اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی تقریب حلف برداری کی تقریب ہوئی،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا۔ پی پی آئی کے مطابق تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل اور وکلا شریک ہوئے،جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے،جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
ایشین گیمز:دفاعی چمپین پاکستان نے بنگلہ دیش کو ویمنز کرکٹ میں بے حال کردیا
سیری اے:یوڈینس سرفہرست ٹیموں میں تیسرے نمبر پر
لیسسٹر شائر کاآسٹریلوی فاسٹ بولر میک کے سے معاہدہ
ہانگ کانگ کے اہم سورسنگ شوز کے لیے گنتی شروع
مارون اتاپتو سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ مقرر
رچی رچرڈ سن کا ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ بننے کی خواہش کا اظہار
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آجرسخت دباؤ کا شکار، بڑے پیمانے پر بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ
کراچی (پی پی آئی)ایمپلائرزفیڈریشن پاکستان کے وفد نے سابق صدر مجید عزیز کی قیادت میں ڈسیکرٹری لیبر سندھ شارق احمد، کمشنر سیسی سلیم رضا سے ملاقات کی، پی پی آئی کے مطابق د عزیز نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ زیادہ تر آجر مالی وسائل کے حوالے سے سخت دباؤ کا شکار ہیں حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت32ہزارروپے مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے سے مکمل طور پر متفق ہیں۔مجید عزیز کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں یا بند ہونے کو ہیں جس سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے اثرات بہت بڑی تعداد میں مزدوروں خاص کر کم سے کم اجرت والوں پر پڑیں گے۔ای ایف پی وفد نے یقین دہانی کروائی کہ صنعتی شعبہ لیبر انسپکشن کے نہیں بلکہ لیبر انسپکٹرز کے من مانے اقدامات کے خلاف ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ای او بی آئی، سیسی، کم از کم اجرت بورڈ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے بورڈز میں ای ایف پی کو نمائندگی دی جائے۔لیبر سیکرٹری سندھ شارق احمد نے ای ایف پی سے کہا کہ وہ اپنے تمام ممبران کی فہرست فراہم کرے اور انڈسٹریل ٹاؤن ایسوسی ایشنز کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ایسوسی ایشنز کو بھی ممبرشپ لسٹ فراہم کرنے کے لیے راغب کرے۔کمشنر سیسی سلیم رضا نے ای ایف پی سے سیسی میں مزید صنعتوں کو رجسٹر کرنے میں مدد کی استدعا کی۔انہوں نے مشورہ دیا کہ وزیر اعلیٰ کو جلد از جلد اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرنی چاہیے تاکہ مسائل پر بات ہو اور ان کو حل کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہنا تھا کہ غیر ملکی نجی ادارے جو صنعتوں کے کام میں مداخلت کر رہے ہیں ان کی حوصلہ شکنی کی جائے اور صنعتی ماحول کو خراب کرنے سے گریز کیا جائے۔
سراج الحق کل سکھرمیں انتخابی کنونشن سے خطاب کریں گے
سکھر (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے تحت 20 نومبر کو سکھرمیں انتخابی کنونشن منعقد کیاجائے گا، پی پی آئی کے مطابق انتخابی کنونشن میں بالائی سندھ سے جماعت اسلامی کے قومی وصوبائی اسمبلی کے نامزدامیدواران شریک ہوں گے جبکہ کنونشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق، لیاقت بلوچ،محمد حسین محنتی ودیگرخطاب کریں گے۔
ملک کے مختلف ریلوے اسٹیشنز اور سائٹس پر فریٹ ٹرمینلز کی تعمیر کامنصوبہ
لاہور/کراچی (پی پی آئی)پاکستان ریلوے ملک کے مختلف اسٹیشنز اور سائٹس پر فریٹ ٹرمینلز تعمیر کرے گی تاکہ ملک کے مختلف شہروں میں سامان کی ترسیل اور محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان ریلویز کو خسارہ سے نکالنے کیلئے ایندھن کے بیجا استعمال کو روکنے کے لیے آئی او ٹی بیسڈ فیول مینجمنٹ سسٹم کابھی آغاز کیا جارہا ہے۔ اس طرح خسارہ کا شکارپاکستان ریلوے کو مالی طور پر مستحکم کیا جاسکے گا نیز عملہ کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے گی
تلاش کریں
خبریں

ایشین گیمز:دفاعی چمپین پاکستان نے بنگلہ دیش کو ویمنز کرکٹ میں بے حال کردیا
(September 26, 2014)
انچیون:دفاعی چمپیئن پاکستان نے ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ مقابلوں میں بنگلہ دیش کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔گولڈ میڈل کے لیے کھیلے جانے والے فائنل میچ کو بارش کے باعث مکمل نہیں کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے بنیاد پر پاکستان کو چار رنز سے فتح یاب قرار دیا گیا۔پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 97رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے 24اورنین عابدی 18رنز بنا کر نمایاں رہیں،پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں جس کے نتیجے میں بڑا ہدف نہیں دیا جا سکا۔بنگلہ دیش کی رومانا احمد نے 13رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں اتری تو بارش نے رکاوٹ ڈالی ،بنگلہ دیش کی ٹیم ایک وقت میں دو وکٹیں کھو کر 30رنز بنا چکی تھی تاہم جب میچ بارش کی وجہ سے روکنا پڑا تو 38رنز پر ان کی نو وکٹیں گر چکی تھیں۔بنگلہ دیش کی رومانا احمد نے 10اور فرغانہ حق نے بھی 10رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے دو رنز کے عوض دو وکٹیں جبکہ سادیہ نے دو وکٹیں لینے کے صرف دو رنز دے دیے۔ واضح رہے پاکستانی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیاب ہوگئی۔

سیری اے:یوڈینس سرفہرست ٹیموں میں تیسرے نمبر پر
(September 26, 2014)
روم:اطالوی فٹ بال لیگ سیری اے میں یوڈینس نے لازیو کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ یوڈینس نے فارورڑ سیرل تھیریو کے گول کے بدولت لازیو کو0-1سے شکست دے دی ۔یوڈینس اطالوی لیگ میں مسلسل چوتھی فتح کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے،لازیو کے خلاف فتح کے بعد ملنے والے تین پوائنٹ نے انھیں جوینٹس اور روما کے بعد ٹاپ پوزیشن پر لاکھڑا کیاہے۔یوڈینس کی سیری اے میں بہترین کارکردگی 1955میںتھی جب دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ 1998اور2012میں تیسری پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔

لیسسٹر شائر کاآسٹریلوی فاسٹ بولر میک کے سے معاہدہ
(September 26, 2014)
لندن:انگلش کاﺅنٹئی لیسسٹر شائر نے 2015کے سیزن کے لیے آسٹریلیا کے فاسٹ بولرکلنٹ میک کے سے معاہدہ کرلیا۔لیسسٹر شائر کے ڈائرکٹر کرکٹ فل ویٹی کیس نے معاہدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میک کے سے معاہدے پر بہت خوشی ہے۔فل ویٹی کیس کا کہنا تھا کہ میک کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اورہمیں امید ہے کہ ان کے شامل ہونے سے ہمارے نوجوان فاسٹ بولروں کو ان کے تجربے سے بہت فائدہ ہوگا۔31سالہ میک کے نے آسٹریلیا کے لیے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے تاہم ون ڈے میں وہ مسلسل آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے رہے ہیں،میک کے انگ،انگلش کاﺅنٹی میں اسے پہلے یورک شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ہانگ کانگ کے اہم سورسنگ شوز کے لیے گنتی شروع
(September 26, 2014)
ہانگ کانگ، 26 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پکستان — اکتوبر میں شروع ہونے والے میگا شو پارٹ 1 اور پارٹ 2 بین الاقوامی تجارتی خریداروں کے لیے 20 سے 23 اکتوبر اور 27 سے 29 اکتوبر 2014ء کے سات اہم ایام کے دوران 34 ممالک کے 3872 فراہم کنندگان کے ساتھ 5254 سے زیادہ نمائشی اسٹینڈز پیش کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔ طویل عرصے سے مستحکم یہ دونوں تجارتی میلے ہانگ کانگ میں ہونے والے اہم اور اعلیٰ ترین سورسنگ مواقع ہیں اور تحفوں، گھریلو مصنوعات، انعامات اور کھلونے خریداروں والے 57,000 سے زیادہ عالمی خریداروں کے سالانہ روزنامچے میں درج تاریخیں بن چکے ہیں۔ یہ صنعت کے واحد دو مواقع ہیں جو ہر اکتوبر میں ایشیا میں برآمد کے لیے تیار کردہ عالمی مصنوعات کی وسیع اور جامع ترین رینج پیش کرتے ہیں۔ 2014ء میں نیا میگا شو پارٹ 1 اور میگا شو پارٹ 2 ایک نمایاں اور صارف متحرک تنظیم نو سے گزرے ہیں اور اجناس کا متنوع ملاپ تجارت کے سلسلے میں زمرہ بند کیا گیا ہے، جن میں سے ہر واضح طور پر متعین مقام پر ہے اور خریداروں کو میلے کے ساتھ دنوں میں مقام پر گھومنے پھرنے میں آسانی فراہم کررہا ہے۔ 20 اکتوبر پیر سے 23 اکتوبر بدھ تک جاری میگا شو پارٹ 1 میں 8 مصنوعاتی سیریز ہیں: ایشیائی تحفے اور انعامات کا شو ایشیائی تحفوں کا ملفوف اور پیکیجنگ شو ایشیائی تہواری، کرسمس اور موسمی ایشیائی گھریلو مصنوعات اور گھریلو سجاوٹ ایشیائی باورچی خانہ اور ضیافت– نیا! ایشیائی شیشے کے برتنوں کے رحجانات ایشیائی کھلونے اور گیمز ایشیائی بچوں اور ان کے کمرے کی دنیا – نیا! 27 اکتوبر پیر سے 29 اکتوبر بدھ تک میگا شو پارٹ 2 میں 4 مصنوعاتی سلسلے ہیں: ایشیائی گھریلومصنوعات اور گھریلو پارچہ بافی ایشیائی کاغذ سیاہی ایشیائی گھریلو سجاوٹ اور بیرون خانہ زندگی ایشیائی تحفوں کی مصنوعات اس سال کے میلوں میں “سبز” مصنوعات کی وسیع تر پسند کے ساتھ ماحول دوست فراہم کنندگان کی تعداد میں اضافہ بھی شامل ہے، جس میں میگا شو پارٹ 1 کے لیے باورچی خانہ اور ضیافت اور ساتھ ساتھ بچوں اور ان کے کمروں کے لیے مخصوص مقام اور بنگلہ دیش، برعظیم چین، ہندوستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ، فلپائن، ویت نام اور برطانیہ کے لیے مخصوص ملکی مقامات شامل ہیں۔ ایشیا اور اس سے باہر سے 879 سے زیادہ نئے ادارے میگا شو کے اس موسم میں اپنے خصوصی ہانگ کانگ فروخت پلیٹ فارم کے طور پر نمائش پیش کررہے ہیں، جو تجارتی خریداروں کو نہ صرف برآمدات کے مانوس چہروں سے ملنے بلکہ نئے پیداواری اداروں کو ڈھونڈنے اور عالمی سورسنگ کے مرکز ہانگ کانگ میں عالمی اداروں کے ساتھ تجارت کرنے کا موقع دیتےہیں۔ ہدایات برائے مدیران: میگاایکسپو (ہانگ کانگ) لمیٹڈ ای میل [email protected] www.mega-show.com سوالات برائے ذرائع ابلاغ جناب بین وونگ ای میل: [email protected] ٹیلی فون: 9688 3588 852+

مارون اتاپتو سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ مقرر
(September 25, 2014)
کولمبو:مارون اتاپتوکو سری لنکا کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔سابق کپتان مارون اتاپتوسری لنکا کرکٹ ٹیم کے15 سال بعدپہلے مقامی کوچ مقرر ہوئے ہیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ پال فیبرس کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے کے بعداتاپتو کو تین ماہ کے لیے ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا گیا تھا۔سری لنکا کی کوچ تلاش کمیٹی نے منگل کو اتاپتو سمیت دیگر امیدواروں کے انٹرویو کیے جس کے بعد اتاپتو کو ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔سری لنکا کرکٹ بورڑ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی اور اتاپتو کوسری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کی منظوری بھی دی۔

رچی رچرڈ سن کا ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ بننے کی خواہش کا اظہار
(September 25, 2014)
سینٹ جانز:ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ رچی رچرڈسن نے دوبارہ کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔رچی رچرڈ سن ویسٹ انڈین ٹیم کے منیجر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرنجام دے رہے ہیں تاہم انھوںنے ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ،میڈیا کے مطابق رچی رچرڈ سن موجودہ کوچ اوٹس گبسن کے متبادل کے طور پر تعینات ہونے کے لیے تیار ہیں،گبسن نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ کے حکام سے ملاقات میں کوچنگ سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔رچی رچرڈ سن اسے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کے لیول تھری کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔رچرڈسن کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر ہیڈ کوچ کی اپیش کش ہوئی تو کبھی نہیں ٹھکراﺅں گا،مجھے ویسٹ انڈیز سے بے حدپیار ہے اورمیں ویسٹ انڈیز کی خدمت کروں گا۔رچرڈسن 2016تک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے منیجر کے طور پرمعاہدہ کرچکے ہیں۔