فلیوک بایومیڈیکل کے ایک ادارے انفورس رے سیف نے رے سیف ایکس2 کے لیے نئے سروے سینسر کی رونمائی کردی

یو ایس پیٹنٹ آفس (یو ایس پی ٹی او)نے باریک-فلم شمسی سیل اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے لیےسولر-ٹیکٹک ایل ایل سی کو ایک بڑے پیٹنٹ سے نواز دیا

دنیا کی سب سے بڑی مکمل ترین ڈائنوسار کھوپڑی ہانگ کانگ میں برائے فروخت، مالیت 1.8 ملین امریکی ڈالرز

کونکاکاف 30 ویں عمومی اجلاس کا جشن مناتے ہوئے

ای ٹی سولر فلپائن میں 70 میگاواٹ پیک کا شمسی توانائی پلانٹ تعمیر کرے گا

ایک ابھرتی ہوئی معیشت بننے کی حکمت عملی سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے نیپال نے بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت اختیار کرلی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

فلیوک بایومیڈیکل کے ایک ادارے انفورس رے سیف نے رے سیف ایکس2 کے لیے نئے سروے سینسر کی رونمائی کردی

ایوریٹ، واشنگٹن،28 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ایکس-رے معیار کی تصدیق کرنے میں عالمی رہنما ادارے انفورس رے سیف نے نیا شعاع ریزی سروے سینسر جاری کیا ہے جس کا مقصد رے سیف ایکس 2 ایکس-رے پیمائش نظام کو توسیع دینا ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150423/201219 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150304/179432LOGO رے سیف ایکس 2 سروے سینسر ایکس-رے توانائی رینج میں بہترین سروے پیمائش کے لیے آسان اور تیز ترین حل ہے۔ یہ مسلسل توسیع پاتے رے سیف ایکس2 ایکس-رے پیمائش نظام میں جدید ترین اضافہ ہے، اور مزید برآں تشخیصی ایکس-رے ایپلی کیشنز میں رساؤ اور انتشار کی پیمائش کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انفورس رے سیف کے سی ای او میگنس کرسٹوفرسن نے کہا کہ “ہمارے صارفین سادہ ڈیزائن کو پا کر جسے وہ دیگر رے سیف ایکس2 سینسرز سے جانتے ہیں، ساتھ ہی غیر معمولی درستگی اور حساسیت سے خوش ہوں گے۔ ہمیں معیار کی تصدیق کے سنسر پورٹ فولیو کو توسیع دینے پر فخر ہے۔” دباؤ تلے آیون-چیمبر کے بجائے رے سیف ایکس2 سروے سینسر سلیکون سے تیار کردہ ہے، جو اسے کسی خصوصی احتیاط یا انتظام کے بغیر کہیں بھی منتقل کرنا ممکن بناتا ہے۔ سروے سینسر کے دو ٹریگر موڈز ہیں: دستی اور خودکار۔ یہ موڈز سینسر کو ایکس-رے مشین کے بنیادی بیم میں کم ڈوز-ریٹ پیمائش پکڑنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔ ایک اور انوکھی خوبی اس کی ایئر کرما (Gy یا R) اور ایمبیئنٹ ڈوز ایکوئیلنٹ (Sv) کے درمیان توانائی ردعمل کو منتقل کرے کی صلاحیت ہے۔ رے سیف ایکس2 سینسرز خاص طور پر صارفی تعامل کی ضرورت کو کم سے کم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ رے سیف ایکس2 پیمائش نظام کے دیگر سینسرز میں شامل ہیں: آر/ایف، ایم اے ایم، سی ٹی اور لائٹ۔ مزید معلومات، نمونے یا نرخ کی درخواست، یا رے سیف ایکس2 ایکس-رے پیمائش نظام کے بارے میں جاننے کے لیے www.flukebiomedical.com/X2Surveysensor ملاحظہ کیجیے۔ فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں ان پیمائش کے لیے بھروسہ مند جو اہمیت رکھتی ہیں۔ فلیوک بایومیڈيکل صحت عامہ کی صنعت کو جانچ اور پیمائش کے آلات اور خدمات فراہم کرنے والا ایک معروف عالمیادارہ ہے۔ہم بایومیڈیکل انجینئرز، معیار کی تصدیق کرنے والے تکنیکی ماہرین، طبی طبیعات دانوں، ماہرین سرطان اور شاع ریز ی سے حفاظت کے ماہرین کو خدمات پیش کرتے ہیں اور صحت اور حفاظت کے ماہرین کی وسیع تر اقسام کے لیے اپنے حلوں کی رینج میں مستقل اضافہ کررہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.flukebiomedical.com/۔ انفورس رے سیف، فلیوک بایومیڈیکل کے ایک ادارے، کے بارے میں رے سیف آپ کو غیر ضروری شعاع ریزی سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ انفورس رے سیف ایکس-رے معیار کی تصدیق کے حل پیش کرنے والا عالمی رہنما ادارہ ہے جو مریضوں اور عملے کو غیر ضروری شعاع ریزی سے بچاتا ہے۔ ہمارے حل صارفی تعامل کی ضرورت کو کم سے کم کرنے اور ایکس-رے کے کمرے میں غیر معمولی سادگی اور افادیت کو لانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ہم شعاع ریزی سے حفاظت کے ایک کلچر کو بنانے سے وابستہ ہیں جہاں بھی تکنیکی، طبی عملہ اور مریض شعاع ریزی کا سامنا کرتے

مزید پڑھیں

یو ایس پیٹنٹ آفس (یو ایس پی ٹی او)نے باریک-فلم شمسی سیل اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے لیےسولر-ٹیکٹک ایل ایل سی کو ایک بڑے پیٹنٹ سے نواز دیا

– پیٹنٹ امریکی میڈل برائے ٹیکنالوجی و جدت طرازی کے حامل آنجہانی ڈاکٹر پراوین چودھری کی ایجاد کردہ ٹیکنالوجی کے لیے ہے ، اور باریک-فلم شمسی سیلز، ایل ای ڈیز، ٹی ایف ٹیز، ایف ای ٹیز، شمسی انورٹرز اور نینووائر ڈیوائسز سمیت برقی ایپلی کیشنز کی وسیع اقسام کے لیے ٹیکنالوجی کا احاطہ کرتا ہے بریئرکلف مینر، نیو یارک، 22 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– سولر-ٹیکٹک ایل ایل سی (“ایس ٹی”) نے آج اعلان کیا ہے کہ یونائیٹڈ اسٹیٹس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈمارک آفس (یو ایس پی ٹی او) نےواحد کرسٹل،انتہائی بناوٹی یا بڑے دانے والی سیمی کنڈکٹر فلموں یا ارزاں سبسٹریٹس، جیسا کہ سادہ شیشہ کی نمو سمیت ٹیکنالوجیوں کی مختلف اقسام کے لیے ایک بڑا پیٹنٹ (50 سے زیادہ دعوے) جاری کردیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجیاں 1995ء میں امریکی میڈل برائے ٹیکنالوجی جیتنے والے آنجہانی ڈاکٹر پراوین چودھری کی جانب سے ایجاد کی گئی تھیں اور شمسی، ڈسپلیز اور ایل ای ڈیز جیسی مختلف صنعتوں میں ایپلی کیشنز رکھتی ہیں۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150422/200409LOGO امریکی پیٹنٹ (12/774,465)  بعنوان “ہیٹروپٹیکسیل سنگل کرسٹل یا بڑے دانے کی سیمی کنڈیکٹر فلمیں اور ڈیوائسز  پر” ایک تبدیل شدہ آب بخارات-مایع-ٹھوس (وی ایل ایس) باریک-فلم (ٹی ایف) بنانے کی تکنیک کو ظاہر کرتا ہے جو پہلی بار سلیکون، جرمینیم، اور جی اے این جیسے مادوں کی اقسام سے ارزاں سبسٹریٹس پر اعلیٰ معیار کی سیمی کنڈیکٹر فلموں کی کم درجہ حرارت پر ڈیپوزیشن کی سہولت دیتی ہے۔ خرچ میں موثر نینووائر قسم کی لیکن یوٹیکٹک دھاتی مرکبات کا باریک-فلم نمو کا عمل بڑے پیمانے پر صنعتی ایپلی کیشنز کے لیے بہت موزوں ہے اور عام ڈیپوزیشن عمل کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے جو ای-بیم، سی وی ڈی وغیرہ جیسی متعدد صنعتوں میں اس وقت استعمال ہو رہا ہے۔ عام سوالات یا ٹیکنالوجی کی لائسنسنگ کے لیے رابطہ کیجیے کارٹر لیڈیارڈ اینڈ ملبرن ایل ایل پی ([email protected])، +1-212-238-8850۔ سولر-ٹیکٹک ایل ایل سی (“ایس ٹی”) کے بارے میں: سولر-ٹیکٹک ایل ایل سی ایک باریک-فلم ماہر ہے جس کی بنیادی توجہ شیشے یا دھاتی ٹیپوں پر واحد کرسٹل یا انتہائی بناوٹی سیمی کنڈکٹر فلموں کے لیے پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجیاں بنانے پر ہے۔ ادارہ اپنے ہاتھ میں ٹیکنالوجیوں اور آئی پی کا وسیع پورٹ فولیو رکھتا ہے، جو دھاتی سائنسدان اور امریکی قومی میڈل برائے ٹیکنالوجی و جدت طرازی (1995ء) حاصل کرنے والے آنجہانی ڈاکٹر پراوین چودھری کی ایجادات پر منحصر ہے۔ گزشتہ سال متعدد مقامات شائع ہوئے جو آر اینڈ ڈی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کررہے ہیں جن میں شامل ہیں “انتہائی بناوٹی سلیکون [111] کرسٹلائن باریک-فلم بفر شدہ سوڈا-لائم گلاس پر ای-بیم تبخیر کے ذریعے” از ایس میک مین و ہمنوا اور “ای-بیم کے ذریعے بفر شدہ سوڈا-لائم گلاس پر کرسٹلائن Al203” از اے چودھری و ہمنوا۔

مزید پڑھیں

دنیا کی سب سے بڑی مکمل ترین ڈائنوسار کھوپڑی ہانگ کانگ میں برائے فروخت، مالیت 1.8 ملین امریکی ڈالرز

ڈریگن بادشاہ کا غیر معمولی ظہور – تاریخی طور پر قابل توجہ اور اس وقت موجود اصلاً قابل قدر ڈھانچوں میں سے ایک ہانگ کانگ، 21 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– لنگ وونگ (ڈریگن بادشاہ) ایک نر ٹرائیکراٹوپس ڈائنوسار کی فوسل زدہ کھوپڑی ہے جو تقریباً 65 ملین سال پہلے آخری کریٹاکیوس عہد میں رہتا تھا۔ 95 فیصد سے زیادہ مکمل ہڈیوں کے ساتھ، 2.8 میٹرز طویل، 1.6 میٹرز بلند اور 1.4 میٹر جڑا، یہ زمین پر چلنے والے کسی بھی جاندار کی سب سے بڑی اور مکمل ترین کھوپڑی ہے۔ بصری اثر، معیار اور جمالیاتی شان و شوکت میں بے مثال یہ ڈائنوسار ڈھانچہ تاریخِ طبیعی  کا ایک شاہکار ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150417/8521502422-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20150417/8521502422-b http://photos.prnasia.com/prnvar/20150417/8521502422-c ایشیا کے لیے پہلا لنگ وونگ اب ایشیا میں فروخت کے لیے پیش ہے، جسے خاص طور پر ایوولوڈ لمیٹڈ پیش کررہے ہیں۔ ڈریگن بادشاہ کو اس کے نجی مالکان کی جانب سے یہاں لایا گیا تھا جو خطے کے ساتھ طویل روابط رکھتے ہیں۔ اس جسامت اور معیار کا ڈھانچہ کہیں بھی نجی فروخت کے لیے شاذونادر ہی دستیاب ہوتا ہے، اور ایشیا میں تو پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ ڈریگن بادشاہ سے آشنا فوسل ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ 1997ء میں ایک ادارے کی جانب سے 8.5 ملین امریکی ڈالرز میں غیر تیار شدہ حالت میں موجود ٹائرانوسارس ریکس کے ڈھانچے کے حصول کے بعد سے مارکیٹ میں لنگ وونگ جیسے جثے، حجم اور معیار جسی کوئی چیز پیش نہیں کی گئی۔ لنگ وونگ جیسی کوئی چیز دنیا بھر میں کسی کی بھی ملکیت نہیں، عجائب گھروں، اداروں، بلدیات یا نجی شخصیات کسی کی بھی نہیں۔ بے مثال جاہ و جلال کا ایک مستند ڈریگن نام لنگ وونگ (ڈریگن بادشاہ) چینی ثقافت میں مضبوط، اچھی قسمت اور طویل عمری کی بہترین علامت – ڈریگن—سے متاثرہ تھا۔ فینگ شوئی ڈریگن طاقت، نیک شگون، انفرادی کامیابی اور ذاتی امتیاز کا نمونہ ہے۔ اس لیے نام لنگ وونگ صاحبان قدر کے شایان شان اس شاہکار کے لیے ایک حقیقی خراج تحسین ہے۔ اس پائے اور تکمیل کا فوسل انتہائی نایاب حالات میں ملتا ہے۔ لنگ وونگ کی موجودگی اس کے خاتمے کے بعد کئی عہدوں تک اس کی غیر معمولی خوش قسمتی کی وجہ سے ہے۔ یہ انوکھا ٹرائیکراٹوپسفوسل سب سے بڑی مصور فطرت نے تیار کیا اور اسے لاکھوں سالوں تک عناصر کی قوت نے لافانی حیثیت دی۔ ایوولوڈ لمیٹڈ کے بارے میں ڈریگن بادشاہ خاص طور پر ایوولوڈ لمیٹڈ کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے، جو تاریخِ طبیعیاور عہدِ قدیم کی ناقابل یقین اشیاء میں مہارت رکھتا ہے۔ لنگ وونگ کے جدید دنیا میں غیر معمولی ازسرِ نو ظہور کی مکمل کہانی کے بارے میں جاننے کے لیے thedragonking.netدیکھیں یا پر [email protected]ای میل کریں۔ تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150417/8521502422-a تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150417/8521502422-b تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150417/8521502422-c

مزید پڑھیں

کونکاکاف 30 ویں عمومی اجلاس کا جشن مناتے ہوئے

– کونکاکاف کے صدر جیفری ویب دوسری مرتب کے لیے بلامقابلہ منتخب نساؤ، بہاماس، 17 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر — شمالی، وسطی امریکی اور کیریبین ایسوسی ایشن فٹ بال کی کنفیڈریشن (کونکاکاف) نے آج بہاماس میں اپنے 30 ویں عمومی اجلاس اور 21 ویں غیر معمولی اجلاس کا جشن منایا، جس میں صدر جیفری ویب کے دوسری مرتب کے لیے عہدہ سنبھالنے کی تصدیق ہوئی اور ساتھ ساتھ انجمن کو مضبوط کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ کونکاکاف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین کا بھی انتخاب کیا گیا۔ Webb Re-Elected Unopposed to Second Term. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150417/199297 بلامقابلہ منتخب ہونے والے صدر ویب نے کہا کہ “کونکاکاف تاریخ میں سب سے زیادہ ایک وژن کے ساتھ متحد ہے۔ ہم ایک مضبوط اور مستحکم آواز کے ساتھ عالمی منظرنامے پر اپنے خطے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ پوشیدہ رکاوٹیں جو دہائیوں سے خطے کی ترقی میں مزاحم تھیں غائب ہو رہی ہیں، اور ہم میدان اور میدان سے باہر کامیابی کی غیر معمولی سطح دیکھ رہے ہیں۔” اجلاس جس میں تمام 41 رکن ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی تھی، میں فیفا صدر جوزف بلاٹر، بہاماس کے وزیر سیاحت ابیدیا ولچ کومبے، اور ساتھ ساتھ فیفا صدر کے لیے امیدوار شہزادہ علی بن الحسین، لوئس فیگو اور مائیکل وان پراگ جیسی معروف شخصیات بھی موجود رہیں۔ آنے والے عالمی کپ میں کونکاکاف کی چوتھی ٹیم بھی شامل کرنے کے حامی صدر بلاٹر نے کہا کہ “اس کنفیڈریشن کو استحکام اور اتحاد مضبوط بناتا ہے۔ اس غیر معمولی قیادت کے لیے جیفری ویب کو مبارکباد اور کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی اور رکن ایسوسی ایشنز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔” اجلاس نے کونکاکاف اور فیفا ایگزیکٹو کمیٹیوں میں مختلف عہدوں کے لیے نمائندگان کی بھی تصدیق کی۔ – جیفری ویب کونکاکاف کے صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے، جس نے فیفا کے نائب صدر کی حیثیت سے اگلے چار سال تک ان کے عہدے کی بھی تصدیق کی، – کپتان ہوریس بیوریل کونکاکاف، کیریبین زون کے نائب صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے، – جسٹنو کمپین کونکاکاف، شمالی امریکی زون کے نائب صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے، – پیدرو چالوجا وسطی امریکی زون میں کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے، – سونیا بین-ایمی کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی کی خاتون رکن کی حیثیت سے تخلیق ہونے والے نئے عہدے پر منتخب ہوئیں، – ایڈورڈو لی فیفا ایگزیکٹو کمیٹی رکن کی حیثیت سے منتخب ہوئے جو کونکاکاف وسطی امریکی زون کی نمائندگی کریں گے۔ CONCACAF Celebrates 30th Ordinary Congress. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150417/199298 کونکاکاف کے اچھے طرز حکمرانی اور مالیاتی استحکام کی بڑھتی ہوئی سطحوں پر رپورٹوں کو اجلاس میں نمایاں کیا گیا: –        جناب سونیا بین-ایمی، کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی رکن، نے اجلاس کو عورتوں کی فٹ بال مع یوتھ ڈیولپمنٹ، انڈر-15 ویمنز چیمپئن شپ، کامیاب لیٹس ڈیولپ ویمنز فٹ بال سیمینار،  اور آنے والے ویمنز فٹ بال ڈے کے منصوبوں پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ –        مالیاتی کمیٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس نے گورننگ باڈی آمدنی میں اضافہ

مزید پڑھیں

ای ٹی سولر فلپائن میں 70 میگاواٹ پیک کا شمسی توانائی پلانٹ تعمیر کرے گا

نانجنگ، چین، 16 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– اسمارٹ توانائی حل فراہم کرنے والے معروف ادارے ای ٹی سولر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فلپائن میں 70 میگاواٹ پیک کے ایک شمسی توانائی منصوبے کی تعمیر کے لیے قابل تجدید توانائی بنانے والے معروف مقامی ادارے گیٹ سولر فلپائنز کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔ ای ٹی سولر منصوبے کو بنانے، سرمایہ کاری کرنے، مالیات سنبھالنے، تعمیر اور چلانے کے لیے گیٹ سولر فلپائنز کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے۔ تعمیر ممکنہ طور پر اس سال کی آخری سہ ماہی میں شروع ہوگی اور کمرشل آپریشن مارچ 2016ء میں شروع ہونا متوقع ہے۔ ای ٹی سولر منصوبے کو بنانے کے لیے شراکت دار اور ٹیکنالوجی اسپانسر، اور ساتھ ساتھ منصوبے میں سرمایہ کار بھی ہوگا۔ ای ٹی سولر کے صدر اور سی ای او ڈينس شی نے کہا کہ “یہ ایشیا میں ایک اور بڑے پیمانے کا اور فلپائن میں ہمارا پہلا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ بندی سے لے کر سرمایہ کاری تک مفاد عامہ کے پیمانے کے شمسی پلانٹس کے ہر پہلو کو سنبھالنے کی ہماری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے، تعمیر سے لے کر نیچے او اینڈ ایم تک۔ اپنی جامع صلاحیتوں اور عالمی تجربے کے ساتھ ہم کم ترین ممکن ایل سی او ای کو حاصل کرنے کے قابل ہیں۔ “اس خاص منصوبے میں ہم ٹھیکے کے لیے دیگر اداروں سے ہی مسابقت نہیں کررہے، بلکہ ہم سب سے زیادہ نرخ نامے کی قیمت حاصل کرنے کے قابل بننے کے لیے وقت سے بھی دوڑ لگا رہے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر درکار وسائل کو شامل کرنے اور دیگر اداروں کے مقابلے میں تیزی سے آگے بڑھنے کی ہماری صلاحیت ہمیں پہلے نمبر تک لائی ہے۔” ای ٹی سولر کے بارے میں ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کنندہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجی اور خاص طور پر تیار کردہ مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر ایک ہی مقام پر پورے شمسی توانائی پلانٹ کے حیاتی چکر کے تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے، تیاری، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، تعمیر اور چلانے اور دیکھ بھال تک۔ ای ٹی سولر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے http://www.etsolar.comملاحظہ کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کیجیے: ایرک چینگ ٹیلی فون: 8098-8689-25-86+ایکسٹینشن  9011/ 8386-4518-136-86+ فیکس: 8097-8689-25-86+ ای میل: [email protected]/ [email protected]

مزید پڑھیں

ایک ابھرتی ہوئی معیشت بننے کی حکمت عملی سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے نیپال نے بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت اختیار کرلی

-حکومت ڈیجیٹل ادائیگی منصوبے کے ذریعے اقتصادی نمو اور خواتین کو بااختیار بنانے کے مقاصد رکھتی ہے نیو یارک اورکٹھمنڈو،16 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– سب سے کم ترقی یافتہ ملک کے درجے سے نکلنے کی قومی کوشش کے طور پر نیپال نےڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے اپنی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا اعلان کردیا ہے – ۔بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت کے ذریعے حکومت کے نئے پلیٹ فارمز، پالیسیاں اور پروگرامات جامع نمو، شفافیت اور عورتوں کو اقتصادی اختیار دینے کو مضبوط کریں گے۔ A woman withdraws money using an ATM in Kathmandu. Nepal plans to increase the financial independence of Nepalese women by enhancing access to economic resources such as digital financial services. Photo credit: Chandra Shekhar Karki/ UNDP Nepal. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150412/197969 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150412/197970LOGO لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150412/197971LOGO نیپال کی وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکریٹری مدھوسودن پوکھاریل نے کہا کہ “نیپال میں ہم ایک عظیم تبدیلی کے عمل میں داخل ہو رہے ہیں۔ نیپال محفوظ اور موثر ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارمز کے استعمال کو تیز تر کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے پیش کردہ مواقع ہمیں مالیاتی نظاموں کو نیپال کے عوام زیادہ شفاف، قیمت کے لحاظ سے موثر اور جامع بنانے میں مدد دیں گے۔” ادائیگی کو ڈیجیٹائز کرنے کے اپنے عہد سے وابستگی کے طور پر نیپال محصولات اور سوشل سیکورٹی الاؤنس جمع کرنے کو ڈیجیٹل روپ دینے کے نئے نظام کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ مزید برآں، عورتوں کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کا منصوبہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات جیسے اقتصادی وسائل تک رسائی کو بہتر بناکر عورتوں کی مالیاتی آزادی بڑھانے میں مدد دے گا۔ اپنی معیشت کو ڈیجیٹل روپ دینے کی کوششوں میں حکومت نیپال مختلف ڈیجیٹل ادائیگی منصوبوں پر الائنس کی پالیسی اور تکنیکی تجربے کا فائدہ اٹھا سکتی ہے جو حکومت کی احتساب و شفافیت کو بہتر بنائیں گے۔ عالمی بینک کے ڈیولپمنٹ ریسرچ گروپ کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کو نیپال جیسے ممالک کی معیشت میں شامل کرنا کئی فائدے دے سکتا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگی مالیاتی لین دین پر ہونے والے اخراجات کو کم کرتی ہے، شفافیت کو بڑھاتی اور عام مالیاتی خدمات تک رسائی کو تیز تر کرتی ہے جو لوگوں کو غربت کے شکنجے سے نکلنے اور جامع اقتصادی ترقی کو تحریک دینے میں مدد دیتی ہے۔ حکومت کا وژن، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور انتظامی ضمانت جدت طرازی اور سرمایہ کاری پر نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں۔ The Logo of the Government of Nepal. اپنی سرحد سے نکل کر نیپال کی وابستگی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں عالمی ترقی کی ایک اہم مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سال بین الاقوامی برادری ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کا جائزہ لے گی اور تحفظ پذیر ترقیاتی اہداف کے نئے مجموعے کے ساتھ ایک بعد از 2015ء ترقیاتی ایجنڈے پر گفتگو کرے گی۔ سب سے کم ترقی یافتہ ممالک میں تجارت اور ترقی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کی رپورٹ 2014ء کے مطابق یہ اہداف، بشمول انتہائی غربت کا خاتمہ، اسی وقت حقیقت کا روپ دھار سکتا

مزید پڑھیں