جیونی نئے پرچم بردار اسمارٹ فونز ایم5 اور ای8 جاری کرے گا

16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اکتوبر میں چونگ شان شہر میں ہوگا

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے مغربی افریقہ کے سب سے بڑے وِنڈفارم میں سرمایہ کاری کے لیے عہد کا اعلان کردیا

یونین پے انٹرنیشنل نے عالمی سیاحتی صنعت کے ساتھ تعلقات بڑھا لیے

ہواوے ٹاک بینڈ بی2 کے ساتھ ویئرایبل ڈیوائس مارکیٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوا

سی ایس اے گروپ نے ہینوور، جرمنی میں نئے دفتر کے ساتھ یورپ کے خطرناک مقامات کی جانچ اور تصدیق کی خدمات میں توسیع کردی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جیونی نئے پرچم بردار اسمارٹ فونز ایم5 اور ای8 جاری کرے گا

بیجنگ، 10 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– موبائل ڈیوائسز کے معروف عالمی فراہم کنندہ جیونی نے 10 جون کو بیجنگ میں اپنے جدید ترین اسمارٹ فونز میراتھون ایم5 اور ایلیف ای8 کا اعلان کردیا۔ “جیونی کے صدر ولیم لو نے تقریب کے آغازپر کہا کہ “طویل عرصے سے زیادہ تر موبائل فون صارفین کے لیے بیٹری کا مسئلہ سب سے اہم ہے لیکن اب تک اس کا بہترین حل نہیں ہے۔ جیونی اس پر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور اب ہمارےپاس ایم5 ہے۔” ایم 5 ایک بڑی 6,020 ایم اے ایچ کی بیٹری رکھتا ہے، جو ایم3 میں 5،000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے مقابلے میں بڑی بہتری ہے۔ جیونی بیٹری بہتریاں فون کو چار دن کی بیٹری زندگی دیتی ہیں۔ ایم5 بیٹری کی کھپت کا ایک اسمارٹ نظام رکھتا ہے خصوصاً جب بے دریغ استعمال کیا جائے؛ اگر صرف 5 فیصد بیٹری بچے تو یہ 62 گھنٹے تک کا اسٹینڈبائے وقت دے سکتا ہے۔ اور ایم5 مختصر وقت میں چارج بھی کیا جا سکتا ہے، اور یہ الٹی چارجنگ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے – اسے بیک وقت دو سیل فونز چارج کرنے کے لیے پاور بینک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لو نے جیونی کے نئے پرچم بردار اسمارٹ فون ای8 کا بھی اجراء کیا۔ اس کی اہم ترین باتوں میں سے ایک پشت پر 23.7 میگاپکسل کا کیمرہ ہے، جو 100 میگاپکسل کے ریزولیوشن تک کی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھے گا۔ اور یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو بغیر کسی ضرر کے زوم پیش کرے گا۔ جیونی مارکیٹ میں بہترین کیمرہ فون بنانے کا خواہاں ہے۔ نیشنل جیوگرافک میں حصہ لینے والے فوٹوگرافر فرٹز ہوفمین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے چند شاندار تصاویر دکھائیں جو ای8 سے لی گئی تھیں اور انہوں نے کہا کہ وہ کیمرے سے بہت مطمئن ہیں۔ ہوفمین مزید تصاویر کے لیے ای8 استعمال کرتے رہیں گے اور آنے والے سالوں میں اسے جیونی کے سامنے پیش کرتے رہیں گے۔ جیونی نے جیونی والٹ کے اجرا کے لیے وی بینک کے ساتھ تعاون کا بھی اعلان کیا۔ وہ ایک قابلہ بھروسہ عمودی ماحول کی تعمیر کی کوشش کریں گے جو ذاتی موبائل ڈیوائسز کی بنیاد پر ہے۔ دونوں نئے اسمارٹ فونز آنے والے دنوں میں مختلف ممالک اور علاقوں میں جاری کیے جائیں گے۔ جیونی کے بارے میں 2002ء میں قائم ہونے والا جیونی کمیونی کیشن ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک ہائی-ٹیک کمپنی ہے جو موبائل ڈیوائس کی ڈیزائننگ، آر اینڈ ڈی، ساخت گری، عالمی مارکیٹوں میں فروخت اور موبائل انٹرنیٹ ایپلی کیشن سروسز میں شامل ہے۔ باضابطہ ویب سائٹ: http://global.gionee.com/ فیس بک: https://www.facebook.com/GioneeGlobal رابطہ: انلی وانگ، 9823 8279 755 86+، [email protected]

مزید پڑھیں

16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اکتوبر میں چونگ شان شہر میں ہوگا

آن لائن قبل از-وقت اندراج اب ممکن گوچین، چین، 10 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 16 واں چین گوچین بین الاقوامی روشنی میلہ (خزاں میلہ) 22 سے 26 اکتوبر 2015ء تک چونگ شان شہر، گوانگ ڈونگ صوبے کے گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150610/0861505133 روشنی مصنوعات کی پیداوار اور تجارت کے بڑے صنعتی ناموں کا مسکن اور اربوں کی سالانہ پیداوار رکھنے والا گوچین روشنی مصنوعات کی ماہرانہ تیاری کی چار عالمی بنیادوں اور فروخت مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ اس سال 15 ویں گوچین روشنی میلہ (بہار میلہ) میں مہمانوں کی تعداد نئی بلندیوں تک پہنچیں، جس نے کل 250,000 مقامی و غیر ملکی مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ “ایک نمائشی ہال + پانچ تجارتی بازار” کے نئے حصول نمونے پر دو سال کام کے بعد میلہ1,800 سے زائد اعلیٰ معیار کے روشنی صنعت نمائش کنندگان کو سامنے لائے گا جو روشنی، لیمپ، ایل ای ڈی روشنیوں اور برقی مصنوعات کا احاطہ کریں گے اور ساتھ ہی خریداروں کو 700,000 مربع میٹر کے کا ایک ہی مقام فراہم کریں گے جو قیمت کے لحاظ سے انتہائی موثر ذریعہ ہوگا۔ گوچین روشنی مارکیٹ دنیا بھر میں ہمیشہ اپنے اعلیٰ معیار، بہترین خوردہ قیمت، تجارتی سہولت، بہترین تکمیل اور انتہائی مسابقتی  مارکیٹ ہونے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ میلے کا یہ سیشن روشنی خیموں کا اجراء کرے گا جو تخلیقی سجاوٹ اور ایک ماہر برقیات کا فٹنگ ایریا پیش کریں گے۔ گوچین روشنی میلہ کا 2015ء ایڈیشن مقامی روشنی صنعت کے وسائل کو مکمل کرے گا تاکہ غیر ملکی خریداروں اور مقامی اہم فراہم کنندگان کے لیے ایک خصوصی ‘کاروباری میجنگ سروس’ جاری کی جائے۔ کاروباری میجنگ ماہرین کی ایک تجربہ کار ٹیم روشنی پرزوں سے تیار مصنوعات تک کسی بھی چیز کی تلاش کرنے والے غیر ملکی خریداروں کے لیے برمقام ملاقات کے ساتھ یہ خدمت پیش کرے گی۔  بر مقام اندراج پر 100 رینمنبی رجسٹریشن فیس لاگو ہوگی، جو قبل از وقت اندراج کے لیے نہیں ہوگی؛ قبل از وقت اندراج مہمانوں کو منتظمین کی جانب سے وی آئی پی خدمات کا لطف اٹھانے کا موقع دے گی۔ گوجین روشنی میلے کے دوران منتظمین گوچین روشنی ثقافتی میلے کا پہلا سیشن بھی شروع کریں گے، جہاں دنیا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز لیون کے ‘روشنی میلہ’ کے مقابلے کے لیے ایک ثقافتی تقریب میں حصہ لیں گے۔ 16 ویں گوچین روشنی میلہ (خزاں میلہ) کی تیاریاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔ یہ گوچین کے لیے اہم مواقع اور پہچان کا وعدہ کرتا ہے اور روشنی مارکیٹ میں امکانات اور روشنی صنعت کی ترقی کو زبردست بڑھاوا دیتا ہے۔ ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com/en تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150610/0861505133

مزید پڑھیں

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے مغربی افریقہ کے سب سے بڑے وِنڈفارم میں سرمایہ کاری کے لیے عہد کا اعلان کردیا

– منصوبے کا کل تخمینہ 305 ملین یورو ایناپولس، میری لینڈ، 8 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج سینی گال کے پہلے صنعتی پیمانے کے وِنڈ پاور منصوبے اور مغربی افریقہ میں مجوزہ سب سے بڑے وِنڈ فارم میں سرمایہ کاری سے وابستگی کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ ملک کو انتہائی مہنگی تیل سے بننے والی بجلی پر انحصار کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ اس تنصیب پر سرمایہ کاری کا کل تخمینہ 305 ملین یورو ہے، جس میں اے سی ای آئی لگ بھگ 76 ملین یورو کی ایکوئٹی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور بقیہ اعلیٰ اور درمیانے قرض دینے والوں سے متوقع ہے۔ منصوبہ 151.8 میگاواٹ کا ایک زیر تعمیر وِنڈ فارم ہے ، جو سینی گال میں ڈاکر سے تقریباً 75 کلومیٹر شمال مغرب میں تائیبا ایندیائے میں واقع ہوگا۔ یہ متوقع طور پر توانائی کے حصول کے متنوع ذرائع کے استعمال اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کے ذریعے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی طلب کو پورا کرنے کی کوششوں کے لیے سینی گالی حکومت کے  منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی سینی گال میں بجلی فراہم کرنے والے قومی ادارے سینی لیک (سوسائٹ نیشنل ڈی الیکٹریسٹ دو سینی گال) کو 20 سال کے بجلی خریداری معاہدے کے تحت فروخت کی جائے گی، جس پر دسمبر 2013ء میں دستخط ہوئے تھے۔ منصوبہ ایک فرانسیسی ٹیم سیریول ایس اے آر ایل (“سیریول”) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اے سی ای آئی تعمیراتی اخراجات اور منصوبے کی ایکوئٹی میں سیریول کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ پلانٹ کی تعمیر تین سالوں پر محیط ہے جس میں 50.8 میگاوٹ کے تین مراحل ہوں گے۔ چاپن انٹرنیشنل اینڈ کمپنی منصوبے کے لیے ترقیاتی و مالیاتی مشیر کا کردار ادا کررہی ہے۔ اے سی ای آئی کے سی ای او اور شریک بانی جناب پال ہنراہن نے کہا کہ “یہ منصوبہ سینی گال کے لیے اقتصادی اور ماحولیاتی دونوں نقطہ نگاہ سے بہت اہم ہے۔ سینی گال کی متاثر کن اقتصادی ترقی کو بجلی کی پیداوار کی زیادہ گنجائش کی ضرورت ہے تاکہ نیم صحراوی افریقہ میں بجلی کی پیداوار کی اوسط شرح سے آگے نکل سکے۔ مزید براں، سینی گالی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ڈیزل کے ذریعے بجلی کی پیداوار سے کم خرچ توانائی وسائل کی جانب سےمنتقلی سے وابستہ ہے، جیسا کہ پون بجلی، اور اسے سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بنانے کی خاطر بجلی کے شعبے میں مزید اصلاحات کے لیے قدم اٹھاچکی ہے۔ اور اسی لیے یہ صدر میکی سال کے منصوبےابھرتا سینی گال کے تحت ایک ترجیحی منصوبہ ہے، جو ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز تر کرنے سے وابستہ ہے، ہمیں یقین ہے کہ منصوبہ تیزی سے آگے کی جانب بڑھے گا۔” امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرا اسٹرکچر عالمی توانائی بنیادی ڈھانچےکے اثاثہ جات میں سرمایہ کاری کے انتظام کا معروف عالمی ادارہ ہے، جس میں بجلی کی پیداوار کی تنصیبات، تقسیم اور ترسیل کے جال اور ساتھ

مزید پڑھیں

یونین پے انٹرنیشنل نے عالمی سیاحتی صنعت کے ساتھ تعلقات بڑھا لیے

شنگھائی، چین، 8 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل عالمی سیاحتی صنعت کے ساتھ تعاون کو بڑھا رہا ہے، جو یونین پے کو 4 جون سے مالدیپ میں ہونے والی عالمی سیاحتی انجمن (یو این ڈبلیو ٹی او) کے 27 ویں وزراء اجلاس کے ساتھ تعاون کرنے والا واحد ادائیگی برانڈ بنا رہی ہے۔ دنیا بھر میں سیاحوں کو بہتر خدمات دینے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل اہم سیاحتی مقامات پر یونین پے کارڈ قبولیت کو مسلسل پھیلا رہا ہے تاکہ کارڈ یافتگان کو آسانی، حفاظت اور ترجیحی ادائیگی خدمت اور کارڈ استعمال کرنے کے فوائد دیے جا سکیں۔ یونین پے انٹرنیشنل برطانیہ، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور جاپان جیسے ممالک کی سیاحت کے لیے وزارتوں کے ساتھ بھی مل کر کام کررہا ہے تاکہ ایسی ادائیگی خدمات پیش کی جائیں جو سیاحوں ی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں اور مقامی سیاحتی صنعت کی ترقی کو ترویج دیں۔ پیسفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعدادوشمار ے مطابق کل 550 ملین سے زیادہ سیاحوں نے 2014ء میں ایشیا بحر الکاہل خطے کا دورہ کیا، جس چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ سیاحوں کے تین بڑے ذرائع ہیں۔ عالمی یونین پے کارڈ قبولیت کا جال 150 سے زائد ممالک اور خطوں کے احاطے تک پھیلا دیا گیا ہے۔ ایشیا بحر الکاہل خطے میں، جہاں یونین پےکارڈ قبولیت زیادہ مستحکم ہے، یونین پے قبولیت کوریج بنیادی طور پر دوران سفر سیاحوں کی ادائیگی ضرورت پوری کرسکتی ہے۔ سیاحتی صنعت اور یونین پے کے درمیان تعاون بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے، کیونکہ مقامی باشندے روزمرہ استعمال اور بین الاقوامی سفر کے لیے یونین پے کارڈز کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ہانگ کانگ، مکاؤ اور منگولیا میں یونین پے کارڈز کامل قبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ تائیوان میں 90 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زائد تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ جنوبی کوریا میں تقریباً تمام معروف تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز اور کم و بیش 1.2 پن-بیسڈ ادائیگی کے لیے یونین پے ارڈز قبول کرتے ہیں۔ سنگاپور اور تھائی لینڈ میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ اور آسٹریلیا میں یونین پے کارڈز 70 فیصد اے ٹی ایمز اور 50 فیصد تاجروں کی جانب سے قبول کیے جاتے ہیں۔ یو این ڈبلیو ٹی او اقوام متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ اور سیاحت کے شعبے میں ایک معروف عالمی انجمن ہے۔ اس کا مقصد سیاحتی صنعت کی ترقی کو ترویج دینا اور ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی اور تبادلے کو سہولت دینا ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر یونین پے انٹرنیشنل نے یو این ڈبلیو ٹی او کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے اور وسائل کی تقسیم اور ایک دوسرے کی برتری کا فائدہ اٹھانے کے لیے عالمی تعاون پر رضامندی ظاہر کی تھی تاکہ ادائیگی سہولت اور سیاحتی مقامات میں یونین پے کارڈ یافتگان کے اخراجات کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے۔ مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

مزید پڑھیں

ہواوے ٹاک بینڈ بی2 کے ساتھ ویئرایبل ڈیوائس مارکیٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوا

بنکاک، تھائی لینڈ، 5 جون / انفوکوئسٹ-ایشیانیٹ — ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے مارچ کے اوائل میں  اسپین میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2015ء میں ٹاک بینڈ بی2 کا اجراء کرتے ہوئے جدید ویئرایبل ڈیوائسز فراہم کرنے کے لیے مارکیٹ رہنما بننے کی طرف قدم اٹھایا اور 28 مئی کو بنکاک تھائی لینڈ میں ہواوے پی8 اور ویئرایبل، کے ساتھ ساتھ ہواوے کے میڈیاپیڈ ایکس2 اور اسمارٹ پاور بینک اے پی007 کے ساتھ،  جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں جاری کیا۔ ٹاک بینڈ بی2 ایک بلوٹوتھ ہیڈسیٹ اور اسپورٹس کڑا ہے، جو جسمانی لحاظ سے متحرک ذہین کاروباری رہنماؤں کے مزاج کے عین مطابق ہے۔ ٹاک بینڈ بی2 ہواوے کا دوسری-نسل کا فٹنس بینڈ ہے، جسے ہواوے کے پیرس ایستھیٹکس ریسرچ سینٹر نے ڈیزائن کیا ہے، جس میں پرتعیش ڈیزائن، فیشن، گاڑیوں، 3ڈی، ڈیجیٹل اور برانڈ حکمت عملی میں مہارت رکھنے والے 10 ڈیزائنرز کا عملہ موجود ہے۔ ٹاک بینڈ بی2 شاندار  ہوابازی المونیم مواد کا تیار کردہ ہے اور ایک وضع دار اور مضبوط نظارہ پیش کرتا ہے۔ “بلاشبہ، ویئرایبل ڈیوائسز اس صنعت میں اہم ترین رحجانات میں سے ایک رہیں گی، اور ہواوے کی ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے بل بوتے پر ہواوے کنزیومر بی جی ویئرایبل شعبے میں رہنما بننا چاہتا ہے۔” جناب تھامس لیو، صدر ہواوے کنزیومر بی جی جنوب مشرقی ایشیا نے کہا۔ جناب لیو نے کہا کہ ویئرایبل ڈیوائسز پی8 جیسے پیچیدہ اسمارٹ فونز کے ساتھ تیار کی جائیں گی تاکہ صارفین کے روزمرہ امور اور زندگی کے مطالبات کو پورا کیا جا سکے۔ پاسورڈ کے بغیر فون کو ان لاک کرنے جیسی سہولیات کے ساتھ بی 2 محض ایک سادہ سے کلک کے ذریعے قریب موجود فون کو آسانی سے ڈھونڈ سکتا ہے اور اسی طرح کی دیگر سہولیات بھی۔ بی2 کو تمام وقت جوڑے رکھنے کے لیے یہ طویل بیٹری زندگی کا حامل ہے: 5 دنوں کا مسلسل استعمال، 6 گھنٹے کی کال اور 12 دنوں کا اسٹینڈبائے۔ 3 رنگوں، سیاہ، سرمئی اور سنہرے، میں دستیاب ڈیوائس کو صارفین قابل تبدیل پٹیوں کے ذریعے اپنی مرضی میں بدل سکتے ہیں، جس میں نرم ربڑ پٹی شامل ہے جو جلد دوست اور الرجی سے دوست ہے، یا پھر کسی پرتعیش چمڑے کی پٹی سے بھی۔ ٹاک بینڈ بی2 صارف کے ٹہلنے، دوڑنے، سائیکل چلانے، کودنے اور حرکت کی مختلف حالات میں موجودگی کو خودکار طور پر پہچان اور ریکارڈ کرسکتا ہے۔ یہ حرکت کی مختلف صورتوں کی زیادہ سائنسی اور درست ترین پہچان کے لیے ایک اسمارٹ انسانی روزمرہ طبعی سرگرمی شناخت کا نظام رکھتا ہے جو مختلف حرکتوں کی کم و بیش ہزاروں صورتوں کا ڈیٹا جمع کرسکتا ہے۔  ذریعہ: ہواوے کنزیومر بزنس گروپ

مزید پڑھیں

سی ایس اے گروپ نے ہینوور، جرمنی میں نئے دفتر کے ساتھ یورپ کے خطرناک مقامات کی جانچ اور تصدیق کی خدمات میں توسیع کردی

فرینکفرٹ، جرمنی، 8 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– جانچ اور تصدیق کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے اور معیارات بنانے والی معروف انجمن سی ایس اے گروپ نے ہینوور (جرمنی) میں اپنا دفتر کھول لیا ہے جس کی توجہ خطرناک مقامات (ہیزلوک) کی جانچ اور تصدیق کے ساتھ ساتھ عملی حفاظت پر ہوگی۔ نئی ٹیم میں ہربرٹ پیٹرز اور گورڈن نیوروتھ شامل ہیں، جو جرمن مارکیٹ میں خطرناک مقامات کی جانچ اور تصدیق معروف ماہرین ہیں۔ وہ سی ایس اے گروپ کی عالمی خطرناک مقامات کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ جرمن صارفین کو تصدیق اور متعلقہ خدمات فراہم کریں۔ سی ایس اے گروپ کے علاقائی نائب صدر برائے یورپ رالف شونک نے کہا کہ “سی ایس اے گروپ اپنے ہینوور دفتر اور ٹیم میں غیر معمولی ماہرین کی شمولیت کے ذریعے یورپ میں اپنی تصدیق کی خدمات کو پھیلانے پر بہت خوش ہے ۔ ہمیں تیل کے شعبے کے ساتھ ساتھ کیمیکل اور پیٹروکیمیکل صنعت سے بھی جرمنی میں زبردست طلب حاصل ہے، اور ہم اب جرمنی مین اپنے صارفین کے ذریعے مقامات خدمات فراہم کرنے کے قابل ہیں۔” ہینوور دفتر سی ایس اے گروپ کی ہیوارڈن، برطانیہ میں مئی 2015ء میں کھلنے والی جدید خطرناک مقامات تجربہ گاہ کے ساتھ مکمل ہے۔ نئی ہوارڈین تجربہ گاہ جدید آلات اور تکنیک کا استعمال کرتی ہے اور دنیا بھر میں جامع ترین بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے والی جانچ تنصیبات میں سے ایک ہے۔ تجربہ گاہ جانچ کی ضروریات اور انگریس پروٹیکشن (آئی پی) تجربے پیش کرتی ہے، درجہ حرارت میں اضافے کے تجربے “حقیقی” صورتحال کی نقل کے لیے تیار کیے گئے ہیں، دھماکے اور آگ سے حفاظت ے تجربے، ایندھن ڈالنے والے ڈسپنر کی جانچ اور ایک “غیر دھاتی تجربہ گاہ” جسے خصوصی طور پر چنگاری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے  ۔ مزید برآں، سی ایس اے گروپ اسٹراس کرچن اور فرینکفرٹ میں اپنی جرمنی تجربہ گاہوں میں مزید سرمایہ کاری جاری رکھے گا تاکہ خطرناک مقامات کی جانچ فراہم کی جا سکے۔ سی ایس اے گروپ یورپی اتحاد، شمالی امریکہ، اٹیکس اور آئیکس اسناد کے لیے خطرناک مقامت کی جانچ اور تصدیق فراہم کرتا ہے۔ سی ایس اے گروپ برطانیہ میں ماہرین کی ایک ہنرمند ٹیم رکھتا ہے اور دنیا بھر میں خطرناک مقامات کی خدمات میں تسلیم شدہ رہنما ادارہ ہے۔ سی ایس اے گروپ کینیڈا، برطانیہ، بھارت اور چین میں بھی خطرناک مقامات کی جانچ کے لیے تنصیبات رکھتا ہے اور دنیا بھر میں سینکڑوں تجربہ کار خطرناک مقامات کے ماہرین بھی۔ نیا دفتر سی ایس اے روپ، ٹیکنالوجی زینٹرم ام وسن شافٹس پارک، ہولرٹھالی 17، 30419 ہینوور میں قائم ہے اور اس سے بذریعہ فون 60068874 511 49+ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں سی ایس اے گروپ ایک آزاد، غیر منافع بخش رکنیت انجمن ہے جو حفاظت، سماجی بہتری اور تحفظ پذیری سے وابستہ ہے۔ اس کی معلومات اور تجربہ معیارات کی تعمیر؛ تربیت اور مشاورتی حل؛ کلیدی کاروباری شعبوں کا احاطہ کرتی عالمی جانچ

مزید پڑھیں