ای ٹی سولر فلپائن میں 70 میگاواٹ پیک کا شمسی توانائی پلانٹ تعمیر کرے گا

نانجنگ، چین، 16 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– اسمارٹ توانائی حل فراہم کرنے والے معروف ادارے ای ٹی سولر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فلپائن میں 70 میگاواٹ پیک کے ایک شمسی توانائی منصوبے کی تعمیر کے لیے قابل تجدید توانائی بنانے والے معروف مقامی ادارے گیٹ سولر فلپائنز کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔

ای ٹی سولر منصوبے کو بنانے، سرمایہ کاری کرنے، مالیات سنبھالنے، تعمیر اور چلانے کے لیے گیٹ سولر فلپائنز کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے۔ تعمیر ممکنہ طور پر اس سال کی آخری سہ ماہی میں شروع ہوگی اور کمرشل آپریشن مارچ 2016ء میں شروع ہونا متوقع ہے۔ ای ٹی سولر منصوبے کو بنانے کے لیے شراکت دار اور ٹیکنالوجی اسپانسر، اور ساتھ ساتھ منصوبے میں سرمایہ کار بھی ہوگا۔

ای ٹی سولر کے صدر اور سی ای او ڈينس شی نے کہا کہ “یہ ایشیا میں ایک اور بڑے پیمانے کا اور فلپائن میں ہمارا پہلا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ بندی سے لے کر سرمایہ کاری تک مفاد عامہ کے پیمانے کے شمسی پلانٹس کے ہر پہلو کو سنبھالنے کی ہماری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے، تعمیر سے لے کر نیچے او اینڈ ایم تک۔ اپنی جامع صلاحیتوں اور عالمی تجربے کے ساتھ ہم کم ترین ممکن ایل سی او ای کو حاصل کرنے کے قابل ہیں۔

“اس خاص منصوبے میں ہم ٹھیکے کے لیے دیگر اداروں سے ہی مسابقت نہیں کررہے، بلکہ ہم سب سے زیادہ نرخ نامے کی قیمت حاصل کرنے کے قابل بننے کے لیے وقت سے بھی دوڑ لگا رہے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر درکار وسائل کو شامل کرنے اور دیگر اداروں کے مقابلے میں تیزی سے آگے بڑھنے کی ہماری صلاحیت ہمیں پہلے نمبر تک لائی ہے۔”

ای ٹی سولر کے بارے میں
ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کنندہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجی اور خاص طور پر تیار کردہ مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر ایک ہی مقام پر پورے شمسی توانائی پلانٹ کے حیاتی چکر کے تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے، تیاری، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، تعمیر اور چلانے اور دیکھ بھال تک۔ ای ٹی سولر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے http://www.etsolar.comملاحظہ کیجیے۔

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کیجیے:
ایرک چینگ
ٹیلی فون: 8098-8689-25-86+ایکسٹینشن  9011/ 8386-4518-136-86+
فیکس: 8097-8689-25-86+
ای میل: eric.zhang@etsolar.com/ pr@etsolar.com

Latest from Blog