چترال(پی پی آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے گاؤں بریر میں کیلاش فیسٹول چوموس کے لیے بڑی مقدار میں ذخیرہ کی گئی انگور کی مخصوص شراب چوری کر لی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کیلاش قبیلہ نے واضح کیا ہے کہ’اگر ملزمان نے 10 دن کے اندر شراب واپس کر کے معافی نہ مانگی تو قبیلے والے مل کر اپنی قدیم رسم کے مطابق اسے بددعا دیں گے،ان کے ’ہمارے عقائد کے مطابق جو شخص ہمیں ضرر پہنچانے کی کوشش کرتا ہے، قبیلے کے تمام افراد مل کر اسے اجتماعی بددعا دیتے ہیں جس کے بہت خوفناک نتائج ہوتے ہیں۔‘’اکثر ایسے واقعات میں ملوث شخص کو بہت نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
حکام سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرانے سے قاصر
جماعت اسلامی حیدرآباد کے رہنماﺅں کا اظہار تعزیت
ہماری سیاست کا مقصد عوام کی ترقی اور معیار بلند کرنا ہے: سردار ملک اسد
جمعیت علما پاکستان حیدر آباد کا مفتی منیب الرحمٰن سے تعزیت
بین الصوبائی انڈر 16گرلز تائی کوانڈو چمپئن شپ میںسندھ فاتح
دیہاتوں میں ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کی منصو بہ بندی کی گئی ہے: سید امیر علی شاہ جاموٹ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سعودی عرب عیسوی کیلنڈر نافذ،شرعی احکام سے متعلق امور مستثنیٰ
ریاض(پی پی آئی)سعودی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ’تمام سرکاری معاملات عیسوی کیلنڈر کے مطابق ہوں گے‘۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کابینہ کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ ’اس سے اسلامی شریعت کے احکام سے تعلق رکھنے والے ایسے امور مستثنی ہوں گے جن کا دارومدار ہجری تاریخ پر ہوتا ہے‘۔’اس سے وہ معاملات بھی مستثنی ہوں گے جن کے بارے میں یہ طے ہوچکا ہے کہ وہہجری تاریخ کی بنیاد پر انجام دیے جائیں گے‘۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستانی صارف استفادہ سے محروم
نئی دہلی (پی پی آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں قیمتوں کو برقرار رکھا گیا یوں پاکستانی صارف استفادہ سے محروم رہے،پی پی آئی کے مطابق البتہ بھارت میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے چھتیس گڑھ،ہماچل پردیش،اتر پردیش، اتراکھنڈ اور کیرالہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ مہاراشٹر، بہار،مقبوضہ جموں و کشمیر، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کمی کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے تمام سرحدی دیہات میں بلیک آؤٹ نافذ
سری نگر (پی پی آئی) بھارت ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے جموں و کشمیر کے ارنیا سیکٹرمیں بھارتی فورسز کی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے بعد پوری سرحد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے تمام سرحدی دیہات میں بلیک آؤٹ کی ہدایت دیتے ہوئے رات کو روشنی نہ کرنے اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کا حکم دیا ہے کو کہا ہے۔ سرحد ی دیہات میں رات گئے بھارتی حکام محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

حکام سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرانے سے قاصر
(May 22, 2014)
میر پورخاص: سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بلدیہ میرپورخاص انتظامیہ او پی ایس ملازمین کو ان کی اصل پوسٹوں پر بھیجنے میںناکام ، نچلے گریڈ کے 22ملازمین اعلی پوسٹوں پرتاحال کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 9مئی 2014کو سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کو حکم دیا تھا کہ او پی ایس پے سیکیل ملازمین کو فوری طور پراصل گریڈ کی پوسٹوں پر تعینات کیا جائے، بلدیہ میرپورخاص کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلدیہ میرپورخاص میں نچلے گریڈ کے 22ملازمین اعلیٰ گریڈ کی پوسٹوں پر ابھی تک کام کر رہے ہیں جنھیں مختلف سیاسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔

جماعت اسلامی حیدرآباد کے رہنماﺅں کا اظہار تعزیت
(May 22, 2014)
حیدر آباد: جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کامفتی منیب الرحمٰن کے صاحب زادے اور سینئرصحافی رئیس کمال کی والدہ کے انتقال پر ملال کااظہارکیاہے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماشےخ شوکت علی ، رانامحمودعلی خان ،رضوان احمدگدی، حافظ طاہرمجیدراجپوت ،عبدالحمیدقریشی ،احمدمظہوراشرف ودیگر نے معروف عالم دین اور مرکز ی رویت ِہِلال کے چیئرمین پروفیسر مفتی منیب الرحمان کے جواں سال صاحب زادے ضیاءالرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہارکیاہے ،حےدرآبادکے سینئرصحافی رئیس کمال کی والدہ کے انتقال پر افسوس کااظہارکیاہے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے مرحومین کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

ہماری سیاست کا مقصد عوام کی ترقی اور معیار بلند کرنا ہے: سردار ملک اسد
(May 22, 2014)
حیدر آباد: پیپلزپارٹی کے رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر خان نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی ترقی، خوشحالی اور ان کا معیار بلند کرنا ہے، پی پی بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے او رہم بھی جامشورو ڈسٹرکٹ کی عوام کی ترقی ، خوشحالی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی سیکریٹریٹ میں کھلی کچہری کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر نے کہاکہ کوٹری سائٹ کی آبادیوں میں واٹر سپلائی اسکیموں پر کام جاری ہے جو جلد پورا ہوجائے گا ، ٹیلیگراف ریلوے کراسنگ پر اُوور ہیڈ برج منصوبے پر بھی جلد کام شروع ہوگا تاکہ یہاں کے عوام کو پریشانی سے نجات حاصل ہوسکے، انھوں نے کہاکہ ہم عوامی منتخب نمائندے ہیں اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلاکر رہیں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی ہے ، کوٹری سمیت جامشورو ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن کے مکمل ہونے سے یہاں کی عوام کے بہت سے مسائل حل ہونگے۔انہوں نے کھلی کچہری میں بڑھتی ہوئی شکایات پر پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

جمعیت علما پاکستان حیدر آباد کا مفتی منیب الرحمٰن سے تعزیت
(May 22, 2014)
حیدر آباد: جمعیت علماءپاکستان حیدرآباد کی جانب سے ممتاز عالم دین رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے فرزند کےایصال ثواب کے لیے رکن الاسلام جامعہ مجددیہ ہیرآباد حیدرآباد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی جس میں جمعیت علماءپاکستان سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناظم علی آرائیں ،صاحبزادہ عزیر محمود الازھری ،علامہ محمد طاہر الطاہری ،محمد رضوان شیخ نے خصوصی شرکت کی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مر حوم کے درجات کی بلندی اور شفاعت مصطفی ﷺ کےلئے خصوصی دعائیں کیں۔ جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ،سیکریٹری جنرل پیر محمد محفوظ مشہدی ،پیر ناصر جمیل ہاشمی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش ،شبیر ابوطالب اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں مفتی منیب الرحمن سے ان کے جوان سال صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور بروزقیامت شفاعت مصطفی ﷺ نصیب کرے۔ انھوں نے مفتی منیب الرحمن سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس غم برداشت کرنے صبر جمیل عطا فرمائے۔

بین الصوبائی انڈر 16گرلز تائی کوانڈو چمپئن شپ میںسندھ فاتح
(May 22, 2014)
حیدر آباد: بین الصوبائی انڈر 16گرلز تائی کوانڈو چمپئن شپ 2013-14 کے فائنل میں سندھ کی ٹیم نے پنجاب کی ٹیم کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کردیا۔محکمہ کھیل و امور ِ نوجوانان کے تعاون سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے پی ایس بی بین الصوبائی انڈر 16گرلز تائی کوانڈو چمپئن شپ 2013-14 میں سندھ کی ٹیم نے پنجاب کی ٹیم کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کردیا۔ 42کے جی کے مقابلے میں سندھ کی مہوش نے پنجاب کی حفصہ کو شکست دی، 44کے جی کے مقابلے میں سندھ کی عمیمہ نے پنجاب کی امیرا طارق کو، 46کے جی کے مقابلے میں سندھ کی عریبہ نے پنجاب کی نرگس کو49کے مقابلے میں عائشہ نور نے پنجاب کی رباب کو جبکہ 52کے جی کے مقابلے میں پنجاب کی فرح نے سندھ کی نورالعین کو شکست دیکر مقابلہ جیت لیا۔سندھ کی ٹیم نے 5گولد میڈلزاور 2سلور میڈلز اجبکہ پنجاب کی ٹیم نے 5سلور اور 2گولڈ میڈلز حاصل کیے اس موقع پر سید برکات احمد رضوی سابق ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد میٹروپولیٹن مہمان خصوصی اورسید راحت علی شاہ، عقیل احمد، ارشاد علی مخدوم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب میں کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

دیہاتوں میں ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کی منصو بہ بندی کی گئی ہے: سید امیر علی شاہ جاموٹ
(May 22, 2014)
حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید امیر علی شاہ جاموٹ نے کہا ہے کہ آیندہ بجٹ میں دیہاتوں کی ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کرنے کے لیے قبل از وقت منصوبہ بندی کی گئی ہے اور مختلف اسکولوں اور ہسپتالوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرائے جائیں گے تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے یہ بات انہوں نے گورنمٹ بوائیز ہائیر سیکنڈری اسکول شیخ حافظ موری منگر میں ضلع زکوٰة کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے زکوٰة فنڈ سے 4 اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں اسکول یونیفارم ، بیگز ، واٹر کولر اور پنکھے تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں انہوں نے اپنے حلقے میں کئی ترقیاتی کام کروانے کے علاوہ مختلف دیہاتوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی سمیت ڈرینج نظام کی بہتری اور سڑکیں تعمیر کرائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت پی پی پی کی نہیں ہے تاہم بحثیت ایم این اے جو بھی فنڈز ملے گیں اسے شفاف طریقے سے حلقے کے عوام کی بنیادی سہولیات اور ضروریات کے مطابق خرچ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے کو ترقی دلانے کے لیے ایم این اے اسپیشل فنڈ کے علاوہ سندھ حکومت سے بھی فنڈز حاصل کیے جائیں گے تاکہ ان کے حلقے کا کوئی بھی دیہات بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں تین مرتبہ پی پی پی کے ٹکٹ سے اس حلقے سے کامیابی حاصل کی ہے انہوںکہا کہ وہ حلقے کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے جبکہ اسکول کو درپیش تمام مسائل سمیت اسکول کو کالج کا درجہ دلانے اور اسکول میں آڈیٹوریم تعمیر کرنے کے لیے پروپوزل تیار کر کے انہیں پیش کیا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ کو سمری پیش کر کے مسائل کو فوری حل کرایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے لیے خصوصی فنڈز بھی مختص کرائے جائیں گے تاکہ طالب علم اپنی تعلیم احسن طریقے سے حاصل کر سکیں اس موقع پر ضلعی زکوٰة کمیٹی حیدرآباد کے چیرمین شیر محمد پیر زادہ نے کہا کہ پی پی پی کی گزشتہ حکومت سے لیکر اب تک زکوٰة فنڈز سے غریبوں اور مستحقین کی جتنی مدد کی ہے اتنی کبھی بھی کسی حکومت میں نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی سندھ حکومت کی خصوصی ہدایت پر تعلیم اور صحت کے شعبوں کو زکوٰة فنڈسے کثیر رقم فراہم کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک تعلقہ دیہی کے 22 اسکولوں سمیت ضلع کے 55 اسکولوں کے تقریبا 25 سو طالب علموں کو مورا اسکالر شپ کی مد میں یونیفارم ، بیگز اور اسکولوں کو پنکھے اور واٹر کولر فرام کیے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع زکوٰة کمیٹی کی جانب سے 48 اسکولوں کو 55 لاکھ