کراچی (پی پی آئی) سندھ میں حکومت نے فوڈ بزنس کیلئے لائسنس کو لازمی قراردینے کی قانون سازی کا فیصلہ کیاہے۔پی پی آئی کے مطابق لائسنس سسٹم کا مقصد اشیائے خور و نوش کے کاروبار کو چیکنگ نظام میں شامل کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں پانچ لاکھ سے زائد فوڈ پوائنٹس ہیں۔
جوناتھ ڈائر کوبیوی پر تشدد کے الزام میںجیل بھج دیاگیا
مشرفی مرتضی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر
سچن ٹنڈولکر ویرات کی مدد کرنے ممبئی پہنچ گئے
دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ،انجری کے باعث سورینسن اور پال سٹر لنگ اسکواڈسے باہر
بی سی بی مشکوک بولنگ ایکشن جانچنے کے لیے آسٹریلین سافٹ ویئر درآمد کرے گا:انتخاب عالم
میک کولم کرکٹ کو فکسنگ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں:وکیل میک کولم
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل منعقد ہوگا
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہفتہ 4نومبر کو منعقد ہوگا،پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف و دیگر شریک ہوں گے۔مسلم۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی الیکشن سیل، پارلیمانی بورڈز بھی تشکیل دیدئیے ہیں الیکشن سیل اور پارلیمانی بورڈز کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
منفرد لہجہ کے ممتاز شاعر،ادیب اور دانشور جون ایلیا کی 21ویں برسی بدھ کو منائی جائے گی
کراچی (پی پی آئی)اردو ادب میں منفرد لہجہ کے ممتاز شاعر،ادیب اور دانشور جون ایلیا کی 21ویں برسی 8نومبرکو منائی جائے گی اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں نے تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق فلاسفر اور سوانح نگارجون ایلیااپنے منفرد انداز تحریر کی وجہ سے شناخت کئے جاتے ہیں، وہ معروف شاعر،صحافی اور دانشور رئیس امروہوی اور سیّد محمد تقی کے بھائی تھے انہوں نے پچاس ہزار سے زائد اشعار کہے اور چالیس سے زائد نایاب کتب کے تراجم کیے۔شاید،گویا سمیت ان کے کئی مجموعہ ہائے کلام شائع ہو کر مقبولیت کی داد پا چکے ہیں۔
پولیس حراست سے فرار،سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمات میں سابق انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظور
لاہور (پی پی آئی) سابق انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عابد باکسر کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ ملزم کو حکم دیا گیا کہ وہ ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔ واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ فیصل ٹاون میں پولیس نے ملزم عابد باکسر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

جوناتھ ڈائر کوبیوی پر تشدد کے الزام میںجیل بھج دیاگیا
(September 19, 2014)
نیویارک:امریکی فٹ بالر جوناتھن ڈائر کوبیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔جوناتھ ڈائر کو گھریلو تشدد کے الزام میں ریاست ایریزونا کے شہر فینکس سے گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق جوناتھن پر 27 سالہ بیوی اور 18 ماہ کے بچے پر تشدد کا الزام ہے۔واقعہ جولائی کے آخر میں رپورٹ ہوا، جس کے بعد جوناتھن فرار ہوگیا تھا، اعتراف جرم کے بعد اسٹار فٹبالر کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مشرفی مرتضی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر
(September 19, 2014)
ڈھاکا:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایشین گیمز کے لیے15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ مشرفی مرتضی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم میں اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن اور روبیل حسین کی واپسی ہوئی ہے، حال ہی میں غازی اور حسین کا باولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ شکیب الحسن کی ایشین گیمز کے لیے اعلان کردہ سکواڈ میں واپسی اہمیت کی حامل ہے، بی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے خراب رویے پر شکیب الحسن کو 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا تھا لیکن بعد ازاں معافی مانگنے پر بی سی بی نے ان کی سزا میں کمی کر دی تھی جو 15 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گئی ۔اعلان کردہ سکواڈ میں مشرفی مرتضی کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، انعام الحق، عمرالقیس، محمد متھن، شمس الرحمان، شکیب الحسن، شووا گتا ہوم، صابر رحمان، محموداللہ، ناصر حسین، عرافات سنی، مکتر علی، روبیل حسین اور تسکین احمد شامل ہیں۔

سچن ٹنڈولکر ویرات کی مدد کرنے ممبئی پہنچ گئے
(September 19, 2014)
ممبئی:بھارتی کرکٹ اسٹارسچن ڈنڈولکر ویرات کوہلی کی مدد کرنے ممبئی پہنچ گئے ۔تجربہ کاربلے بازسچن ٹنڈولکر نے اس وقت ویرات کوہلی کی کوچنگ کرنے کا ارادہ کر لیا تھا جب دورہ انگلینڈ کے موقع پر ویرات کوہلی باہر سے آنے والی آف اسٹم گیند کو کھیلنے میں مسلسل ناکام ہوتے رہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ویرات کوہلی کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے رہے ،اس موقع پر پریکٹس سیشن میں موجود انڈین کرکٹ ٹیم کے منیجرلال چند نے کا کہنا تھا کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر نوجوان کھلاڑیوں کو اس جیسے معمولی نوعیت کے مسائل سے بچنے کے لیے وقت دینا چاہیئے اس سے نوجوان کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ،انجری کے باعث سورینسن اور پال سٹر لنگ اسکواڈسے باہر
(September 19, 2014)
ڈبلن:آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میکس سورینسن اور بیٹسمین پال سٹر لنگ دورہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے لیے منتخب کئے گئے اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔میکس سورینسن کے دائیں ہاتھ میں فیکچر ہوا ہے جبکہ بیٹسمین پال سٹرنگ کمر درد میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے سے قاصر رہے ہیں۔آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سمنز نے اسکواڈ سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015کی تیاریوں کے لیے تجربہ کار کھلاڑیوں کا اسکواڈ سے باہر ہونا افسوس ناک ہے ۔واضح رہے آئر لینڈ اگلے منگل کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مقام پر طے شدہ آٹھ میچز کا آغاز کریں گے۔

بی سی بی مشکوک بولنگ ایکشن جانچنے کے لیے آسٹریلین سافٹ ویئر درآمد کرے گا:انتخاب عالم
(September 19, 2014)
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک آپریشن چیف انتخاب عالم نے کہا ہے کہ پی سی بی مشکوک بولنگ ایکشن جانچنے کے لیے آسٹریلین سوفٹ وئیر درآمد کرنے پر غور کررہا ہے۔آسٹریلین سوفٹ وئیر کے ذریعے بہ آسانی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے گا کہ بولر آئی سی سی کی جانب سے قابل قبول 15ڈگری تک کلائی موڑنے تک محدود ہے یا پھر وہ اس حد کو برقرار رکھنے سے قاصر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بائے مکینک لیب قائم کرنے کے ساتھ،22تیز ترین کیمریںاور اس سے متعلق تمام سوفٹ وئیر درآمد کرنے پر غور کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکوک بولنگ دنیا بھر کا مسئلہ ہے،آئی سی سی نے غیر جانب دارانہ طور پر تحقیق کرتے ہوئے پاکستانی اسپن بولر سعید اجمل کو مشکوک بولنگ کے حامل قرار دیا تھا۔

میک کولم کرکٹ کو فکسنگ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں:وکیل میک کولم
(September 18, 2014)
ولنگٹن:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم اپنے سابق ساتھی کھلاڑی کے خلاف میچ فکسنگ کے ثبوت عالت کو فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ برینڈن میک کولم کے وکیل گیرتھ گلاوے نے سابق کھلاڑی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کے خلاف ثبوت فراہم کردیے جائیں گے تاہم یقینی طور پر کہا جارہا ہے کہ وہ سابق کھلاڑی کرس کینز ہیں۔میک کولم کے حوالے سے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے مقامی اخبار میں حقائق چھپی تھی تاہم انھیں روک دیا گیا تھا۔ میک کولم آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بھی پیش ہوئے تھے جس کی رپورٹ بھی میڈیا تک پہنچ گئی تھی۔جس کے بعد کرس کینز نے اعتراف کیا تھا کہ جس کھلاڑی کا نام نہیں دیا گیا ہے وہ خود ہیں لیکن انھوں نے فکسنگ کے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی ۔میک کولم کے وکیل نے کہا کہ انھیں اخبار میں حقائق دینے سے روکنے کے باوجود وہ کھیل کی بہتری کے لیے ثبوت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے کہا کہ میک کولم کرکٹ سے فکسنگ کے داغ کو دھونے کے لیے راست قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

