کراچی (پی پی آئی)محکمہ ڈاک کی جانب سے نادرا کے اشتراک سے شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کا آغاز کردیاگیا۔ اس سہولت کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹر جنرل نے بتایا کہ اب کراچی کے عوام نادرا کے دفاتر پر لمبی قطاریں لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اپنے نام، پتہ اور ازدواجی کوائف میں ترامیم شہر کے تمام سات جی پی اوز اور سات مخصوص ایچ پی اوز میں جاکر بھی کرواسکتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کورنگی، گلشن اقبال، حیدری، نیوٹاؤن، صدر سمیت شہر کے تمام سات جی پی اوز میں یہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے صبح نو سے شام چار بجے تک مستعد رہے گا۔۔
سنگاپور گراں پری ریس:پریکٹس سیشن لوئس ہملٹن کے نام
افغان ٹیم کا ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے دورہ آسٹریلیا
فارمولا ون گورننگ باڈی نے ریڈیو پیغامات پرعائدکردہ پابندی ملتوی کردی
اٹلی سیری اے :الیگری اے سی میلان کے کوچ مقرر
سنگاپور گراں پری ریس:افتتاحی پریکٹس سیشن الینسو کے نام رہا
موسیلے اوپن ٹینس:گائل مونفلز،فلپ کوبلشربر،گوفن کوارٹر فائنل میں
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی ٹی سی ایل اور پنک ربن کی چھاتی کے سرطان سے متعلق آگہی مہم اختتام پذیر
کراچی(پی پی آئی)پی ٹی سی ایل گروپ اور پنک ربن کی چھاتی کے سرطان سے متعلق آگہی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔اس مہم کا مقصد چھاتی کے سرطان کے خلاف کوششوں میں لوگوں کو بااختیاراور اس بیماری سے متاثر ہ افراد کی مسلسل حمایت تھا۔ پی پی آئی کے مطابق گروپ نے مہم کے آغاز پر تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے آفیشل لوگوز کا رنگ تبدیل کرکے گلابی کردیا تھا۔ اس کے بعد ملازمین کو چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص اور روک تھام کے متعلق آگہی کی پیغام رسانی مہم چلائی گئی اور آگہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کی پینل ڈسکشن میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکی جنرل سرجن ڈاکٹر ارم نجیب اور پی ٹی سی ایل ہیلتھ ٹیم کی ڈاکٹر عاصمہ محفوظ کے علاوہ چھاتی کے سرطان سے صحت یابخاتون اور ایک مریضہ کے کیئر ٹیکر نے حصہ لیا۔اکتوبر کے پورے مہینے کے دوران ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ گلابی رنگ کا لباس پہنیں اور یوفون ٹاور میں نصب دیوارِ عہد (پلیج وال) پر سرِ عام اس مہم کی حمایت کا اظہار کریں۔ اس کے علاوہ یو پیسہ کے ذریعے عطیات جمع کرنے کی ایک مہم بھی چلائی گئی اور دفاتر کے احاطے میں پاکستان کے اولین بریسٹ کینسر ہسپتال کی تعمیر کے لیے ڈونیشن باکسز بھی رکھ دیے گئے نیز ایدھی ہومز اسلام آباد میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو اس بیماری کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ایک سیشن بھی منعقد کیا گیا۔
پشتون قوم پرست جماعتوں کی اپیل پرآج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی
وئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ میں مارکیٹوں پر چھاپے اورنتظامیہ کی جانب سے افغان کڈوال کیساتھ ناروا سلوک کیخلاف پشتون قوم پرست جماعتوں نے جمعہ 3 نومبرکو، کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اورہفتہ 4نومبر کوکچلاک بازار میں مظاہرہ کی کال دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق قوم پرست جماعتوں کے رہنماوں کا اجلاس عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اصغر خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا جس میں افغان عوام کے ساتھ ناروا سلوک، چمن ڈیورنڈ لائن پر پشتونوں کے معاشی قتل عام، پشتون بلوچ سیاسی کارکنوں کو حبس بے جا میں رکھنے،کوئٹہ پشاور، اسلام آباد، لاہور اورکراچی میں پشتونوں کی املاک کی لوٹ مار اوراسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 3 نومبرکو، کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اورہفتہ 4نومبر کوکچلاک بازار میں مظاہرہ کیا جائے گا۔
رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع،دوسر ے مرحلہ کا آغاز 9 نومبر کو ہو گا
رائے ونڈ (پی پی آئی) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ جمعرات کو شروع ہوگیا۔،پی پی آئی کے مطابق دوسر ے مرحلہ کا آغاز 9 نومبر کو ہو گا۔اجتماع میں آٹھ سے دس لاکھ افراد شریک ہیں۔ناظم اجتماع ڈاکٹر محمد ندیم اشرف نے بتایا کہ اجتماع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

سنگاپور گراں پری ریس:پریکٹس سیشن لوئس ہملٹن کے نام
(September 20, 2014)
سنگاپور: سنگا پورگراں پری ریس کاپریکٹس ریس میں برطانوی ڈرائیورلوئس ہملٹن نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ سنگا پور کے ٹریک پر ہونے والی ایف ون پریکٹس ریس میں ڈرائیوروںنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لوئس ہملٹن نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 47 اعشاریہ چار نو سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔پہلے سیشن کے کامیاب ہسپانوی ڈرائیور فرنانڈو الونسو صفر اعشاریہ ایک تین سیکنڈکے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ آسٹریلیا کے ڈینئیل ریکارڈو تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے جبکہ فن لینڈ کے کیمی ریکونن نے چوتھے نمبر پررہے۔

افغان ٹیم کا ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے دورہ آسٹریلیا
(September 19, 2014)
دبئی: افغانستان کرکٹ ٹیم اپنے پہلے ورلڈ کپ 2015کی تیاریوں کے سلسلے میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔افغان ٹین دورہ آسٹریلیا میں پرتھ کرکٹ گراﺅنڈ میںآکلینڈ اور ناردرن ڈسٹرک کے خلاف دو ایک روزہ میچ کھیلے گی۔افغانستان کرکٹ ٹیم پہلی بار 50اوور کے میگا ایونٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے جارہی ہے۔اس سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم تین دفعہ 2010،12اور2014کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں میںحصہ لے چکی ہے۔

فارمولا ون گورننگ باڈی نے ریڈیو پیغامات پرعائدکردہ پابندی ملتوی کردی
(September 19, 2014)
سنگاپور:فارمولا ون گورننگ باڈی نے سنگاپور گراں پری ریس کے پہلے مرحلے میںریڈیو پیغامات کے تبادلے پر پابندی ملتوی کردی۔فارمولا ون گراں پری ریس کی گورننگ باڈی نے گزشتہ ہفتے یہ فیصلہ کیا تھا کہ دوران ریس ڈرائیوروں اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان ریڈیو پیغامات پر پابندی ہوگی اور اس کا اطلاق فوری طور پر سنگاپور ریس سے ہوگالیکن جمعے کو ایک دفعہ پھر باڈی نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اگلے مرحلے تک اس فیصلے کو ملتوی کر دیا ہے ۔نئے فیصلے کے مطابق ڈرائیور کی اپنی کارکردگی کے حوالے سے پیغامات پر پابندی ہوگی تاہم کار کے حوالے سے پیغامات کو 2015تک ملتوی کر دیا جائے گا جس کا مقصد ٹیموں کو اس حوالے سے تیاری کے لیے وقت دینا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق 11فارمولا ون ٹیموں کے منیجروں سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کو 2015تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

اٹلی سیری اے :الیگری اے سی میلان کے کوچ مقرر
(September 19, 2014)
میلان:اٹلی کے فٹ بال کلب جیوینٹس کے کوچ میسی ملیانو الیگری آج ہفتے کو اے سی میلان کے کوچ کی حیثیت سے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔الیگری کو رواں سال جنوری میں اے سی میلان کی کوچنگ سے فارغ کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ پہلی دفعہ اہم مقابلے میں اے سی میلان کی کوچنگ کریں گے۔ان کی غیر موجودگی میں اے سی میلان نے رواں سیزن میں کوئی پوائنٹ نہیں کھویا جبکہ ان کی موجودگی میں اپریل سے اب تک جوینٹس کے خلاف کوئی گول نہیں ہو سکا ہے۔

سنگاپور گراں پری ریس:افتتاحی پریکٹس سیشن الینسو کے نام رہا
(September 19, 2014)
سنگاپور:ہسپانوی فارمولا ون ڈرائیور فرنانڈو الینسو نے سنگاپور گراں پری ریس کا افتتاحی پریکٹس سیشن جیت لیا۔ فرنانڈو الینسو نے سنگاپور کے مارینا بے اسٹریٹ میں منعقدہ ریس میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ 49اعشاریہ صفر56میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، لیوس ہملٹن دس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے اور جرمنی کے نیکو روزبرگ بارہ سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔سابق چمپیئن سباسٹین ویٹال کی چوتھی اور ڈینیل ریسیارڈو کی پانچویں پوزیشن رہی۔سنگاپور گراں پری ریس کا ریس کا حتمی مرحلہ اتوار کو کھیلا اجائے گا۔

موسیلے اوپن ٹینس:گائل مونفلز،فلپ کوبلشربر،گوفن کوارٹر فائنل میں
(September 19, 2014)
پیرس:سیکنڈ سیڈڈ فرانس کے گائل مونفلز اور تھرڈ سیڈڈ جرمنی کے فلپ کوہلشریبر نے موسیلے اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔مونفلز نے پولینڈ کے مائیکل پریزیسزنی کو 5-7اور1-6سے شکست دے دی،دوسرے میچ میں پولینڈ کے جرزی جانووک نے فن لینڈ کے جارکو نیرمینن کو 4-6اور4-6سے شکست دے دی۔جرمنی کے کوہلشربر نے اٹلی کے پاﺅلو لورینزو کو3-6اور5-7سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے جان لینارڈ نے فرانس کے جیرمی شاردے کو 7-6،3-6اور4-6سے شکست دے دی،بیلجین اسٹار گوفن نے جرمنی کے ٹابیاس کامکے کو1-6اور3-6سے باآسانی شکست دے کرکوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈڈفرنچ کھلاڑی جو ولفریڈ ٹی سونگا سے ہوگا۔
