کراچی (پی پی آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن ٹریبونل غربی نے جماعت اسلامی اور پی ٹی ا?ئی امیدواروں کی درخواست مسترد کیں،ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا تھا۔
سری لنکا کو اگلے ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم کے انتخاب میں آسانی ہو گی : سنگا کارا
حیدرآباد : بھتہ خوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن سو سے زائد گرفتار
ارباب غلام رحیم کی زیر نگرانی مختلف خاندانو ں میں اشیا خوردونوش تقسیم
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے قائدمائیکل کلارک شیفلد شیلڈ کے فائنل سے باہر
کسی بھی وکٹ ، جیسی بھی کنڈیشن ہو سنچری بنانے کی صلاحیت رکھتا ہوں : کرس گیل
ویلز ٹینس:عالمی نمبر 2نوواک جو کو وچ سیمی فائنل میں
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عدالتی آرڈر نہیں ملا،عمران تک سائیکل پہنچانے سے جیلر کی معذرت
راولپنڈی (پی پی آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سائیکل جیل پہنچا دی گئی مگر سپرٹنڈنٹ نے اندر لے جانے سے منع کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ورزش کیلئے سائیکل اڈیالہ جیل کے باہر منگوا لی گئی، جب اندر لے جانے کی کوشش کی تو جیل سپرٹنڈنٹ نے انکار کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عدالتی آرڈر ابھی ان تک نہیں پہنچا۔ اس پر عمران خان کے وکلا نے کہا کہ عدالتی آرڈر کچھ دیر میں پہنچ جائے گا۔واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائیکل مہیا کرنے سے متعلق درخواست منظور کی جس پر پی ٹی آئی وکلا سائیکل لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
تحریک رائے شماری اور حق خودارادیت کے سرگرم رہنماپیر غلام محمود نقشبندی انتقال کرگئے
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)تحریک رائے شماری اور حق خودارادیت کے سرگرم رہنماپیر غلام محمود نقشبندی انتقال کرگئے وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے خالہ زاد بھائی بھی تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے پیر غلام محمود نقشبندی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد پاکستان میں محمد فاروق رحمانی کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے لئے مغفرت اورلوحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ مرحوم گزشتہ صدی کی پانچویں اور چھٹی دہائی میں بانڈی پورہ میں تحریک رائے شماری اور حق خودارادیت کے سرگرم رہنما رہے اور بخشی غلام محمد کی وزارت اعظمیٰ کے دور میں کئی سال جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔تعزیتی اجلاس میں حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی غلام نبی خیال اور بشیر احمد مخدومی کی والدہ کے انتقال پربھی دکھ اور افسوس کا اظہار اوردعائے مغفرت کی۔
500 سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر مسلم لیگ (ن) کی نئے ترانے کے اجراکی تقریب منسوخ
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نئے ترانے کے اجراء کی تقریب منسوخ کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 500 سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر پارٹی ترانے کے اجرا کی تقریب منسوخ کی گئی۔ پی پی آئی کے مطابقترانے کے اجراکی تقریب لاہور میں منعقد ہونا تھی۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تقریب میں پارٹی ترانہ جاری کرنا تھا اور ان ہی کی ہدایت پر فلسطینیوں سے یک جہتی اور بے گناہوں کی شہادتوں پر افسوس کے اظہار کے طور پر تقریب منسوخ کی گئی۔
تلاش کریں
خبریں

سری لنکا کو اگلے ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم کے انتخاب میں آسانی ہو گی : سنگا کارا
(March 17, 2014)
ڈھاکا: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد مداحوںکی طرف سے ملنے والے تہنیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔ کماراسنگاکارا نے رواں ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کر کٹ سے کنا ری کشی کا اعلان کیا تھا دوسری جانب ان کے ساتھی کھلاڑی مہیلا جے وردھنے نے بھی ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ سنگاکا را نے کہا کہ میرا فیصلہ سیلکٹرز کو 2016ءٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم تیار کر نے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ سنگاکارا کی زیر قیادت سری لنکن ٹیم انگلینڈ میں 2009ءکے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی ۔ سنگاکارا نے سری لنکا کے لیے اب تک 50ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور انھوں نے سات نصف سنچریوں کی بدولت 32.77کی اوسط سے 1311رنز بنا رکھے ہیں ۔ سنگا کا را نے ٹی ٹوئنٹی سے کنارہ کشی کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ بہترین فارم میں ہیں ، انھوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میںاہم اننگز میں تیس سو کا ہندسہ عبور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دنیا کی بہترین ٹیموں ، جنوبی افریقا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ گروپ 1میں شامل ہے ۔

حیدرآباد : بھتہ خوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن سو سے زائد گرفتار
(March 17, 2014)
حیدرآباد: حےدرآبادمیں ےکم مارچ سے ڈاکوﺅں ، کرمنلز ، اسٹرےٹ کرائمز ، بھتہ خوروں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور ٹارگےڈ آپرےشن جاری ہے جس کے دوران ابتک 100 سے زائد ڈاکوﺅں منشےات فروش، اسٹرےٹ کرمنلز ، بلا ئنڈ مرڈرز کے کےسز کے ملزمان کو بھاری تعداد مےں اسلحہ اورچھےنے ہوئے سامان ،بڑی تعداد مےں موبائل فون و دےگر اشےاءبر آمد کی جا چکی ہےں ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران حےدرآباد پولےس کے ٹارگٹڈ آپرےشن کے دوران کی جانے والی کاروائیوں میںSHO جی او آر سکندر مصطفی کورائی نے خفیہ اطلاع پر 3 مختلف کاروائےوں مےں چھاپہ مار کر پولےس مقابلے اور اسٹرےٹ کرائم کے کےس کرائم نمبر 08/14 مےں مطلوب ملزم سلمان اعوان کو اسلحہ سمےت گرفتار کر لےا ، اےگرےکلچرل چوک سے A سےکشن کے کرائم نمبر 10/10 فراڈ ، دھوکہ دہی اور جعلسازی کے کےس مےں مطلوب جوابدار عبدالواحد قرےشی کو گرفتار کر لےا جبکہ کرائم نمبر 6/14 لوٹ مار اسٹرےٹ کرائم کے کےس مےں مطلوب ملزم سروان ولد رامو کو گرفتار کر لےا ۔SHO اے سےکشن سکندر بھٹی نے ملزمان قربان ، عبدالغنی، اقبال اور خادم کو گرفتار کر کے چھےنی گئی کار سوزوکی مہران ماڈل 2014 برآمد کرلی ۔SHO ٹنڈو جام نے 3 مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر ملزم عبدالستار کو اےک عدد 30 بور پسٹل بمعہ راﺅنڈ ، ملزم قلندر بخش کو اےک عدد سنگل بور گن بمعہ کارتوس اور ملزم سلمان کوتار کاٹنے کے کٹر اور دےگر سامان سمےت گرفتار کر لےا ۔ جبکہ اےک اور کارروائی کے دوران کرائم نمبر 111/12 زےر دفعہ 302,353,324,395,396 PPC سے قتل کےس مےں مطلوب روپوش عبدالستار کو گرفتار کر لےا ۔SHO ہوسڑی نے اسنےپ چےکنگ تھانہ کوٹری کے کرائم نمبر 182/13 قتل کے کےس مےں مطلوب روپوش جوابدار رزاق عرف گڈی کو گرفتار کرلےا ۔SHO مارکےٹ نے PS مارکےٹ کے کرائم نمبر 135/3 کے کےس مےں مطلوب مفرور جوابدار جان محمد شےخ کو پنجرہ پول چوک سے گرفتار کر لےا ۔

ارباب غلام رحیم کی زیر نگرانی مختلف خاندانو ں میں اشیا خوردونوش تقسیم
(March 17, 2014)
تھر پارکر: ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کی یونین کونسل بولاڑی کے گاﺅں لکھوائی ،گاہ خرچ ،سیر کھوئی میںپی ڈی ایم اے کے تعاون سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی زیر نگرانی مختلف خاندانوں میں اشیاءخوردنوش اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا گیا جبکہ آئندہ دودنوں میں یوسی کھیتلاری اور یوسی کلوئی کی دیہی علاقوں میں قحط زدگان خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ تعلقہ ڈیپلو کی قحط زدہ عوام کو سندھ حکومت نے ا رباب گروپ کا ووٹ بینک ہونے کی وجہ سے مسلسل نظر انداز کیا ہے آج تک حکومت سندھ نے اس علاقے میں متاثرہ خاندانوں کی کوئی مالی مدد نہیں کی ،انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں انہوں نے تھری عوام کو مشکل گھڑی میں یاد رکھا اور تھر کی عوام کے لیے مالی مدد کی اور مجھے امدادی کاروائیوں کی نگرانی سونپی میں انشاءاللہ بلا امتیاز قحط کے متاثرین تک امدادی سامان پہنچاوں گا۔امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر پی ڈی ایم اے کے افسران کے علاوہ سابق ایم پی اے ارباب زولفقار بھی موجود تھے ۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے قائدمائیکل کلارک شیفلد شیلڈ کے فائنل سے باہر
(March 17, 2014)
میلبورن: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلار ک کندھے کی انجری کے باعث شیفلڈ شیلڈ کے فائنل سے باہر ہو گئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ کندھے کی انجری کے شکار مائیکل کلارک کو آسٹریلیا کے فرسٹ کلاس سیزن کے اہم ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کے فائنل میں حصہ لینے سے روکا گیا ہے ، فائنل 21سے 25مارچ کے دوران جنوبی اور مغربی آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا ۔ مائیکل کلا رک جنوبی ریجن کی ٹیم کے کپتان ہیں، کلارک جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاﺅن میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ آسٹریلیوی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ الیکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ جب سے کلارک انجری کا شکا ر ہوئے ہیں تب سے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ کچھ عرصہ آرامکے بعد کلارک مکمل صحت یاب ہو جائیں گے ۔ تاہم اس ہفتے ہونے والے شیفلد شیلڈ کے فائنل میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔

کسی بھی وکٹ ، جیسی بھی کنڈیشن ہو سنچری بنانے کی صلاحیت رکھتا ہوں : کرس گیل
(March 17, 2014)
میر پور: ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کنڈیشن میں سنچری بنا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کرس گیل نے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صور ت حال میں سو رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیںجبکہ دوسری جانب ان کا کہنا ہے کہ کنڈیشن کسی بھی بیٹسمین کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ کرس گیل نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ میں دنیا کی کسی بھی پرہر طرح کی کنڈیشنز میں بڑا اسکور کر نے کی صلاحیت رکھتا ہوں، میں اپنی ٹیم کو اس طرح کی شروعات دینا چاہتاہوں ، جو مجھے سنچری کی طرف جانے میں مدد دے گی،تاہم ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز پر منحصر ہے کہ وکٹ کس طرح کھیلتی ہے،انھوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے لیے تیار ہے ، انھوں نے کہا کہ دفاعی چمپیئن ہو نے کی وجہ سے ہم پر اضافی بوجھ ہے لیکن گیل اور ساتھی کھلاڑی اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، گیل نے کہا کہ ہم یہاں ٹائٹل کو برقرار رکھنے آئے ہیں اور یہ اتنا آسان نہیں ہے لیکن ہم چیلنج کے لیے تیار ہیں، گیل ورلڈ کپ میں کسی کو فیورٹ قرار دینے کے لیے آما دہ نہیں تھے ، انھوں نے کہاکہ اگر کاغذی کام کے حوالے سے دیکھا جائے تو ہر ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کسی ایک کے بارے میں پیشن گوئی کر نا مشکل ہے ، اس ٹورنامنٹ میں شامل چھے ٹیمیں جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں کسی دو ٹیموں کو ہم خاص اہمیت نہیں دے سکتے ،یہ سب اس خاص دن پر منحصر ہو تاہے کہ اس دن کیا ہوتا ہے ، اور کون سی ٹیم اس دن بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتی ہے۔ گیل نے کہا کہ ہمیں پولارڈ کی کمی شدت سے محسوس ہو گی اور کیرون پولارڑ کی کمی سے بڑا ثر پڑے گا لیکن ٹیم میں موجود دیگر کھلاڑی وہی ہیں جنھوں نے پچھلے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظا ہرہ کیا تھا ، گیل نے تماشائیوں کو محظوظ کر نے کے حوالے سے کہا کہ میں نے ایک نیا اسٹائل سیکھا ہے اور آئندہ میچوں میں دیکھنے کو ملے گا۔

ویلز ٹینس:عالمی نمبر 2نوواک جو کو وچ سیمی فائنل میں
(March 15, 2014)
کیلیفورنیا: عالمی نمبر 2 نوواک جوکووچ اور امریکہ کے جان ایزنر نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 2نوواک جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے کھلاڑی جولین بینیٹی سے ہوا۔ سربین اسٹار نے شاندار کھیلکا مظا ہرہ کر تے ہوئے حریف کھلاڑی کو 6-1، 6-3 سے زیر کیا۔ ایک اور میچ میں امریکہ کے جان ایزنر اورلٹویاکے رنیسٹس گلبرن مد مقابل ہوئے۔ جان ایزنر نے سخت مقابلے کے بعد7-6، 7-6 سے فتح سمیٹی۔
