لاہور(پی پی آئی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پیر کو دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم پیر اور منگل کو لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔نگران وزیر اعظم سے گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔
اسپین موٹو ریس: مقامی کھلاڑی اسپارگیرو نے تاریخ رقم کر دی
قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ کا آج سے اسلام آباد میں آغاز
پاکستان اوپن ٹینس: عقیل خان اور سارہ منصور نے ٹائٹلز جیت لئے
سائیٹ ایریا میں فائرنگ،اسکول پرنسپل جاں بحق، بیٹازخمی
محسن خان بھی ہیڈ کوچ کے امیدواروں کی دوڑ میں شامل
احمد شہزاد کی دھواں دھار بیٹنگ پر لبنانی حسینا بھی لٹو
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لاہور: ڈینگی مچھر وار جاری،24گھنٹوں کے دوران شہر 90مریض سامنے آ گئے
لاہور(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی مچھر کے جان لیواء حملے بدستور جاری ہیں، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں ڈینگی کے مزید 90مریض سامنے آ گئے جبکہ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد آج بھی 60ہے اسی طرح محکمہ صحت پنجاب کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے شہر کے مختلف 1094مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے ڈینگی لاروا تلف کر دیا ہے طبی ماہرین نے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے آئیندہ دو ہفتے اہم قرار دیے ہیں اور شہریوں سے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدائت کی گئی ہے
لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی
ساہیوال(پی پی آئی) لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی۔ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر میل ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی، جب ساہیوال پہنچی تو اس کی ایک بوگی کے پہیوں سے دھواں نکل رہا تھا۔حکام کے مطابق چیکنگ میں پتا چلا کہ خیبرمیل کی ایک بوگی کے پہیے جام تھے، متاثرہ بوگی کو علیحدہ کرکے ٹرین کو کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر ٹرین ایسے ہی روانہ کر دی جاتی تو اس میں آتشزدگی اور بوگیاں پٹری سے اترنے کا خدشہ تھا۔
جعلی ڈگری،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عہدے سے فارغ
لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اشتیاق گوہر کو جعلی ڈگری کی بنا پرعہدے سے فارغ کر دیا گیا۔اشتیاق گوہر کی تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر ان کو عہدے سے فارغ کیا گیا۔اشتیاق گوہر کو 15ستمبر 2023ء کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔اشتیاق گوہر نے 18ستمبر کو بطور اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔سیکرٹری قانون نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اشتیاق گوہر کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی تھی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس نے 3اکتوبر کو سیکرٹری پنجاب بار کونسل کو اشتیاق گوہر کی پنجاب بار کی جانب سے جاری کردہ انرولمینٹ اور تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لئے مراسلہ لکھا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

اسپین موٹو ریس: مقامی کھلاڑی اسپارگیرو نے تاریخ رقم کر دی
(May 3, 2014)
میڈرڈ: اسپین موٹوجی پی پری سیزن کی چوتھی پری گراںریس میں مقامی رائیڈڑ الیکس اسپارگیرو نے تیز ترین رائیڈر کا ریکارڑ توڑدیا۔دوہزارچودہ موٹوجی پی سیزن کی پہلی تینوں ریسیں اکیس سالہ ہنڈا رائیڈر اور دفاعی چیمپئن مارک مرکوئز نے جیتی ہیں۔ مارک مرکوئزاسپینش گراں پری کے ساتھ کیریئر گراں پری کی سنچری مکمل کرلیں گے۔گراں پری ریس میں ان کے ہم وطن رائیڈراسپارگیروایک منٹ 39 اعشاریہ3 پانچ سات سیکنڈکے فرق سے تیز ترین ثابت ہوئے۔ مارک مرکوئز اعشاریہ دوسیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے،ڈکوٹی رائیڈر اٹلی کے ایندریا ڈوویزیسو تیسرے نمبر اور چوتھی پوزیشن سات مرتبہ کے چیمپئن اٹلی کے ویلنٹینو روسو نے حاصل کی۔

قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ کا آج سے اسلام آباد میں آغاز
(May 3, 2014)
اسلام آباد: ایشین گیمزکی تیاریوں کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے (اتوار)سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ایک ماہ پر مشتمل تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کھلاڑی دوپہر تک چیف کوچ شہنازشیخ کو رپورٹ کریں گے۔ رات کو کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کا ن اجلاس ہوگا،جس کے بعد خصوصی عشائیہ دیا جائے گا۔ کیمپ کا باقاعدہ آغاز پیر سے دو سیشنز میں ہوگا۔ پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے، ٹیم انتظامیہ نے کیمپ میں پلیئرز کا ہر ہفتے فٹنس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس کے علاوہ مسنگ کی خامی پرقابوپانے کی کوشش کی جائے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں اوپن ٹرائلز کے بعد ایشین گیمز کے لئے37کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ ان میں گول کیپرز عمران شاہ، عمران بٹ، مظہر عباس، عدنان شکور اور محمد اقبال، محمد عمران، محمد خالد، عباس علی، عبدالستار، زاہد اللہ اور اسد عزیز، ہاف بیک رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، تصورعباس، عثمان حنیف، محمد شعیب اور ایم بلال اور فارورڈز ولیدحمید ، حماد، علی حسین، شفقت رسول، حسیم خان، علی شان، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، محمد دلبر، اسفند سینئر، لیاقت رسول، شاہ جی، اصفر، شہباز احمد، شکیل عباسی، ذیشان اکرم، ارسلان قادر، خرم شہزاد شامل ہیں۔

پاکستان اوپن ٹینس: عقیل خان اور سارہ منصور نے ٹائٹلز جیت لئے
(May 3, 2014)
لاہور: پاکستان اوپن ٹینس چیمپیئن شپ میں عقیل خان نے مینز اور سارہ منصور نے ویمنز ٹائٹل جیت لئے۔ باغ جناح لاہور میںکھیلی جانے والی پانچ روزہ چیمپیئن شپ کے مینز سنگل کے فائنل میں عقیل خان نے اپنے چھوٹے بھائی یاسر خان کو 6-1اور7-5 سے شکست دی جبکہ ویمنزفائنل میں سارہ منصور نے ردا خالد کو7-6اور6-2سے زیر کیا۔انڈر18 میں سید نوفل کلیم،انڈر14میں برکت اللہ اور انڈر12میں صہیب خان فاتح رہے۔ منتظمین نے شدید گرمی کے باوجود چیمپیئن شپ میں کھلاڑیوں کی شرکت کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ ایسے ایونٹس کے انعقاد سے ہی نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ اختتامی تقریب میں فاتح اور رنرز اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

سائیٹ ایریا میں فائرنگ،اسکول پرنسپل جاں بحق، بیٹازخمی
(May 3, 2014)
کراچی: کراچی کے سائیٹ ایریا میں فائرنگ سے اسکول پرنسپل جاں بحق اور ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔مسلح افراد نے اسلامیہ پبلک اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے اسکول پرنسپل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس نے مسلح افراد کا تعاقب کیا اور مقابلے کے دوران ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

محسن خان بھی ہیڈ کوچ کے امیدواروں کی دوڑ میں شامل
(May 3, 2014)
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوگئے ۔محسن خان کی درخواست پی سی بی کو موصول ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ محسن حسن اس سے قبل بھی پاکستانی ٹیم کے کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں،ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم نے فروری2012میں اس وقت کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔واضح رہے کہ محسن خان کے بارے میں یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی ،وقار یونس کو ہیڈ کوچ بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ محسن خان 48ٹیسٹ اور75ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کوچنگ اسٹاف کے ناموں کاباضابطہ اعلان 6مئی کو کرے گا۔

احمد شہزاد کی دھواں دھار بیٹنگ پر لبنانی حسینا بھی لٹو
(May 3, 2014)
لاہور: قومی کر کٹ ٹیم کے اسٹار اوپنر احمد شہزاد کی دلکش بیٹنگ نے لبنانی حسینانیتھالی فراج کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں نیتھالی فراج نے احمد شہزادکو مخاطب کر تے ہوئے یہ کہا ہے کہ “آپ کو بیٹنگ کرتے دیکھنا مجھے اچھا لگتا ہے، میں آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوں “۔نیتھالی فراج2010 کی حسینائے لبنان، 2011میں مِس ارتھ اور 2012 میں مِس ایشیا پیسفک ورلڈ اسٹار اور مس گلوب کا ٹائٹل جیت کر ایوارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکی ہیں۔احمد شہزاد نے نیتھالی فراج کی بال پرزواردار اسٹروک کھیلتے ہوئے جواب دیا کہ “شکریہ مجھے بھی آپ کا کام بہت پسند ہے اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا”۔ حال ہی میں قومی اوپنرنے روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کے مداح ہونے کا اعتراف کیا تھا ۔
