انٹرپرائز ہولڈنگز اور ریڈ اسپاٹ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قوتیں مجتمع کرلیں

سینٹ لوئس، 24 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — دنیا میں سب سے بڑے گاڑیاں کرائے پر دینے والے ادارے انٹرپرائز ہولڈنگز آسٹریلیا کے سب سے بڑے خاندانی ملکیت کار رینٹل ادارے ریڈاسپاٹ کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اپنے فرنچائز شراکت دار کی حیثیت سے مقرر کردیا ہے۔

Enterprise%20Holdings%20Corporate انٹرپرائز ہولڈنگز اور ریڈ اسپاٹ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قوتیں مجتمع کرلیں

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-a

“ہم آسٹریلیا میں زبردست موقع دیکھ رہے ہیں، جہاں ایک ایسے ادارے کا شامل ہونا جو مکمل طور پر صارفی خدمات پر توجہ رکھتا ہو صارفین کے اعتماد کے لیے صحت مند مسابقت تخلیق کرے گا۔” پیٹر اے اسمتھ، نائب صدر برائے گلوبل فرنچائزنگ انٹرپرائز ہولڈنگز نے کہا، جو نیشنل کار رینٹل، الامو رینٹ اے کار اور انٹرپرائز رینٹ اے کار برانڈز چلاتا ہے۔

انٹرپرائز ہولڈنگز، اپنے علاقائی ماتحت اداروں کے ذریعے دنیا بھر میں گاڑیوں کا سب سے بڑا بیڑا چلاتا ہے – تقریباً 1.5 ملین گاڑیوں کا – اور ایک عالمی جال جو 70 سے زیادہ ممالک میں 8,600 زائد علاقوں اور ہوائی اڈوں کے مقامات رکھتا ہے۔ اس کے انٹرپرائز، نیشنل اور الامو برانڈز رواں سال ہی ریڈ اسپاٹ نیٹ ورک کے ذریعے تمام اہم آسٹریلین ہوائی اڈوں بشمول سڈنی، ملبورن، برسبین اور پرتھ کی بین الاقوامی گزر گاہوں پر تیار ہوجائیں گے، اور ساتھ ساتھ کلیدی شہری مراکز میں بھی۔ نیوزی لینڈ میں کام 2016ء میں شروع ہوگا۔

انٹرپرائز ہولڈنگز اور ریڈ اسپاٹ دونوں مارکیٹوں کے لیے ایک جارحانہ ترقیاتی منصوبہ جاری کریں گے تاکہ مقامی و بین الاقوامی صارفین کی نقل و حمل کی کل ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

اسمتھ نے کہا کہ “یہ توسیع ہماری ایشیا-بحرالکاہل ترقیاتی حکمت عملی کا تازہ ترین سنگ میل ہے۔ ہم ریڈاسپاٹ جیسے فرنچائز شراکت داروں کے انتخاب میں محتاط رہتے ہیں جو نہ صرف کامیابی کی تاریخ رکھتے ہوں، بلکہ ہماری اقدار اور صارفی خدمات سے وابستگی کی مشترکہ اقدار کے بھی حامل ہوں۔”

1989ء میں قائم ہونے والا ریڈاسپاٹ آسٹریلیا کی کار رینٹل صنعت میں ایک رہنما اور جدت طراز ادارہ ہے۔ “یہ شراکت داری ہمارے لیے فطری جوڑ ہے،” ڈين میکلر، مینیجنگ ڈائریکٹر اور بانی ریڈ اسپاٹ نے کہا۔ “دونوں انٹرپرائز ہولڈنگز اور ریڈ اسپاٹ نے ایک ہی مقام سے آغاز لیا، مہم کارانہ روح سے تحریک پائی اور صارفی ضروریات پر اٹل توجہ رکھی۔ مل جل کر ہم مسافروں کو سب سے مقدم رکھیں گے، چاہے کوئی بھی مقام ہو۔”

یہ تعلق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مارکیٹوں میں انٹرپرائز ہولڈنگز کے داخلے کی علامت ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز سیاحتی صنعت میں چوٹی کے قریب ہے، کئی ایئرلائنوں اور بیشتر کروزلائنوں، ہوٹلوں، ٹور آپریٹرز اور آن لائن ٹریول ایجنسیوں سے بھی اوپر۔ ادارے کی طویل المیعاد توسیعی حکمت عملی کی توجہ ایک عالمی نیٹ ورک کی تعمیر پر ہے جو کاروباری اور تفریحی سیاحوں گو قدر، انتخاب اور غیر معمولی صارفی خدمات دیتا ہے۔

انٹرپرائز ہولڈنگز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.enterpriseholdings.com۔

انٹرپرائز ہولڈنگز کے بارے میں

آمدنی، بیڑے اور ملازمین کے لحاظ سے گاڑیاں کرائے پر دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ انٹرپرائز ہولڈنگز انٹرپرائز رینٹ-اے-کار، نیشنل کار رینٹل اور الامو رینٹ اے کار برانڈز کے تحت 8,600 سے زیادہ علاقوں اور ہوائی اڈہ مقامات کا عالمی نیٹ ورک چلاتا ہے۔ مزید برآں، انٹرپرائز ہولڈنگز اور اس کے ملحقہ انٹرپرائز فلیٹ مینجمنٹ نقل و حمل کا مکمل حل، بشمول مکمل کار رینٹل اور کار شیئرنگ سروسز، کمرشل ٹرک رینٹل، کارپوریٹ فلیٹ مینجمنٹ اور ریٹیل کار سیلز پیش کرتے ہیں۔ مشترکہ طور پر اس کاروبار کی مالی سال 2014ء میں دنیا بھر میں آمدنی 17.8 ارب ڈالرز، 83,000 سے زائد ملازمین اور 1.5 ملین گاڑیاں تھیں۔

انٹرپرائز ہولڈنگز اس وقت امریکہ کے سب سے بڑے نجی اداروں میں سے ایک ہے۔ مزید برآں، اگر یہ عوامی سطح پر تجارت کرے تو انٹرپرائز ہولڈنگز 500 سب سے  بڑی امریکی پبلک کمپنیوں کی فورچیون فہرست میں شامل ہوجائے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز، اپنے علاقائی ماتحت اداروں کے ذریعے امریکہ میں 6,000 مکمل عملے سے لیس دفاتر چلاتا ہے — جو اس کے قریبی ترین حریف سے 70 فیصد زیادہ ہیں — اور تمام دفاتر 90 فیصد امریکی آبادی کے لیے 15 میل کے اندر اندر واقع ہیں۔ مزید برآں، انٹرپرائز ہولڈنگز نہ صرف امریکہ میں ایئرپورٹ مارکیٹ کے سب سے بڑے حصے کا شیئر رکھتا، بلکہ اس کا مقامی رینٹل بیڑہ بھی صنعت میں نئے ترین بیڑوں میں سے ایک ہے۔ کمپنی کا ملحقہ ادارہ انٹرپرائز فلیٹ مینجمنٹ اداروں اور انجمنوں کو درمیانے حجم کے بیڑوں کے ذریعے فل-سروس فلیٹ مینجمنٹ دیتا ہے۔ انٹرپرائز برانڈ نام کے تحت پیش کردہ نقل و حمل کی دیگر خدمات میں انٹرپرائز کارشیئر، انٹرپرائز رائیڈشیئر، انٹرپرائز کارسیلز، انٹرپرائز ٹرک رینٹل اور زمرائیڈ بائے انٹرپرائز شامل ہیں۔ انٹرپرائز ہولڈنگز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.enterpriseholdings.com۔

ریڈاسپاٹ کے بارے میں

ریڈاسپاٹ ایک مکمل طور پر آسٹریلیا کا نجی ملکیتی اور منظم گاڑیاں کرائے پر دینے والا ادارہ ہے، جو آسٹریلیا بھر میں ہوائی اڈوں اور شہر کے مراکز میں نیٹ ورک چلاتا ہے۔ ریڈاسپاٹ اپنے تمام مکمل کاررینٹل نرخ، دوستانہ موثر خدمات اور معیاریبیڑے کی وجہ سے معروف ہے۔ریڈاسپاٹ کے بارے میں مزیدمعلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.redspot.com.au

یہ اعلامیہ اور کار رینٹل صنعت کی خبریں انٹرپرائز ہولڈنگز کے پریس روم میں ملاحظہ کیجیے۔

Latest from Blog