اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز نے یہ بات عیاں کر دی ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے زرعی شعبے کو متنوع بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اتوار کو یہاں ترقی پسند کسانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اطراف کی دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ اور لوگوں کی بدلتی ہوئی ضروریات زراعت کے منظر نامے کو نئی شکل دے رہی ہیں۔ غیر متوقع موسمی اثرات اور قدرتی وسائل میں کمی کے باعث زرعی طریقوں میں جدت کو اپنانا ضروری ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو متنوع بناکر اور فصلوں کی مختلف اقسام کاشت کر کے ہم موسمیاتی تبدیلیوں اور کیڑے مکوڑوں سے لاحق خطرات کو کم کر سکتے ہیں۔مزید برآں اس سے زمین کی زرخیزی کو بڑھانے، کیمیائی کھادوں پر انحصار کو کم کرنے اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں اور کسانوں کو مخصوص منڈیوں تک رسائی ملتی ہے اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ شہزاد علی ملک(ستارہ امتیاز)نے کہا کہ تحقیق و ترقی کے فروغ اور مناسب فصلوں کے بارے میں آگاہی کیلئے کسانوں، محققین اور پالیسی سازوں کے درمیان تعاون و ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔ جدت اور تنوع کو فروغ دے کر ہم اپنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک لچکدار اور پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں، فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنا سکتے ہیں، قدرتی وسائل کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور دیہی آبادی کی ترقی و خوشحالی کی راہیں کھول سکتے ہیں۔
آسٹریا کے سائیکلسٹ میتھیاس برانڈل کا نیا عالمی ریکارڑ
مغربی افریقی ملک برکینافاسوکی پارلیمنٹ کو مشتعل افراد نے آگ لگا دی
جاپانی فٹ بالر ایٹسوٹو اچیدا کی جرمن کلب شالکے سے معاہدے کی توسیع
جمیکن اتھلیٹ ٹریوس کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر دو سالہ پابندی
یورپا لیگ :چیک فٹ بال کلب کو ہنگامہ آرائی پر جرمانہ
نیوزی لینڈ کادورہءیواے ای کے لیے اے ٹیم کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کراسلام آباد کچہری میں پیشی، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد کچہری میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو منہ پر کپڑا ڈال کر اسلام آباد کچہری پہنچایا گیا، انہیں بکتر بند گاڑی میں لایا گیا اور ان کے منہ کو کپڑے سے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کے کچہری پہنچنے سے پہلے ہی ان کے دونوں بھائی اور اہلیہ بھی وہاں موجود تھے۔بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء فواد چوہدری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، جہاں سابق وفاقی وزیر کو پولیس اہلکار ان کے بھائی کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ میرے بھائی چوہدری فواد کو میرے اسلام آباد والے گھر سے ناشتہ کرتے ہوئے کچھ باوردی اہلکاروں نے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے ہمراہ اغوا کر لیا ہے، میرے بار بار اصرار کے باوجود انہوں نے کوئی وارنٹ گرفتاری یا حکم نہیں دکھایا، مجھے فواد چوہدری کی سلامتی سے متعلق شدید خدشات ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی ہوئی تھی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں فواد چوہدری اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے، وکیلِ صفائی قمر عنایت نے فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی، عدالت نے 13 نومبر تک فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی، عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی، اسلام آباد کی عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے پراسیکیوٹراور تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
کانگو وائرس سے ڈاکٹر ہلاک،مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
کراچی (پی پی آئی)کوئٹہ کے سول اسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہو گئے جس میں سے ایک ڈاکٹر انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق 8 میں سے سات افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ اب ایک ڈاکٹر شکراللہ انتقال کرگئے۔ترجمان کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر شکراللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔اس کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ق کا منشور جاری
لاہور (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق نے آئندہ انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور، جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین اور سابق ایم این اے و صدر ویمن ونگ مسز فرح خان کی زیر صدارت اہم اجلاس مسلم لیگ ہاوس لاہور میں منعقد ہوا، جس میں خواتین کی تنظیم سازی اور ممبر شپ کیلئے اقدامات مذید تیز کرنے کا اعادہ کیا گیا اس موقع پر مختلف عہدوں کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کئے گئے۔پاکستان مسلم لیگ نے 8 فروری کے انتخابات کیلئے اپنے منشور میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ملک کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتی ہے، زراعت کی بہتری اور ترقی، صحت و تعلیم کی سہولیات تمام افراد کو برابری کی سطح پر ملیں، نئے ہسپتال اور نئے تعلیمی ادارے بنائے جائیں گے، ایک سال میں مکمل ہونے والے ڈیمز کی تعمیر شروع کی جائے گی اس کے علاوہ نوجوان نسل کو بہتر مستقبل دینے کیلئے بین الاقوامی سطح کے ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹر بنائے جائیں گے۔ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے منشور میں ماحول دوست قابل تجدید توانائی کو شامل کیا جائے، معاشرے اورملک و قوم کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ مقامی مسائل کو عوامی فورم میں لایا جائے اورسیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کرآپس میں مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کیا جائے اور اس کو ایوانوں میں پیش کیا جائے، حکومت وقت پالیسی بناتے وقت ان مسائل او ران کے حل کو سامنے رکھے۔بتایا گیا ہے کہ یہ بات انہوں نے گرو گرین نیٹ ورک اور سائیکوپ کے زیر اہتمام ایک عوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی، عوامی فورم میں سیاسی جماعتوں کے منشور میں قابل تجدید توانائی (سولر انرجی) کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماحول دوست ترقی کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کے لیے معاوضہ اہم ہے، پاکستان کے لیے ان اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے پائیدار توانائی کی طرف منتقلی ضروری ہے۔
تلاش کریں
خبریں
آسٹریا کے سائیکلسٹ میتھیاس برانڈل کا نیا عالمی ریکارڑ
زیورخ:آسٹریا کے سائیکلسٹ میتھیاس برانڈل نے سائیکلنگ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ سوئٹزر لینڈ کے ورلڈ سائیکلنگ سنٹر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میتھیاس برانڈل نے عالمی ریکارڑ قائم کیا ۔ 24 سالہ سائیکلسٹ میتھیاس برانڈل نے51.85کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ ان سے پہلے جرمنی کے جینز ووئیگٹ نے.101 51 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔ میتھیاس برانڈل نے آسٹریا کی قومی چمپینز شپ میں تین دفعہ چمپین رہ چکے ہیں۔
مغربی افریقی ملک برکینافاسوکی پارلیمنٹ کو مشتعل افراد نے آگ لگا دی
اواگیڈوگو: برکینا فاسو میں صدر بلیسو کمپاﺅرے کی جانب سے اپنی حکومت کی مدت میں اضافے کے منصوبے کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی جبکہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسومیں ہزاروں مظاہرین نے سخت سیکورٹی کا حصار توڑتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور اسے آگ لگا دی جبکہ اس کے بعد مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بھی حملہ کر کے عمارت میں توڑ پھوڑ کی، مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگانے سے پہلے اس میں موجود کمپیوٹر اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ دوسری جانب برکینا فاسو کے صدربلیسو کمپاﺅرے نے اپنی حکومت کی مدت میں توسیع کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے لیکن مظاہرین کا مطالبہ ہے صدر فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ واضح رہے کہ برکینافاسو پارلیمنٹ میں کل موجودہ حکومت کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ووٹنگ ہونا تھی جس میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں 1987 سے اقتدار پر قابض صدر کو مزید توسیع دینے کے لیے آئین میں ترمیم کرنے کا امکان تھا تاکہ صدر آئندہ انتخابات میں بھی حصہ لے سکیں، صدر بلیز کمپا ؤرے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے27سالہ اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے،تاہم انھوں نے کہا کہ وہ جمہوری طور پر منتخب کردہ صدر کی تقرری تک کے لیے عبوری حکومت کے دورپر بات چیت کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔
جاپانی فٹ بالر ایٹسوٹو اچیدا کی جرمن کلب شالکے سے معاہدے کی توسیع
برلن:جاپان کے مشہور فٹ بالر ایٹسو ٹو اچیدا جرمن کلب شالکے کے ساتھ اپنے معاہدے کی توسیع کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ اچیدا اور شالکے کے درمیان رواں سیزن کے اختتام پر پرانامعاہدے کی میعادختم ہوگی تاہم دونوں کے درمیان جون2018تک تین سال کے لیے تجدیدی معاہدہ ہوگا۔ 26سالہ دفاعی کھلاڑی نے کاشیما اینٹلرز سے شالکے میں شمولیت کی تھی، انھوں نے اب تک 132میچ کھیلے ہیں اور ایک گول کرنے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ اچیدا 2008سے جاپان کی قومی فٹ بال ٹیم کا مستقل رکن ہیں ،انھوں نے جاپان کے لیے 71بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔شالکے جرمن فٹ بال لیگ کے رواں سیزن میں 12ویں پوزیشن پر موجود ہے۔
جمیکن اتھلیٹ ٹریوس کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر دو سالہ پابندی
موناکو:انٹرنیشنل ایسو سی ایشن آف اتھلیٹکس فیڈریشن نے جمیکن آہنی اتھلیٹ ٹریوس اسمیکل کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر دو سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ جمیکا کے تھروور ٹریوس اسمیکل نے نے لندن اولمپک2012کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ انٹرنیشنل ایسو سی ایشن آف اتھلیٹکس کا کہنا ہے کہٹریوس اسمیکل کی سزا کا آغاز گزشتہ سال جمیکن نیشنل چمپینز شپ میں جب ٹیسٹ مثبت آیا تھا تب سے ہوگا اور اگلے سال جب تک سزا پوری نہیں ہوتی کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔جمیکن نیشنل چمپینز شپ میں ٹریوس اسمیکل سمیت کئی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے تھے جس میں اسافا پاﺅل اور شیرون سیمپسن بھی شامل تھے، کھیلوں کی ثالثی عدالت نے پاﺅل اور سمپسن کی18ماہ کی پابندی کو کم کرکے چھے مہینے کردی تھی۔
یورپا لیگ :چیک فٹ بال کلب کو ہنگامہ آرائی پر جرمانہ
پیراگو:یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن نے چیک ری پبلک کے کلب اسپارٹا پیراگو کوسلووان بریٹسیلوا کے خلاف یورپا لیگ کے میچ کے دوران میدان میں شورشرابہ کرنے پر جرمانہ کردیا۔یورپین ایسو سی ایشن نے اسپارٹا پر80ہزار یورو جبکہ سلووان پر50ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا۔ چیک فٹ بال کلب اسپارٹا کے مداحوں نے ایک ہفتہ قبل سلووان بریٹسیلواکے خلاف میچ میں مخالف کلب اور ان کے درمیان لگائے گئے رکاوٹوں کو توڑدیا تھا اور ہنگامہ آرائی کی تھی جبکہ یہ میچ اسپارٹا نے 0-3سے جیت لیا تھا۔ اسپارٹا نے دعویٰ کیا تھا کہ سلووان کے مداحوں کی جانب سے اکسائے جانے پر ہنگامہ آرائی ہوئی ، یورپین فٹ بال ایسو سی ایشن نے سلووان کو50ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔ یورپا لیگ کا اگلا میچ اگلے ہفتے پیراگو میں ہی کھیلاجائے گا۔
نیوزی لینڈ کادورہءیواے ای کے لیے اے ٹیم کا اعلان
ولنگٹن:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڑ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ٹیم سے باہر ہونے والے بلے باز جیسی رائیڈر کو طویل عرصے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دورے کے لیے13رکنی اے ٹیم میں شامل کرلیا۔جیسی رائیڈر کو اے ٹیم میں شامل کرنے سے ورلڈ کپ میں شمولیت کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ جیسی رائیڈر نے حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف مقامی کلب کی جانب سے 57گیندوں میں 136رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ رائیڈر پچھلے سال جنوری سے نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ نہیں۔ نیوزی لینڈ کی اے ٹیم کا دورہ23نومبر سے شروع ہوگا۔اے ٹیم میں کائل ملز(کپتان)، ڈین براﺅنیل، ڈیرک ڈی بورڈر، کولن ڈی گرینڈ ہوم، اینٹن ڈیوچ، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، مچل مک کلینیگن، ناتھن میک کولم ،ایڈم میلنے۔ کولن مونرو، جیسی رائیڈر اور ڈینئیل ویٹوری شامل ہیں۔