کراچی (پی پی آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 312 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 49 ہزار 744 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: دھونی کا مسلسل پانچویں بار کپتانی کا اعزاز
مہیلا جے وردھنے کا ٹی ٹوئنٹی کر کٹ سے ریٹا ئر منٹ کا اعلان
ارجنٹائین فٹ بال لیگ: بوکا جونئیرز اور ارجینٹینو جو نیئرز کے درمیان میچ برابر
نوواک جوکو وچ ,فلاویہ پینیٹا نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا
کولمبئین کارلوس نے پیرس سائیکل ریس جیت لی
پی ٹی سی ایل کا اپنے ملازمیں کے لیے اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں مفرورسابق انسپکٹر عابد باکسر کو قصور سے گرفتار
لاہور(پی پی آئی)سابق انسپکٹر عابد باکسر کو قصور سے گرفتار کر لیا گیا، سی آئی اے سول لائنز کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔عابد باکسر کے خلاف تین تھانوں میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، پی پی آئی کے مطابق سابق انسپکٹر عابد باکسر کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔عابد باکسر پر بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کا بھی الزام ہے، ان پر باغبانپورہ داروغہ والا تھانے میں نجی ہوٹل کے مالک احمد علی نے 365 اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عابد باکسر کے 5 ساتھیوں نے ہوٹل آ کر دو کروڑ مانگے، مسلح افراد نے اپنے موبائل فون سے عابد باکسر سے بات کروائی، بات کرنے پر دو کروڑ روپے مانگے اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی گئی۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ چار پانچ روز بعد دوبارہ بھتہ مانگا گیا اور نہ دینے پر اغواکر لیا اور میرے گھر والوں سے 10 لاکھ روپے وصول کئے اور باقی دینے کی شرط پر رہا کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں قیمتیں کم
عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاو? بڑھنے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم ہو گئیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں 24قیراط سونا200روپے سستا ہو کر 2لاکھ 63ہزار روپے ہو گیاجبکہ 10گرام سونا 171روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 76ہزار 869روپے ہو گیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 1972 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 79 پیسے کی کمی
کراچی (پی پی آئی)2 روز اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں پھر سے کمی آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 79 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3.29 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 280 پر فروخت ہو رہی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: دھونی کا مسلسل پانچویں بار کپتانی کا اعزاز
(March 18, 2014)
ڈھاکا: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام ایونٹس میں کپتانی کر نے کا اعزازحاصل کرلیا۔ دھونی نے 2007ءمیں کھیلے گئے اولین ورلڈ کپ میں بھی انڈیا کی قیادت کی تھی ، اب تک کھیلے گئے پانچویں ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کر کے نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک انھوں نے 22میچز کھیلے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 43ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل کر 772رنز بنا رکھے ہیں جن میں کوئی نصف سنچری شامل نہیں ہے ،دھونی کا ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اسکور 48رنزناٹ آﺅٹ ہیں۔

مہیلا جے وردھنے کا ٹی ٹوئنٹی کر کٹ سے ریٹا ئر منٹ کا اعلان
(March 17, 2014)
کولمبو: سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جے وردھنے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔سابق سری لنکن کپتان کمارسنگاکارا کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ایک روزبعد ایک اورکپتان مہیلا جے وردھنے نے بھی مختصرفارمیٹ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ جے وردھنے بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل نہیں کھیلیں گے۔ جے وردھنے 49 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں سری لنکا کی نمائندگی کرچکے ہیں اوروہ مختصرفارمیٹ میں سب سے زیادہ تیرہ سوپینتیس رنزاسکورکرنیوالے سری لنکن بیٹسمین ہیں۔ جے وردھنے کوٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سری لنکا کا سب سے بہترین بیٹسمین قراردیا جاتا ہے۔جے وردھنے دنیا کے ان چھ بیٹسمینوں میں شامل ہیں جنہیں تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے کا اعزازحاصل ہے۔ جے وردھنے نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2012میں ٹیم کی قیادت کی اورسری لنکا کوفائنل تک پہنچایا لیکن فائنل میں ویسٹ انڈیزکے ہاتھوں شکست کے بعد وہ کپتانی سے دستبردارہوگئے تھے۔

ارجنٹائین فٹ بال لیگ: بوکا جونئیرز اور ارجینٹینو جو نیئرز کے درمیان میچ برابر
(March 17, 2014)
بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز اور ارجنٹینو جونیئرز کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ہونے والے فٹ بال لیگ کے مقابلوں میں بوکا جونیئرز اور ارجنٹینو جونیئرز کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ بوکا جونیئرز نے پہلے ہاف میں ایک گول سکور کر کے برتری حاصل کی۔دوسرے ہاف کے اختتام پر حریف ٹیم ارجنٹینو جونیئرز نے بھی گول داغ کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

نوواک جوکو وچ ,فلاویہ پینیٹا نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا
(March 17, 2014)
انڈین ویلز: عالمی نمبر 2نوواک جوکووچ نے انڈین ویلز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی، جبکہ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کا ٹائٹل اٹلی کی فلاویہ پنیٹا کے نام رہا۔کیلیفورنیا کے شہر انڈین ویلز میں کھیلے گئے اے ٹی پی کے مینز سنگلز فائنل میں سربین سٹار نوواک جوکووچ اور چار بار کے چیمپئن روجر فیڈرر مدمقابل ہوئے جس میں ورلڈ نمبر ٹو نوواک جوکووچ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ جوکووچ کی فتح کا سکور 6-3 ،6-3 اور7-6 رہا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ جوکووچ نے نہ صرف کیریر میں ٹائٹلز کی تعداد 42 کر لی بلکہ کیلیفورنیا میں تیسری بار چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔خواتین ایونٹ کے فائنل میں اطالوی کھلاڑی فلاویہ پنیٹا نے پولینڈ کی اگنیزکا رادوانسکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 اور6-1 سے شکست دی ، فلاویہ نے کیریر کا پہلا بڑا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کولمبئین کارلوس نے پیرس سائیکل ریس جیت لی
(March 17, 2014)
پیرس: کولمبیا کے کارلوس بیٹنکور نے پیرس نائس سائیکل ریس جیت لی۔پیرس میں ہونے والی سائیکل ریس کے فائنل میں رائیڈرز کی شاندار پرفارمنسسز دیکھنے کو ملیں۔ ریس کا آخری مرحلہ 128 کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں فرانس کے سائیکلسٹ آرتھر ویکوٹ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سپینش رائیڈرجوس جیکوئن دوسرے اور فرانس کے سائرس گوٹیئر تیسرے نمبر پر رہے۔ریس میں مجموعی طور پر بہترین پرفارمنس دکھانے والے کولمبین سائیکلسٹ نے سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔وہ شاندار فتح کے ساتھ پیرس نیس سائیکل ریس جیتنے والے پہلے کولمبیئن رائیڈر بھی بن گئے ہیں ۔

پی ٹی سی ایل کا اپنے ملازمیں کے لیے اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد
(March 17, 2014)
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے اپنے ملازمین کے لئے اسلا م آبا د میں و اقع آفیسرز کلب میں سکو ا ئش ٹورنا منٹ منعقد کیا۔7روزتک جاری رہنے والے ٹورنا منٹ مینز سنگلز ،ویمنز سنگلز اور ویٹرنز سنگلز کے مقابلے منعقد کیے گئے۔مینز سنگلز کے فائنل میں ارسلا ن ا سلم نے عاصم اخترکو شکست دیکر فتح حاصل کی۔ جبکہ عا مر حیا ت ویٹرنز سنگلز مقابلے میںضیا ءالرحمن کو ہرانے میں کامیاب رہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلے میں عظمیٰ ا جمل فاتح قرار پائیں جبکہ تسنیم اختر دو سرے نمبر پر رہیں۔چیف گیسٹز سید مظہر حسین، سی ایچ آ ر اوپی ٹی سی ایل، محمد نصر اللہ، سی بی او او پی ٹی سی ایل، طارق سلما ن، سی ٹی او پی ٹی سی ایل، را ئید یو سف، سی آ ئی او پی ٹی سی ایل اور حا ج محمود، سینئر ا یڈ و ئسر ٹیکنکل نے ٹو رنا منٹ میں حصہ لینے والے کھلا ڑ یو ں میں ا نعا ما ت تقسیم کیے۔ ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں کے سپورٹس مین سپرٹ کو سراہا۔