کوئٹہ(پی پی آئی(سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا جنرل کونسل اجلاس ہوا،سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا، نوابزادہ خالد مگسی بی اے پی کے نئے صدر منتخب ہو گئے،صدارت کیلئے نوابزادہ خالد مگسی اور عبدالکریم آغانے کاغذات جمع کرائے، عبدالکریم آغا کی جانب کاغذات واپس لینے پرنوابزادہ خالد مگسی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
لندن اے ٹی فائنلز: اینڈی مرے کی سیمی فائنل کے لیے امیدیں تازہ
ریکارڈ ساز قدرتی نمکین پانی کا موتی نیلامی کے لیے پیش
لائیو نیشن اور جاوا فیسٹیول لائیو نیشن انڈونیشیا جاری کریں گے
ویمنز کرکٹ:آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں ہرادیا
مارلن سیموئلز کو سلیکشن پالیسی کی خلاف ورزی پر جمیکا کی نمائندگی سے روک دیا گیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ہم تعصب اور کینہ پروری والی سیاست نہیں کریں گے: مرتضیٰ وہاب
کراچی(پی پی آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم تعصب اور کینہ پروری والی سیاست نہیں کریں گے۔پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی محبت کا شکر گزار ہوں، قانون کے مطابق الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں، میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ لوگ آج مجھ سے اتنی محبت کررہے ہیں، وہ لوگ یہاں آئیں اور دیکھیں لوگ کتنی محبت کررہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اکیلے لڑ رہی ہے، ہماری خدمت کے جواب میں لوگ اب ہم سے محبت دکھا رہے ہیں، الیکشن سینٹرل میں ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن ٹھیک ہو جاتا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ مجھے کونسی سیٹ رکھنی ہے اور کونسی نہیں یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے، میرے لئے پورا کراچی ہی میرا یوسی ہے، ساری یوسیز میری ہیں، ہم تو مافیا کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، جہاں جہاں پانی مافیا کام کررہی ہے ہم اس پر کارروائی کررہے ہیں۔
نوازشریف کا آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(پی پی آئی(پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوازشریف آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن نے اہم اجلاس میں پارٹی قائد کے ملک کے چاروں صوبوں کے دوروں کا فیصلہ بھی کیا ہے، نوازشریف 10 نومبر کے بعد ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ پر مکمل پر بھروسہ ہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ٹھیک کریں گے، ن لیگ کو پھر موقع ملا تو معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرے گی، الیکشن کے بعد آنے والی حکومت کے معاشی ایجنڈے کو 10 سال تک تحفظ ملنا چاہیے، اگر کسی نے اس قوم کے پیسے لوٹے ہیں تو اسے حساب دینا ہوگا, توشہ خانہ والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارے سپاہی شہید ہوئے، میانوالی میں حملہ ہوا ناکام بنا دیا گیا، یہ رائے حق کے سپائی ہیں، یہ ہمارے لیے ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، ان ماؤں اور بچوں کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ ملک شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں بنا تھا، ملک میں مہنگائی، گیس کے بل،بجلی کے بل آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اس تمام صورتحال میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوم کو مل کر مقابلہ کرنا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین بنا دیا گیا، اسحاق ڈار کی بطور چیئرمین الیکشن سیل مسلم لیگ ن تقرری کا نوٹی فکشن پارٹی کے صدر شہباز شریف کی منظوری کے بعد جاری ہوا، نوٹی فکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جاری کیا۔ اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارکو مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کا سربراہ مقررکرنے سے اس کی کارکردگی میں مزید تیزی آئے گی اورتمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
عدالت نے فواد چودھری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو مجرمانہ دھمکی کے کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔اسلام آباد کی تھانہ آبپارہ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بکتر بند گاڑی میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، پولیس نے فواد چودھری کو منہ پر کپڑا ڈال کر ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا۔فواد چودھری نے عدالت کے روبرو استدعا کی کہ میں سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہوں اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، مجھے تضحیک آمیز طریقے سے عدالت لایا گیا ہے، مجھے میرے وکلا سے ملنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے فواد چودھری کو وکلا سے ملنے کی اجازت دے دی۔پولیس نے مؤقف اپنایا کہ فواد چودھری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے ایف آئی آر کا متن پڑھتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری نے بطور وفاقی وزیر نوکری کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے وصول کیے تھے تاہم نوکری کا وعدہ پورا نہ کیا گیا، شہری نے جب پیسوں کی واپسی کا تقاضا کیا تو فواد چودھری نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔پولیس نے عدالت سے فواد چودھری کے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کر دی۔فواد چودھری نے کہا کہ ظہیر نامی شخص اتنا سست ہے کہ عدالت بھی نہیں آیا، مجھے پھیپھڑوں کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، بچوں سے ملنے کی بھی اجازت دی جائے۔بعدازاں عدالت نے فواد چودھری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔
تلاش کریں
خبریں
لندن اے ٹی فائنلز: اینڈی مرے کی سیمی فائنل کے لیے امیدیں تازہ
(November 12, 2014)
لندن: سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اے ٹی پی فائنلز کے دوسرے میچ میں فتح حاصل کی جبکہ برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے کینیڈا کے میلوس راﺅنک کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید کو تازہ کردیا۔میزبان کھلاڑی اینڈی مرے نے میلوس راﺅنک کو 3-6اور5-7سے شکست دے دی، اینڈی مرے پہلے میچ میں جاپانی کھلاڑی نیشیکوری سے ہارے گئے تھے تاہم میلوس کے خلاف اس کامیابی کے بعد اگلے مرحلے کے لیے ان کی امیدیں قائم ہیں۔دوسرے میچ میں سیکنڈ سیڈڈراجر فیڈرر نے نیشیکوری کو3-6اور2-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔
ریکارڈ ساز قدرتی نمکین پانی کا موتی نیلامی کے لیے پیش
(November 11, 2014)
– گزشتہ ریکارڈ یافتہ 1.3 ملین ڈالرز سے زیادہ میں فروخت ہوا لیمبرٹولے، نیو جرسی،11 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان –7 دسمبر 2014ء کو راگو آکشنز اب تک دریافت کیا گیا سب سے بڑا تقریباً گول قدرتی نمکین پانی کا موتی نیلام کرے گا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141105/156784 پیوتیلوف پرل بروش کے بارے میں جی اے آئی پرل آئیڈنٹی فکیشن رپورٹ #2165503254 نے پیوتیلوف موتی صدف کی پنکٹاڈا قسم کے قدرتی نمکین پانی کے چھید دار موتی؛ پیمائش 19.08 x 18.88 x 16.50 ملی میٹر، کسی قسم کی کاریگری کی علامت نہیں؛ تقریباً گول؛ سفید رنگ کا؛ اور چمکدار صورت کی حیثیت سے بیان کرتی ہے۔ موتی دیگر موتیوں کے ساتھ لگا تھا، جن میں سے ایک الگ کردیا گیا ہے۔ 19 ویں صدی کا بیضوی بروش جس پر یہ موتی جڑا ہوا ہے 2″ x 1 5/8″کی پیمائش رکھتاہے ۔ اس میں 16 تقریباً بے رنگ پرانی کان ساخت ہیرے جڑے ہیں، جو مجموعی طور پر تقریباً 28 قیراط کا وزن رکھتے ہیں، جسے چھوٹا کرکے دائرے میں لگایا گیا ہے اور متعدد دیگر چھوٹے روز ساخت کے ہیرے بھی ہیں جنہیں چاندی چڑھائے گئے سونے میں لگایا گیا ہے۔ علیحدگی کے قابل پن ظاہر کرتی ہے کہ یہ عمودی یا افقی دونوں طرح سے لگایا جا سکتا ہے۔ فریم پر KAM اور N677 کے کھرچے گئے نشانات ہیں جنہیں سمجھا نہیں گیا۔ اس کا وزن 19.7 پینی ویٹس ہے۔ پیوتیلوف پرل بروش کی تاریخ/ نام کی اصلیت ایک روسی سرمایہ دار اور صنعت کار الیکسی پیوتیلوف اس بروش کو 1918ء کے موسم بہار میں پیرس سے روس لے کر آئے۔ پیوتیلوف انقلاب سے پہلے روس میں ایک طاقتور شخصیت تھے۔ ان کے خاندان نے پیوتیلوف میٹل ورکس کمپنی بنائی۔ انہوں نے ایک فرانسیسی نام کے ساتھ پیرس میں اپنے بینکاری کے عہد کو دوبارہ شروع کیا تھا۔ سپرد کرنے والا پیوتیلوف کا پڑ پوتا ہے۔ گزشتہ ریکارڈ یافتہ تقریباً گول نمکین پانی کا موتی جو ریکارڈ پر موجود سب سے بڑا تھا، اور اب دوسرا سب سے بڑا ہونے کا اعزاز رکھتا ہے، یکم مئی 2014ء کو وولی اینڈ والس کے برطانوی نیلام گھر میں 811,000 برطانوی پاؤنڈز (1,368,075 امریکی ڈالرز) فروخت کیا گیا تھا۔ایس ایس ای ایف، سوئٹزرلینڈ کی لیب رپورٹ بتاتی ہے کہ موتی کی پیمائش 17.44 x 16.51 ملی میٹر ہے؛ وزن 33.147 قیراط (132.59 گرینز)؛ نیم چھید دار؛ رنگ سفید اور یہ قدرتی نمکین پانی کا موتی ہے۔ اس موتی کی پروڈکٹ کا سب سے زیادہ اور سب سے کم قطر 287.93 ملی میٹر مربع ہے۔ پیوتیلوف موتی کی پروڈکٹ کا سب سے لمبا اور چھوٹا قطر 314.82 ملی میٹر مربع ہے – جو وولی اینڈ والس میں فروخت کی گئے موتی سے تقریباً 8 فیصد بڑی ہے۔ سنجیدہ بولی لگانے والوں کے لیے ایک انعام راگو نیلامی میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی فریق کے لیے 100,000 ڈالرز گرفت میں رکھنے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ مزید معلومات، وقت حاصل کرنے یا بولی کے لیے اپنا نام لکھوانے کے لیے سارا چرگن سے 609.397.9374 یا [email protected]پر رابطہ کریں ۔ آن لائن فہرست 17 نومبر
(November 11, 2014)
ہالی ووڈ، کیلیفورنیا، 11 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — یہ زندگی کو جاری رکھنے والے کام کے پہلے عروج کا نمائندہ ہے۔ تین میں سے چار نمبر1 حاصل کرنا ایسی کامیابی ہے جو ایک پروڈیوسر/ری مکسر کو دوسروں سے جدا کرتی ہے۔ اس لیے بل بورڈ چارٹس پر 100 نمبر 1 ہٹس تک پہنچنے والے ڈی جے، پروڈیوسر اور ری میکس ٹیسٹ میکر ڈیوڈ آڈے (آڈے) کی اہمیت کو سمجھا ہی نہیں جا سکتا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141110/157696 ڈیو نے میڈونا، بیونسے، کیٹی پیری، ریہانا اور یو2 سمیت دیگر پلاٹینم-سیلنگ فنکاروں کے ریکارڈز پیش اور ری مکس کیے ہیں۔ ڈیو کا 100 واں چارٹ پر سرفہرست آنے والا گانا “اینجل” ہے، جو یوکو اونو کے لیے تخلیق کیا گیا ری مکس ہے۔ ڈیو اور یوکو طویل تعلقات کار رکھتے ہیں اور صرف یوکو کے لیے وہ نو نمبر 1 ری مکس کر چکے ہیں۔ ان کے پسندیدہ گلوکار جان لینن ہے اور یہ ڈیو کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ جون سے لگاؤ رکھنے والی کے لیے اتنے ہٹس تیار کرسکے۔ راب اسٹیونز، جنہوں نے اونوں کے ساتھ ان کے رقص کا مواد ایگزیکٹو پروڈیوس کیا ہے، کہتے ہیں کہ “ڈیو اونو کے ہٹ گانوں کے لیے بہت ضروری، انتہائی حساس اور ماہر شریک بن چکے ہیں۔” سلینا گومیز نے اپنے موسیقی کیریئر کی کامیابی کا سہرا ڈیو کے سر باندھا۔ کہتی ہیں کہ “‘نیچر’ کا ری مکس تیار ہونے کے بعد میں ان کی صلاحیت کی شیدائی ہوگئی کہ وہ میرے کسی بھی گانے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔” ان کے یادگار ترین ہٹ گانوں میں سے ایک اسٹنگ کے لیے تیار کردہ “سینڈ یور لو” کا ری مکس ہے، جسے اسٹنگ نے اپنے البم “سیکرڈ لو” میں حتمی گانے کی حیثیت سے شامل کیا۔ اس سوال پر کہ انہوں نے کس طرح اتنے ہٹ گانے بنائے، ڈیو نے کہا کہ “کلید گانے کی اصل حالت کو برقرار رکھنا ہے۔ یہ گانا میرا نہیں بلکہ گلوکار کے لیے ہے۔” ڈیو نے اپنا نواں نمبر 1 اپنے پسندیدہ ترین گلوکار کے ساتھ حاصل کیا، ایریزر کے اینڈی بیل۔ اینڈی کہتے ہیں کہ “ڈیو آڈے اپنے فن کے استاد ہیں، اوران کے ساتھ مل کر یہ جادوئی چیزیں تیار کرنا میرے لیے بہت خوش کن امر ہے۔” موجودہ ری مکس کام کے علاوہ ڈیو مالیا کے ساتھ اسٹوڈیو میں ہیں جن کا کہنا ہے کہ “ڈیو ایک بے مثال قابل فرد ہیں، لاکھوں میں ایک۔” ڈیو گریمی کے لیے نامزد ہوچکے ہیں، وہ لاس اینجلس ریکارڈنگ اسکول کے مشاورتی بورڈ میں بیٹھتے ہیں اور ویوز ڈاٹ کام پلگ انز کے برانڈ سفیر ہیں۔ ڈیو نئی موسیقی سروس شیئر دی مکس ایل ایل سی کے شریک-بانی ہیں، جو 2015ء کی بہار میں جاری ہورہی ہے۔ ڈیو اوڈاشیئس ریکارڈز چلاتے ہیں، جسے 2006ء میں قائم کیا گیا۔ اوڈاشیئس 2013ء کے اختتام پر بل بورڈ میں نمبر ایک آزاد ڈانس لیبل تھا۔ ڈیو اور ان کی اہلیہ، گریچن، 2015ء کے اوائل میں اپنی تیسری اولاد کے منتظر ہیں۔ http://www.daveaude.com/epk/ https://www.facebook.com/DaveAudeMusic Tweets by daveaude https://soundcloud.com/daveaude انتظامی سوالات کے لیے: جونی فورسٹر 4 ساؤنڈ
لائیو نیشن اور جاوا فیسٹیول لائیو نیشن انڈونیشیا جاری کریں گے
(November 11, 2014)
لاس اینجلس، 11 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکیستان — لائیو نیشن انٹرٹینمنٹ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: LYV) اور پی ٹی جاوا فیسٹیول پروڈکشن نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایک مشترکہ منصوبہ پی ٹی لائیو نیشن انڈونیشیا تشکیل دیا ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141108/157475LOGO جاوا فیسٹیول پروڈکشن انڈونیشیا میں میلوں کا مشہور پیش کار ہے، جس نے 2005ء میں جاوا جاز فیسٹیول سے آغاز لیا اور اس کے بعد اپنے پورٹفولیو میں سول نیشن اور راکن لینڈ شامل کیے۔ حالیہ سرخیوں میں اسٹیوی ونڈو، جیمز موریسن، تھرٹی سیکنڈز ٹو مارس اور نتالی کول جیسے شامل ہیں۔ جاوا فیسٹیول پروڈکشن کو پیٹر گونتھانے قائم کیا تھا اور اسے دیوی گونتھا اور پال ڈینکمر چلاتے ہیں۔ مائیکل راپینو، لائیو نیشن انٹرٹینمنٹ کے سی ای او اور صدر، نے کہا کہ “لائیو نیشن کو انڈونیشیا میں لانے کے لیے مجھے جاوا فیسٹیول پروڈکشن جیسے مستحکم ادارے کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔ انڈونیشیا میں تیزی سے ہونے والی ترقی کے ساتھ ہمارے عالمی قدموں میں اضافے کے طور پر یہ ایک اہم مارکیٹ ہے۔” لائیو نیشن کے صدر برائے بین الاقوامی و ابھرتی ہوئی مارکیٹیں ایلن رج وےنے کہا کہ “250 ملین سے زیادہ آبادی اور ایشیا میں سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے درمیانے طبقے کے ساتھ انڈونیشیا ایسا ملک ہے جہاں –ابتدائی طور پر جکارتہ میں- لیکن اس کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی، براہ راست موسیقی کی مارکیٹ کے بڑھنے کے زبردست مواقع نظر آ رہے ہیں ۔ پیٹر گونتھا نے کہا کہ “جکارتہ اور بقیہ انڈونیشیا میں براہ راست تفریح کی بڑھتی ہوئی طلب موجود ہے۔ ہماری نظریں لائیو نیشن کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز ہیں تاکہ بین الاقوامی و علاقائی فنکاروں کی محفلوں اور ممکنہ نئے میلوں کے ذریے اس طلب کو پورا کیا جا سکے۔” لائیو نیشن انٹرٹینمنٹ کے بارے میں لائیو نیشن انٹرٹینمنٹ (این وائی ایس ای: LYV) دنیا کا معروف براہ راست تفریح ادارہ ہے جو عالمی مارکیٹ کے رہنماؤں: ٹکٹ ماسٹر، لائیو نیشن کنسرٹس، لائیو نیشن میڈیا اینڈ اسپانسرشپ اور آرٹسٹ نیشن مینجمنٹ پر مشتمل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے، www.livenationentertainment.com۔ ہمیں فالو کیجیے @twitter.com/LiveNationInc
ویمنز کرکٹ:آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں ہرادیا
(November 11, 2014)
سڈنی:آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،مہمان ٹیم نے 50اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر240رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر تین گیندیں قبل حاصل کرلیا، آسٹریلیا کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والی ہیلی میتھیوز نے 55رنز بنائے جبکہ اسٹیفنی ٹیلرنے 95رنز بنائے ۔اسٹیفنی ٹیلر کو شان دار بیٹنگ اور دووکٹیں لینے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مارلن سیموئلز کو سلیکشن پالیسی کی خلاف ورزی پر جمیکا کی نمائندگی سے روک دیا گیا
(November 11, 2014)
کنگسٹن:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر بیسٹمین مارلن سیموئلزکو سلیکشن پالیسی کی خلاف ورزی پر جمیکا کی پروفیشنل کرکٹ لیگ کی ٹیم سے باہر کردیاگیا۔ جمیکن کرکٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیاہے کہ مارلن سیموئلزنے سلیکشن پالیسی کی دفعہ1.1کی خلاف ورزی کی ہے جس کی بنا پر انھیں 13رکنی جمیکن ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاہے،اس قانون کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو پابندکیا گیاہے کہ قومی ٹیم کے رہنمائی نہیں کرہے ہوں یا جمیکا کی نمائندگی نہیں کرہے ہوں تو مقامی کرکٹ میں حصہ لیں۔جمیکن کرکٹ ایسوسی ایش کے چیف ایگزیکٹو کورٹنی فرانسیس کا کہنا تھا کہ مارلن سیموئلزجمعے سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے کے اہل نہیں ہیں۔مارلن سیموئلز کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا جبکہ بھارت کے خلاف ادوھوری سیریز میں انھوں نے تین میچوں میں دو سنچریا ں بنائی تھیں۔ واضح رہے ویسٹ انڈیز ٹیم بورڑ سے مالی معاملات کے پیچیدہ مسئلے پر بھارت کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹی تھی۔

