے کے دیگر اقدامات کے ساتھ، ممکنہ طور پر 2015ء کے اختتام تک کنیسٹ کی توانائی کھپت کو ایک تہائی کم کرے گا۔ کنیسٹ کے اسپیکر جناب یولی ایڈلسٹائن نے کہا کہ “جو کچھ ہماری نظروں کے سامنے ہو رہا ہے وہ توانائی بچاؤ میں ایک حقیقی انقلاب ہے۔ یہ صرف شمسی پینلز نہیں ہیں؛ یہ توانائی آگہی انقلاب کے حوالے سے ایک نقطہ تبدیلی ہے جس کی ہم گزشتہ دو سالوں سے ترویج کررہے ہیں۔” جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “ہم کنیسٹ کی چھت پر اس منصوبے کے لیے ماڈیول فراہم کرنے کے لیے مقامی تقسیم کار رالکو اور ای پی سی کمپنی سولر گرین کے ساتھ تعاون پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ شاندار شمسی منصوبہ ملک میں صاف اور قابل تجدید توانائی کے سلسلے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کنیسٹ کو 450 کلوواٹ جے اے ماڈیولز کی کامیابی سے فراہمی ہمارے اعلیٰ معیار ہماری پی وی مصنوعات کی بھروسہ مندی کا ثبوت اور بڑھتے ہوئے عالمی اثر کا عکاس ہے۔”
راموس انٹیل بیسڈ ٹیبلٹس کے ساتھ انٹیل سلوشنز سمٹ 2015ء میں شرکت کرے گا
(April 3, 2015)
شین ژین، چین، 2 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– چین میں قائم معروف ٹیبلٹ ساز اور انٹیل کے پہلے عالمی ٹیبلٹشراکت دار راموس کو 27 و 28 اپریل کو دبئی میں ہونے والی انٹیل سلوشنز سمٹ 2015ء کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب میں ادارہ اپنے جدید انٹیل بیسڈ ٹیبلٹس پیش کرے گا، جن میں کور ایم پروسیسرز کے ساتھ 2-ان-1 ٹیبلٹس اور بے ٹریل سی آر اور صوفیہ-آر 3جی پلیٹ فارمز کے ٹیبلٹس کے ساتھ ساتھ 7 انچ سے 11.6 انچ کے آنے والے ہینڈسیٹس بھی شامل ہیں۔ 2001ء میں شین ژین میں قائم ہونے والا راموس ابتداءًآر اینڈ ڈی اور ڈیجیٹل اے/وی پلیئرز تیار کرنے سے وابستہ تھا۔ 2007ء میں ادارے نے ایک ایم پی4 پلیئر آر ایم 970 ڈیزائن اور تیار کیا جو اب تک چین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ہے، جس کے مجموعی طور پر 6 ملین یونٹس تک فروخت ہوئے۔ اس نے 2012ء سے انٹیل سے اشتراک کر رکھا ہے اور نتیجتاً انٹیل کا پہلا عالمی شراکت دار بنا۔ 2014ء میں ادارے کو انٹیل کلوورٹریل +ایس او سی چپس سے لیس اولین 100,000 ٹیبلٹس سب سے زیادہ رفتار پر فروخت کرنے پر تسلیم کیا گیا تھا۔ صارفین کی قوت خریداری میں اضافے اور برقی مصنوعات کی مقبولیت بڑھنے کی وجہ سے چین کی ٹیبلٹ مارکیٹ میں مقابلہ بہت سخت ہے، جہاں راموس مصنوعات کی ظاہری صورت کے معاملے میں ہمیشہ جدت طراز رہا ہے اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنے ساخت گری کے عمل کو مستقلاً مکمل اور بہتر بنا رہا ہے۔ صارفی ٹیبلٹس کے علاوہ راموس نے 2014ء میں صنعت کے لیے مخصوص ایپلی کیشنز میں تیزی سے توسیع کی اور مالیات، تعلیم اور مہمان نوازی جیسے متعدد شعبوں میں کامیابی سے قدم رکھا۔ ادارہ کئی صوبوں اور شہروں میں ملک کے بڑے ٹیلی کام کیریئرز میں سے ایک چائنا یونی کورن کے ساتھ تعاون کر چکا ہے۔ چند ماہ میں راموس اپنی مصنوعات کی تعداد میں اضافے اور مزید مارکیٹ مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے اولین موبائل فون جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ڈیجیٹل مصنوعات کی آر اینڈ ڈی اور تیاری اور ساتھ ساتھ برقی گاڑیاں اور بیٹریاں بنانے والے معروف چینی ادارے اور نوکیا اور موٹو موبائل فونز کے سابق او ای ایم بی وائی ڈی کی تکنیکی سپورٹ کے سالوں کے تجربے پر بھروسہ کرتے ہوئے ادارہ طویل عرصے سے سیلولر شعبے میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی رکھتا تھا۔ راموس نے بی وائی ڈی کی بنی ہوئی بیٹری کی نئی نسل کا تجربہ شروع کیا ہے جو عام بیٹریوں کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ توانائی گنجائش رکھتی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ممکنہ طور پر راموس کے ہینڈسیٹس میں استعمال کی جائے گی۔ مزید برآں، راموس کی نئی پیشکشیں 18 سے 21 اپریل کو ہانگ کانگ برقی میلے (بہار ایڈیشن) میں بوتھ نمبر 5اے12 میں ظاہر کی جائیں گی۔
آسٹریلوی آل راﺅنڈرموسیزہینریکس کا سرے کاوئنٹی سے معاہدہ
(April 2, 2015)
لندن:آسٹریلوی آل راﺅنڈر موسیز ہینریکس نے انگلش کاﺅنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا وہ اس سال نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سرے کی نمائندگی کریں گے۔ہینریکس کا کہنا ہے کہ وہ سرے کاوئنٹی سے معاہدہ کر کے بہت خوش ہیں کیونکہ یہ ایک تاریخی کلب ہے اور اس کی نمائندگی کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ہنریکس نے 102 ٹی ٹوئنٹی میچوںمیں ۱ہزار6 سو24 رنز اور70 وکٹیں لے رکھی ہیں۔وہ اس سے پہلے ،آسٹریلیا،آسٹریلیا اے ، نیو ساﺅتھ ویلز، سڈنی سکسرزاور کئی آئی پی ایل ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
بی ارون رائل چیلنجرزبنگلورکے اسسٹنٹ کوچ مقرر
(April 2, 2015)
بنگلور:انڈین پریمئرلیگ کی ٹیم رائل چیلنجرزبنگلور نے بھارتی ٹیم کے سابق فاسٹ بولربی ارون کو اسسٹنٹ کوچ مقررکردیا۔ ارون بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں تاہم رائل چیلنجرزبنگلور میں نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری کے اسسٹنٹ کے طورپر کام کریں گے۔ ارون بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ سے قبل بنگلورمیںنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ کے طورپر کام کررہے تھے جبکہ بھارتی انڈر19ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طورپر بھی کام کرچکے ہیں۔بھارتی ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی رائل چیلنجرزبنگلورکے کپتان ہیں ،آئی پی ایل کاآغاز 8اپریل سے ہوگا۔
سندھ سوشل سیکورٹی میں حج قرعہ اندازی کے ذریعے 10خوش نصیبوں کا اعلان
(April 2, 2015)
کراچی:صوبائی مشیر محنت اصغر علی جونیجو نے سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈ افس میں کمپیوٹر قرعہ اندازی کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنے والے دس خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا ۔جو امسال ادارے کی طرف سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔اس موقع پر اصغرعلی جونیجو نے فریضہ حج کے لئے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارک باد دی اور امید ظاہرکی کہ وہ حجازمقدس میں اپنے ملک وقوم ،صوبے اور ادارے کی ترقی اور مزید بہترخدمات کی انجام دہی کے لئے دعا کریں گے۔اس موقع پر کمشنر سیسی محمد فاروق لغاری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔آخر میں سیسی ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ان دس خوش نصیب ملازمین کو مبارک باد دی جو بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہوئے ۔واضح رہے کہ حج قرعہ اندازی کا ڈیٹا شعبہ تربیت و تحقیق کے اسٹیٹسٹیکل آفیسر عاصم ایاز نے کیا۔ قرعہ اندازی کے مطابق محفوظ جان (ڈرائیور، حیدراباد ہسپتال ) ،محمد علی(چوکیدارسٹی سرکل)، محمدادریس(نائب قاصد،لانڈی سرکل)،سلمان عزیز(اکاﺅنٹ اسسٹنٹ،کورنگی سرکل) ، محمداسلم(نائب قاصد،سکھر سرکل)، ندیم حسین(ڈسپنسری، کورنگی سرکل) وقار عالم (ڈسپنسر ، کورنگی سرکل) محمد علی شیخ(نرس ایڈ ،لانڈھی سرکل) ، یاسر عباس زیدی(نرس ایڈ ، سٹی سرکل)، نسیم فاطمہ(ایا،سٹی سرکل)قرعہ اندازی کے مطابق متبادل امیدواروںمیں محمد رضا (ڈرائیور،لانڈھی سرکل) مظفر میمن (اسسٹنٹ،کوٹری سرکل)، شمیم جوکھیو (چوکیدار، لانڈھی سرکل) ،عبدالستار(اسسٹنٹ،ایڈمن سرکل)، علی اکبر سومرو( نائب قاصد،حیدرابادہسپتال) شامل ہیں۔
