لاہور (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کل بلوچستان میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کل سے دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے اور ان کے ہمراہ شہبازشریف بھی ہوں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گیاور بلوچستان کی ان اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔
ننگبووسطی و مشرقی یورپ کے ساتھ جامع تعلقات کو تحریک دینے کے لیے کوشاں
باصلاحیت افراد کے عالمی ذخیرے میں آمد
یونین پے انٹرنیشنل 28 ویں ایس ای اے کھیلوں کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا
چین-سی ای ای سی نمائش وسطی و مشرقی یورپ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گی
117 واں کینٹن میلہ “تاریخ کا بہترین تجارتی ماحول کلیدی شعبوں میں کاروباروں کو بڑھاوا دیتا ہوا”
سی ایس اے گروپ نے فلنٹ شائر، برطانیہ کے معروف ہوارڈن بزنس پارک میں پرخطر مقامات کے لیے جدید تجربہ گاہ کھول لی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر
پشاور(پی پی آئی(گورنر خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیراعلیٰ خیبر پی مقرر ہوگئے۔نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان سی ایم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے نام پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے اور انہیں کے پی کا نگران وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام منظوری کیلئے گورنر خیبر پختونخوا کو بھیجا گیا، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر ہوگئے ہیں۔نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جن کی نماز جنازہ چار سدہ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی تھی۔واضح رہے کہ اعظم خان کے انتقال کے بعد ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کو خط لکھ کر قانونی رائے پیش کی تھی، جس کے بعد گورنر غلام علی نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو خط لکھ دیا تھا۔قبل ازیں خیبر پختونخوا کے گورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے مجھے سمری موصول ہو چکی ہے دستخط کر دوں گا۔پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نئے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پر فوری اقدامات کئے، میں نے اختیارات لینے کی کوشش نہیں کی۔غلام علی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی عدالت جانا چاہتا ہے تو اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں۔قبل ازیں اپنے ایک بیان میں سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاسی بحران ہے، آج ہی نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا مسئلہ حل کریں گے، پوری تیاری کے ساتھ نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پر بات کروں گا، محمود خان کو بھی راضی کر لوں گا میری بات سے کوئی انکار نہیں کرتا۔اکرم درانی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے متوقع نام سیاستدان اور بیوروکریٹ کے ہو سکتے ہیں، کوئی اعظم خان کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکا۔
چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم ہوتا تو اسرائیل کو تسلیم کر لیتا، راجہ ریاض
اہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم نہیں رہا، اگر ہوتا تو اس نے اسرائیل کو تسلیم کر لینا تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہودی لابی کا آدمی ہے، اس نے آج اسرائیل کو تسلیم کیا ہوتا تو اسرائیل فلسطین پر جو تشدد کر رہا ہے اس کا بوجھ پاکستانیوں پر آنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے جگہ نہیں ہے، بہت لوگوں کیلئے بات کی ہے لیکن ن لیگ کے پاس ایم این ایز اور ایم پی ایز بہت زیادہ ہیں، ٹکٹ دینے میں بھی مشکلات آ رہی ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سوئیپ کرے گی۔راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا استحکام پاکستان پنجاب میں سیٹیں نکال سکے گی لیکن حالات کا کچھ نہیں کہا جاسکتا، سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد نہیں ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔
رائیونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر، شرکاء کی بذریعہ ٹرین واپسی کا سلسلہ شروع
لاہور(پی پی آئی) رائیونڈ اجتماع کے دوسرے مرحلہ اختتام پذیر، شرکاء کی بذریعہ ٹرین واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، اجتماع کے شرکاء کی آبائی علاقوں میں روانگی کے لیے محکمہ ریلوے کی جانب سے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دور دراز علاقوں میں واپس جانے والے شرکاء رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پہنچنا شروع ہو گئے۔ شرکاء کی سہولت کے لیے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر دعا لائیو دیکھانے کے انتظامات کر لئے گئے، ریلوے حکام کی جانب سے اجتماع کے شرکاء کے لیے رائیونڈ سے لاہور شٹل ٹرین چلائی جا رہی ہے جبکہ ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے شرکاء کو حویلیاں روانہ کیا جائے گا، جنوبی پنجاب جانے والے شرکاء علامہ اقبال ایکسپریس، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس کے ذریعے روانہ ہوں گے۔
تلاش کریں
خبریں
ننگبووسطی و مشرقی یورپ کے ساتھ جامع تعلقات کو تحریک دینے کے لیے کوشاں
(May 20, 2015)
ننگبو، چین، 19 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — چی جیانگ صوبے کے ساحلی شہر ننگبو نے حال ہی میں وسطی و مشرقی یورپی (سی ای ای) ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے نئے جامع اقدامات کا مجموعہ ظاہر کیا ہے۔ نئی پالیسیاں ننگبو کو سی ای ای ممالک کے لیے چین میں سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے لیے سب سے موزوں مقام بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ اس کے لیے ہموار ایپلی کیشن کارروائیوں، سرمایہ کاری اور مالیاتی مدد، اور سیاحت و ثقافتی پروگراموں میں فوائد کا ایک سلسلہ متعارف کروایا جا رہا ہے اور غیر سرکاری تبادلوں کی بھی مدد کی جائے گی۔ اعلان کردہ نئے اقدامات کے تحت ننگبو شہر کی حکومت ہر سال چائنا-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارت نمائش کی موزوں تنظیم و چلانے کے لیے خصوصی فنڈ کو یقینی بنائے گی۔ نمائش میں شرکت کرنے والے متوقع چینی اور سی ای ای اداروں اور نمائش کنندگان کو بوتھ کرائے پر حاصل کرنے، نقل و حمل، ترجمے، استقبالیہ اور کاروباری مذاکرات میں مدد دی جائے گی۔ سی ای ای ممالک کی حکومتی انجمنیں، تجارتی اتحاد اور ادارے، جو ننگبو میں نمائشوں میں شرکت کریں گے، ترجیحی پالیسیوں کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔ ننگبو حکومت سی ای ای ممالک کے ساتھ بین السرحدی مالی لین دین کی بھی سہولت دے گی۔ سی ای ای ممالک سے درآمد کی گئی اشیاء ٹریکنگ اور ساتھ ہی نگرانی کو آسان بنانے کے لیے ترجیحاً ایچ 986 کنٹینرز جانچ سامان کو اختیار کرسکتی ہیں۔ ان ممالک کی بڑی تعداد میں اشیاء پیشگی طر پر کسٹمز بیان کی جاسکتی ہیں اور آمد پر ہی کسٹمز کی اجازت حاصل کرسکتی ہیں۔ یہ اداروں کے نقل و حمل پر اخراجات اور اس پر صرف ہونے والے وقت کو کم کرنے میں مدد دیں گی، جو آخر میں ممکنہ طور پر چین کی سی ای ای ممالک کے ساتھ غیر ملکی تجارت کو زبردست تحریک فراہم کرے گی۔ سی ای ای ممالک کے لیے چینی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کی کوشش کے طور پر ننگبو شہر کی حکومت مقامیاداروں کو سی ای ای ممالک میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال مناسب فنڈز جاری کرے گی۔ مقامی ادارے جو سی ای ای ممالک میں منصوبوں کے ٹھیکے حاصل کریں اور مارکیٹنگ بنیاد اور ایک وسائل کا فائدہ اٹھانے کا منصوبہ قائم کریں دوران تعمیر اور کام کے مراحل میں ہر سال سبسڈی، اپ فرنٹ حاصل کرسکتی ہیں۔ مشترکہ طور پر، نئے اقدامات سی ای ای اداروں کے لیے موزوں پالیسیوں پر غور کرتے ہیں جو ننگبو میں سرمایہ کاری کریں گے۔ ایسی پالیسیوں میں کارخانے کا مقام کرائے پر حاصل کرنا، زمین کا حصول اور یوٹیلٹی بلوں کے لیے مدد شامل ہیں۔ حکومت سی ای ای ممالک کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے اپنے زر مبادلہ کے انتظام اور منصوبہ جاتی منظوری کے طریقوں کو سادہ بنانے کی بھی کوشش کرے گی۔ سیاحت کے شعبے میں ننگبو میں قائم ٹریول ایجنسیاں حکومتی رعایت کی مستحق ہوں
باصلاحیت افراد کے عالمی ذخیرے میں آمد
(May 20, 2015)
– پیئرسن انگلش بزنس سلوشنز نے انگریزی زبان کی بہتر مہارت کے ذریعے کاروباری کارکردگی کو بڑھانے کے لیے نئی مصنوعات کا اعلان کردیا برسبین، کیلیفورنیا، 19 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– پیئرسن انگلش بزنس سلوشنز (PEBS) نے آج نئی مصنوعات اور خدمات کا اعلان کردیا ہے جو جدت طرازی اور مسابقتی برتری کو چلانے کے لیے انسانی سرمائے کے عہد میں عالمی سطح پر باصلاحیت افراد و حاصل کرنے کے لیے ایچ آر ماہرین کو لیس کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150514/216177LOGO آج کی منسلک معیشت میں کامیابی عالمی باصلاحیت افراد کے ساتھ ساتھ عالمی صارفین تک رسائی پر بھی منحصر ہے۔ بین الاقوامی پس منظر کے حامل ملازمین عالمی کاروباروں میں ثقافتی تنوع اور مقامی ادراک لاتے ہیں۔ لیکن عالمی باصلاحیت افرادا تک رسائی اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے انگریزی میں مہارت کسی بھی دیگر مہارت کی طرح لی جاتی ہے۔ پی ای بی ایس نے عالمی باصلاحیت افراد کو حاصل کرنے کے خاطر ایچ آر رہنماؤں کے لیے مصنوعات کے دو نئے مجموعوں کا اعلان کیا ہے: ایک معیاری جو موثر تحریر سے لے کر کاروباری تبادلے اور موثر مذاکروں تک رابطے کے منظرنامے کا احاطہ کرتا ہے۔ ایک پیشہ ورانہ جو ایک مشیر کی جانب سے روبرو رہنمائی، کاروباری مہارتوں کی مشق اور تحریر کے ردعمل کے ذریعے معیاری کو مزید بہتر بناتا ہے۔ پی ای بی ایس کی نئی مشاورتی اور معیاربندی خدمات ایچ آر رہنماؤں کاروباری مقاصد کو صف آراء کرنے، عالمی استعداد کے معیارات اور انفرادی ترقی پر گرفت دیتی ہے۔ صنعتی پروفائل معیار صنعت و کردار خاکے کے لیے تجویز کردہ معیارات پر امیدوار اور ملازمین کی ضرورت کو واضح کرتا ہے۔ کسٹم پروفائل معیار ایک ادارے کے عہدوں، شعبوں یا نظم و ضبط کے مقابلے میں صلاحیت اور ملازمین کی موثریت کے معیارات کو واضح کرتا ہے۔ کیرین الوشے سیلانون، پیئرسن انگلش بزنس سلوشنز کی رہنما، نے کہا: “یہ نئی مصنوعات ایچ آر رہنماؤں کے ہاتھوں میں قوت دیتی ہیں۔ باصلاحیت افراد کا انتظام انفرادی شخصیات کی مہارت کو مسلسل بہتر بنانا اور ادارے کی حکمت عملی کے مطابق انہیں صف آراء کرنا ہے۔” نکول براؤن، نائب صدر، گو-ٹو-مارکیٹ و آپریشنز پی ای بی ایس، نے کہا کہ: “ہمارا طریقہ کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تین بنیادی قواعد کی پیروی کرتا ہے: پہلا، ہم عالمی رسائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی پیش کرتے ہیں؛ دوسرا، ہم اسے یک بیک تربیت میں شامل کرتے ہیں تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ منصوبے ہر سیکھنے والے کے لیے حقیقتاً علیحدہ تیار کیے گئے ہیں؛ آخر میں، یہ حل آگے بڑھانے کے قابل اور لچکدار ہیں تاکہ یقینی بنایا جائے کہ ہم پیسے کی بہترین قدر اور ساتھ ساتھ مہارتوں کی جدید انداز میں کفالت کررہے ہیں۔” پیئرسن انگلش انگریزی زبان سیکھنے کا دنیا کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے، نوآموزوں کے لیے ابتدائی سے لے کر بورڈروم- سطح کی کاروباری انگریزی تک۔ پیئرسن انگلش دنیا کے بڑے سکھانے والے اداروں میں سے ایک پیئرسن کا شعبہ ہے۔ مزید جانیں http://bit.ly/talentmanagementsolutionsپر۔ باصلاحیت افراد کے انتظام اور پی ای بی
یونین پے انٹرنیشنل 28 ویں ایس ای اے کھیلوں کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا
(May 16, 2015)
شنگھائی، چین، 15 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — سنگاپورجنوب مشرقی ایشیائی کھیلوں کی انتظامی کمیٹی (SINGSOC) نے 14 مئی کو اعلان کیا ہے کہ چائنا یونین پے 28 ویں جنوب مشرقی ایشیائی کھیلوں کے لیے تعاون کرنے والے اداروں میں شامل ہوگیا ہے۔ کھیلوں کے باضابطہ ادائیگی نظام کے اسپانسر کی حیثیت سے یو پی آئی خطے کے سب سے بڑے کثیر کھیل ایونٹ کے لیے سنگ سوک کے شراکت داری پورٹ فولیو کو مضبط کرے گا، یہ کھیل 22 سال کے وقفے کے بعد ہو رہے ہیں۔ غیر معمولی جشن کی روح کے ساتھ یو پی آئی نوجوانوں اور بزرگوں دونوں کو ایک غیر معمولی کھیل تجربہ فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ یونین پے سنگاپور اسپورٹس حب میں ایس ای اے کھیلوں کے میلے کے حصے کے طور پر عوام کے لیے فضائی غباروں کی سیر کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو عوام کے لیے ایک انوکھا تجربہ ہوگا، البتہ یہ مقامی انتظامیہ کی منظوری سے مشروط ہے۔ منتظمین کے لیے مسافروں کی حفاظت اور دیکھ بھال سرفہرست ترجیح ہے، اور غبارے اور ساتھ ساتھ ان کا ماہر عملہ بھی بالخصوص فرانس سے منگوایا جائے گا۔ متحرک ماحول میں اضافہ کرتے ہوئے یونین پے ایس ای اے کی باضابطہ بسوں کو تیار کررہا ہے جو مہمانان خصوصی، کھلاڑیوں اور عہدیداران کو ہوائی اڈوں، ہوٹلوں اور کھیل کے مقامات تک لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہوں گی۔ اس تجربے کو مزید بہتر بناتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا (سنگاپور کے علاوہ) سے تعلق رکھنے والے یونین پے کارڈ یافتگان کے پاس کھیلوں میں مہمان خصوصی کا تجربہ اٹھانے کا موقع بھی ہوگا! جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ کے حصہ لینے والے ہر ملک سے ایک سب سے زیادہ اخراجات کرنے والا صارف ایس ای اے کھیلوں کے فٹ بال فائنل اور اختتامی تقریب کے لیے دو افراد کا دورہ مفت حاصل کرے گا، جس میں سنگاپور کے لیے مفت بزنس کلائی فضائی ٹکٹ اور پانچ-ستارہ ہوٹل میں دو راتوں کا قیام شامل ہوگا۔ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے 15 سب سے زیادہ اخراجات کرنے والے یونین پے کارڈ یافتگان ایک خصوصی تجربہ حاصل کریں گے جس میں مغربی سنگاپور – سینتوسا کوو- میں 2ڈی1 این اسٹے کیشن اور اسپا پیکیج، ایک سینتوسا میرلیون تجربہ، اور ساتھ ساتھ ایس ای اے کھیلوں کے فٹ بال فائنل اور اختتامی تقریب کے ٹکٹ بھی۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیا یونین پے کے لیے نسبتاً مستحکم مارکیٹ ہے۔ اس وقت یونین پے کارڈز تمام 10 آسیان ممالک میں قبول کیے جاتے ہیں جس میں مقامی طور پر کارڈ جاری کرنے کی سہولیات تمام ممالک میں ہیں۔ سنگاپور اور تھائی لینڈ میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ ملائیشیا، فلپائن اور ویت نام میں 90 فیصد اے ٹی ایمز اور ویت نام میں 80 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ سنگاپور، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں مقامی باسیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنی روزمرہ زندگی اور بیرون ملک سفر میں یونین پے کارڈز استعمال کرتی
چین-سی ای ای سی نمائش وسطی و مشرقی یورپ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گی
(May 15, 2015)
ننگبو، چین، 15 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چی جیانگ صوبے کا شہر ننگبو وسطی و مشرقی یورپ (سی ای ای) کے ممالک کے ساتھ چین کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے 8 سے 12 جون تک پہلی چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش کی میزبانی کرے گا۔ پانچ روزہ تقریب چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان بلغراد رہنما ہدایات برائے تعاون کے تحت ہوگی جس پر دسمبر 2014ء میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور سی ای ای رہنماؤں نے بلغراد، سربیا میں دستخط کیے تھے۔ “”کھولنے اور تعاون میں توسیع اور مل کر شاہراہ ریشم کی تعمیر” کے موضوع پر اس نمائش میں 16 سی ای ای ممالک سے حکومتی رہنما اور کاروباری اداروں کے رہنما شرکت کریں گی اور سرمایہ کاری کے سمپوزیمز، تجارتی نمائشیں، کاروباری فورمز اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ منتظمین ایک سی ای ای خصوصی مصنوعاتی میلے کی میزبانی بھی کریں گے، جس کا ہدف ننگبو انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں چین کے مقامی خریدار ہوں گے۔ 2014ء میں ایسے ہی میلے میں 16 سی ای ای ممالک سے 180 سے زیادہ اداروں نے شرکت کی تھی، جنہوں نے 6,000 سے زیادہ مصنوعات کی نمائش کی جن میں شراب، شہد، دست کاری اور آرائش و زیبائش کی مصنوعات شامل تھیں۔ چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری تعاون کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ سی ای ای سی نمائش عالمی سطح پر جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے چی جیانگ کے اداروں کے لیے بھی بنیاد فراہم کرتی ہے، اس نمائش کے لیے وزارت تجارت اور چی جیانگ کی صوبائی حکومت نے بھی تعاون کیا ہے۔ ننگبو شہر کے میئر لو زیوئے کے مطابق چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارت نمائش مجوزہ ‘بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے’ اور “دریائے یانگزے اقتصادی بیلٹ حکمت عملی’ کے نفاذ کے لیے ننگبو شہر کی کی کوشش کا اہم حصہ ہے۔ 2014ء میں وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے ساتھ ننگبو کی درآمدات و برآمدات کا کل حجم 2.27 ارب ڈآلرز رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ ہے۔ 2014ء کے آخر تک ننگبو نے 16 سی ای ای ممالک کے لیے 72 غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی منظوری دی، جو کل 156.21 ملین ڈالرز کی معاہدی قدر رکھتے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 34 ننگبو ادارے 20.37 ملین ڈالرز کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ 16 سی ای ای ممالک میں سرمایہ کاری کی منظوری لے چکے تھے۔ سی ای ای سی نمائش دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری تعاون کے مواقع میں اضافہ کرے گی۔ کپڑے، گھریلو مصنوعات، جہاز سازی اور ساخت گری ننگبو کے مضبوط شعبے ہیں۔ سی ای ای ممالک زراعت اور کھیتی باڑی، خاص طور پر جانوروں اور خوراک کی مصنوعات میں برتری رکھتے ہیں۔ تجارتی میلوں، مصنوعاتی نمائشوں اور ثقافتی سرگرمیوں جیسی متنوع سرگرمیوں کے ذریعے ننگبو اور سی ای ای ممالک ایک دوسرے کی مضبوطی پر آگے بڑھ سکتے ہیں اور کاروباری تعلقات کو بڑھا سکتے ہیں۔ سی ای ای سی نمائش
117 واں کینٹن میلہ “تاریخ کا بہترین تجارتی ماحول کلیدی شعبوں میں کاروباروں کو بڑھاوا دیتا ہوا”
(May 15, 2015)
گوانگ چو، چین، 14 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 5 مئی کو مکمل ہونے والا چین کی سب سے معروف اور منافع بخش تجارتی تقریب 117 ویں کینٹن میلے نے ایشیا، امریکین، افریقہ اور اوقیانوسیہ سے شریک ہونے والے خریداروں کی تعداد میں سال بہ سال میں حوصلہ افزاء اضافہ ظاہر کیا۔ چین کی “ون بیلٹ، ون روڈ” پالیسی –جسے ملک کی مستقبل کی ترقی کے لیے کلیدی سمجھا جا رہا ہے- سے متعلقہ ممالک کے خریداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا، جو ایک شاندار اور مستحکم تجارتی حرکیات کو ظاہر کررہا ہے۔ میلے میں شریک باقاعدہ خریداروں کی تعداد تقریباً 3 فیصد اضافے کے ساتھ 52,000سے زیادہ رہی، جبکہ خریداروں کی کل تعداد – جو 216 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھتے تھے – کا تقابل پچھلے سال سے کیا جاسکتا تھا۔ 2014ء میں دنیا کے سرفہرست 250 خوردہ فروشوں میں سے تقریباً 70 نے شرکت کی، جبکہ سرفہرست 10 میں سے چار شامل رہے۔ یورپ کی مشکل اقتصادی صورتحال کی عکاسی ہوئي کیونکہ اس خطے سے خریداروں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اس نے میلے کے کل برآمدی حجم میں ہونے والی کمی میں حصہ ڈالا، جو سال بہ سال میں 9.64 فیصد کم ہوکر 172 ارب رینمنبی (28 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچا۔ 117 ویں کینٹن میلے کے تمام شرکاء نے تقریب کی تاریخ کے جدید، موثر، پیشہ ورانہ اور تحفظ پذیر ترین تجارتی ماحول رکھنے والے میلے میں شرکت کی۔ میلے کے کل بوتھس میں سے 73 فیصد سے زیادہ قابل تجدید مواد کے ذریعے تیار کیے گئے تھے، جو میلے کے ہدف سے زيادہ تھے۔ جیسا کہ منتظمین نے ایک “اسمارٹ کینٹن میلے” کی میزبانی کے وعدے کو پورا کیا، ٹیکنالوجی نے میلے کے خریداروں اور نمائش کنندگان کو یکجا کرنے اور کاروبار کرنے میں مدد دینے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ اہم کردار ادا کیا۔ متعدد فیس بک پرستاروں کے اجلاس ہوئے، جنہوں نے ایونٹ کے بارے میں فوری معلومات فراہم کیں اور صارفین کو اپنی خریداری تجربے کو بیان کرنے کا موقع دیا۔ کینٹن میلے کی باضابطہ ویب سائٹ کو مزید بہتر بنایا گیا تھا، جبکہ تقریب کے وی چیٹ اکاؤنٹ کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد گزشتہ سیشن کے بعد 140 فیصد بڑھی ہے۔ میلے کے انکوائری سسٹم میں 20,000 سے زیادہ نمائش کنندگان کی درخواستیں اور 100,000 مصنوعاتی معلومات کے اندراج تازہ تر کیے گئے۔ اسمارٹ آلات بنانے والے چینی ساخت نے اپنے جدید اعلیٰ ٹیکنالوجی آلات پیش کرنے کے لیے کینٹن میلے کو استعمال کیا۔ ہائیر، میڈیا اور شیگو جیسے اسمارٹ مصنوعات بنانے والے معروف گھریلو مصنوعات برانڈز بیجنگ کے جدت طرازی بڑھانے کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے نمائش کے لیے پیش کردہ تقریباً نصف مصنوعات کے حامل تھے۔ تقریب کے منتظمین تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور اب ان کی نظریں 118 ویں کینٹن میلے پر ہیں، جو 15 اکتوبر 2015ء کو گوانگ چو میں ہوگا۔ کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp ذرائع ابلاغ سوالات کے لیے رابطہ کریں: جناب وو سیاؤینگ ٹیلی فون: 8628-8913-20-86+
سی ایس اے گروپ نے فلنٹ شائر، برطانیہ کے معروف ہوارڈن بزنس پارک میں پرخطر مقامات کے لیے جدید تجربہ گاہ کھول لی
(May 14, 2015)
ڈی سائیڈ، نارتھ ویلز، 14 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– جانچ اور استناد کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی اور معروف معیارات بنانے والے ادارے سی ایس اے گروپ نے پرخطر مقامات پر استعمال ہونے والے آلات کی جانچ اور استناد کی نئی تجربہ گاہ کھولی ہے۔ نئی تجربہ گاہ جدید ترین آلات اور تکنیک استعمال کرتی ہے اور دنیا بھر میں بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کی بہترین اور جامع ترین جانچ تنصیبات میں سے ایک ہے۔ سی ایس اے گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر مگالی ڈیپرس نے کہا کہ “سی ایس اے گروپ پرخطر مقامات کے لیے جانچ اور استناد میں معروف عالمی ادارہ ہے اور اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل نئی خدمات اور تجربہ پیش کرتا آگے بڑھ رہا ہے۔ ماضی میں ہم نے یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا میں پرخطر مقامات کے لیے نئی تجربہ گاہیں کھولی تھیں اور تیل اور گیس کی صنعت کے لیے معیاری پیشرفت کا 50 سے زیادہ سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔” نئی تجربہ گاہ 27,000 مربع فٹ پر پھیلی اور گزشتہ تنصیب سے پانچ گنا زیادہ گنجائش کی حامل ہے۔ یہ پہلی منزل پر تربیتی مقام اور نچلی منزل پر جدید تجربہ گاہ پیش کرتی ہے۔ تجربہ گاہ تجربوں کی ضروریات اور انگریس پروٹیکشن (آئی پی) تجربوں، درجہ حرارت میں اضافے کے تجربوں کو سہارا دیتی ہے جنہیں “حقیقی زندگی” کے حالات کی نقل کے لیے تیار کیا گیا ہے، دھماکے اور آگ سے بچنے کے تجربات، ایندھن ڈالنے والی مشین کے تجربے اور ایک “غیر-دھاتی تجربہ گاہ” جسے چنگاری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ سی ایس کے گروپ کے علاقائی نائب صدر، یورپ ریلف شنک نے کہا کہ “ویلز میں نئی تنصیب یورپ میں خطرناک مقامات کے لیے جامع جانچ کی سہولیات پیش کرنے والی بڑی تنصیبات میں سے ایک ہے۔ ہم اس امر کو یقینی بنانے سے وابستہ ہیں کہ ہمارے صارفین بہترین خدمات حاصل کریں اور یہ نئی تجربہ گاہ حال اور مستقبل میں ہمارے باصلاحیت ملازمین کو اعلیٰ ترین تعمیل کے تجربے پیش کرنے میں مدد دے گی۔” ویلز میں نئی تنصیب ایک چھت تلے تجربوں اور تعمیل کی خدمات کی وسیع ترین رینج پیش کرتی ہے اور برطانیہ کی معروف نوٹیفائیڈ باڈی فار ایکس پروڈکٹ سرٹیفکیشن ہے۔ نئی تجربہ گاہ کو توانائی کھپت پر گرفت رکھنے کے لیے بہتر تعمیراتی عمل کے ساتھ (BREEAM) کی “بہت اچھی” درجہ بندی پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ایک لچکدار تجربہ گاہ کا حصہ جس میں برقی نالی تنصیب کو صارف کی جانچ کی ضروریات کے گرد تبدیل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ سی ایس اے گروپ یورپی اتحاد، شمالی امریکہ، ATEX اور IECEx سرٹیفکیشن کے لیے خطرناک مقامات پر جانچ اور استناد پیش کرتی ہے۔ سی ایس اے گروپ برطانیہ میں ماہرین کی ایک باصلاحیت ٹیم رکھتا ہے اور دنیا بھر میں خطرناک مقامات پر خدمات پیش کرنے میں تسلیم شدہ رہنما ادارہ ہے۔ سی ایس اے گروپ کینیڈا، امریکہ، بھارت اور چین میں بھی خطرناک مقامات کے لیے جانچ تنصیبات اور
