اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی بینک نے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی نجکاری کے پاکستانی طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حکومت سے حکومت کے معاہدوں کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور اس کے بجائے عالمی بینک نے پارلیمنٹ کی خصوصی مشترکہ کمیٹی کی شفاف نگرانی کے تحت اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے عوامی پیشکشوں اور اس کے بعد نجکاری کا مشورہ دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق عالمی بینک نے بتایا کہ اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور ریکوڈک مائننگ کنٹریکٹ کیسز میں عدالتی فیصلوں نے پاکستان کے امیج کو ایک ناقابل اعتماد ملک کے طور پر بری طرح مجروح کیا، جہاں عالمی معاہدوں کا احترام نہیں کیا جاتا اور کاروبار کو ہمیشہ نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔
ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
جے وردھنے انگلی میں زخم کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے باہر
ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کا فاتحانہ آغاز
کھلاڑیوں کو صرف اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کی ضرورت ہے:معین خان
پیلے کو امریکی یونیورسٹی اعزازی ڈگری جاری کرے گی
جنوبی افریقی سائیکلسٹ ریس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
گلگت،،بلتستان،،آزاد کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش، موسم میں خنکی
گلگت/ بلتستان/مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)ملک کے بالائی علاقوں بشمول گلگت،،بلتستان،،آزاد کشمیر میں موسم نے انگڑائی لے لی ہے۔ گرج چمک کیساتھ بارشوں سے موسم میں خنکی پیدا ہو گئی، تاہم ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔۔
مراکش میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا سالانہ اجلاس شروع، پاکستانی معاشی ٹیم کی آمد
رباط(پی پی آئی)آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے پاکستان کی معاشی ٹیم مراکش پہنچ گئی۔ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں معاشی ٹیم آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے مراکش پہنچ چکی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق معاشی ٹیم مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف، صدر عالمی بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی)حکام سے ملاقاتیں کرے گی جب کہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات کریں گی۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کاجیل ٹرائل کرنیکا فیصلہ
لاہور(پی پی آئی) جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پنجاب حکومت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ملزمان کا ٹرائل سنٹرل جیل لاہور میں ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری ٹاور پر حملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا، تھانہ شادمان پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرا رکھے ہیں۔اس حوالے سے جناح ہاؤس حملہ کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہو گا، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید جیل میں جا کر ملزمان کا ٹرائل کریں گے، جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کو روز جیل سے عدالت لانا اور واپس لے جانا مشکل کام ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ مقدمے کا ٹرائل جلد از جلد مکمل کرائیں، اے ٹی سی کے رولز کے تحت جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت عدم پیروی پر خارج ہوئی، اگر چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہوئے تو انہیں بذریعہ ویڈیو لنک جیل ٹرائل میں شامل کیا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
(February 13, 2014)
میڈرڈ: سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ سیمی فائنل میچ میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دیدی ۔ ایونٹ کا فائنل 19اپریل کو کھیلا جائے گا۔

جے وردھنے انگلی میں زخم کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے باہر
(February 13, 2014)
ڈھاکا: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز مہیلا جے وردھنے انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ۔سری لنکن بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامئے کے مطابق جے وردھنے پریکٹس سیشن کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاتھ پر ٹانکے لگائے گئے ۔فٹنس مسائل کی وجہ سے جے وردھنے کو وطن واپس بھیج دیا گیا ۔

ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کا فاتحانہ آغاز
(February 13, 2014)
روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو ورلڈ انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانوی سٹار اینڈی مرے اور فرانس کے روجر ایڈورڈ مد مقابل ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے فرانسیسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ تین سے شکست دی۔ سنگلز ایونٹ ہی کے ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو نے مونفل گائیل کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔ڈیل پوٹرو سات چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے اگلے راونڈ میں پہنچے۔

کھلاڑیوں کو صرف اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کی ضرورت ہے:معین خان
(February 13, 2014)
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو صرف اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کی ضرورت ہے، کسی بھی حالات میں فائٹنگ اسپرٹ دکھانے والی ٹیم ہی فاتح ہوتی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم جیت کے راستے پر آگے بڑھے۔معین خان کے مطابق ان کی وابستگی کے دور میں بھی پاکستان ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ نمایاں دکھائی دی، اب بھی فوکس اس ہی بات پر ہوگا کہ ٹیم کسی صورتحال میں ہمت نہ ہارے۔معین خان نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، دنیائے کرکٹ میں پاکستان ٹیم کو خطرناک حریف کے طور پر منوانا اولین ہدف ہے۔

پیلے کو امریکی یونیورسٹی اعزازی ڈگری جاری کرے گی
(February 13, 2014)
نیویارک: برازیلین فٹبال لی جنڈ پیلے کو امریکی یونیورسٹی ہوفسٹرا کی جانب سے انسانی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا ۔ پیلے امریکی فٹ بال چیمپئن شپ سے قبل اپنے سابق کلب نیویارک کوسموس کی تقریبات میں شرکت کے لئے اپریل میں امریکا جائیں گے ۔ انہوں نے 1975سے 1979تک کوسموس کلب کی نمائندگی کی تھی اورآخری سیزن میں اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں کامیاب رہے ۔

جنوبی افریقی سائیکلسٹ ریس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئے
(February 13, 2014)
جوہانسبرگ: جنوبی افریقی سائیکلسٹ جین نیل کیپ ٹاﺅن میں کیئرین ریس کے دوران حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جین نیل گلاسگو میں ہونے والے دولت مشترکہ گیمز کے لئے کوالیفائنگ مقابلے میں شریک تھے ۔ انہوں نے گزشتہ سال یوسی آئی ٹریک ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی ۔